Tag: arrest

  • عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر

    عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر

    اسلام آباد: عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے، جسے عدالت نے سماعت کے لئے مقرر بھی کردیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ11 اپریل کوسماعت کرینگے، درخواست میں شاہ محمودقریشی، فوادچوہدری، اسد مجید، قاسم سوری سمیت دیگر کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’خان کو باندھ کر ہرایا گیا ہے

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان نے امریکی سازش کا الزام لگایاتھا، پاکستان کی یکجہتی، سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچایا گیا، اس کی تحقیقات کاحکم دیاجائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ امریکا کیساتھ تعلقات کو ختم کرکے پاکستان کے امیج کونقصان پہنچایاگیا، مرتکب افراد کے خلاف سنگین غداری ایکٹ کےتحت مقدمہ چلایاجائے۔

  • کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائی، بھاری اسلحے کے ساتھ ملزم گرفتار

    کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائی، بھاری اسلحے کے ساتھ ملزم گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس اور رینجرز نے بھاری مقدار میں اسلحے کے ساتھ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار اور اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے ہینڈ گرینیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جس میں 3 آوان بم، 3 کلو بارودی مواد، ایک ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ شامل، 2 میٹر وائر، بیٹری، 30 بور پستول، 1 لاکھ روپے اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزم سنہ 1988 میں ایم کیو ایم لندن میں شامل ہوا، ملزم نے سنہ 2008 میں کنسٹرکشن کمپنی رجسٹرڈ کروائی۔

    ملزم نے کنسٹرکشن کمپنی سے رقم متحدہ لندن کے فنڈز میں جمع کروانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر سرکاری کالج کی زمین سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

  • پنجاب سے 5 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب سے 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پنجاب سے بڑی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں انیس انٹیلی جنس آپریشن کئے گئے، اس دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے ڈیٹونیٹر،دھماکا خیزمواد، دستی بم، نقدی، سیفٹی فیوز،آئی ای ڈی و دیگر مواد برآمد ہوا، دہشت گردوں میں وقاص، امیراللہ، عابد الرحمان، محمدجہانگیر اور محمدرحمت اللہ شامل ہیں، تمام دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سےہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے حاصل معلومات پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب بھر میں 535 کومبنگ آپریشن کئے جاچکے۔

  • لڑکی کی آئی ڈی بنا کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    لڑکی کی آئی ڈی بنا کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سکھر نے جعلی زنانہ آئی ڈی بنا کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سکھر نے لال گل نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم متعدد مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شکایت کنندگان کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہا تھا، ملزم نے فیس بک پر لڑکی کے نام سے جعلی آئی ڈی بنائی۔ اس آئی ڈی سے وہ مردوں کو ویڈیو کالز کرتا تھا اور ان کی ویڈیوز ریکارڈ کر لیتا تھا۔

    ملزم مردوں کو تعلقات کی پیشکش کرتا اور انکار پر فحش ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے لیے پیسے مانگتا تھا، فی شخص سے 20 سے 30 ہزار روپے مانگے جاتے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل سے بچوں سمیت 15 افراد کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ ملزم درجن سے زائد افراد کی بلیک میلنگ میں ملوث ہے، بلیک میل ہونے والوں کا تعلق گھوٹکی کے نواحی علاقوں سے ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • سڑک پر گاڑی کے کرتب دکھانے والا ڈرائیور نشان عبرت بن گیا

    سڑک پر گاڑی کے کرتب دکھانے والا ڈرائیور نشان عبرت بن گیا

    تبوک : محکمہ ٹریفک نے دو ٹائروں پر گاڑی چلا کر اسے فخریہ طور پر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس پر محکمہ ٹریفک نے کارروائی کی ہے۔

    گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان کو ایک شاہراہ پر گاڑی کے خطرناک اسٹنٹس کرتے دکھایا گیا تھا۔

    اس نوجوانوں کی خطرناک ڈرائیونگ کے باعث سڑک پر سے گزرنے والے دیگر ڈرائیوروں کو بھی ڈرائیونگ میں شدید دُشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں محسوس ہو رہی تھی۔

    پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو حراست میں لے کر اس کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔

    محکمے نے کہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی شناخت کرکے اسے ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا ہے۔

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اس پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے پر اس کی گاڑی ضبط کی گئی ہے اور ضوابط کے مطابق اسے سزا دی جائے گی۔

  • عین شادی کے دن دولہا اور دلہن گرفتار، وجہ حیران کن!

