Tag: arrested

  • قیمتی گھڑی کی خاطر طالب علم کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    قیمتی گھڑی کی خاطر طالب علم کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    لندن: برطانوی پولیس نے عمانی طالب علم کے قاتل کو گرفتار کرلیا جس نے قیمتی گھڑی چھیننے کی خاطر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں قتل ہونے والا طالب علم عمانی نژاد تھا اور اس کے قاتل کا تعلق کویت سے ہے۔ جبکہ پولیس نے مبینہ قاتل کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قیمتی گھڑی کی مالیت 48 ہزار کویتی دینار تھی جس کے عوض ملزم نے چاقو کے پے درپے وار کرکے طالب علم کو ابدی نیند سلایا اور گھڑی ہاتھ سے اتار کرفرار ہوگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 20 سالہ عمانی طالب علم محمد العریمی لندن میں زیر تعلیم تھا جب کہ اس کے قتل کا واقعہ گزشتہ ماہ اس وقت پیش آیا جب یہ اپنے ایک بحرین کے دوست کے ساتھ مقامی ہوٹل پر کھانا کھارہا تھا، اس دوران اس پر حملہ ہوگیا۔

    اس واقعے کے نتیجے میں طالب علم کا دوست بھی شدید زخمی ہوا تھا۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید اہم پیش رفت سامنے آئیں گے جبکہ مبینہ قاتل کا تعلق کسی گروہ سے ہے یا نہیں اس سے متعلق بھی پولیس تحقیق کررہی ہے۔

  • ملزم کی ضمانت پر رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، دوبارہ گرفتار

    ملزم کی ضمانت پر رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، دوبارہ گرفتار

    نئی دہلی : بھارت میں ضمانت منظور ہونے پر ریٹائرڈ فوجی افسر کے بیٹے نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کرکے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیس کے تاریخی شہر آگرہ میں بااثر ملزم نے ضمانت منظور ہونے کا جشن منانے کے دوران ہوائی فائرنگ کرکے ثابت کر دیا کہ بھارت میں قانون کتنا بے بس ہے۔

    ملزم نے اپنی ویڈیو خود سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کی تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھی پولیس حرکت میں نہ آئی۔

    بعدازاں سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ملزم کو سڑک پر ٹھیلا لگانے والے غریب شہری کے سر پر شراب ڈالنے اور شیشے کی بوتل شہری کے سر پر مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    آگرہ پولیس نے ٹھیلے والے کے سر پر بوتل توڑنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت 35 سالہ جیمّی چوہدری کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ بھارت فوج کے کیپٹن کا بیٹا ہے۔

    پولیس نے جیمّی پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیمّی چوہدری کے خلاف اس سے قبل بھی 20 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

  • افغانستان سے القاعدہ کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کا دعویٰ

    افغانستان سے القاعدہ کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کا دعویٰ

    کابل: افغان فورسز کی طالبان کے بعد القاعدہ کے خلاف بھی تابڑتوڑ کارروائیاں جاری ہیں، رواں سال کے دوران متعدد اہم اراکین کی گرفتاریاں اور ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق القاعدہ جنگجو طالبان کے ساتھ مل کر 2014 میں افغانستان کے مختلف صوبوں میں پھیلے، اور افغان فورسز سمیت امریکی فوجیوں کو بھی شانہ بنانا شروع کردیا۔

    ادھر افغان میڈیا نے افغان صوبے ہلمند سے القاعدہ کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس شدت پسند سے متعلق کوئی شناخت اور تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    حال ہی میں افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع گیرو میں افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں القاعدہ برصغیر (قاری عارف گروپ) کے درجنوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    افغان حکام نے شدت پسندوں کے خلاف ہرممکن کارروائیوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب عسکریت پسندوں کی جانب سے بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈرون حملہ میں القاعدہ کاکمانڈر مارا گیا‘ امریکی میڈیا

    افغانستان کے علاوہ شام میں بھی اتحادی افواج القاعدہ اور داعش کے خلاف سرگرم ہیں، مارچ 2017 میں امریکی محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ کہ شام کے شہر ادلب کے قریب امریکا کی دوفضائی کارروائیوں میں القاعدہ کے 11 ارکان ہلاک ہوئے، جن میں اسامہ بن لادن کا ایک سابق ساتھی بھی شامل ہے۔

