Tag: arrested

  • کراچی میں‌ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں‌ گرفتار، ساتھی ملزم فرار

    کراچی میں‌ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں‌ گرفتار، ساتھی ملزم فرار

    کراچی : پولیس نے گلستان جوہر میں مقابلے کے بعد ڈاکو کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 7 میں عوام کو لوٹنے والے ڈاکووں کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔

    پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اچانک پولیس آگئی اور ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

    ڈیفنس: ڈکیت گروپ کا عبرت ناک انجام

    پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ ساتھی ڈاکو فرار ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ اسلحہ فرانزک کےلیے بھیجا جارہا ہے جبکہ ساتھی دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • سعودی پولیس کی کارروائیاں، متعدد افراد گرفتار

    سعودی پولیس کی کارروائیاں، متعدد افراد گرفتار

    مکہ المکرمہ : سعودی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے کئی افراد کو گرفتار کرلیا، کورونا وائرس کے موجودہ صورتحال کے باوجود احتیاطی تدابیر کی کئی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

    سعودی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سماجی آداب کی منافی سرگرمیوں میں ملوث کئی افراد کو مکہ میں گرفتار کیا ہے۔
    کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی کئی خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    المرصد ویب کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اسنیپ چیٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں سیکیورٹی اہلکار خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    سیکیورٹی اہلکار خلاف ورزیوں کی سنگینی کے بارے میں بھی جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔
    علاوہ ازیں سیکیورٹی اہلکاروں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو تاکید کی وہ سماجی فاصلہ بر قرار رکھیں۔ یہ آپ کی صحت و سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

    اس کے علاوہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے عوامی مقامات پر سماجی آداب کی متعدد منافی سرگرمیاں بھی ریکارڈ کی ہیں۔

  • پنجاب میں منافع خوری پر 194 افراد گرفتار

    پنجاب میں منافع خوری پر 194 افراد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گراں فروشی اور منافع خوری پر 194 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 188 مقدمات درج کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ گران فروشی پر ایک ہفتے میں 194 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 188 مقدمات درج کیے گئے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ ناجائز منافع خوری پر 75 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

    چیف سیکریٹری نے درآمد شدہ چینی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درآمد شدہ چینی سہولت بازاروں میں 81 روپے کلو دستیاب ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ چینی کی عام دکانوں پر 84 روپے فی کلو دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

  • سعودی عرب : غیر ملکیوں کیخلاف پولیس کی بڑی کارروائی

    سعودی عرب : غیر ملکیوں کیخلاف پولیس کی بڑی کارروائی

    ریاض : سعودی وزارت افرادی قوت نے ریاض میں 36 دکانیں سیل کردیں اور سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر 44 تارکین کو گرفتار کیا ہے۔

    وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے انسپکٹرز نے دارالحکومت ریاض کے پرانے طرز کے ایک بازار میں چھاپہ مار کارروائی کی ہے، بغیر لائسنس دکانیں کھلی ہوئی تھیں۔ سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں کی گئیں۔

    سعوسدی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت افرادی قوت کے انسپکٹروں نے چھاپہ مہم کے دوران دس خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ انہوں نے ریکارڈ کیا کہ گھریلو کارکن زنانہ لوازمات دکانوں پر فروخت کررہے ہیں اور قانون محنت کی دفعہ 39 کی پابندی نہیں کی جا رہی۔

    انسپکٹرز نے ریاض کے معروف عوامی بازار میں 180 دکانوں تفتیشی کارروائی کی اور اس بات کا جائزہ لیا کہ دکاندار سعودائزیشن کی پابندی کررہے ہیں یا نہیں۔

    اس بات کا بھی پتہ لگایا گیا کہ خواتین کے لیے مختص اسامیوں پر مرد تو کام نہیں کررہے، دکانداروں کی طرف سے قوانین محنت کی پابندی کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔

    یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود جدید طریقوں سے ’معا للرصد‘ ایپ کے ذریعے خلاف ورزیوں کی رپورٹیں بھی لیتی ہے جبکہ 19911 پر بھی رابطہ کرکے خلاف ورزیوں کی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔

