Tag: arrested

  • فیس بک نے موبائل فون چور پکڑوا دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

    فیس بک نے موبائل فون چور پکڑوا دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

    قاہرہ : مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک صحافی کی لائیو رپورٹنگ اچانک ہی ایک فلمی سین میں تبدیل ہوگئی جب موٹر سائیکل پر سوار ایک چور نے موبائل چھین لیا۔

    عرب نیوز کے مطابق مصری اخبار یوم سیون سے وابستہ ایک صحافی دارالحکومت قاہرہ میں آنے والے زلزلے کی لائیو رپورٹنگ اپنے موبائل کے ذریعے کر رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار ایک چور تیزی سے آیا اور فون چھین کر لے گیا۔

    لیکن چور کو یہ معلوم نہیں تھا کہ تمام واقعہ لائیو سٹریمنگ کے ذریعے ناظرین دیکھ رہے ہیں، چور نے موبائل موٹر بائیک پر اس طرح سے رکھا کہ کیمرہ اس کے چہرے کی طرف تھا۔

    یوم سیون نے فیس بک لائیو چور کے چہرے کے ساتھ ہی چلنے دیا جسے اخبار کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ رہے تھے۔

    پولیس نے اس دن چور کی شناخت کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ فیس بک کے بعد ویڈیو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شائع ہو گئی تھی جس پر صارفین چور کی بدقسمتی کے حوالے سے تبصرے کر رہے ہیں۔

  • سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ گرفتار

    سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ گرفتار

    ممبئی : بھارتی کرکٹ‌ ٹیم کے بلے باز یوراج سنگھ کو پولیس نے ان کے گھر سے حراست میں لیا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک لائیو چیٹ کے دوران اس کی ذات کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ کو ہریانہ پولیس نے گرفتار کیا ہے، انہیں گزشتہ برس ایک لائیو چیٹ کے دوران یوجویندرچہل کے خلاف ان کی ذات پر مبنی الفاظ کا استعمال کرنے کے خلاف گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    گذشتہ سال روہت شرما کے ساتھ لائیو چیٹ میں انہوں نے کرکٹر یوجویندر چہل کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جس پر ہریانہ کے ہانسی سٹی پولیس اسٹیشن میں یووراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    یووراج سنگھ کو اس مقدمے کے ضمن میں اتوار کے روز ہریانہ پولیس نے گرفتار کیا تھا یوراج سنگھ نے فوری طور پر ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس کے بعد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

    ہائی کورٹ نے انہیں پولیس تحقیقات میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے، سابق کرکٹر یووراج سنگھ اپنے وکیل کے ہمراہ تفتیش کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچے۔

    یووراج سنگھ نے یوجویندر چہل کے بارے میں مذاق میں ذات پر مبنی الفاظ استعمال کیے تھے جب معاملہ بڑھا توانہوں نے سوشل میڈیا پر معافی بھی مانگی تھی۔

    اپنی معافی کی پوسٹ میں یووراج سنگھ نے کہا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں رنگ، ذات، عقیدے کی بنیاد پر کسی قسم کے امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا۔ میں نے لوگوں کی بہتری کے لیے زندگی گزاری ہے اور مستقبل میں بھی اسی طرح جینا چاہتا ہوں۔

    یووراج سنگھ نے اپنے معافی نامے میں کہا تھا کہ میں ہر انسان کی عزت کرتا ہوں، میں اپنے دوستوں سے بات کر رہا تھا اور اس وقت میری بات کو غلط طریقے سے لیا گیا، جو نامناسب تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار ہندوستانی کی حیثیت سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر میرے الفاظ نے نادانستہ طور پر کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

  • ریلوے اسٹیشن پر شراب فروخت کرنے والا معذور مسافر گرفتار

    ریلوے اسٹیشن پر شراب فروخت کرنے والا معذور مسافر گرفتار

    حیدر آباد: ریلوے پولیس نے شراب فروخت کرنے والے معذور مسافر کو دھر لیا، مسافر کی چیکنگ کے دوران شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے کارروائی کر کے شراب فروخت کرنے والے شخص کو پکڑ لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن حیدر آباد پر بیساکھیوں کی مدد سے چلنے والے مسافر کی چیکنگ کے دوران شراب برآمد ہوئی، معذور مسافر کے بیگ سے کپڑے اور خاکی لفافے میں سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

    پولیس کے مطابق بیگ سے 6 عدد اسمارٹ موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

    ملزم نے خود کو موبائل ٹیکنیشن بتایا اور شراب فروخت کرنے کا جرم بھی تسلیم کر لیا، ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس حیدر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • خفیہ ایٹمی معلومات کی فراہمی : جاسوس میاں بیوی ڈرامائی انداز میں گرفتار

