Tag: arrest

  • کراچی میں 3 کروڑ کے بانڈز کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی میں 3 کروڑ کے بانڈز کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی: جمشید روڈ پر 3 کروڑ کے بانڈز کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان نے بلڈر کے رائیڈرز سے 3 کروڑ کے بانڈز چھینے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر 3 کروڑ مالیت کے بانڈز کی ڈکیتی ملوث مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈز برآمد کرلئے۔

    بعد ازاں ایس آئی یو پولیس نے جمشید روڈ پر سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے گرفتار ملزمان عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے کہا ملزمان نوید  اور فرحان حیدرآباد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، ان سے ڈھائی کروڑ روپے کے بانڈز برآمد کرلئے گئے ہیں۔

    تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا ملزمان کا 6رکنی گینگ ہےمفرور ساتھیوں سےمتعلق تفتیش کر رہے ہیں، جس پر عدالت نے ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس آئی یو پولیس کے حوالے کردیا۔

    یاد رہے 3 روز قبل کراچی کے علاقے جمشیدروڈ پر رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ، جہاں مسلح ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے  25ہزارمالیت کے 3کروڑ کے بانڈز چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    واردات جمشید روڈ نمبر 2 پر بینک کے باہر کی گئی تھی اور 4موٹرسائیکل پر 6 ملزمان سوار تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ بلڈر کے پاس3 روز قبل3 کروڑ روپے کی پیمنٹ آئی، پیمنٹ 25 ہزار روپے کے بانڈ کی شکل میں تھی۔

  • اربوں روپے مالیت کی پینٹنگز چرانے والا گرفتار

    اربوں روپے مالیت کی پینٹنگز چرانے والا گرفتار

    نیدر لینڈز میں معروف مصوروں کے کروڑوں یورو مالیت کے فن پارے چرانے والے چور کو گرفتار کرلیا گیا، تاحال اس سے فن پاروں کی برآمدگی نہیں ہوسکی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈز کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم سے گرفتار ہونے والے مشتبہ چور کی عمر 58 برس ہے اور اس پر شبہ ہے کہ اس نے گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران وین گوف اور فرانز ہالز کے 2 فن پارے چرائے ہیں۔

    یہ دونوں فن پارے گزشتہ برس اس وقت چوری کیے گئے جب نیدر لینڈز میں تمام میوزیمز کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند کیے جا چکے تھے۔

    ونسنٹ وین گوف کے چوری شدہ فن پارے کا نام اسپرنگ گارڈن ہے جسے سنہ 1884 میں بنایا گیا۔

    گزشتہ برس 30 مارچ کو علیٰ الصبح ایمسٹر ڈیم سے کچھ دور سنگر لارین میوزیم سے اس فن پارے کو چرا لیا گیا، چوری کے لیے اس میوزیم کا شیشے کا مرکزی دروازہ توڑ دیا گیا تھا اور الارم بجنے کے بعد جب پولیس وہاں پہنچی، تب تک چور یہ فن پارہ لے کر فرار ہوچکے تھے۔

    دوسری پینٹنگ فرانز ہالز کی ہے جس کا نام 2 لافنگ بوائز ہے، مصوری کے سنہری دور کے ماسٹر پینٹر قرار دیے جانے والے اس مصور کا یہ فن پارہ بھی گزشتہ برس چرایا گیا تھا۔

    فرانز ہالز کا فن پارہ

    اس فن پارے کو سنہ 1626 میں تخلیق کیا گیا تھا۔

    ہالز کا یہ شاہکار بھی اس طرح چرایا گیا تھا کہ اس جرم کے لیے ڈچ دارالحکومت سے 60 کلو میٹر جنوب کی طرف واقع لیئرڈم کے ایک چھوٹے سے میوزیم کا دروازہ توڑ دیا گیا تھا۔

