Tag: arrested

  • ڈی ایس پی بن کر فراڈ کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

    ڈی ایس پی بن کر فراڈ کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

    کراچی: ڈی ایس پی بن کر شہریوں کو لوٹنے والے اشتہاری ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن توحید رحمان نے کراچی میں ڈی ایس پی سعیدآباد بن کر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے شہری سے ایک لاکھ روپے مانگے۔

    ایس ایس پی توحید رحمان نے کہا کہ شہری  نے ملزم اختیار علی جاگیرانی کو آن لائن ایک لاکھ روپے بھیجے تھے، آن لائن پیسے بھیجنے کے بعد ملزم نے شہری سے رابطہ منقطع کردیا تھا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن توحید رحمان نے مزید بتایا کہ متاثرہ شہری نے تھانہ سعیدآباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

  • پاکستانی خاتون صحافی یونان میں گرفتار، گفتگو منظرعام پر

    پاکستانی خاتون صحافی یونان میں گرفتار، گفتگو منظرعام پر

    ایتھنز : پاکستانی صحافی مونا خان کو یونان میں حراست میں لے لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مونا خان ہائیکنگ کیلیے گریس گئیں تھیں، جنہیں جھنڈا لہرانے پر حراست میں لیا گیا۔

    موناخان کے کوچ محمد یوسف نے اے آر وائی نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موناخان کو یونان پولیس نے حراست میں لے لیا، پولیس نے ان کا فون بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

    کوچ یوسف کا کہنا ہے کہ مونا خان سے میرا آخری رابطہ ایک گھنٹہ قبل ہوا تھا، مونا اپنے بیٹے کو ایتھنز میں چھوڑ کرگئی تھیں۔

    مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئیں تھیں، ان کی مبینہ آڈیو گفتگو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    آڈیو ٹیپ میں ان کا کہنا ہے کہ یونان میں تمام ہائیکرز ایک ساتھ جمع ہوئے تھے، جب میں نے پاکستانی پرچم نکالا تو پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا۔

    مونا خان نے بتایا کہ مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان کا پرچم لہرائیں گی، جس پر میں جواب دیا کہ جی ہاں میں پاکستان کاپرچم لہراؤں گی جس کے بعد یونان پولیس نے مجھ سے بدسلوکی کی۔

    کوچ یوسف نے بتایا کہ موناخان کے پاس پاکستانی پرچم کے ساتھ ایک کلمہ طیبہ لکھا پرچم بھی تھا. انہوں نے مونا خان کی رہائی کے لیے پاکستانی حکومت سے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

     

  • لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی: رینجرز نے یوسف گوٹھ سے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم بلال کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ سے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم بلال کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے حشیش، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم گینگ وار کمانڈر کاشف ڈاڈا کا کارندہ ہے، ملزم نے منشیات سپلائی، بھتہ خوری، بلیک میلنگ، اغوا برائے تاوان کا اعتراف کیا، ملزم ماضی میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ایران روپوش ہوگیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ڈکیت گروہ کو اسلحہ فروخت کرنے کے ساتھ کرائے پر بھی دیتا تھا، بلال کیخلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں، مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

  • پنجاب میں پتنگ بازی کیخلاف کارروائی میں بڑی پیشرفت

    پنجاب میں پتنگ بازی کیخلاف کارروائی میں بڑی پیشرفت

    لاہور : آئی جی پنجاب عثمان انور نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران کو ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی کے نتیجے میں ہونے والے خونی حادثات کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آئی جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسپیشل ٹیمیں قانون شکنوں کیخلاف اقدامات یقینی بنائیں، دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، اس کی خرید و فروخت اور استعمال پرزیرو ٹالرنس ہے۔

    عثمان انور کی جانب سے والدین کو اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھنے کی اپیل کی گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ سپروائزری افسران دھاتی ڈور و پتنگوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔

    اس حوالے سے پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 41 ملزمان گرفتاراور 32 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 957 پتنگیں، 23 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ گزشتہ 34 روز میں مجموعی طور پر 3603ملزمان گرفتار کرکے 3469 مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان سے 217461 پتنگیں، 14693 چرخیاں برآمد کی گئیں۔

  • غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

    غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے جہلم میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اجمل عزیز سے بھاری مقدار میں ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، ملزم سے 14535 سعودی ریال، 2950 پاؤنڈ، 2903 امریکی ڈالر، 1550 کینیڈین ڈالر، 8150 لیرا، 10445 درہم، 3840 بھارتی کرنسی، 635 یورو اور 8 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کرلیے۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم سے بحرین دینار، ملائیشین رنگٹ،  افریقن رند، عمانی ریال اور ہانک کانگ ڈالر بھی برآمد ہوا، ملزم بغیر لائسنس  کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • بلیک کرولا گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

