Tag: arrest

  • کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کانیٹ ورک پکڑاگیا

    کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کانیٹ ورک پکڑاگیا

    کراچی: شہر میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے چار دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

    ایس ایس پی سی آئی ڈی نوید خواجہ نے کی پریس کانفرنس جس میں کیا انکشاف محرم میں دہشت گردی کے منصوبے کا جسے ناکام بنا دیا گیا۔

     ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد دوست ممالک کے ترقیاتی پراجیکٹ کے خلاف کام کر رہے تھے۔دہشتگردوں پرملکی سالمیت کےخلاف سازش کامقدمہ درج ہوگا۔

    نوید خواجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ،بھارت،ملائیشیا،دبئی سےنیٹ ورک آپریٹ کیاجارہاتھا، تاجروں،بلڈرزاوردیگرلوگوں کےاکاؤنٹس بھی سامنےآئےہیں۔

  • را کیلئے جاسوسی کرنیوالا ملزم گرفتار، تنصیبات کی تصاویر، نقشے اور ویڈیو برآمد

    را کیلئے جاسوسی کرنیوالا ملزم گرفتار، تنصیبات کی تصاویر، نقشے اور ویڈیو برآمد

    لاہور: حساس اداروں نے کارروائی کرکے را کے لئے جاسوسی کرنے اور تخریب کاری کے منصوبے بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے۔ حساس اداروں نے لاہور میں کارروائی کرکےجاسوسی اور تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    حساس اداروں نے را کے لئے جاسوسی کرنے والے واہگہ کے قریبی گاؤں کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم سی آئی اے پولیس پنجاب کا ملازم ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ حساس اداروں نے کسی اہلکار کو گرفتار نہیں کیا ہے۔  ملزم کا خفیہ نام پرویز اور اصل نام محمد الیاس ہے۔ اس کے قبضے سے حساس تنصیبات کی تصاویر، نقشے اور ویڈیو برآمد ہوئی ہیں۔

    ملزم سرحد پر دفاعی مورچوں اور بی آر بی پلوں کی ویڈیو تصاویر میموری کارڈ کے ذریعے بھارتی ایجنسی کو فراہم کرتا تھا۔

    حساس اداروں کے مطابق ملزم بیس سے زائد مرتبہ غیر قانونی طور بھارت جاچکا ہے اور وہ را کے باجوہ نامی آفیسر سے ہدایات لیتا تھا۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ دہشت گردی کیلئے چار سے پانچ مزید نیٹ ورک پنجاب میں کام کررہے ہیں اور ہرگروپ میں تین سے چار ایجنٹ ہیں۔

    ملزم نے بتایا کہ بھارتی ایجنسی را کے افسران کے پاس بڑی تعداد میں پاکستانی موبائل سمز موجود ہیں جس کے ذریعے وہ نیٹ ورک کے ارکان کو ہدایت دیتے ہیں۔


    Lahore Police arrest suspected RAW agent by arynews

  • لاہور سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرعبدالقادرعرف بابا قادرگرفتار

    لاہور سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرعبدالقادرعرف بابا قادرگرفتار

    لاہور : نشتر کالونی میں حساس اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر استاد عبدالقادر عرف بابا قادر کو گرفتار کر لیا گیا۔

    نشتر کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر استاد عبدالقادر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عبدالقادر ایک عرصہ سے نشتر کالونی میں اپنی تین بیویوں اور بارہ بچوں سمیت رہائش پذیر تھا ۔استاد عبدالقادر عرف بابا قادر کالعدم تنظیم کو فنڈنگ کرتا تھا اور لوگوں کولڑائی کی ٹریننگ بھی دیتا تھا۔

    عبدالقادر کو گرفتار کر کے تقتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے شہید وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعداب تک بارہ سے زائد کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  • جاسوسی کے الزام میں غزہ کے ساحل سے ایک ڈالفن گرفتار

