Tag: arrested

  • ڈینٹل کلینک میں ڈکیتی کے لیے آنے والے چور نے مریض کے دانتوں پر ہاتھ صاف کردیا

    ڈینٹل کلینک میں ڈکیتی کے لیے آنے والے چور نے مریض کے دانتوں پر ہاتھ صاف کردیا

    مریکا میں ایک ڈینٹل کلینک پر ڈکیتی کے لیے آنے والی خاتون کو جب کچھ نہ ملا تو انہوں نے مریض کی دانتوں کی سرجری کر ڈالی اور اس کے 13 دانت نکال دیے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست نواڈا میں پیش آیا، لورل ایچ نامی خاتون اس سے قبل ایک ڈینٹل کلینک میں کام کرچکی تھیں لیکن ان کے پاس اس کا لائسنس نہیں تھا۔

    جب وہ مذکورہ کلینک میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئیں تو انہیں پتہ چلا کہ کلینک میں پہلے ہی نقب لگ چکی ہے اور تمام نقد رقم غائب ہے، انہیں اور کچھ نہ سوجھا تو انہوں نے وہاں موجود مریض پر ہاتھ صاف کر ڈالے اور اس کے دانتوں کی سرجری کر کے 13 دانت نکال دیے۔

    بعد ازاں پولیس کلینک میں ڈکیتی کی تفتیش کرنے پہنچی۔ نامعلوم چور 32 ہزار ڈالرز کی رقم اور چیکس لے کر فرار ہوچکا تھا۔ کلینک کی ایک کھڑکی کا شیشہ اور لاکرز ٹوٹے ہوئے تھے۔

    پولیس کی تفتیش نے انہیں لورل ایچ تک پہنچایا جو وہاں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہی تھی لیکن اپنے منصوبے میں ناکام رہی۔

    پولیس نے ڈکیتی کرنے والے چور کی تلاش شروع کردی جبکہ ایچ پر ڈکیتی کی منصوبہ بندی اور بغیر لائسنس سرجری کرنے کا مقدمہ دائر کردیا۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، ایک اور کارروائی میں چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ کراچی کے حیدری پریمیئر کالج کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے پکوان سینٹر میں ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے جاتے جاتے دکاندار کو گولی مار کر قتل کردیا تھا، واردات میں استعمال شدہ پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

    پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت نبی بخش اور علی کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے 2 ساتھی مفرور بھی ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے تین ہٹی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم حیدر علی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے چوری اور ڈکیتی کی 150 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزم نے خاتون سے موبائل فون چھینا جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارہے جارہے ہیں۔

  • شہر قائد میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 5 گرفتار

    شہر قائد میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 5 گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز شہر قائد سے جرائم پیشہ افراد کی بیج کنی کے لئے سرگرم عمل ہے اور روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرتی ہے۔

    اسی طرح کی ایک اور کامیاب کارروائی ضلع ساؤتھ میں کی گئی، جس کے نتیجے میں پانچ ملزمان دھرلئے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزاورپولیس نے کراچی کے ضلع ساؤتھ کےمختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں منشیات فروشی اور اسمگلنگ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کوئٹہ،گوادرسےمنشیات اسمگل کرکےکراچی میں سپلائی کرتےتھے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ ، دو گاڑیاں اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں ہیں، ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اس سے قبل چھ جولائی کو بھی کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سونے کی ڈکیتی کرنے والے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا تھا، کارروائی جمالی گوٹھ میں کی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 خطرناک ملزمان گرفتار

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کھوکھرا پار میں سنار کی دکان میں واردات کا اعتراف کیا ، ملزمان 49 تولہ سونا اور 10 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

    پانچ جولائی کو کراچی میں ہی رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 3 رکنی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار کرکے چوری کی گئی 10موٹر سائیکلیں اور 10چیسز برآمد کئے تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا اور بتایا کہ موٹرسائیکل چیسز کو ندی نالوں میں پھینک دیا کرتے تھے۔

