Tag: arrest

  • سانحہ بڈھ بیر:  15 مشتبہ افراد اور حملہ میں استعمال گاڑی کا مالک گرفتار

    سانحہ بڈھ بیر: 15 مشتبہ افراد اور حملہ میں استعمال گاڑی کا مالک گرفتار

    راولپنڈی/ لاہور : سانحہ پشاورکے بعد مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ راولپنڈی اور لاہور سے متعدد مشتبہ افراد کو دھر لیا گیا جبکہ پولیس اور حساس اداروں نے  پشاور حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پیر ودھائی میں قانون نافذ کر نے والے اداروں اور پولیس نےسرچ آپریشن کیا۔ اس دوران غیر ملکی سمیت پندرہ مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔

    لاہور کے علاقے اچھرہ سے شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر ستائیس مشتبہ افرادگرفتار کئے گئے۔ کوہاٹ اور پیر محل میں کئے گئے سرچ آپریشنز کے دوران گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

    اِسی طرح مردان سے تین افغانیوں سمیت تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں رحیم یار خان کے علاقے احمد پور لمہ میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

    حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی آصف نامی شخص کے نام پر تھی۔ آصف نے گاڑی کو اپنے بہنوئی کے ہاتھوں سندھ کے علاقے کموںخیل میں فروخت کیا تھا۔

    پولیس اور حساس اداروں نے صادق آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کاربیچنے والے ڈیلر اکمل کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

  • امریکی سفارتخانے کے قریب کارروائی 3انسانی اسمگلر گرفتار

    امریکی سفارتخانے کے قریب کارروائی 3انسانی اسمگلر گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے امریکی سفارتخانےکےقریب کارروائی میں خاتون سمیت تین انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان جعلی دستاویزات پرطلبہ کو امریکا بھجواتے تھے ،گرفتارملزمان کےنام عدنان شاہد، دل آویزاور ندیم بھٹی بتائے جاتے ہیں،گرفتار ملزمان کا ساتھی کاشف فرار ہوگیا۔

    ملزمان فی طالب علم پچپن ہزار ڈالرز وصول کرتے تھے، ملزمان کیلی فورنیاکی جعلی کمپنی کےنام پردستاویزجمع کراتےتھے۔

  • ایم کیوایم کا کارکن اورٹارگٹ کلر گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

    ایم کیوایم کا کارکن اورٹارگٹ کلر گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: گرفتارٹارگٹ کلرعمران عرف مکینک نے لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں اور وارداتوں کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا ہے۔

    کراچی میں محمودآباد پولیس نے ایک کارروائی میں ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے ایک ٹارگٹ کلرگرفتارکرلیا، عمران عرف مکینک نامی ٹارگٹ کلرسے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ملزم کے ایم سی محکمہ باغات کا ملازم ہے، عمران عرف مکینک نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سیکٹر اورجوائنٹ انچارج کے کہنے پرچار افراد کو قتل کیا۔

    ملزم نے ایم کیوایم سے متعلق بھی کئی سنسنی خیزانکشافات کیے، عمران کے مطابق پارٹی نے بہت ظلم کروائے،ایک اور ٹارگٹ کلر وصی حیدر کو پولیس کے چودہ روزہ ریمانڈ میں دیدیا گیا ہے، وصی حیدر کراچی میں علماء کے قتل میں ملوث ہے۔

  • منی لانڈرنگ کے الزام میں پی آئی اے کا فلائٹ منیجر گرفتار

    منی لانڈرنگ کے الزام میں پی آئی اے کا فلائٹ منیجر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے پی آئی اے کے فلائٹ منیجر کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے پی آئی اے میں بدعنوان افسران کے خلاف تحقیقات کے ساتھ ساتھ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی آئی اے کے منیجر شیڈولنگ فلائٹ سروسز خالد امین کو منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ہفتے کے روز ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہ تھا۔

    ایف آئی اے نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈیفنس میں اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی، واضح رہے کہ خالد امین پر انسانی جان بچانے والی ادویات کی اسمگلنگ کا بھی الزام ہے۔

  • اسلام آباد میں آپریشن،بھاری تعداد میں جدیداسلحہ،گولہ بارود برآمد

    اسلام آباد میں آپریشن،بھاری تعداد میں جدیداسلحہ،گولہ بارود برآمد

    اسلام آباد :ترنول میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکے اسلحہ اورگولہ بارود کی بھاری کھیپ پکڑلی، کارروائی میں پانچ مبینہ دہشت گردوں سمیت انسٹھ مشتبہ افراد گرفتارکرلئےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کر کے پانچ مبینہ دہشت گردوں سمیت انسٹھ مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا۔

    یہ ایک بڑی کارروائی تھی جس میں رینجرز، پولیس اورحساس ادارےکےجوانوں نےحصہ لیا۔گرفتار دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افرادکے قبضے سے بیس رائفلیں، بیس پستول سمیت بھاری تعدادمیں جدیداسلحہ، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں اور اسی کلو گرام بارودی مواد برآمد کیں۔

    حساس اداروں کی کارروائی کےدوران شراب کی فیکٹری بھی پکڑی گئی۔ گرفتاردہشت گردوں اور مشتبہ ملزمان سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن کا سلسلہ ابھی جاری رہےگا۔ ادھر پشاورکےعلاقےچمکنی میں کراچی سےپشاور آنیوالے کنٹینر سے پچیس ٹن فائر کریکر بارودی مواد برآمد کرکےکینٹینرمالک کوحراست میں لےلیا گیا۔