    یاد رہے کہ 2 دسمبر 2018 کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طالبان طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔

    افغان صوبے غزنی میں فورسز کی فضائی کارروائی، القاعدہ کے 31 دہشت گرد ہلاک

    کابل کے سینئر سیکیورٹی آفیسر کا کہنا تھا ملا عبدالمنان تحریک طالبان افغانستان کا انتہائی اہم کمانڈر تھا جس کی ہلاکت سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی کامیابی ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا دھرنا، جے یو آئی ف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع

    مولانا فضل الرحمان کا دھرنا، جے یو آئی ف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع

    اسلام آباد : وفاقی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے اور آزادی مارچ کے بینرز لگانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور گرفتار افراد کی مدد سے مزید چھاپے شروع کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے پیش نظر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا اور کارروائی کے دوران دھرنے اور آزادی مارچ کے بینر لگانے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق چند افراد دھرنے کے بینرز لگا رہے تھے اور لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے، پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ نکلے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مولانا شفیق الرحمن اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتا کر کے بینرز بر آمد کر لیے، ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ  کی رٹ کو چیلنج کیا ہے ، تھانہ شمس کالونی نے مقدمہ درج کر کے گرفتار افراد کی مدد سے مزہد چھاپے شروع کر دئیے۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا جے یو آئی ف کی فورس انصار الاسلام کیخلاف کارروائی کا بڑا فیصلہ

    یاد رہے حکومت نے جے یو آئی کی ملیشیا فورس انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی تھی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے سمری میں کہا گیا تھا کہ مسلح فورس 80ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے، آزادی مارچ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، مسلح فورس کےطور پر انصارالاسلام کا قیام آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے ۔

    واضح رہے جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

  • کراچی: ڈکیتی میں ملوث برگر گروپ گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: ڈکیتی میں ملوث برگر گروپ گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

    فیروزآباد: تین شہروں کی پولیس کو مطلوب ڈکیتی میں ملوث شاہد برگر گروپ کو بلآخر کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان نے صرف کراچی میں 30 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے 5 سو 20 تولے سونا لوٹا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد برگر گروپ کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کی، جس پر تینوں شہروں کی پولیس ملزمان کی تلاش میں تھی، شاہد برگر گینگ کراچی، لاہور اور ملتان پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

    کراچی کے علاقے فیروزآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار شاہد برگر گروپ نے سنسنی خیز انکشافات کیے، مکمل تفتیشی رپورٹ دستاویزات کے ساتھ اے آر وائے نیوز حاصل کرلی ہے، ڈکیت گینگ نے صرف کراچی میں 30 سے زائد وارداتیں کیں۔

    انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق شاہد برگر گروپ نے 30 وارداتوں میں 5 سو 20 تولے سونا لوٹا، ملزمان نے 80 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی لوٹی، اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی واردات اکتوبر 2018 گذری میں کی، بنگلے سے ڈھائی سو تولے سونا اور ساڑھے چار لاکھ لوٹے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دوسری بڑی واردات ہل پارک کے قریب کی جہاں سے 35 تولے سونا لوٹا، ہر گھر سے سونا، نقدی، غیرملکی کرنسی، پرائزبونڈ اور موبائل فون لوٹے، تمام وارداتیں اپریل 2018 سے اگست 2019 تک کی گئیں۔ وارداتیں ڈیفنس، کورنگی، گلستان جوہر اور کے ڈی اے میں کی گئیں۔

    شاہد برگر نے اعتراف کیا کہ مارٹن کواٹر، فیروزآباد، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں بھی وارداتیں کیں، کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کیں، ڈکیت گروہ 13 ساتھیوں پر مشتمل تھا، صرف اسی گھر میں ڈکیتی مارتے جس کا دروازہ کھلا ہوتا۔

    ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ لوہے کا ایک خصوصی اسکیل مخصوص دروزاے کے لیے تیار کروایا تھا، ڈکیت کمیونٹی میں ایماندار گروپ کے نام سے شہرت کمائی، لوٹا ہوا مال منصفانہ طریقے سے برابر تقسیم ہوتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان سے ایک 222 رائفل دو 30 بور رائفل ایک بے بی گن برآمد ہوئی، چار آوان گولے اور ایک 30 بور پستول بھی برآمد کیا، 31 لاکھ روپے کیش دس تولہ سونا ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی، لوٹی ہوئی رقم سے 90 لاکھ روپے کی دو جائیدادیں بھی خریدی۔

  • سکھر: پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سکھر: پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سکھر: سندھ پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور سکھر لنک روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم 2016 میں خانپور عیدگاہ میں خودکش دھماکے میں ملوث ہے، دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    ملزم کی شناخت حسین بخش عرف ملا بخش بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ پولیس نے گرفتار مبینہ دہشت گرد سے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کی مدد سے دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم جنداللہ کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اپریل میں ہی کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کیا تھا،گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل تھیں۔

  • امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، شدت پسند گرفتار

    امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، شدت پسند گرفتار

    واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک شدت پسند کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ پولیس نے نیو جرسی ریاست سے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے وابستہ ایک شدت پسند کو حراست میں لیا ہے جس پر نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے اعلان کیا کہ 42 سالہ لبنانی الیکسی صعب نے 2008ءمیں ایران نواز لبنانی حزب اللہ سے عسکری تربیت حاصل کی تھی۔

    امریکا اس تنظیم کو 1997 کے بعد سے ہی ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر ڈیل کررہا ہے۔ حزب اللہ کی غیر ملکی آپریشن شاخ جو بلغاریہ میں اسرائیلی سیاحوں پرحملوں میں ملوث بتائی جاتی ہے کو الیکسی صعب نے امریکا میں اہم اہداف کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔

    2000ءمیں امریکا میں آباد ہونے اور باقاعدگی سے تربیت کے لیے لبنان کا سفر کرنے کے بعد صعب نے حزب اللہ کو نیو یارک میں نمایاں مقامات، خاص طور پر اقوام متحدہ کے صدر دفتر، ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، ٹائمز اسکوائر، پل، سرنگوں اور ہوائی اڈوں کے بارے میں تفصیلی انٹلیجنس معلومات مہیا کی تھیں۔

    2005ءمیں اس نے ایک دوسرے ملک کا کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ایک مشتبہ اسرائیلی جاسوس کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ اس پرالزام ہے کہ اس نے سنہ 2012ء ایک فرضی شادی کی تاکہ وہ اپنی ساتھی کو امریکا لانے کے بعد اسے بھی امریکی شہریت دلوا سکے۔

    مین ہٹن کے وفاقی پراسیکیوٹر جیفری برمن نے کہا ‘ملزم امریکا میں ممکنہ اہداف کی تلاش میں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صعب امریکی شہریت حاصل کرنے کے باوجود کئی دہائیوں سے سیکڑوں افراد کو ہلاک کرنے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی ذمہ دار دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کا وفادار ہے۔

    الیکسی صعب پر نو الزامات عائد کیے گئے۔ ان الزامات میں ایک دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔ دہشت گرد تننظیم سے معاونت پر 20 سال اور دہشت گردانہ مقاصد کے لیے جعلی شادی کی کوشش پر 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • سندھ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    سندھ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    جیکب آباد: سندھ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر جیکب آباد میں پولیس نے کار سے 60کلو چرس اور 32کلو افیون برآمد کی، تلاشی کے دوران ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں‌ آئی۔

    ایس ایس پی بشیر بروہی نے پریس کانفرنس کے دوران پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا۔ صدر پولیس نے شمبے شاہ پولیس چوکی کے قریب تلاشی کے دوران کوئٹہ سے آنے والی ایک کار ٹیوٹانمبرakf769 سے 60کلو چرس اور 32کلو افیون بر آمد کرکے ایک ملزم حافظ محمد موسی ولد عبد لمنان پٹھان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    یہ بات ایس ایس پی جیکب آباد بشیر بروہی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتائی۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے کو کوشش کی جارہی تھی جو ناکام بنائی ہے۔

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی، آئی جی سندھ سپریم کورٹ میں طلب