  • کراچی: بھتہ خور گروہ کا انتہائی مطلوب کارندہ گرفتار

    کراچی: بھتہ خور گروہ کا انتہائی مطلوب کارندہ گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھتہ خور گروہ کا انتہائی مطلوب کارندہ ناصر گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے تاجر کو بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے اور بیٹے کو اغوا کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی جس میں بھتہ خور گروہ کا انتہائی مطلوب کارندہ ناصر گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے 14 جون کو تیسر ٹاؤن کے تاجر سے بھتہ مانگا تھا، بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے اور بیٹے کو اغوا کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

    ترجمان کے مطابق تاجر نے رینجرز ہیلپ لائن پر اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • امریکہ میں داخل ہونے والے دس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

    امریکہ میں داخل ہونے والے دس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

    میکسیکو سٹی : امریکی ریاست میکسیکو کی سرحد سے سات ماہ کے دوران 10لاکھ مہاجرین کو غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا،

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی میکسیکو سرحد پر مہاجرین کی ریکارڈ گرفتاریاں کی گئی ہیں اس حوالے سے امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 10لاکھ مہاجرین کو گرفتار کیا گیاہے۔

    امریکی بارڈر پیٹرول کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو رواں سال ماہ ستمبر تک گرفتار مہاجرین کی تعداد17 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

    امریکی بارڈر پیٹرول کے مطابق گزشتہ ماہ 1 لاکھ 72 ہزار افراد کو میکسیکو سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا، نائب صدر کملا ہیرس میکسیکو بارڈ پرپہنچ گئیں اور انہوں نے الپاسو شہر میں سرحدی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شروع کی گئی سرحد پر دیوار کی تعمیر بھی صدر جوبائیڈن نے رکوادی تھی نومنتخب امریکی صدر نے ٹرمپ کی نسبت میکسیکو بارڈر پر نرمی کی پالیسی اختیار کی۔

    امریکی بارڈر پیٹرول کی رپورٹ کے مطابق اجازت ملنے کے بعد 13 ہزار900 بچوں نے سرحد کو عبور کیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ غربت، پُرتشدد واقعات، بھوک، تحفظ اور دیگر وجوہات کی بنا پر پرلوگ جوق درجوق امریکا آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ میکسیکو کی حکومتیں کرائم سینڈیکیٹ پر قابو پانے میں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہیں، مختلف حلقوں کا الزام ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں اور عدلیہ کا ان جرائم پیشہ گروپوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے یا وہ بدعنوانی کے دلدل میں پھنس چکی ہیں۔

    میکسیکو میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات، عدم استحکام اور بدعنوانی کی اونچی سطح کے سبب بعض امریکی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناکام ریاست بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

  • بھارتی پولیس کی مسلمان دشمنی، مسلمان ملزم نہ ملنے پر حاملہ اہلیہ کو گرفتار کرلیا

    بھارتی پولیس کی مسلمان دشمنی، مسلمان ملزم نہ ملنے پر حاملہ اہلیہ کو گرفتار کرلیا

    نئی دہلی: بھارت میں پولیس نے اخلاقیات کی حدیں پار کردیں، ایک مقدمے میں نامزد مسلمان ملزم جب ہاتھ نہیں آیا تو اس کی حاملہ بیوی کو گرفتار کر کے جیل لے جایا گیا جہاں وہ اگلے دو روز تک بند رہی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر رامپور میں پیش آیا، نامزد ملزم کے بھائی دین محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بھائی کو کسی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

    دین محمد کے مطابق گزشتہ روز پولیس جب اس کے بھائی کو گرفتار کرنے اس کے گھر پہنچی تو وہ موجود نہیں تھا جس کے بعد رامپور پولیس اس کی 7 ماہ کی حاملہ بھابھی آسیہ کو حراست میں لے کر تھانے پہنچ گئی۔

    معاملے کی خبریں میڈیا پر آئیں تو مقامی سیاسی رہنماؤں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا، عام آدمی پارٹی کے صوبائی نائب صدر فیصل خاں لالہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے اس قسم کا رویہ قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ رامپور پولیس بتائے کہ وہ کس قانون کی بنیاد پر ملزم نہ ملنے پر اس کی اہلیہ کو گرفتار کر سکتی ہے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ 7 ماہ کی حاملہ ہے اور پولیس اس کو گزشتہ شب سے اپنی حراست میں رکھے ہوئے ہے، وہ اس معاملے کو لے کر اعلیٰ افسران کے پاس جا رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رامپور میں پولیس کی جانب سے مسلمان خاتون کی اس قسم کی گرفتاری کا ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا واقعہ ہے۔