    جاسوسی کے الزام میں غزہ کے ساحل سے ایک ڈالفن گرفتار

    غزہ: حماس نے غزہ کے ساحل سے ایک ڈالفن پکڑی ہےجس کو اسرائیل جاسوسی کیلئے استعمال کرتا تھا۔

    غزہ سے شائع ہونے والے اخبار القدس کے مطابق حماس کا دعویٰ ہے کہ پکڑی گئی ڈالفن پر جاسوسی آلات اور کیمرہ نصب تھا۔ یہ ڈالفن حماس کے بحری یونٹ نے پکڑی ہے۔

     اسرائیلی حکام نے جاسوس ڈالفن پکڑنے جانے کی اطلاعات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، پانچ سال پہلے مصر نے بحیرۂ احمر میں شارک مچھلیوں کے حملوں کو بھی اسرائیل کی کوشش قرار دیا تھا۔

    سعودی عرب میں جی پی ایس ٹرانسمیٹر سے لیس پکڑے گئے گدھ کو بھی اسرائیل کی کارروائی قرار دیا گیا تھا۔

  • کراچی پولیس نے 10غیر ملکیوں سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس نے 10غیر ملکیوں سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    کراچی: شہرکےمختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین ٹارگٹ کلرزاوردس غیرملکیوں سمیت اکیس ملزمان کوحراست میں لے کر اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ میں خفیہ اطلاع پر پولیس کا سرچ آپریشن کیا پولیس نے کارروائی کے نتیجے میں سولہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں دس غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِحراست ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب کھارادر میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین ٹارگٹ کلرزکوگرفتار کرلیاجن کی شناخت عمران عرف ماربل، کاشف عرف کمانڈو اور ناصرعرف امیر کے نام سے ہوئی۔

    پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اوردستی بم بھی برآمد کئیے ہیں، گرفتار ٹارگٹ کلرز کاتعلق سیاسی جماعت سے بتایاجاتا ہے۔

    کراچی کے ہی علاقے شاہراہ فیصل پر پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ڈاکوؤں کو گرفتار کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو دبئی حکام نے رہا کردیا

    معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو دبئی حکام نے رہا کردیا

    ابوظہبی: سینئر صحافی معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو دبئی حکام نے رہا کردیا۔

    اخبار دی نیشن اسلام آباد کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر اور نیویارک ٹائمز کے پاکستانی نمائندے سلمان مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ  صحافی معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو کل شام دبئی حکام نے رہا کردیا ہے، تاہم اس آزاد ذرائع کے خبر کی تاحال تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

    صحافی معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو دبئی حکام نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے بیمار والد کی تمارداری کی لئے دبئی گئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ نے ایک ہسپتال میں زیرعلاج اپنے والد سے کچھ کاغذات پر دستخط لینے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا، دفترخارجہ نے صحافی کی گرفتاری کی  تصدیق کردی ہے۔

    معید پیرزادہ کو 4 اگست کو دبئی پولیس نے حراست میں لیا تھا ، دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ معید پیرزادہ نے گرفتاری سے قبل پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا تھا ۔

  • سینئرصحافی معید پیرزادہ ابوظہبی میں گرفتار،دفتر خارجہ کی تصدیق

    سینئرصحافی معید پیرزادہ ابوظہبی میں گرفتار،دفتر خارجہ کی تصدیق

    کراچی : سینئرصحافی معید پیرزادہ کو ابوظہبی میں گرفتارکرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئرصحافی معیدپیرزادہ کو ابوظہبی پولیس نے اپنی حراست میں لے لیاہے۔

    دفترخارجہ نے صحافی کی گرفتاری کی  تصدیق کردی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ معید پیرزادہ کو جائیداد کی مبینہ جعلسازی کےالزام میں گرفتارکیاگیا ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستانی سفیر آصف درانی نے بھی معید پیرزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے،انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ بھی امارات حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

