Tag: arrested

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاپوش نگر، پی آئی بی کالونی اور لیاری میں پولیس نے کارروائیاں کیں جس کے باعث پانچ ملزمان پڑے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاپوش نگر میں کارروائی کے دوران پولیس اہلکار ہی گرفتار ہوا، ملزم منشیات فروش ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں پولیس نے کریک ڈاؤں کیا، جس کے باعث 4 ملزمان گرفتار ہوئے۔

    پولیس کے مطابق اسماعیل عرف آپالی ، طارق ،جہانزیب ،دانیال گرفتار ملزمان میں شامل ہیں، ملزمان سے پستول اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

    کراچی: رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی، پرانی سبزی منڈی میں پولیس کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

    علاقے کے داخلی اور خارجی راستےسیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے، آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ آمد کرلیا تھا۔

  • کراچی: رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ آمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کاروائی کے دوران تین ملزمان گرفتار کیئے، گرفتار ملزمان میں دو ڈکیت اور ایک شراب فروخت کرنے والا شامل ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیت ملزمان سے دو پستول مسروقه موٹر سائیکل برآمد کیا جبکہ دوسرے ملزم سے شراب کی اکیس بوتلیں برآمد ہوئیں۔

    کراچی کے علاقے سلطان آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، چھاپے میں دو منشیات فروش کارندے گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب سپر مارکیٹ لیاقت آباد پولیس نے طالب کالونی میں چھاپے کے دوران ایک ملزم سے مختلف اقسام کے گٹکے سے بھرے تھیلے برآمد کیئے۔

    تھانہ سعود آباد میں پولیس نے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر ایک ملزم گرفتار کرلیا، ملزم سے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد کیا جبکہ چھاپہ کے ایم سی کے ڈاکٹر بمعہ اسٹاف کے ساتھ مارا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پولیس کی کارروائی میں سہراب گوٹھ سے دو ڈکیت گرفتار ہوئے، ملزمان سے ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ پاپوش نگر میں پولیس نے چھاپے کے دوران ڈکیت سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔

  • برطانیہ میں اسلحہ رکھنے کے جرم میں ن لیگی رہنما زبیرگل کا بیٹا گرفتار

    برطانیہ میں اسلحہ رکھنے کے جرم میں ن لیگی رہنما زبیرگل کا بیٹا گرفتار

    مانچسٹر: لاہور سے برطانیہ پہنچنے پر برطانوی پولیس نے اسلحہ رکھنے کے جرم میں ن لیگی رہنما زبیرگل کے بیٹے سلمان گل گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما زبیر گل کے بیٹے سلمان گل کو لاہور سے مانچسٹر پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، برطانوی پولیس سلمان گل کو رواں سال کے مہینے اگست سے تلاش کر رہی تھی۔

    برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے مانچسٹر ایئرپورٹ پر کارروائی کی جس کے باعث سلمان گل کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    سلمان گل پر لوگوں کو نقصان پہنچانے کی نیت سے ہتھیار رکھنے کا الزام ہے۔

    دوسری جانب والد سلمان گل کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ہتھیار ملا جس کی ملکیت کا شک میرے بیٹے پر ظاہر کیا گیا۔

    والد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو ملنے والے اسلحے سے میرے بیٹے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ ستمبر 2012 میں رہنما مسلم لیگ (ن) زبیر گل کو ہیتھرو ایئر پورٹ لندن سے ایک دوسرے پاکستانی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں مقامی مجسٹریٹ کی طرف سے ضمانت لیے جانے پر رہا کردیا گیا تھا، البتہ ان پر یہ پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ مقدمہ کے اختتام تک شہر نہیں چھوڑیں گے۔

  • کراچی: پولیس کی منشیات اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی منشیات اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں پولیس نے منشیات اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں کارروائی کی گئی، جس کے باعث 2 منشیات اسمگلر گرفتار ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی، ملزمان نے لوڈنگ سوزوکی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کوئٹہ سے منشیات لاکر ٹھٹھہ اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنل کو دھر لیا۔

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 ملزمان گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنل گرفتار کیا، ملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار ہورہے تھے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، قاتل سمیت 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، قاتل سمیت 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے صحافی کے قاتل سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پولیس مقابلہ ہوا، جبکہ ایک نجی چینل کے صحافی کا قتل کینٹ اسٹیشن سے گرفتار ہوا، علاوہ ازیں دیگر علاقوں سے 7 ملزمان گرفتار ہوئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہکاروں نے ہری پور پولیس کے ہمراہ کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کی، اس دوران نجی چینل کے صحافی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار ہوا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم علی شیر نے صحافی محمد سہیل کو ہری پور میں قتل کیا تھا، ملزم ہری پور سے فرار ہوکر کراچی آیا تھا، ملزم کا بھائی ہمایوں اقبال چمن بارڈر سے گرفتار ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    علاوہ ازیں سعود آباد، جوہر آباد اور بوٹ بیسن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ سعود آباد سے پولیس مقابلے کے مقدمے میں مفرور ملزم بھی گرفتار ہوا ہے۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 4 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں دو پولیس مقابلے ہوئے جبکہ سائٹ ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کیے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے کلری میں جمعہ بلوچ روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس نے زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ْ