    کچھ دن قبل رامپور کے علاقے ڈونگر پور میں بھی پولیس جب ملزم کو پکڑنے میں ناکام رہی تو پولیس ٹیم ملزم کی اہلیہ اور اس کی 3 ماہ کی معصوم بیٹی کو اپنے ساتھ تھانے لے آئی اور دونوں کو رات بھر تھانے میں رکھا۔

  • تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی، دنیا بھر سے 800 ملزمان گرفتار

    تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی، دنیا بھر سے 800 ملزمان گرفتار

    ویلنگٹن / کینبرا / برلن: قانون نافذ کرنے والے یورپی و امریکی اداروں نے عالمی سطح پر سرگرم ایک بڑے گروہ کے خلاف کارروائی کر کے دنیا بھر سے 800 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق مختلف ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کی ایک ایپ کو ہیک کرکے ان کے درمیان ہونے والے گفتگو حاصل کی اور اس بنیاد پر 18 ممالک سے 800 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    عہدیداروں کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور یورپی پولیس جبکہ امریکا کے فیڈرل بورڈ آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے آسٹریلیا، ایشیا، یورپ، جنوبی امریکا اور مشرق وسطیٰ میں عالمی سطح پر منشیات کی تجارت میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔

    انہوں نے کہا کہ منظم جرائم پیشہ گینگ کے 800 سے زائد ارکان کو گرفتار کیا گیا اور دنیا بھر میں کارروائیوں کے دوران ان کے قبضے سے 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر برآمد کر لیے اور منشیات کی بڑی مقدار بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

    آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ کارروائی منظم جرائم کے خلاف ایک بڑی پیش رفت ہے، نہ صرف ملک کے اندر بلکہ دنیا بھر میں اس کی گونج ہے۔ سڈنی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آسٹریلیا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تاریخ میں روشن لمحہ ہے۔

    آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس کے کمشنر ریس کیرشا نے کہا کہ پولیس نے 224 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں کالعدم موٹرسائیکل گینگز کے اراکین بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ وہاں سے 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یورپی حکام کے مطابق سوئیڈن میں 75 ملزمان، جرمنی میں 60 اور ہالینڈ میں 49 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی آسٹریلیا کی پولیس اور ایف بی آئی نے 2018 میں شروع کی تھی، جس کے تحت امریکا میں حکام نے انوم نامی پیغام رسانی کی ایپ کا کنٹرول حاصل کرلیا جو منظم جرائم کے نیٹ ورک کے لیے استعمال ہورہی تھی۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے انڈر ورلڈ کے عہدیدار اپنے ارکان کو اس ایپ پر مشتمل سستے موبائل محفوظ تصور کرتے ہوئے تقسیم کر رہے تھے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ پولیس ان کی نگرانی کرسکتی ہے۔

    گینگ کا خیال تھا کہ سسٹم محفوظ ہے کیونکہ فون میں کوئی اور سہولت نہیں تھی، نہ کوئی آواز اور کیمرے کی سہولت تھی اور ایپ بھی محدود تھی۔

    ایف بی آئی کے مطابق دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں یہ فون جرائم پیشہ گروپوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔ آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس کے کمشنر ریس کیرشا نے کہا کہ ہم ان منظم جرائم کے تعاقب میں تھے، وہ سب منشیات، جرائم، ایک دوسرے پر نشانہ بنانے اور معصوم لوگوں کا قتل کرنے کے بارے میں بات کرتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیغامات کھلے انداز میں بھیجے جاتے تھے اور کسی کوڈ کے ذریعے چھپانے کی کوئی کوشش نہیں ہوتی تھی۔ کیرشا نے بتایا کہ آسٹریلیا کے انڈر ورلڈ کے بڑے عہدیدار ملک سے فرار ہیں اور انہوں نے فونز تقسیم کرکے خود اپنے ساتھیوں کا انتخاب کیا تھا۔