    ان دونوں فن پاروں کی مجموعی مالیت کروڑوں یورو بنتی ہے۔ پولیس کے مطابق شواہد کی بنیاد پر مشتبہ چور کو گرفتار تو کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے، تاہم ابھی تک دونوں چوری شدہ شاہکاروں میں سے کوئی ایک بھی برآمد نہیں ہوا۔

    پولیس نے مزید کوئی تفصیلات بتائے بغیر صرف یہ تصدیق کی کہ ملزم کو ایمسٹرڈیم کے مضافات میں اس کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی رہائشگاہ اس سنگر لارین میوزیم سے زیادہ دور نہیں، جہاں سے وین گوف کا فن پارہ چرایا گیا۔

  • پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم پولیس اہلکاروں سمیت دیگر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی انویسٹی گیشن نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب دہشت گرد خواجہ فیصل کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ خواجہ فیصل ٹارگٹ کلنگ کی متعدد واردارتوں میں ملوث ہے، ملزم نے سنہ 2005 میں گلبرگ کے علاقے میں پولیس پر حملہ کیا۔ حملے میں اے ایس آئی اقبال نیازی اور ایک شہری جاں بحق ہوئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی کلنگ ٹیم میں ذاکر، عرفان سندھی، ابو عرفان، یامین اور آصف بڈھا نامی ملزمان شامل تھے۔ ٹیم نے سنہ 2010 میں رسالہ تھانے کی حدود میں 2 مخالفین کو قتل کیا۔

    سنہ 2008 میں ڈی ایس پی رحیم بنگش شہید کیس میں ملزم کا چالان ہوا، بعد ازاں ایس پی جیل امان اللہ شہادت کیس میں بھی ملزم کا چالان ہوا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم ایس ایچ او بریگیڈ ناصر الحسن شہادت کیس میں بھی ملوث تھا، ڈی ایس پی نواز رانجھا کیس میں بھی ملزم پولیس کو ملوث تھا۔

    کارروائی کے دوران ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس کا فارنزک کروایا جا رہا ہے، سی ٹی ڈی کی مزید بھی تفتیش جاری ہے۔

  • بھارتی میاں بیوی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    بھارتی میاں بیوی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    بنگلور : بھارت میں ایئر پورٹ کے عملے نے کروڑوں روپے مالیت کا سامان بیرون ملک اسمگل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا،

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کسٹم حکام نے کرناٹک کے بنگلور میں واقع کمپیگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ (کے آئی اے) پر ایک جوڑے کی تلاشی کے دوران ان کے سامان سے 2.8 کروڑ روپے مالیت کے آئی فونز برآمد کیے۔

    کسٹم حکام نے گزشتہ روز بھآرتی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اتوار کی شب دو مسافروں کے قبضے سے206 نئے آئی فونز12 پرو اور پرو میکس موبائل فونز برآمد کیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان فونز کی خریداری میں استعمال ہونے والے37 ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ بھی ان سے ضبط کیے گئے ہیں۔

    دونوں میاں بیوی کو فوری طور پر حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا، بعد ازاں جوڑے کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 12 مارچ تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔

  • خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، بیگ سے کیا برآمد ہوا، پولیس پریشان

    خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، بیگ سے کیا برآمد ہوا، پولیس پریشان

    نئی دہلی : بنارس کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون سے17 لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد ہوا ہے۔ ملزمہ جہاز کے ذریعہ شارجہ سے وارانسی آئی تھی، کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اکثر شارجہ سے آنے والے طیاروں میں اسمگل ہونے والا سونا برآمد کیا جا رہا ہے، مسافر نت نئے طریقوں سے سونے کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    جمعہ کے روز ایک طیارہ میں ایک خاتون کو تقریبا 17 لاکھ روپے مالیت کے مساوی سونے کے زیورات اور کچے سونے کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