    بلیک کرولا گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

    کراچی: سولجر بازار پولیس نے بین الصوبائی بلیک کرولا گروہ کا اہم کارندے کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر گارڈن میں کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی بلیک کرولا گروہ کے اہم کارندہ کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی عرفان بہاد نے کہا کہ گروہ ملک بھر میں انٹرنیشنل برگر چینز میں لوٹ مار کرتا تھا جبکہ بلیک کرولا گروہ کراچی میں درجن سے زائد وارداتیں کرچکا ہے۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم شہزاد اندرون سندھ  بھی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ملزمکو پنجاب میں 35 سے زائد بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    ایس ایس پی عرفان بہادر نے مزید بتایا کہ ملزم سے واردات کے پیسوں سےخریدی گئی کاربھی برآمد کی گئی  اس کے دیگر3 ساتھی پنجاب میں گرفتار، ایک فرار  ہوچکا ہے۔

  • کراچی: بیوی کی لاش ڈرم میں پھینک کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    کراچی: بیوی کی لاش ڈرم میں پھینک کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    کراچی: اللہ والا ٹاٶن میں بیوی کی لاش ڈرم میں پھینک کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ اللہ والا ٹاٶن میں بیوی کی لاش ڈرم میں پھینک کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس کی گشتی ٹیم نے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم بابو ولد نور احمد نے اپنی بیوی کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا، ملزم چنیسر گوٹھ کا رہاٸشی ہے۔

    اس واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے بعد اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد کامران نامی ڈاکو کو گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    کراچی  میں ایک اور واقعہ بلوچ پل کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

    لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیوز و تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون  کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم آصف نثار کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں، ملزم نے متعدد فیس بک اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم  ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ لڑکی کو خودکشی کرنے پر بھی مجبور کرتا رہا،  ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا۔

  • جیل سے بھاگنے والا برطانوی فوجی دوبارہ گرفتار، ویڈیو وائرل

    جیل سے بھاگنے والا برطانوی فوجی دوبارہ گرفتار، ویڈیو وائرل

    لندن : جیل سے فرار ہونے والے سابق برطانوی فوجی کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے جیل سے فرار ہونے والے سابق برطانوی فوجی ڈینئل خلیفے کو تین روز کی کوشش کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔

    ڈینئل خلیفے چھ ستمبر کی صبح لندن کی وینڈز ورتھ جیل سے فرار ہوا تھا جس کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جانا تھا۔ پولیس نے ڈینئل خلیفے کی اطلاع دینے والے کے لیے 20ہزار پاؤنڈ کا اعلان بھی کیا تھا۔

    جیل

    ہفتے کو میٹرو پولیٹن پولیس نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں بتایا کہ پولیس آفیسرز نے ہفتے کی صبح گیارہ بجے چسوک کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ملزم کو حراست میں لیا اور وہ اب تک پولیس کی تحویل میں ہے۔

    دہشت گرد ڈینیل خلیفے کو نارتھولٹ ویسٹ لندن میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب اسے ایک نہر کے نیچے ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوتے دیکھا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈینئل خلیفے کو جیل کے کچن میں کام کاج پر لگایا گیا تھا اور وہ چھ ستمبر کو ایک ڈیلیوری وین کے نچلے حصے سے چمٹ کر جیل کی حدود سے فرار ہوگیا تھا۔

    جیل سے فرار کے وقت ڈینئل خلیفے سفید ٹی شرٹ اور سرخ و سفید چیک کے شیف کے یونیفارم میں ملبوس تھا۔

    ڈینئل خلیفے پر 2021 میں ایسی معلومات افشا کرنے کی کوشش کا الزام تھا جو کسی بھی ایسے شخص کے لیے مفید ہو سکتی تھیں جو دہشت گردی کی کسی کارروائی کا ارتکاب یا اس کی تیاری کر رہا ہو۔

    ڈینئل خلیفے 28 جنوری کو لندن کی ایک عدالت میں پیش ہوا تھا اور اسے وسطی انگلینڈ کے علاقے اسٹینفرڈ میں رائل ایئر فورس کے ایک اڈے پر دو مختلف واقعات کے سلسلے میں ریمانڈ پر حراست میں رکھنے کے لیے جیل بھیجا گیا تھا۔

    ڈینئل خلیفے پر الزام ہے کہ اس نے رواں برس جنوری میں رائل ایئر فورس اڈے پر ایک مشتبہ ڈیوائس رکھ کر بم کے خطرے کا دھوکہ دیا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت 13 نومبر کو جنوبی لندن میں وول ورتھ کراؤن کورٹ میں ہونا ہے۔

  • پرویزالٰہی کی گرفتاری، پولیس کا وضاحتی بیان جاری

    پرویزالٰہی کی گرفتاری، پولیس کا وضاحتی بیان جاری

    اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے، ان کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی میں پرویزالٰہی کیخلاف3ستمبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس لائنز کے باہرسے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پرویزالٰہی کو گرفتار کیا۔

    پولیس کے مطابق پرویزالہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر3/23میں گرفتار کیا، پرویزالٰہی کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی ٹیم پرویز الٰہی کے چیک اپ کیلئے پولیس لائنزپہنچ گئی، ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا چیک اپ کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہیٰ کو آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ اس کیس میں توہین عدالت اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے یکم ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ کا پرویز الہیٰ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم چیلنج کردیا ہے۔

    گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پرویزالہٰی کی بازیابی کا کیس منگل یعنی آج کی کازلسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