Tag: arrests-terrorist

  • لاہور جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث  مبینہ دہشت گرد گرفتار، گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف

    لاہور جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار، گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف

    لاہور: حساس اداروں نے لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم نے دوران تفتیش گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، حساس اداروں نے مبینہ دہشت گرد سجادحسین کو منڈی بہا الدین سے گرفتار کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حساس اداروں نے ایک کارمکینک کو بھی حراست میں لیا ہے ، کار مکینک پر بھی دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے جبکہ پولیس نے3مشکوک افراد کوحراست میں لیاتھا اور سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا تھا۔

    گذشتہ روز تحقیقاتی اداروں نے لاہور دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی شناختی دستاویزات حاصل کیں تھیں، دستاوِیزات میں شناختی کارڈ، لائسنس اور تصاویر شامل تھیں۔

    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پیٹر ڈیوڈ پال 25 سال سے بحرین میں مقیم تھا، شناختی کارڈ کے مطابق پیٹر ڈیوڈ ‏پال کی تاریخ پیدائش 1964 ہے۔ ‏ مبینہ ملزم کا شناختی کارڈ 22 اپریل 2029 تک کارآمد ہے جب کہ ملزم کا عارضی اور مستقل پتہ ‏محموداباد کا ہی درج کیا گیا۔ ‏

    ڈیوڈ نےڈرائیونگ لائسنس کراچی کلفٹن برانچ سے حاصل کیاتھا۔ پیٹر ڈیوڈ پال چار مرتبہ کلفٹن ‏ڈرائیونگ لائسنس برانچ گیا۔ پہلی مرتبہ بک لائسنس کو کارڈ لائسنس میں تبدیل کروایا۔

  • کراچی : سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،   بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم ایم کیو ایم گلبہار ناظم آباد کاسابقہ سیکٹرانچارج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے سولجر بازارمیں بڑی کارروائی کی ، کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلرشمشادخان کو گرفتار کرلیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ گرفتار ملزم ایم کیو ایم گلبہار ناظم آباد کاسابقہ سیکٹرانچارج ہے، گرفتارملزم ٹارگٹ کلنگ کی 10سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم 1992 میں کراچی آپریشن شروع ہوتےہی بھارت فرارہوگیاتھا اور مفروری کےدوران ایم کیوایم قیادت نے را سے رابطہ کرایا، بمبئی میں را افسران نے شمشاد خان کو عسکری تربیت دی۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ بھارتی ایجنسی را نےملزم کوکراچی میں دہشتگردی کیلئےتیارکیا، ملزم کوکراچی پہنچ کرپولیس ، خفیہ ایجنسی کے اہلکار اور مخالفین کو قتل کا ٹاسک دیا گیا اور کراچی میں افراتفری پھیلانے کی ہدایت دی۔

    چوہدری صفدر نے بتایا کہ شمشاد خان نے کراچی واپس آ کر ٹارگٹ کلنگ کی، 1994 میں حقیقی کارکنان آصف کیپسن اورفہیم فہمی کوقتل کیا،  1995 میں  حقیقی کارکنان انصار، کامران ،رفیق پپوکو ٹارگٹ کیا اور 2013میں ایم کیو ایم کارکن حامد کو قتل کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے 2014میں ایم کیو ایم کارکنان تراش اور حیدر حسین اور ایم کیوایم یونائیٹڈ 4 ناظم آباد فراز کو قتل کرایا اور سرفراز باڈی بلڈرکو ٹارگٹ کیا ، ملزم سزا یافتہ اور دو مرتبہ جیل بھی جا چکا ہے۔