  • کراچی : کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، تھانے منتقل

    کراچی : کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، تھانے منتقل

    کراچی : مزارقائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکو گرفتارکرلیا، ان کی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی، کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتاری کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کردیا گیا۔

    ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر اور پارٹی رہنما کیپٹن(ر) صفدرکو پولیس نے گرفتار کرلیا، مذکورہ گرفتاری نجی ہوٹل میں کارروائی کے دوران ہوئی، کیپٹن(ر)صفدرکو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے، میں جس ہوٹل میں ٹھہری تھی پولیس اس کے کمرے کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئی۔

    واضح رہے کہ مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ شہری کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں علی الصبح درج کیا گیا تھا۔

    ، مقدمہ قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا، بریگیڈ تھانے میں درج مقدمے میں مزید 200نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔پولیس نے کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتاری کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کردیا۔

    بعد ازاں کیپٹن صفدرسے ملنے لیگی رہنماعزیز بھٹی تھانے پہنچ گئے، لیگی رہنماؤں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ کیپٹن صفدر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، کیپٹن صفدر کو ادویات اور سامان دینے آئے تھے، پولیس نے ہمیں دھکے دے کر باہر نکالا، تھانے میں گئے تو ہم پربدتمیزی کا الزام لگا دیا گیا۔

    واضح رہے کہ مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مزار کے احاطے میں کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوائے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر اور حلیم عادل شیخ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کروانے بریگیڈ تھانے پہنچے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کروائی گئی تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کراچی میں جلسہ کیا گیا، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • جعلی پولیس مقابلہ : شہریوں کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کرنے پر 6 پولیس اہلکار زیرِ حراست

    جعلی پولیس مقابلہ : شہریوں کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کرنے پر 6 پولیس اہلکار زیرِ حراست

    کراچی : کورنگی میں شہریوں کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کرنے پر چھ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے مقابلہ جعلی معلوم ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ پولیس کی مدد موت کا پیغام بن گئی، ڈاکووں سے لٹنے والے شہری پولیس کی ہی گولیوں کانشانہ بن گئے، کورنگی میں عطااللہ، اپنے بھائی ثناء اللہ، بھانجے قیصر اور مزدور خضر کے ساتھ کام سے فارغ ہو کر گھر جارہا تھا کہ راستےمیں ڈاکووں نے لوٹ لیا۔

    جائے واردات پر پہنچنے والی پولیس نے شہریوں کو ہی ڈاکو سمجھ کر گولیوں چلا دی، جس سےعطا اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول کے بھائی اور بھانجے سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

    زخمیوں کا کہنا ہے کہ ڈاکو لوٹ کرفرارہوگئے تھےاس کے بعد گولیاں چلناشروع ہوئی، اہلخانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے ڈاکو سمجھ کرگولیاں چلائی ،کیا کوئی ڈاکو فون کرکے بلائے گا؟ پولیس ایک زخمی کو تھانے بھی لے گئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں مقابلہ مشکوک معلوم ہوتاہے، فائرنگ سے جاں بحق شخص سے کوئی ہتھیار نہیں ملا، عینی شاہدین کےبیانات کی روشنی میں چھ اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    حکام نے کہا ہے کہ پولیس نے زیرحراست چھ اہلکاروں کے ہتھیار فارنزک کیلئے جمع کرلئے ہیں جبکہ چار اہلکاروں نے فائرنگ کرنے سے انکار کیا، جائے وقوع سے تین خول ملے ہیں،شفاف تحقیقات کیلئے ایس پی لانڈھی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

    خیال رہے کراچی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں گولیاں لگنے سے ایک شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

  • سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی باشندہ  گرفتار

    سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی باشندہ گرفتار

    سیالکوٹ : سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے ملزم پر فارنر ایکٹ کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پولیس نے سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی باشندے کو گرفتار کرلیا ، بتایا جارہا ہے کہ ملزم ہریندر سنگھ کامل پور کا رہائشی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے خلاف ملزم پر فارنر ایکٹ کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس ملزم سے مختلف پہلوؤں پرتفتیش کر رہی ہے۔