    اہم بات یہ ہے کہ قانون کی گرفت سے بچنے کے لئے عورت نے سونے کو عطر کی بوتل اور موتیوں کے ہار میں چھپا رکھا تھا، اس کے علاوہ محکمہ کسٹم نے ایک آئی فون بھی ضبط کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شارجہ سے فلائٹ نمبر آئی ایکس 1184 کے ذریعہ بنارس پہنچنے والی خاتون مسافر سے 355.65گرام سونا برآمد ہوا ہے۔

    محکمہ کسٹم کے افسر نے بتایا کہ سونے کی قیمت تقریبا 17 لاکھ روپے سے زائد ہے اس کے علاوہملزمہ کے قبضے سے ایک عدد موبائل آئی فون بھی ضبط کیا گیا ہے جس کی قیمت تقریبا 74 ہزار روپے تک ہے۔

  • دکاندار کی ہوشیاری : جعلی ایکسائز پولیس افسر پکڑا گیا

    دکاندار کی ہوشیاری : جعلی ایکسائز پولیس افسر پکڑا گیا

    کراچی : خود کو ایکسائز کا اعلیٰ افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے دکاندار سے ٹیکس نہ دینے کے عوض رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا کےعلاقے میں قائم بیکری پر جعلی ایکسائز پولیس افسر نے چھاپہ مارا اور دکاندار پر رعب جماتے ہوئے اس سے ٹیکس کے بارے میں سوالات کیے۔

    دکاندار کی جانب سے ٹیکس نہ دینے پر جعلی پولیس اہلکار نے بھاری رقم کا مطالبہ کیا جس پر دکاندار کو شک ہوا،  دکاندار نے شک پڑنے پر اس سے سوالات کیے جس پر وہ سٹپٹا گیا اور ملزم کو پکڑ کر مددگار15پر کال کرکے اطلاع کردی۔

    پولیس نے موقع پرپہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا، میڈیا سے گفتگو میں دکاندار نے بتایا کہ ملزم نے اپنا نام سجاد مرزا بتایا اور مجھ سے کہا کہ میں ایکسائز آفیسر ہوں۔

    دکاندار کے مطابق جب اس نے ملزم سے ادارے کا کارڈ طلب کیا تو وہ گھبرا گیا اور کہا کہ میں ایکسائز افسر کا پی اے ہوں، جس  پر دکاندار نے فوری طور پر پولیس کو بلالیا۔

  • پشاور: نیو ایئر نائٹ پر خوفناک ماسک پہن کر شہریوں کو ڈرانے والا شخص گرفتار

    پشاور: نیو ایئر نائٹ پر خوفناک ماسک پہن کر شہریوں کو ڈرانے والا شخص گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بلا کا روپ دھار کر لوگوں کو ڈرانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں نیو ایئر نائٹ پر بلا کا ماسک پہن کر شہریوں کو ڈرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص علاقے شاہ قبول میں بلا کا روپ دھار کر خوف و ہراس پھیلا رہا تھا، پولیس نے ملزم کو رات گئے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی ہوائی فائرنگ کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ سے متعلق کراچی پولیس کے جاری کردہ واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر 22 شکایات موصول ہوئیں۔

    ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 فراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا۔ کراچی میں ون ویلنگ کرنے والے 8 موٹر سائیکل سواروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

  • غیرقانونی الاٹمنٹ : سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ گرفتار

    غیرقانونی الاٹمنٹ : سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ گرفتار

    کراچی : عدالت سے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا، ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے کافی دیر عدالت میں بیٹھا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کراچی نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیاملزم روشن علی شیخ کو کمرہ عدالت سے باہر آنے پر نیب کی ٹیم نے حراست میں لیا۔

    آج سندھ ہائی کورٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا کہ روشن علی شیخ اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ملزمان میں فضل الرحمن، وسیم، ندیم قادر کھوکھر صبیحا اسلام اور دیگر شامل ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو تقویت ملتی ہے اور ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