    دوسرا پولیس مقابلہ لیاری کے علاقے بغدادی میں سلاٹرہاؤس کے قریب ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ضمیر کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔

  • لاہور: جناح اسپتال سے نومولود بچی اغوا، ایک شخص گرفتار

    لاہور: جناح اسپتال سے نومولود بچی اغوا، ایک شخص گرفتار

    لاہور: پنجاب میں جناح اسپتال سے نومولود بچی اغوا ہوگئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں قائم جناح اسپتال سے نقاب پوش خاتون نومولود بچی کو اغوا کرکے فرار ہوگئی، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی دادی لیبر روم کے باہر بچی کو لے کر بیٹھی ہوئی تھی، لیبر روم کے باہر نقاب پوش خاتون نے بچی کی دادی سے دوستی کی۔

    پولیس کے مطابق بچی کی دادی واش روم جانے کے لیے بچی کو خاتون کے حوالے کرگئی، نقاب پوش خاتون کچھ دیر بعد بچی کو رکشہ میں لے کر فرار ہوگئی، گارڈن ٹاؤن پولیس نے اغوا کار خاتون کی تلاش شروع کردی۔

    اس واقعے کے بعد جناح اسپتال کے قریب نصب سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا، جو رکشہ ڈرائیور ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے نقاب پوش خاتون کو لاہور کے علاقے دروغہ والا چھوڑا، رکشہ ڈرائیور دروغہ والا سے واپس جناح اسپتال آیا۔

    رکشہ ڈرائیور جناح اسپتال میں بطور سیکیورٹی گارڈ بھی کام کرتا ہے۔

  • آسٹریلوی پولیس نے تشدد کے الزام میں 102 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا

    آسٹریلوی پولیس نے تشدد کے الزام میں 102 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا

    کینبرا : پولیس نے 92 سالہ بزرگ خاتون کو ظہرانے کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں اولڈ ایج ہوم کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے سڈنی میں واقع اولڈ ایج ہوم میں مقیم 102 سالہ شخص کو منگل کے روز 92 سالہ خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے معاملات کو بگاڑنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے نامعلوم شخص کو آئندہ ماہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے مبینہ ملزم کے جرم کے حوالے سے تفصیلات بتانے کے انکار کردیا تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ ظہرانے کے دوران پیش آیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے اولڈ ایج ہوم میں ایک بزرگ شہری نے بزرگ خاتون کو تشدد نشانہ بنانے کی اطلاع جیسے ہی موصول ہوئی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو تشدد کرنے کے جرم میں کم از کم سات برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پُر تشدد واقعات میں ملوث ہونے الزام میں متعدد لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں لیکن 100 برس زائد عمر کے شخص کو تشدد کے الزام میں سزا ہونے کا تقریبآ پہلا واقعہ ہے.

  • کراچی اور پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، دہشت گرد سمیت 5 ملزمان گرفتار

    کراچی اور پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، دہشت گرد سمیت 5 ملزمان گرفتار

    کراچی/لاہور: شہرقائد اور پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گرد سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے گرفتاری ہونے والے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جس نے حال ہی میں پنجاب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے اوجراں نہر پل کے قریب اہلکاروں نے کارروائی کی اس دوران کالعدم تنظیم کامبینہ دہشت گرد گرفتار ہوا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد کی پہچان گل رحمان کے نام سے ہوئی، ملزم نے گوجرانوالہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، مبینہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے جیل روڈ پر ڈولفن فورس کی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پرس چھن جانے کے بعد خاتون نے 15 پرکال کی، ڈولفن فورس نے فوری کارروائی کرکے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو پکڑ لیا، ملزمان سے 3 موبائل فون، نقدی، چھیناہوا پرس اور نقلی پستول برآمد کرلی گئی۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں بھی پولیس نے تین ملزمان کو دھر لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں 3 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور ایرانی ڈیزل برآمد کرلی گئی۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس کے باعث ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد شاہد نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم گرفتار ملزم سے تفتیشن کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ ملزم گرفتار

    پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزم سے 2 طلائی گھڑیاں، موٹر سائیکل، دو پستول، چھینے گئے 9 فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق دوران مقابلہ ملزمان کی فائرنگ سے طاہر نامی اہلکار زخمی بھی ہوا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ماڑی پور روڈ پر کراؤن سنیما کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 3 ستمبرکو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(لندن) سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتارکیا تھا، ملزمان نے 6 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