Tag: arrest

  • ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد، اے ٹی سی میں پیش کرنے کا حکم

    ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد، اے ٹی سی میں پیش کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد کرتےہوئے سیون اے ٹی اے کی دفعات برقراررکھنے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں حراست میں لینے کا حکم دےدیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیس میں ایک اور موڑ آگیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    عدالت نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کی رپورٹ پربھی عدم اطمینان کا اظہار کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ نہیں بنتا لیکن اسے اے کلاس مقدمہ قرار دیا جائے۔

    تاہم رینجرز کے وکیل کی مخالفت اور رپورٹ کو دیکھنے کے بعد عدالت عالیہ نے ڈاکٹر عاصم کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت چلانے اور ڈاکٹر عاصم کو حراست میں لینے کے احکامات دے دیئے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پر مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت چلایا جائے، مقدمہ انسداددہشت گردی کی عدالت نمبردومیں چلےگا۔

  • کراچی میں پولیس، رینجرزکی کاروائی، 30 افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس، رینجرزکی کاروائی، 30 افراد گرفتار

    کراچی: شہرِقائد میں رینجرزنے کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلرسمیت اٹھائیس ملزمان کوگرفتارکرلیا، دوسری جانب پولیس نے کورنگی سے دو ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اورآوان بم برآمد کرلیاہے۔

    ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم ظہیراحمد عرف پیالہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے سترہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جن میں چھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    رینجرز نے ناردرن بائی پاس برنس روڈ، بھٹائی آباد، آسو گوٹھ، مولا عیسی گوٹھ میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار اور بھتہ خور سمیت ستائیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ اور آوان بم برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی میں دہشت گردی اورشدت پسندی کے خاتمے کے لئے رینجرزکاآپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی ٹارگٹ کلراوردیگرجرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیاجاچکا ہے۔

  • کراچی سے گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی سے گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: سعودآباد پولیس نے سیکیورٹی اہلکارکے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے، پولیس حکام کے مطابق 28 جولائی کو نیشنل ہائی وے پر حسن جنرل اسپتال کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورس کے اہلکار شعیب کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جواسپتال پہنچ کردم توڑگیا تھا۔

    پولیس نے اس واقعہ میں ملوث دوملزمان فیصل احمد اور محمد اسلم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو کہ لوٹ مار کی 250 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ بھی کی تھی۔

  • لفٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    لفٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    کراچی: قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں خاتون کو ہراساں کرنے کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا ، جس پر پولیس نے گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

    قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو لفٹ میں ہراساں کرنے کی کوشش کی خاتون کےشورمچانے پرلوگوں نے گارڈ کی کی خوب دھلائی کردی،

    واقعے کیخلاف متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی اور اسپتال کا واک تھرو گیٹ اور شیشے توڑ دئیے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ شعیب کو حراست میں لے لیا۔ گارڈ کا بیان بھی قلمبند کر لیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اس صورت میں درج ہوگا جب متاثرہ خاتون بطور مدعی ایف آئی آر درج کرائےگی۔

     

  • سائٹ کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز پر فائرنگ ،ایک اہلکار زخمی

    سائٹ کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز پر فائرنگ ،ایک اہلکار زخمی

    کراچی: سائٹ کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا، رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سائٹ لیبر اسکوائر کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجر ز نے موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ دیا جس پر انہوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی ، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا، رینجرز نے گلبہار کے علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

  • لاہور کے مقامی اخبار کی رپورٹر جعلساز نکلی

    لاہور کے مقامی اخبار کی رپورٹر جعلساز نکلی

    لاہور : مقامی اخبار کی رپورٹر جعلساز نکلی، جعلی عائشہ ممتاز بن کر ہوٹل پر مارا چھاپہ جہاں وہ دھرلی گئی۔

    لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں مقامی اخبار جدت کی رپورٹر کے جدید انداز کے چھاپے کے خود ہی پھنس گئیں، فلک نامی خاتون نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جعلی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز بن کر ہوٹل پر چھاپہ مارا اور دھرلی گئی۔

    فلک ناز نامی جعل ساز نے انکشاف کیا کہ ہوٹل سیل ہونے کے باوجود کیسے کھل جاتا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے یہ پورا گروہ ہے جو جعلی عائشہ ممتاز بن کر کارروائیاں کرتا ہے۔

    دوسری جانب فلک ناز نے پولیس اور ہوٹل مالک کے الزامات مسترد کر دیئے ۔

  • بدعنوانی کاالزام : ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار

    بدعنوانی کاالزام : ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار

    اسلام آباد : نیب اہلکاروں نے عدالت کی جانب سے بدعنوانی کے مقدمے میں ملوّث ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پرگرفتار کرلیا،۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ رانا غلام مرتضٰی کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے پر کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    غلام مرتضٰی پر سینیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سینیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں خرد برد کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ غلام مرتضی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی ۔

    کیس کی سماعت ختم ہوتے ہی نیب نے غلام مرتضی کو کمرہ کے عدالت کے باہر ہتھ کڑی پہنا کر گرفتار کر لیا اور ساتھ لے گئے۔ سینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سوا چار کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی پائی گئی ہے۔

  • کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی : پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جس نے متعدد قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہوگئے، کورنگی سے سانحہ چکرا گوٹھ کا نامزد ملزم اور ٹارگٹ کلر محمد لئیق کو دھرلیا گیا۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی سے جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوہزار آٹھ میں لسانی بنیاد پر کئی قتل کیے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتارکیا ہے، ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی بم اوردستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

  • گلستان جوہر میں لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار رینجرز کے حوالے

    گلستان جوہر میں لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار رینجرز کے حوالے

    کراچی: شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار کو شہریوں نے پکڑ کررینجرز کے حوالے کردیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار اہلکار مویشی منڈی جانے والے شہریوں کو تلاشی کے بہانے ان سے لوٹ مار کرتے تھے ، آج بھی موٹرسائیکل سوار دو اہلکاروں نے ایک شہری سے لوٹ مار کی تو شور مچانے پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور پولیس اہلکار عبدالغنی کو دھرلیا۔

    تاہم اس کا ساتھی شاہ محمد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، بعد از شہریوں کی جانب سے رینجرز ہیلپ لائن نمبر 1101پر کال کی گئی جس کے بعد رینجرز کی موبائل آنے پر لوٹ مار میں ملوث پولیس اہلکار کو رینجرز کے حوالے کردیا گیا ۔

     پولیس حکام کاکہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق گلستان جوہر تھانے سے ہے ۔ مفرور اہلکار شاہ محمد کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔اور دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

  • سانحہ صفورہ، عدالت نے سہولت کار کو 90 روزہ ریمانڈ پردیدیا

    سانحہ صفورہ، عدالت نے سہولت کار کو 90 روزہ ریمانڈ پردیدیا

    کراچی: سانحہ صفورہ کے سہولت کار اور القاعدہ کے رکن یوسف خالد کو نوے روز کے جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیریرازم ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

    اس سے پہلے ملزم کو جب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تو سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔

     ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر ملزموں کو اسلحہ سمیت رہائش اور دیگر سہولتیں فراہم کیں۔ کراچی کے علاقے صفورا میں اسمعیلی کمیونٹی کی بس پر ہونے والی فائرنگ میں پینتالیس سے زائد افراد ہلاک ہوئےتھے۔