    یاد رہے کہ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

    ذرائع کے مطابق سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ گرفتاری سے بچنے کیلئے کئی گھنٹے تک کمرہ عدالت میں موجود رہے، روشن علی شیخ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کئی لوگوں سے فون پر رابطے کیے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ روشن علی شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی رابطے کی کوشش کی تھی، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تقرری کیلئے روشن علی شیخ کا نام بھی زیرغور تھا۔

    بل ازیں کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ روشن علی شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ کے ایم سی اور بورڈ آف ریونیو کی ملی بھگت سے ذبیحہ خانہ کی 265 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور الاٹ کی گئی جبکہ ملزمان نے لانڈھی میں اسمال کارٹیج انڈسٹری کو زمین الاٹ کی تھی۔

  • سعودی عرب: لاکھوں کی جعلسازی کرنے والا گروہ گرفتار

    سعودی عرب: لاکھوں کی جعلسازی کرنے والا گروہ گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں لاکھوں کی جعلسازی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان لوگوں کو جھانسہ دے کر روزانہ 20 ہزار ریال کما رہے تھے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ریاض پولیس نے مختلف جھانسہ دینے والے پیغامات کے ذریعے لوگوں سے رقمیں ہتھیانے والے 8 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

    ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التویجری نے بتایا کہ مذکورہ غیر ملکی ملزم اپنے ہم وطنوں اور مختلف ممالک کے شہریوں کو دھوکہ دے کر ان سے رقمیں ہتھیا رہے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ موبائل پر ایس ایم ایس بھیجتے جس میں انعام نکلنے کی خوشخبری دی جاتی یا یہ اطلاع دی جاتی کہ آپ کا بینک اکاؤنٹ بوجوہ منجمد کر دیا گیا ہے۔ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے اپ ڈیٹ کی کارروائی کروانا ہوگی۔

    اس طرح وہ متعلقہ شخص کی بینک کے حوالے سے خفیہ معلومات حاصل کر لیتے اور ان کے اکاؤنٹس سے یا تو کسی اور اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کردیتے یا اے ٹی ایم سے پیسے نکال لیتے تھے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی عمر 30 سے 40 سال کے درمیان ہے، ان کے قبضے سے 37 موبائل سیٹس برآمد ہوئے ہیں جن میں ہزاروں افراد کے نمبر درج تھے۔ موبائل سے دھوکہ دہی والے پیغامات کا ریکارڈ بھی ملا ہے جبکہ 25 ہزار ریال اور کئی اے ٹی ایم کارڈز بھی برآمد ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق جعلسازوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس طریقہ کار سے روزانہ 20 ہزار ریال اس طریقہ کار سے کما رہے تھے۔ تمام افراد کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • ریاض: لاکھوں ریال مالیت کا سامان چوری کرنے والے گرفتار

    ریاض: لاکھوں ریال مالیت کا سامان چوری کرنے والے گرفتار

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چوریاں کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے پاس سے 10 لاکھ ریال مالیت کا سامان برآمد ہوا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ریاض پولیس نے چوری کی وارداتیں کرنے والے 3 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

    ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التویجری کا کہنا ہے کہ چوری کی وارداتیں کرنے والے 3 سعودی شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

    مقامی شہریوں کی گرفتاری متعدد کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کی رپورٹس پر کی گئی، شکایات درج کروائی جارہی تھیں کہ الیکٹرانک آلات، ساز و سامان اور عمارتوں اور دفاتر سے بجلی کے کیبل اور میٹرز وغیرہ چوری کیے جا رہے ہیں۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے سراغرسانوں کی مدد سے چوری کی وارداتیں کرنے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں حراست میں لیا ہے۔

    شاکر التویجری کے مطابق مسروقہ سامان کی قیمت کا تخمینہ 10 لاکھ ریال تک کا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات خصوصاً کرفیو کے دوران چوری سمیت مختلف وارداتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اکا دکا واقعات اب بھی ہو رہے ہیں۔

    سیکیورٹی فورس کے اہلکار قانون نافذ کروانے اور غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے مستعدی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