Tag: arrest

  • بچے کو اکیلے گھر چھوڑ کر گھومنا والدین کو مہنگا پڑ گیا

    بچے کو اکیلے گھر چھوڑ کر گھومنا والدین کو مہنگا پڑ گیا

    امریکا میں پولیس نے اپنے گیارہ سالہ بچے کو گھر میں چھوڑ کر دو ہفتے کے لیے تفریح پر جانے والے جوڑے کو  گرفتار کرکے جیل بھیج دیا

    دنیا میں سب سے بے غرض رشتہ والدین کا اولاد سے کہلاتا ہے کیونکہ والدین خود تکالیف سہہ کر اپنے بچوں کے لیے خوشیوں کا سامان کرنے کے لیے تگ ودو کرتے ہیں لیکن کہیں کہیں ایسے واقعات بھی سامنے آتے ہیں جن کو دیکھ یا سن کر لوگوں کو اپنی آنکھوں یا کانوں پر یقین نہیں آتا۔

    امریکی ریاست ایریزونا میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جہاں پولیس نے ایک ایسے جوڑے کو گرفتار کیا جنہوں نے اپنی خواہش کی تکیمل کے لیے اپنے گیارہ سالہ بچے کو گھر میں تنہا چھوڑ دیا۔

    کوچز کاوٗنٹی شیرف کے دفتر نے گزشتہ ہفتے اس جوڑے کو گرفتار کیا جب وہ ٹکسن سے ایک سو میل دور جنوب مشرق میں ایلفریڈا میں اپنے گھر واپس آئے۔

    حکام کے مطابق بچے کی ماں تھینکس گیونگ سے پہلے چلی گئی تھی جب کہ باپ چند دن بعد گیا۔

    شیرف آفس کو ایک کال کے ذریعے کمسن بچے کے گھر میں اکیلا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد شیرف کے ڈیپوٹیز نے مذکورہ گھر کا دورہ کیا تھا۔

    والدین سے رابطہ نہ ہونے پر ڈیپوٹیز نے بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا تھا جہاں اس نے حکام کو بتایا کہ اس کے لیے ریفریجریٹر میں کھانا فریز کرکے رکھا گیا تھا اور وہ ان دو ہفتوں کے دوران اسکول بھی نہیں جاسکا ہے۔

    شیرف کے دفتر کے مطابق لاپروا ماں اور باپ پر بچے کو نظرانداز کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور وہ دونوں گزشتہ منگل کو جیل میں بند بھی رہے۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی، تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائی، تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے، ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 دستی بم اور پستول برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان کے نام انس خان اور فردوس ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سائٹ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم انس پہلے افغانستان میں بھی گرفتار ہوچکا ہے، ملزم 2007 سے 2012 تک پل چرخی جیل میں قید تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم کے والد بھی محبوب تحریک طالبان پاکستان وزیرستان کے رکن تھے جو 2020 کو وزیرستان میں مارے گئے، گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

  • کراچی میں افغان گینگ کا ملزم گرفتار

    کراچی میں افغان گینگ کا ملزم گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں افغان گینگ کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم ساتھیوں کے ساتھ گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لوٹ مار کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزری پولیس نے افغان گینگ کے خلاف کارروائی کی، ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لوٹ مار کرنے والا ملزم پکڑا گیا، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افغانی شہریت رکھتا ہے، گرفتار ملزم ساتھیوں سمیت اپنی گاڑی میں وارداتیں کرتا تھا، ملزم کی گاڑی سے کئی لیپ ٹاپ اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا۔

    زبیر نذیر کے مطابق ملزم کو لٹنے والے 2 شہریوں نے بھی شناخت کرلیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

  • آریان خان کی گرفتاری: میکا سنگھ چپ سادھے فنکاروں پر برس پڑے

    آریان خان کی گرفتاری: میکا سنگھ چپ سادھے فنکاروں پر برس پڑے

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان تاحال جیل میں ہیں اور انڈسٹری کے زیادہ تر لوگ اس معاملے پر خاموش ہیں، گلوکار میکا سنگھ نے ایسے تمام افراد پر برس پڑے۔

    بھارتی گلوکار میکا سنگھ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر خاموش رہنے والے بالی ووڈ اسٹارز پر برس پڑے، انہوں نے شاہ رخ خان کا ساتھ نہ دینے پر فلم انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لینے والے سنجے گپتا کے پیغام پر اپنا رد عمل دیا۔

    ٹویٹر پر سنجے گپتا نے اپنے ٹویٹ میں آریان خان کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیا، اس پیغام پر میکا سنگھ نے جواب میں ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں۔

    میکا نے لکھا کہ یہ تمام لوگ ڈراما دیکھ رہے ہیں اور اس تمام تر معاملات پر ایک لفظ تک نہیں کہہ سکتے، انہوں نے شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایس آر کے کے ساتھ ہوں، اور ان کے بیٹے کو ضمانت ملنی چاہیئے۔