    عین شادی کے دن دولہا اور دلہن گرفتار، وجہ حیران کن!

    سوشل میڈیا پر وائرل  ایک واقعے میں بتایا گیا ہے کہ عین شادی کے دن پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا اور دولہا ودلہن کو گرفتار کرکے لے گئی۔

    شادی کا دن دولہا اور دلہن دونوں کے لیے ہی خاص ہوتا ہے یہ وہ خاص دن ہوتا ہے جس کے لیے دونوں بہت تیاریاں کرتے ہیں تاکہ کوئی کمی نہ رہ جائے، ان تیاریوں میں عروسی لباس دلہن کے لیے بہت خاص ہوتا ہے اور اگر وہ ہی چوری کرلیا جائے تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے جو اس تقریب میں ہوا۔

    عین بارات کے دن پولیس رنگ میں بھنگ ڈالنے پہنچ گئی اور دولہا دلہن کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔

    یہ واقعہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر ایک شخص نے شیئر کیا ہے، اس نے بتایا کہ اس کے ایک جاننے والے کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران پولیس وہاں پہنچ گئی۔

    اس سے پہلے کہ کوئی پولیس کی آمد کا مقصد سمجھ پاتا پولیس نے دولہا اور دلہن کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ شادی کے روز دلہن نے جو عروسی جوڑا پہن رکھا ہے دراصل وہ لباس چوری کیا ہوا ہے۔

    پوری کہانی کچھ یوں ہے کہ 38 سالہ ایک خاتون اور اس کا شوہر ایک ہی کمپنی میں کام کرتے تھے، چار سال بعد مذکورہ خاتون کمپنی کو چھوڑ کر چلی گئی بعد میں پتہ چلا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے رہی ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر دھوکے باز ہے، اس معاملے پر اس کے پرانے دوستوں نے خاتون کا ساتھ دیا۔

    خاتون نے باتوں باتوں میں دوستوں کو بتایا کہ اس کی اپنے شوہر سے علیحدگی کے وقت اس کے گھر سے اس کا عروسی لباس اور زیورات غائب ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں مذکورہ خاتون کے سابق شوہر نے دوسری شادی کا اعلان کیا تو اس نے پرانے دوستوں کو بھی مدعو کیا ان میں وہ دوست بھی شامل تھے جو اس کی پہلی بیوی کے عروسی لباس کے چوری ہونے کے واقعے سے آگاہ تھے۔

    پرانے دوستوں کو اسٹیج پر بیٹھی دلہن کا عروسی لباس کچھ جانا پہچانا لگا تو انہوں نے اس لباس کی تصویر کھینچ کر یہ تصویر اس کی سابقہ بیوی کو بھیج دی۔

    وہ خاتون اپنا عروسی لباس دیکھتے ہی پہچان گئی اور اس نے فوراْ پولیس میں شکایت کی، پولیس نے بھی پھرتی دکھائی اور کچھ ہی دیر میں وہ شادی کی تقریب میں پہنچ گئی۔

    اس موقع پر پولیس نے دلہن سے کپڑے اور زیورات واپس دینے کا کہا تو اس نے بحث شروع کردی جب کہ دولہا نے بھی اس کا ساتھ دیا تو پولیس دونوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

    چونکہ دلہن کا جوڑا اور زیورات چوری کے تھے اس لیے پولیس اسٹیشن میں دلہن نے یہ ساری چیزیں ضمانت کے وقت واپس کردیں۔

    بعد میں غصے سے بھرے دولہے نے اپنے اس دوست کو کھری کھری سنائی جس نے اس جوڑے کی تصویر اس کی سابق بیوی کو بھیجی تھی۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے دوست کے عمل کو درست قرار دیا ہے۔

    اس پوری کہانی شیئر کرنے والے کہانی میں کسی کردار کا نام ظاہر کیا اور نہ ہی مقام سے آگاہ کیا ہے۔

  • لاہور سے نوسرباز "رکشا آنٹی گینگ” گرفتار

    لاہور سے نوسرباز "رکشا آنٹی گینگ” گرفتار

    ڈولفن اسکواڈ نے ایک ہی دن میں لاہور میں دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے رکشا آنٹی گینگ کے نام سے مشہور خواتین نوسرباز گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    لوگوں نے اب تک کئی گینگ کے نام سنے ہوں گے اور ان پر بنی کئی فلمیں بھی دیکھی ہوں گی، لیکن ڈولفن پولیس نے ایک ایسے گینگ کو گرفتار کیا ہے جنہیں ان کی انفرادی خصوصیت کے باعث رکشا آنٹی گینگ کا نام دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے لاہور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خواتین نوسرباز گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق آئے دن ہونے والی ایسی وارداتوں کی شکایات پر ڈولفن پولیس مستعد ہوگئی تھی اور انہوں نے شہر کے ایسے مقامات پر جہاں اس قسم کی وارداتیں زیادہ رپورٹ ہورہی تھیں وہاں کڑی نگرانی شروع کردی تھی۔