    خفیہ ایٹمی معلومات کی فراہمی : جاسوس میاں بیوی ڈرامائی انداز میں گرفتار

    ورجینیا : امریکہ میں جاسوس میاں بیوی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مذکورہ جوڑے پر الزام ہے کہ وہ سینڈوچ اور چیونگم کے پیکٹس   میں قومی ایٹمی راز منتقل کررہے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی جوڑے کو مغربی ورجینیا کی ریاست میں جوہری جنگی جہازوں کے حوالے سے معلومات بیچنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ انصاف نے اتوار کو اپنے بیان میں بتایا کہ امریکی بحریہ کے جوہری انجینیئر 42 سالہ جوناتھن ٹوئیبی اور ان کی 45 سالہ اہلیہ کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے اہلکاروں نے سنیچر کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف درج کرائی گئی شکایت میں ان کے خلاف اٹامک انرجی ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

    بیان کے مطابق یہ جوڑا تقریباً ایک سال سے جوہری سامان سے لیس جنگی جہازوں سے متعلق خفیہ معلومات ایک ایسے شخص کو فروخت کر رہا تھا جس کے بارے میں سمجھا جا رہا ہے کہ وہ ایک بیرونی طاقت کا نمائندہ تھا لیکن دراصل وہ ایف بی آئی کا خفیہ ایجنٹ تھا۔

    درج کرائی گئی شکایت میں جوناتھن نے بیرونی حکومت کے ساتھ پہلے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے لکھا کہ میں آپ کی زبان کے خراب ترجمے پر معذرت خواہ ہوں۔

    براہ مہربانی یہ خط اپنی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کو بھجوا دیجیے، میرا خیال ہے کہ یہ معلومات آپ کی قوم کے لیے بڑی بہترین ثابت ہوگی، یہ کوئی چکما نہیں ہے۔

    بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ جوناتھن نے اپریل 2020 میں ایک پیکج بیرون ملک میل کیا جو خفیہ ڈیٹا اور ہدایات پر مشتمل تھا۔

    ایف بی آئی نے اس پیکج کو روک دیا اور پھر خفیہ ایجنٹ نے خود کو بیرون ملک حکومت کا نمائندہ ظاہر کیا تاکہ اس جوڑے کے ساتھ تعلقات استوار کرسکے۔

    ایجنٹ نے جوناتھن کو ایک ای میل بھیجی جس میں ڈیٹا پہنچانے کے لیے شکریے کے طور پر تحفے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم جوناتھن نے جواب میں کرپٹو کرنسی کی صورت میں معاوضے کا کہا۔

    ایجنٹ کے مطابق امریکی جوڑے نے ڈیٹا کے متعدد ایس ڈی کارڈ ایجنٹ کو منتقل کیے، پہلا ایس ڈی کارڈ کو پلاسٹک میں لپیٹ کر ڈبل روٹی کے درمیان سینڈوچ کی شکل میں منتقل کیا جبکہ دوسرے کارڈ کو چیونگم کے پیکٹ میں چھپایا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مزکورہ جوڑے کو گزشتہ روز خفیہ ڈراپ آف لوکیشن پر ایک اور ایس ڈی کارڈ بھیجنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔

  • کراچی میں کووڈ ویکسین نہ لگوانے والے 2 افراد گرفتار

    کراچی میں کووڈ ویکسین نہ لگوانے والے 2 افراد گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کووڈ ویکسین نہ لگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت مقدمی درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس کارروائیوں کا آغاز ہوگیا، سہراب گوٹھ پولیس نے ویکسین نہ لگانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہے جبکہ مقدمہ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں گرفتار افراد کو سہراب گوٹھ کے علاقے میں روکا گیا، ویکسین کارڈ مانگنے پر علم ہوا کہ دونوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

    گزشتہ روز بھی سکھر میں کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی جس کے دوران مختلف مقامات سے 20 شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کارکنان کا قتل: پی پی رہنما  کا بیٹا گرفتار

    آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کارکنان کا قتل: پی پی رہنما کا بیٹا گرفتار

    کوٹلی: آزاد کشمیر انتخابات میں دو پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری یاسین کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ، مقتول کے ورثا کی ایف آئی آرمیں چوہدری یاسین اور بیٹے نامزد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات کےدوران کوٹلی کےعلاقہ چڑھوئی میں دو پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کیس میں پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری یاسین کے بیٹے شاہنواز یاسین کو گرفتار کرلیا۔

    مقتول کے ورثا کی ایف آئی آرمیں چوہدری یاسین اور بیٹے نامزد ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کا نوٹس لے رکھا ہے۔

    یاد رہے آزادکشمیرالیکشن میں پولنگ کے دوران فائرنگ سے جاں بحق پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کا مقدمہ پی پی رہنماچوہدری یاسین کیخلاف درج کیا گیا تھا، درج مقدمے میں چوہدری یاسین ، 2بیٹوں سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

    خیال رہے چوہدری یاسین حالیہ انتخابات میں دو حلقوں سے کامیاب ہوئے ہیں ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، انتخابات کے دوران چڑھوئی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