    گلوکار نے لکھا کہ فلم انڈسٹری میں سب کے بچے ایک بار جیل جائیں گے، تب جا کر یہ اتحاد دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ سنجے گپتا نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ شاہ رخ خان نے ماضی میں فلم انڈسٹری میں ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اب ان کے مشکل وقت میں فلم انڈسٹری کی خاموشی شرمندگی سے کم نہیں ہے۔

  • شہباز شریف جعلی اکاؤنٹس کیس: ایم سی بی کے نائب صدر عاصم سوری گرفتار

    شہباز شریف جعلی اکاؤنٹس کیس: ایم سی بی کے نائب صدر عاصم سوری گرفتار

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایم سی بی کے نائب صدر عاصم سوری کو گرفتار کرلیا جبکہ گروپ ہیڈ اظہر محمود کی گرفتاری کے لیے بھی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ایم سی بی کے نائب صدر اور ہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایم سی بی کے گروپ ہیڈ اظہر محمود کی گرفتاری کے لیے بھی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اظہر محمود ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے، اظہر محمود ایف آئی اے کی اندرونی باتیں نکال کر میاں منشا کو دیتے تھے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اظہر محمود میاں منشا کے خاص آدمی ہیں۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کے ذریعے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، دونوں اس وقت ضمانت پر ہیں۔

    ایف آئی اے کی تحقیق کے مطابق شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے چپڑاسی، کلرک، کیشیئرز اور مینیجرز کے نام پرمنی لانڈرنگ کی، منی لانڈرنگ میں شوگر ملز ہی کے 20 ملازمین کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق نقد رقوم سلمان شہباز کے دفتر پہنچائی جاتی تھیں جس کے بعد سلمان شہباز کے دفتر سے تمام رقم ہنڈی اور حوالے کے ذریعے بیرون ملک بھیج دی جاتی تھی۔

  • کراچی: کتوں کے کاٹنے پر وکیل نے 2 افراد کو گرفتار کروا دیا

    کراچی: کتوں کے کاٹنے پر وکیل نے 2 افراد کو گرفتار کروا دیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وکیل کو 2 کتوں نے کاٹ لیا جس کے بعد وکیل کی شکایت پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے ساؤتھ زون فیز 6 میں کتوں نے وکیل کو کاٹ لیا جس پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    خوفناک حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو میں وکیل کو صبح سویرے واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ایک بنگلے کے باہر موجود 2 کتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

    وکیل کو دیکھتے ہی دونوں کتے جھپٹ پڑے، کتوں کے نگران نے چھڑانے کی بہت کوشش کی تاہم معاملہ خراب ہوتے دیکھ کر نگراں وکیل اور کتوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

    بعد ازاں زخمی وکیل نے درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا، وکیل کا کہنا تھا کہ سڑک سے گزرنے والا شہری مجھے اسپتال لے کر گیا۔

    پولیس نے کتوں کے نگران سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

  • کویت : رشوت لینے کا الزام ثابت، غیر ملکی شخص کو عبرت ناک سزا مل گئی

    کویت : رشوت لینے کا الزام ثابت، غیر ملکی شخص کو عبرت ناک سزا مل گئی

    کویت سٹی : لائسنس کی تجدید کے لئے شہری سے رشوت طلب کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ملزم کا تعلق بنگلادیش سے ہے، عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی عدالت نے جج صلاح الحوثی کی زیرصدارت ایک ماتحت عدالت کے ذریعہ جاری کردہ فیصلے کے مطابق ایک بنگلادیشی شہری کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔

    مقدمے کے مطابق بنگلہ دیشی تارکین وطن جس کا نام صدام حسین ہے اور احمدی محکمہ ٹریفک کا ملازم ہے پر الزام ہے کہ وہ گاڑی کے لائسنس کی تجدید کو مکمل کرنے کے لئے لوگوں سے 5 سے 10 دینار تک کا "ہدیہ” مانگتا تھا۔

    دوسرے مدعا علیہ پر اس عمل کے لئے سہولت فراہم کرنے اور رشوت لینے اور جرم میں ثالث کا کردار ادا کرنے اور اس دعوے کے تحت ہدیہ طلب کرنے کا الزام تھا کہ وہ وزارت داخلہ کے لئے کام کرتا ہے۔

    تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بنگلہ دیشی مشتبہ شخص نے گرفتاری سے قبل 30،000 ہزار دینار سے زیادہ رقم وصول کی تھی اور اس رقم میں سے تقریبا 15،000 دینار اپنے ملک منتقل کئے تھے۔