    مذکورہ صحافی اپنے والد کی تیمار داری کے حوالے سے ابو ظہبی  گئے تھے، جبکہ ڈاکٹر معید پیرزادہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندانی معاملے کی بناء پر انہیں ابوظہبی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

    ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق معید پیرزادہ کو پولیس نے جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ نے ایک ہسپتال میں زیرعلاج اپنے والد سے کچھ کاغذات پر دستخط لینے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

  • چائنا کٹنگ کے الزام، لائنزایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر فرید یوسفانی گرفتار

    چائنا کٹنگ کے الزام، لائنزایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر فرید یوسفانی گرفتار

    کراچی: نیب نے لائنزایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر فرید یوسفانی کو چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ فرید احمد یوسفانی بلڈرز اور قبضہ مافیا کیلئے سرکاری زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے ، فرید یوسفانی نے گلستان جوہر اور گلشن اقبال سمیت کئی علاقوں کی زمینوں پر قبضے کیے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے کئی سابق ایڈمنسٹریٹرز، کے ڈی اے اور ریونیو افسران کے غیرقانونی قبضے میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی ہے اور قبضوں کی فروخت کے ذریعے حاصل پیسے سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کی جاتی تھی۔

    کرپشن اور لینڈ مافیا کی سرپرستی کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے نیب کی کارروائیاں جاری ہیں، جس کے دوران ایکسپریس وے پروجیکٹ، حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بے نظیرلوکاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کے متعدد افسران کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  • ساحل سمندر سے گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

    ساحل سمندر سے گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

    کراچی : سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے دو دریا میں عید کے چوتھے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے پکنک منانے کی غرض سے ساحل سمندر کا رخ کیا ہوا تھا ،پولیس نے پکڑ دھکڑ کے دوران خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی ۔

    ساحل پر بیٹھے ہوئے متعدد لوگوں کو پولیس موبائلوں میں ڈال کر لے گئی جس پر خواتین نے احتجاج بھی کیا، شہریوں کاکہنا ہے کہ پولیس دفعہ 144 کے نام پر پکڑ دھکڑ کرکے کمائی کا دھندہ شروع کیا ہوا ہے ، کسی سے پانچ سو تو کسی سے دو ہزار لیکر چھوڑا جارہا ہے ۔

    شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر تفریح کے غرض سے آنے والے لوگوں کی بلاجواز گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے ۔

  • ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج، گرفتاری کا حکم

    ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج، گرفتاری کا حکم

    کراچی : فوج کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین،ڈاکٹر فاروق ستار اور خالدمقبول صدیقی سمیت ایم کیوایم کے تمام مرکزی رہنماؤں کیخلاف کراچی کے تھانوں میں دس مقدمات درج کر لئے گئے,چوبیس رہنماؤں کے ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے مر کزی رہنماؤں کےخلاف مقدمات درج کئے جانے لگے،شہر کے مختلف تھانوں میں الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے چوبیس رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

    جن رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں ڈاکٹرفاروق ستار، خالدمقبول صدیقی ، وسیم اختر،قمرمنصور ،خواجہ  اظہارالحسن،رؤف صدیقی،ریحان ہاشمی نامزد کئے گئے ہیں۔

    خواتین رہنماؤں میں خوش بخت شجاعت،کشورزہرہ بھی نامزد کی گئی ہیں ان کے علاوہ رشیدگوڈیل،سیف یارخان بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

    تھانہ ڈاکس میں بھی کسی شہری نے مقدمہ درج کرادیاہے۔ مذکورہ مقدمات تھانہ سچل ، ملیر اور گڈاپ، تھانہ سٹی ،سکھن اور بن قاسم ودیگر تھانوں میں درج کرائے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت ملک بھرمیں قائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ،عہدیداروں،کارکنوں اورعوام کوڈرایادھمکایانہیں جاسکتا۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی انتقامی کارروائیوں کانوٹس لیں اوران کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں۔