    دوسری جانب چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے آزاد کشمیرمیں چوہدری یاسین کو سیاسی انتقام کا نشانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا قاتلانہ حملہ چوہدری یاسین پر ہوا اورمقدمہ بھی ، پولیس نے حملہ آوروں کےبجائےالٹا چوہدری یاسین پرایف آئی آر درج کرلی، سیاسی انتقام بند نہ ہواتوآزاد کشمیر میں خوداحتجاج کی سربراہی کروں گا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 2افراد کے قتل کےواقعےمیں براہ راست پی پی امیدوارکومجرم ٹھہرایاگیا، یہ کیسی ریاست ہےعمران خان کیخلاف تقریر پرتو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو تو قتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے، انصاف کا تقاضہ تو یہ تھا کہ دو افراد کے قتل پرجوڈیشل انکوائری ہوتی۔

  • مردان سے 2 دہشت گرد گرفتار

    مردان سے 2 دہشت گرد گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں 2 نہایت اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے ڈھیروں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نہاد علی 14 اور فرہاد علی 4 مقدمات میں مطلوب ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ملزمان سے ڈھائی کلو بارودی مواد، پرائما کارڈ، سیفٹی فیوز، ڈیٹو نیٹر، 2 دستی بم، پستول اور 6 موبائل فونز برآمد ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت نے نہاد علی کے سر کی قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی جبکہ فرہاد کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

  • نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین بھی گرفتار

    نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین بھی گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کا لرزہ خیز قتل کرنے والے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم اور والد ذاکر جعفر کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس نے مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جس کی روشنی میں ملزم کے والدین کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت نے بھی اپنے ٹویٹ میں اس کی تصدیق کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 گھریلو ملازمین سمیت دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، ملازمین کو شواہد چھپانے اور اعانت جرم کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ عید کی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف سیون سے ایک سربریدہ لاش ملی تھی، جسے سابق سفیر شوکت مقدم کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کے نام سے شناخت کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے نور کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا بعد ازاں اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتولہ کی موت دماغ کو آکسیجن سپلائی بند ہونے سے ہوئی، مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات بھی پائے گئے۔

    ملزم ظاہر جعفر کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد پولیس نے تصدیق کی کہ جرم کے وقت ملزم نشے میں نہیں تھا جبکہ دماغی طور پر بھی وہ بالکل صحت مند ہے، مقامی عدالت نے قاتل کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

  • سمیع اللہ خان کے مجسمے کی ہاکی اور گیند چرانے والا ملزم گرفتار

    سمیع اللہ خان کے مجسمے کی ہاکی اور گیند چرانے والا ملزم گرفتار

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں نصب کیے گئے اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اسٹک اور گیند چرانے والا ملزم 48 گھنٹے کے اندر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان کہروڑ پکا کا رہائشی ہے، اس وقت بہاولپور میں رہتا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر معلومات لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کیا اور اپنے کیے پر شرمندگی ظاہر کی۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سمیع اللہ خان پاکستان کے ہیرو ہیں، سرکاری املاک اور یادگاروں کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

    یاد رہے کہ اولمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ چند روز قبل ہی ان کے آبائی شہر کے ایک چوک پر نصب کیا گیا تھا جس کے کچھ دن بعد مجسمے کی ہاکی اسٹک اور گیند چوری ہوگئی تھی۔

    مقامی انتظامیہ نے مجسمے کے ساتھ دوسری ہاکی اسٹک اور گیند نصب کردی تھی تاہم ملزم کی تلاش بھی جاری تھی۔

  • ریسلنگ دیکھ کر امریکی شہری نے مگرمچھ کو چھت سے زمین پر پٹخ دیا

    ریسلنگ دیکھ کر امریکی شہری نے مگرمچھ کو چھت سے زمین پر پٹخ دیا

    واشنگٹن : مگر مچھ کو سبق سکھانے کےلیے امریکی شہری نے گلف کلب کا مگر مچھ چرا کر کثیر المنزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مگر مچھ کی چوری اور اس پر تشدد کا حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا، جہاں ایک 32 سالہ شخص گلف کلب کی باڑ پھلانگ کر گلف کورس میں داخل ہوا اور مگرمچھ کو دم سے پکڑ کر غائب ہوگیا۔

    ہوڈج نامی شہری کشتی کا میچ دیکھنے کے بعد مگر مچھ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور اسے دم سے پکڑ کر عمارت کی چھت پر لے گیا اور وہاں سے زمین پر پھینک دیا۔

    امریکی شہری نے جانور کو زمین پر پھینکنے کے بعد دو مرتبہ پتھر بھی مارے، جس کے باعث مگرمچھ کو شدید چوٹیں آئیں تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائے گا۔

    پولیس نے گلف کلب سے مگرمچھ چوری ہونے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کا آغاز کیا اور 1 گھنٹے سے کم وقت میں ڈوج کو تلاش کرکے مگرمچھ برآمد کیا اور گلف کلب انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

    پولیس نے ملزم کے خلاف مگرمچھ کو چوری کرنے، زخمی کرنے سمیت کئی مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