    بنگلہ دیشی شہری کے وکیل فادل البصمان نے کہا کہ ان کے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بدنیتی پر مبنی تھے اور ان کے پاس خاطرخواہ ثبوتوں کی کمی ہے۔

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ استغاثہ کے ذریعہ پیش کردہ ویڈیو کلپس آڈیو نہ ہونے کی وجہ سے یا اس کے مؤکل کی شبیہہ کی وجہ سے نتیجہ خیز نہیں ہیں۔

  • کراچی میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 2 کم  سن بچے گرفتار

    کراچی میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 2 کم  سن بچے گرفتار

    کراچی : پولیس نے دوکم سن موٹرسائیکل لفٹرز کو پکڑلیا، جن کی عمریں چودہ سال اور آٹھویں جماعت کےطالب علم ہیں، دونوں بچوں کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتارکیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل چوری بچوں کا کھیل بن گیا ، فیروزآباد پولیس نے دو ننھے موٹرسائیکل لفٹرز کو دھرلیا ، حراست میں لینے والے پولیس عملے نے بچوں کی عمر دیکھ کرسرپکڑ لیا۔

    ایک بچہ دھوراجی دوسرا بہادرآباد چار مینار کے قریب سےحراست میں لیاگیا ، دونوں بچے کراچی کے معروف نجی اسکول میں پڑھتے ہیں ، زیرحراست عبدالرافع اپنے اسکول کا ہیڈ بوائے بھی ہے۔

    عبدالرافع کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا ، فوٹیج میں بچے کو مہارت سے موٹر سائیکل چراتے دیکھا جا سکتا ہے

    گرفتاری کے بعد بچوں کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، دونوں بچوں کی عمر 13 سال اور 7ویں جماعت کے طالبعلم ہیں ، بچے بہادرآباد اور دھوراجی سے 6،5چھ موٹرسائیکلیں چوری کر چکے ہیں۔

    بچوں کی نشاندہی پر پولیس نے 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ، دونوں موٹرسائیکلوں کی چوری کے مقدمات درج تھے ، عبدالرافع موٹرسائیکل چوری کرتا سدیف جی بھر کر چلاتا تھا ، دونوں بچے موٹرسائیکل استعمال کے بعد چھوڑ دیتے تھے۔

    بعد ازاں پولیس نے والدین کو طلب کرلیا اور اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد بچوں کےمستقبل کے لیےایک موقع دینےکافیصلہ کیا ، فیصلہ بچوں کےوالدین اوراہل علاقہ سےملنےکےبعدکیا گیا۔

    بچوں کےاسکول اوردیگرطریقہ کارسےبھی بچوں کی ساکھ معلوم کی گئی ، جس کے بعد دونوں بچوں کوقانونی چارہ جوئی کےبعد والدین کےحوالےکردیاگیا، پولیس حکام نے کہا بچوں کےوالدین سےنظررکھنےکی ضمانت لی گئی ہے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ، ن لیگ کا ایم پی اے گرفتار

    اسسٹنٹ کمشنر کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ، ن لیگ کا ایم پی اے گرفتار

    لاہور : اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغواء کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم ن لیگی ایم پی اے کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہیں ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    لاہور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید علی اور ان کے والد رانا احمد علی کی گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے میاں نوید کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی۔

    عدالت نے شریک ملزم رانا احمد علی اور منیجر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاریوں کو کنفرم کر دیا، لاہور پولیس نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی ن لیگی ایم پی اے میاں نوید کو حراست میں لے لیا۔

    ۔ گزشتہ سماعت پر عدالت کے روبرو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پراسیکیوشن رانا تصور علی نے عدالتی حکم پر مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار گناہ گار قرار دیا تھا۔

    جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی درخواست گزاروں کے خلاف تھانہ سٹی پاکپتن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، اے سی خاور بشیر نے لیٹ نائٹ شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اس تقریب میں ایم پی اے بھی موجود تھا۔

    اسسٹنٹ کمشنر سے تقریب بند کروانے پر جھگڑا ہوا، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس نے اے سی کو تھپڑ نہیں مارا، سیاسی بنیادوں پر اس کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیآ۔

  • اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینی لڑکی کی مسکراہٹ وائرل

    اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینی لڑکی کی مسکراہٹ وائرل

    فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار لڑکی کی مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، گرفتار ہونے کے باوجود مریم بے خوفی سے مسکرا رہی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نڈر فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی ویڈیو مقبول ہوگئی۔

    دھماکوں، گولیوں اور گرفتاری کا کوئی خوف اس نڈر فلسطینی لڑکی کے چہرے پر نظر نہیں آیا۔ گرفتاری کے بعد مریم افیفی نے اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجالی۔

    مریم کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں، ہمارے چہرے پر خوف اب نہیں ہوگا۔

    یاد رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں، مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نہتے لوگوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے، جمعے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