Tag: arrested terrorist

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم کا سہولت کار گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم کا سہولت کار گرفتار

    حیدر آباد: سی ٹی ڈی نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر اینڈ ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ معلومات پر حیدر آباد کے علاقے جامشورو میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو حراست میں لے لیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، گرفتار دہشت گرد کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، دہشت گرد کی شناخت محمد زمان عرف عادل کے طور پر ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق وزیرستان سے ہے، دہشت گرد ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف تھا، گرفتار دہشت گرد افغانستان سے ٹریننگ یافتہ ہے۔

  • ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سلیم چوہدری اور ظہیر کے لرزہ خیز انکشافات

    ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سلیم چوہدری اور ظہیر کے لرزہ خیز انکشافات

    کراچی: ضلع سینٹرل سے گرفتار ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں سلیم چوہدری اور ظہیر کے لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ، جس میں انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کیلئے بغدا کا استعمال کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشتگردوں سلیم چوہدری اور ظہیر نے تفتیشی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات کئے، سلیم چوہدری اور ظہیر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزمان کے قتل کیلئے بغدا استعمال کرتے تھے ۔

    ملزم سلیم چوہدری نے بتایا کہ اورنگی ٹاون سے آزاد حسن نامی شخص کو اغوا کیا، آزاد حسن کو ٹارچر سیل لیجا کر بغدے سے کاٹ کر ہلاک کیا، آزاد کی لاش ٹکروں کی صورت میں پہاڑی میں دفنائی جبکہ اورنگی ٹاون سے ایک اور شخص کو اغوا کے بعد بغدے سے کاٹ کر قتل کیا، اقبال نامی شخص واردات کیلئے بغدا فراہم کرتا تھا۔

    ملزم ظہیر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 2008 میں ایک شخص کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا، ہاروں گوٹھ میں جھگڑے کے دوران مخالف پارٹی پر فائرنگ کی۔

    ظہیر نے بتایا کہ 22 اگست کی تقریر کے موقع پر پریس کلب پر موجود تھا، اسلحہ یونٹ آفسز سے فراہم کیا جاتا تھا، قتل کی واردات میں نور الدین، حیات، کامران، آصف بھایا اور دیگر شریک تھے۔


    مزید پڑھیں : ایم کیو ایم لندن کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز


    تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش 22 ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے۔

    یاد رہے دو روز قبل بھی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے تھا، جن کی شناخت حسن جاوید اور افتخارعلی کے ناموں سے ہوئی ہے جو ملزمان بھتہ خوری، کھالیں چھیننے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