    کسٹم ذرائع کے مطابق فائرکریکربرتنوں میں چھپایاگیاتھا۔

  • وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

    وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ کی ہدایت پر جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتارکرلیا گیا۔

    مذکورہ اہلکار کی نشاندہی میڈیا رپورٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔ وزیرداخلہ چوہدری علی خان کا کہنا ہے کہ نادرا جیسے اہم قومی ادارے کے تشخص کو نقصان پہنچانے والے اور ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    وزیر داخلہ نے چیرمین نادرا کو ہدایت غیرملکیوں کو غلط طریقوں سے پاکستانی شناخت دینے والوں کے خلاف بلا تفریق و امتیاز تیز کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا اسلام آباد پولیس کا آفسر بھی گرفتارکرلیا گیا ہے، اے ایس آئی منور سیکورٹی ڈویژن میں تعینات تھا۔ ایف آئی اے نے جعلی کارڈ بنوانے میں مبینہ ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر ندیم کو پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے۔

  • لاہور سے ملک اسحاق کا قریبی ساتھی اکبرمعاویہ گرفتار

    لاہور سے ملک اسحاق کا قریبی ساتھی اکبرمعاویہ گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکےغازی آباد کے قبرستان سے ملک اسحاق کے قریبی ساتھی اکبر معاویہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے کالعدم لشکرجھنگوی کے سرگرم رکن اورسنگین وارداتوں میں  مطلوب ملزم اکبر معاویہ کو  حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق اکبر معاویہ پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جو ملک اسحاق کی مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد سےروپوش تھا۔

    کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر غازی آباد کے ایک قبرستان میں چھاپہ مار کر اکبر معاویہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    ملک اسحاق جو کہ گزشتہ ماہ پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا تھا اکبر معاویہ اس کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم اکبر معاویہ کے دو بھائی پہلے ہی مختلف مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔

  • حیدرآباد : سابق ایڈمنسٹریٹر دامن کوہسار کرپشن کے الزام میں گرفتار

    حیدرآباد : سابق ایڈمنسٹریٹر دامن کوہسار کرپشن کے الزام میں گرفتار

    حیدرآباد : اینٹی کرپشن نے حیدرآبادمیں کارروائی کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹر دامن کوہسارکوگرفتار کرلیا۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹردامن کوہسار سوسائٹی حیدرآباد عبدالقادرکھیڑوپرکروڑوں روپےکی کرپشن کا الزام ہے جس پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کارروائی کرکے عبدالقادر کھیڑو کو حراست میں لے لیا۔

    ملزم کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ بھی درج ہے۔ عبدالقادر کھیڑو پر کروڑوں روپے کی سرکاری زمین، رفاعی پلاٹس اور چائنہ کٹنگ سمیت سنگین الزامات ہیں۔ ملزم نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

    اینٹی کرپشن حکام کہناتھا کہ سابق ایڈمنسٹریٹردامن کوہسار سوسائٹی حیدرآبادکا شمار سندھ میں کرپشن میں ملوث چند بڑی مچھلیوں میں ہوتا ہے۔

  • دو برطانوی نژاد صحافی داعش سے تعلق کے شبہے میں ترکی سے گرفتار

    دو برطانوی نژاد صحافی داعش سے تعلق کے شبہے میں ترکی سے گرفتار

    استنبول: ترکی کے کرد علاقے کی ایک عدالت نے امریکی خبررساں ادارے سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں کو دہشت گردی کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا جس کے بعد آزادی صحافت پر تحفظات کی ایک نئی لہراٹھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نژاد دو صحافیوں اور ان کے عراقی ترجمان پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    اے ایف پی کے مطابق عدالت نے ان کے چوتھے ساتھی کو جو انکے لیے ڈرائیور کے فرائض انجام دیتا تھا آزاد کردیا ہے۔

    ملزمان کو مقدمے کی مزید سنوائی کے لئے دیار بکر کی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ دولست اسلامیہ سے ان کے تعلق ثابت کرنے والے ثبوتوں کی تفصیلات تاحال میسر نہیں آسکی ہیں۔

    دونوں صحافیوں اور ان کے ترجمان کو گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے کرد باغیوں کی سرکوبی کے لئے جاری ملٹری آپریشن کی کوریج کرتے ہوئےگرفتار کیا تھا۔

    دونوں صحافیوں کی گرفتاری سے بین الاقوامی صحافی برادری میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے اور صحافیوں کی گرفتاری کو آزادی صحافت کی راہ میں قدغن قراردیا جارہاہے۔

  • راولپنڈی سے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکار گرفتار

    راولپنڈی سے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکار گرفتار

    راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے علاقے چک ویلی میں کارروائی کر کے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پانچوں افراد افغان انٹیلی جنس کے اہلکار ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکاروں دولت خان، نذرخان، نادر خان، باز خان اور حسنین گل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

    افغان ایجنٹ پاکستان میں آمد اور رہائش کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ان پانچوں افراد کو چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ایک چھاپے کے دوران حراست میں لئے گئے دو افغان انٹیلی جنس اہلکاروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ اک ہفتے کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد سے دوسری مرتبہ افغان انٹیلی جنس کے جاسوسوں کو پکڑا گیا ہے۔