Tag: Arrests Suspect

  • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملزم  کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم کی شناخت شوکت کے نامسے ہوئی ہے، ملزم ریاست مخالف پروپیگنڈے اوت نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرتا تھا، ملزم نے ریاستی اداروں کیخلاف نفرت آمیز ویڈیوز سے عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی۔

    نیشنل سائبر کرائم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے مجرم کو ڈھائی سال قید کی سزا

    اس سے قبل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث 5 سو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی تھی۔

    ایجنسی نے اس معاملے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ یہ اکاؤنٹس ملک بھر میں ریاست مخالف ایک مربوط آن لائن مہم چلانے میں سرگرم ہیں۔

    یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس 8 مئی 2025 کو ایک منظم ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بنے تھے، جس کا مقصد قومی اداروں اور حکومت کے خلاف منفی رائے عامہ پیدا کرنا تھا۔

  • مسافر نے طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی دے دی، پھر کیا ہوا ؟

    مسافر نے طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی دے دی، پھر کیا ہوا ؟

    رباط : موریطانیہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک ہائی جیکر کو گرفتار کیا ہے ملزم ایک مسافر طیارے میں سوار ہوا اور اسے آگ لگانے کی دھمکی دے رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی ملک موریطانیہ کے ایئر پورٹ پر طیارے کی اڑان سے کچھ دیر قبل سیکیورٹی کے عملے نے طیارے میں سوار ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ ہائی جیک ہونے کا واقعہ موریطانیہ کے دارالحکومت نو اکشوط کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پیش آیا تاہم اس دوران کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

    اس حوالے سے مقامی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ مقامی ایئر لائن کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے شخص کو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    عرب نیوز نے موریطانیہ کی نیوز ایجنسی اے ایم آئی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کو طیارہ ہائی جیک کرنے والا شخص امریکی شہری ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا جس نے جہاز کو آگ لگانے کی بھی دھمکی دی تھی تاہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ماریطانیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ ملزم نے امریکی شہری ہونے کا ڈرامہ کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ اس کا موریطانیہ سے کوئی اختلافی مسئلہ ہے۔

    ہائی جیک ہونے والا ایمبریئر جہاز موریطانیہ ایئر لائن کا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سال 2016 میں ائیر پورٹ کے افتتاح کے بعد اس قسم کی یہ پہلا واقعہ ہے۔