    ڈولفن پولیس کے مطابق گرفتاری سے قبل مذکورہ گینگ نے مسلم ٹاؤن موڑ پر اوکاڑہ کے رہائشی ایک بزرگ شہری سے واردات کی تھی۔

    رکشا آنٹی گینگ کے نام سے مشہور یہ گینگ پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا تاہم ڈولفن پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ گینگ میں گرفتار خواتین کی تعداد کتنی ہے

    واضح رہے کہ پیر کے روز ہی ڈولفن اسکواڈ نے لاہور میں گھر سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو تلاش کیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ڈولفن اسکواڈ کئی کامیاب کارروائیاں کرچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: لاہور : چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین کا گروہ گرفتار

    گزشتہ سال ڈولفن اسکواڈ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین کے گروہ کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس نے ملزمان سے مسروقہ نقدی اور پرس بھی برآمد کیا تھا۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر گوادر میں کارروائی کرکے دہشتگرد گرفتار کرلیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر گوادر میں کارروائی کی گئی، گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دہشتگرد سے اٹھارہ سو اٹھہتر گرام دھماکہ خیز مواد، چھیاسٹھ انچ پرائما کورڈ اور ایک ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے کچھ روز قبل ہی کوئٹہ میں کارروائی کی تھی جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

  • کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سائبرنیٹ ورک بے نقاب

    کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سائبرنیٹ ورک بے نقاب

    کراچی میں رضویہ کےعلاقےسےگرفتارملزم سفیان کےکمپیوٹرسےاہم سراغ مل گئے، پولیس اور حساس اداروں پرمشتمل ٹیم کی ملزم سے مشترکہ تحقیقات۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم سفیان نقوی کو رضویہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جس کو مالدیپ میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے کمپیوٹراورموبائل سےاہم شواہد ملےہیں، جن کا فرانزک جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے سے بھی مدد لیں گے اور ملزم سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کریں گے۔

    تفتیشی حکام کے مطابق سفیان کو پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طورپر پاکستان میں رہ کر آن لائن کام کی آفر کی گئی اور برطانوی نمبر سے مبینہ بھارتی ہینڈلر نے ملازمت کے معاملات طے کیے۔

    اس حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ خاتون ہینڈلر کی جانب سے ملزم کو 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ بتائی گئی۔

    سفیان کا کام پاکستان کے خلاف نفرت انگیاز پروپیگنڈہ کرنا تھا جس کے لیے اسے پاک فوج ،خصوصاً سی پیک سےمتعلق نفرت آمیزمواد فراہم کیا گیا۔

    ملزم کو پاکستان مخالف عناصر سے رابطوں میں رہنے کی ہدایت کے ساتھ اپنی شناخت چھپانے کے لیے اسے مختلف ایپس کے استعمال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ را کا ہدف پڑھے لکھے نوجوان ہیں اور انہیں آن لائن ملازمت آفر کی جاتی ہیں، ان کے مطابق نیٹ ورک کےدیگرافرادکی تلاش بھی جاری ہے۔

  • شوہر کو قتل کرنے والی سفاک بیوی گرفتار

    شوہر کو قتل کرنے والی سفاک بیوی گرفتار

      کراچی میں شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو 3 ملزمان سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا، نشاندہی پر لاش بھی برآمد کرلی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمان کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں رابعہ اس کا آشنا مرتضیٰ اور دوست علی حمزہ شامل ہیں۔

    ملزمان نے گرفتاری کے بعد گل محمد کے قتل کا اعتراف کرلیا جب کہ ان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔

    واقعےکا مقدمہ شاہ لطیف تھانےمیں درج جبکہ ملزمان کو تفتیش کے لیے اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل منتقل کردیا گیا۔

    تفتیش میں ملزمان سے مزید انکشافات کا بھی امکان ہے۔ اے وی سی سی کے مطابق مقتول گل محمد 30 ستمبر سے لاپتہ تھا۔