    آسٹریلیا کی پولیس نے ایک دن میں سب سے زیادہ وارنٹ جاری کیے اور پولیس نے آتش گیر اسلحہ اور ملٹری گریڈ کی اسنائپر رائفل جن کی تعداد 104 تھی، اور 4 کروڑ 50 لاکھ آسٹریلوی ڈالر نقدی برآمد کرلیے۔

    رپورٹ کے مطابق 70 لاکھ آسٹریلوی ڈالر سڈنی کے مضافات میں ایک باغ میں دفنائے گئے تھے، مجموعی طور پر ملزمان پر 525 الزامات عائد کیے گئے ہیں اور حکام کا کہنا ہے آنے والے ہفتوں میں مزید چارجز عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

  • سشانت سنگھ کا ایک اور قریبی دوست گرفتار

    سشانت سنگھ کا ایک اور قریبی دوست گرفتار

    نئی دہلی: گزشتہ سال خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کو گرفتار کرلیا گیا، دوست پر منشیات خریدنے اور سشانت سنگھ کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے قریبی دوست سدھارتھ پٹانی کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے حیدر آباد سے سدھارتھ پٹانی کو گرفتار کیا جس کے بعد انہیں ممبئی لایا گیا۔

    این سی بی نے سدھارتھ پر منشیات خریدنے اور آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    این سی بی نے عدالت کو بتایا کہ سدھارتھ پٹانی کے خلاف سشانت سنگھ منشیات کیس میں ٹھوس ثبوت و شواہد موجود ہیں، عدالت نے ملزم کو یکم جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

    یاد رہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ نے گزشتہ سال اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، اس وقت ان کے گھر میں 4 افراد موجود تھے جن میں سدھارتھ پٹانی بھی شامل تھے۔

  • گرفتار دہشت گرد این ای ڈی یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ نکلا، تفتیش میں اہم انکشافات

    گرفتار دہشت گرد این ای ڈی یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ نکلا، تفتیش میں اہم انکشافات

    کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیم یافتہ دہشت گرد گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا ، ملزم نے این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوکراچی صنعتی ایریاپولیس نے بی سکس ایریا میں کارروائی کی ، ایس ایس پی وسطی ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ کارروائی میں تعلیم یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتاردہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔

    ملک مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملزم نےابتدائی تفتیش میں کالعدم تنظیم سےروابط کاانکشاف کیا ، ملزم عمرحیات2013میں افغانستان بھی جاچکا اور این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا۔

    ایس ایس پی وسطی نے کہا دہشت گرد کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری، گرفتاردہشت گرد سے مزید تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے پہلوان گوٹھ اور گلستان جوہر میں مشترکہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ اورایمونیشن برآمد کرلیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں میں سجاد علی چنا،محسن رضا،نوشاد علی،اسلم بیگ شامل ہیں، گروپ حال ہی میں رینجرز کی موبائل اور چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

  • کراچی سے گرفتار بھتہ خور نے 5 سال میں کتنا بھتہ لیا؟ حیران کن انکشافات

    کراچی سے گرفتار بھتہ خور نے 5 سال میں کتنا بھتہ لیا؟ حیران کن انکشافات

    کراچی: سی ٹی ڈی نے شہر قائد میں بھتہ خوری میں ملوث کالعدم بی ایل اے سےمنسلک بین الصوبائی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آج سعیدآباد ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے سےمنسلک بین الصوبائی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت دہشت گرد محمد آصف بروہی عرف ڈان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزم کی جانب سے اہم انکشافات کئے گئے، دہشت گرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے بی ایل اے وڈھ میں قائم ٹریننگ سینٹر میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی، سال2012سے2017تک کراچی میں اغوا برائےتاوان کی16بڑی وارداتیں کی جبکہ سال2011سےلیکر2019تک سات افرادکاقتل کیا۔

    دہشت گرد نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ اس عرصے میں تاجروں،کاروباری افراد کو اغوا کرکے بھاری تاوان لیا، سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم نے5سال میں5کروڑ70لاکھ روپےتاوان وصول کیا، تاوان وصول کرنےکےبعدمغویوں کو رہاکیاگیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی جانب سے دئیے گئے بیان کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھادیا گیا ہے، جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