    ان کا کہنا تھا کہ برآمد کی جانے والی منشیات اعلی کوالٹی کی ہے جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، واقع کو مقدمہ صدر تھانے پرمنشیات ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے پولیس نے115کلو چرس برآمد کی ہے، ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ آئی جی سندھ، اے آئی جی سکھر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کے حکم پر منشیات کے خلاف مہم شروع کی ہے اور ماتحت عملے کو بھی اس حوالے سے سختی سے احکامات دئے ہیں۔ ایس ایس پی نے ایس ایچ او صدر غلام اصغر تنیو اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انعام کا اعلان کیا۔

  • رینجرز نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ناظم آباد میں چوروں نے17 دکانیں لوٹ لیں

    رینجرز نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ناظم آباد میں چوروں نے17 دکانیں لوٹ لیں

    کراچی : رینجرز نے کورنگی میں کامیاب کارروائی کرکے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ناظم آباد اردو بازار میں نامعلوم افراد17سے زائد دکانوں کے تالے کاٹ کر صفایا کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم لینڈ مافیا کے سرغنہ غلام شبیر عرف ابرہیم کالا کے قتل میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم طارق عزیز کا لینڈ مافیا سرغنہ سے زمین کا تنازعہ تھا، ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    ترجمان رینجرز نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ عوام ایسےعناصرکی اطلاع قریبی چیک پوسٹ یا 1101 پردیں، علاوہ ازیں رینجرز مددگار کے نئے واٹس ایپ نمبر کا اجراء کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق آج رات 12بجے کے بعد رینجرز مددگار کے نئے واٹس ایپ نمبر کا اجراء کیا جارہا ہے، عوام رابطے کیلئے واٹس ایپ نمبر 03479001111 کااستعمال کریں۔

    شہری کسی بھی جرم، واردات یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع اس نمبر پر دیں اور اس قسم کی اطلاعات بذریعہ تصویر، ویڈیو اور دستاویزات واٹس ایپ نمبر پر شیئرکریں۔

    دوسری جانب ناظم آباد اردو بازار میں نقب زنی کی واردات ہوئی ہے، نامعلوم افراد17سے زائد دکانوں کے تالے کاٹ کر صفایا کرگئے۔

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات کے دوران کچھ دکانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی تاریں بھی کاٹیں۔ علاقہ پولیس کے مطابق ملزمان دکان کے لاکرسے2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔

    پولیس کو شبہ ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی ملازم یا قریبی شخص چوری کی واردات میں ملوث ہوسکتا ہے۔

  • غیر ملکیوں کو لوٹنے والا تین رکنی سعودی گروہ گرفتار

    غیر ملکیوں کو لوٹنے والا تین رکنی سعودی گروہ گرفتار

    ریاض :سعودی عرب میں غیر ملکی رہائشیوں کو لوٹنے والا تین سعودی افراد پر مشتمل ڈاکووں کے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سعودی ملزمان نے دوران تفتیش 6 وارداتوں، گاڑیاں چوری کرنے سمیت 5 واقعات کا اعتراف کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ سعودی ڈاکو وﺅں کا یہ گروہ نقاب پہن کر کارروائیاں کر تا تھا اور رہزنی، چوری اور گھروں میں گھس کر غیر ملکی ملازماؤں کےخلاف وارداتوں میں بھی سرگرم تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ سعودی شہریوں نے دمام ، الخبر اور الظہران شہروں میں 5گاڑیاں چوری کیں جبکہ تجارتی مراکز پر حملے کر کے سامان اور نقدی چھین کر فرار ہونے جیسے واقعات میں ملوث تھے۔

    پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی ڈاکوو?ں نے ایک گھر میں گھس کر گھریلو ملازمہ کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

    پولیس نے رہزنوں کے قبضے سے پستول ، نقاب اور دیگر اشیاءبرآمد کر لیں ہیں جبکہ سعودی ڈاکووں کی عمریں 30 سے 40 برس کے درمیان ہیں۔

    سعودی ملزمان نے دوران تفتیش 6 وارداتوں، گاڑیاں چوری کرنے سمیت 5 واقعات کا اعتراف کر لیا ہے۔