Tag: arrest

  • کے الیکٹرک کےملازمین ڈکیٹی کے الزام میں گرفتار

    کے الیکٹرک کےملازمین ڈکیٹی کے الزام میں گرفتار

    کراچی: گزشتہ رات بلدیہ کے علاقے سے حراست میں لئے گئےمشتبہ ڈاکو،کے الیکٹرک کےملازمین نکلے،ابتدائی تفتیش کےبعد رہاکر دیے گئے۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ رات علاقہ مکینوں نے پانچ مشتبہ ڈاکورینجرز کے حوالےکئے تھے جو تفتیشی مرحلے کے بعد کے الیکٹرک کے ملازمین نکلے،علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ پکڑے گئے افراد کافی عرصے سے مشتبہ کارروائیوں میں مصروف تھے تاہم ترجمان کےالیکٹرک نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو غلط فہمی کی بنیاد پرتشدد کا نشانہ بنایا اور رینجرز کے حوالے کیاگیا، رینجرز حکام نے بھی ابتدائی تفتیش کے بعد پانچوں افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کردیا۔

  • لاہور: گردے بیچنے والا درندہ صفت گروہ پکڑا گیا

    لاہور: گردے بیچنے والا درندہ صفت گروہ پکڑا گیا

    لاہور:لاہور میں لوگوں کے گردے بیچنے والا درندہ صفت مجرموں کا گروہ پکڑا گیا، گرفتار ملزمان میں ایک سرجن بھی شامل ہے۔

    اے ایس پی چوہنگ عرفان سموں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزمان نے ایک خاتون کو اغواءکرنے کے بعد اس کا گردہ نکال لیا تھا۔ اس کی شکایت پر پولیس نے سرجن ثناءاللہ، امجد اور یاسین کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پینتیس لاکھ میں غیر قانونی طور پر غیر ملکیوں کو گردہ ٹرانسپلانٹ کرتے تھے۔
    ملزمان نے جرم تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک گردہ سات سے آٹھ لاکھ میں فروخت کرتے تھے۔
    پولیس کے مطابق سرکاری اسپتالوں کا عملہ بھی اس غیر قانونی کام میں ملوث ہے جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • بنکنگ کورٹ سے پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بنکنگ کورٹ سے پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد:بینکنگ کورٹ نے نادہندگی کیس میں مسلسل غیرحاضری پر وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

    اسلام آبادکی بنکنگ کورٹ نے مسلسل غیر حاضری پر وفاقی وزیر پرویزرشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ، عدالت نے ایس پی آپریشن لاہور اورایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ پرویز رشید کو گرفتارکرکے کورٹ کے روبرو پیش کیا جائے۔

    وارنٹ گرفتاری بنکنگ کورٹ نمبر چار کے جج قیصر نذیربٹ کی جانب سے جاری کئے گئے، پرویز رشید دوکروڑ سولہ لاکھ اکتالیس ہزار روپے کی نادہندگی کیس میں ملوث ہیں۔

  • محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں

    محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں

    کراچی: سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جانے والے محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں۔

    انچارج سی آئی ڈی راجہ عمرخطاب کے مطابق 2010سے کٹی پہاڑی کے علاقے میں بھالو گروپ کا کنٹرول تھا،بھالو پہلے سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتا تھا،جسے بعدمیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا،مجرم نے اپنے ایریے کونوگوایریا بنانے کیلئے گلیوں میں بیریئر لگارکھے تھے،جبکہ پولیس پر نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر رکھے تھے۔

    راجہ عمرخطاب کے مطابق بھالو کو تحریک طالبان کے زوال گروپ نے اپنے ساتھ شامل کرلیا تھا،ملزم نے منشیات کے اسمگلر عباس آفریدی کو علاقے میں اڈہ کھول کردیا تھا،بھالو اورنگی ٹاوٴن پائلٹ پروجیکٹس کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

  • پی آئی اے کا کروغیرملکی کرنسی اورموبائل فونزلانے پرگرفتار

    پی آئی اے کا کروغیرملکی کرنسی اورموبائل فونزلانے پرگرفتار

    اسلام آباد: لندن سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے کرو اور سی بی اے یونین کے رہنما کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے غیر ملکی کرنسی  اور موبائل فونز لانے پر حراست میں لے لیا، مسلم لیگ کی حمایت یافتہ پی آئی اے کی سی بی اے یونین کے رہنما کو چھڑانے کیلئے کسٹم انٹیلی جنس کے افسران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، تاہم کسٹم انٹیلی جنس نے چھوڑنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے کرو ممبر و سی بی اے یونین کے رہنما وائس پریزیڈنٹ فلائٹ سروسز شعیب راجپوت کو خفیہ اطلاع ملنے پر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے چھ ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈ اور ستر سے زائد قیمتی آئی فون، آئی پیڈ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ۔ کسٹم انٹیلی جنس نے شعیب راجپوت پر غیر ملکی کرنسی اور موبائل لانے پر حراست میں لے لیا ہے۔