    یاد رہے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے56 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے اُن کی 10 کشتیاں قبضے میں لے لیں تھیں۔

    خیال رہے گذشتہ سال اگست میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکاروں نے شہر کے علاقے لاری اڈا کے قریب آپریشن کے دوران اور ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا تھا

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز کا کہنا تھا کہ پنچم تیواری بھارتی شہر بنارس کا رہائشی ہے اور دس سال قبل غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا اور تب سے ہی پاکستان میں مقیم تھا۔

  • خواجہ سرا گل پانڑہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    خواجہ سرا گل پانڑہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں مقتول خواجہ سرا گل پانڑہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر کو تہکال میں خواجہ سرا گل پانڑہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے میں ایک خواجہ سرا چاہت زخمی بھی ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ایس پی سٹی اور اے ایس پی گلبہار کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں خواجہ سراؤں سے ملاقات اور ان کے مسائل حل کریں گے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کسی بھی خواجہ سرا کے خلاف جرم پر فوری ایف آئی آر رجسٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خواجہ سراؤں پر تشدد یا دھمکانے میں ملوث افراد کی ہسٹڑی شیٹ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں گلبہار تھانے میں وکٹم سپورٹ ڈیسک خواجہ سراؤں کے لیے بھی کام کرے گا جبکہ پولیس موبائل ایپ میں بھی خواجہ سراؤں سے متعلق خصوصی فیچر شامل کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گل پانڑہ کا قتل 9 ستمبر کو پشاور میں فائرنگ سے ہوا تھا، فائرنگ سے اس کے ساتھ موجود ساتھی چاہت کو بھی زخمی کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پختونخواہ کے ایک اور شہر صوابی میں 19 سالہ خواجہ سرا کو اس کے بھائی نے ناچ گانے سے روکنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

    صدر خیبر پختونخواہ خواجہ سرا ایسوسی ایشن فرزانہ الیاس کا کہنا ہے کہ پچھلے 5 سال میں 1500 خواجہ سراؤں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 68 کو قتل کر دیا گیا۔

  • صحافی علی سلمان علوی اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار

    صحافی علی سلمان علوی اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار

    راولپنڈی : پولیس نے صحافی علی سلمان علوی کو اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم کیخلاف مقتولہ کی بہن نے ایف آئی آر درج کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ علی سلمان علوی کو اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں حراست میں لے کرعدالت میں پیش کیا ہے۔

    راولپنڈی کے تھانہ ایئر پورٹ میں درج کیے گئے مقدمے میں علی سلمان علوی پر ان کی اہلیہ صدف زہرہ کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے جسے مقتول کی بہن سیدہ مہوش زہرہ کی درخواست پر درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کی بہن کا کہنا ہے کہ مجھے میرے بہنوئی علی سلمان علوی نے فون کیا اور کہا کہ میں برباد ہوگیا ہوں، تم جلدی آجاؤ، ساتھ ہی اس نے بولا کہ صدف نے کچھ کرلیا ہے، اس کے بعد علی سلمان علوی نے فون بند کردیا، جس کے بعد میں نے اپنے چھوٹے بھائی فہد کو کال کی کہ صدف نے کچھ کرلیا ہے۔

    مدعیہ مہوش کے مطابق وہ اپنی والدہ اور شوہر کو لے کر چکلالہ اسکیم تھری کے علاقے سے یوسف کالونی پہنچیں جہاں علی سلمان علوی اپنے گھر کے مرکزی دروازے پر کھڑے تھے وہ ہمیں میری بہن کے کمرے میں لے گئے جہاں چھت والے پنکھے سے صدف زہرہ کی لاش لٹک رہی تھی۔

    مہوش زہرہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بہنوئی علی سلمان ان کی بہن صدف پر تشدد کرتے تھے اور کئی مرتبہ مارا پیٹا جس پر ان کو بہت سمجھایا لیکن وہ باز نہیں آئے۔

    ایف آئی آر درج کراتے ہوئے مدعیہ مہوش زہرہ نے لکھا ہے کہ ان کو قوی یقین ہے کہ ان کی بہن کو علی سلمان علوی نے قتل کیا اور پولیس اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 29جون کا ہے، ملز م کو اسی روز گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

    اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے علی سلمان علوی کی گرفتاری کی تصویر اور ایف آئی آر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

    ارشد شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ راولپنڈی پولیس کے افسران متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں جسم پر تشدد کی علامات کا ذکر کیا گیا ہے۔ ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے خواتین پر بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کے ریکیٹ کی بھی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

    راولپنڈی کی تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے ملزم علی سلمان کے خلاف زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہے اور مقامی عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے تاکہ معاملے کی تفتیش کی جا سکے۔

    صدف زہرہ قتل کیس میں پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، راولپنڈی پولیس کے مطابق علی سلمان علوی پر خواتین کو ٹریپ اور بلیک میل کرنے کے الزامات ہیں، ملزم ایک نجی ٹی وی چینل سے منسلک تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی سلمان پر بلیک میلنگ ،بھتہ مافیا سے منسلک ہونے کا بھی الزام ہے، اس کے علاوہ ملزم غیر ملکی کرنسی بھی بینک اکاؤنٹس میں وصول کرتا رہا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم سلمان علوی کس گینگ سے منسلک تھا اس حوالے سے تحقیقات ابھی جاری ہیں، ملزم کے زیراستعمال متعدد بینک اکاؤنٹس بھی تھے۔

     

  • بھارت : سب انسپکٹر بن کر شادی کرنیوالے درزی کو بیوی نے گرفتارکرا دیا

    بھارت : سب انسپکٹر بن کر شادی کرنیوالے درزی کو بیوی نے گرفتارکرا دیا

    نئی دہلی : بھارت میں پولیس نے ایک ایسے جعل ساز کو گرفتار کیا ہے جس نے خود کو سب انسپکٹر ظاہر کرکے ایک پولیس افسر کو دھوکہ دے کر اس کی بیٹی سے شادی کی۔

    بھارت کے ضلع کیمور میں ایک درزی نے فرضی سب انسپکٹر بن کر ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کی بیٹی سے شادی کر کے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کی۔ یہ معاملہ ایک سال بعد سامنے آیا جب لڑکی نے تحریری شکایت تھانہ میں درج کرائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فرضی انسپکٹر بھگوان پور تھانہ حلقہ کا رہنے والا ہے اور لڑکی کدرا تھانہ علاقہ کے رام ڈیہرا گاٶں کی رہنے والی ہے۔ ملزم پیشے کے لحاظ سے درزی ہے۔

    ریٹائرڈ انسپکٹر کی بیٹی نے اپنے شوہر اور اس کے بڑے بھائی سمیت پانچ افراد کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شادی کی جب بات چل رہی تھی تو لڑکے کے والد نے سی آئی ایس ایف لباس میں لڑکے کی تصویر دکھائی۔

    جعلی سی آئی ایس ایف شناختی کارڈ دکھا کر یہ بھی بتایا کہ لڑکا سی آئی ایس ایف میں سب انسپکٹر ہے۔ بعد ازاں شادی طے ہوگئی جس کے بعد11 جون 2019 کو اس کے والد نے 12 لاکھ روپے کا جہیز دے کر اس کی شادی کرادی، لیکن بعد میں یہ پتہ چلا کہ وہ ایک درزی ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ وہ شادی کے بعد صرف 15 دن تک سسرال میں رہی۔ خاتون نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر ڈیوٹی پر نہیں جا رہا ہے۔ جب میں نے شوہر سے پوچھا کہ آپ ڈیوٹی کیوں نہیں جا رہے ہیں تو اس نے بتایا کہ ایک سینئر افسر مل گیا ہے اور سیٹنگ ہو چکی ہے۔ لہذا اب ڈیوٹی پر نہیں جانا۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا، گھر میں پولیس کو دیکھ کر اس کی والدہ بےہوش ہو کر گر گئیں۔