Tag: arrive

  • وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کراچی کا امکان

    وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کراچی کا امکان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان جلد کراچی کا دورہ کرسکتے ہیں، وزیر اعظم ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کے دورے کا امکان ہے، وزیر اعظم ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ، وزرا اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت وزیر اعظم کے ہمراہ ہوگی۔

    وزیر اعظم دورہ روس سے واپسی پر کراچی کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ایم کیو ایم قیادت کو دورے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ایم کیو ایم قیادت کی ملاقات میں بہادر آباد جانے کا معاملہ طے پایا، ملاقات میں وفاقی وزرا فروغ نسیم اور امین الحق شامل تھے۔ وفاقی وزرا نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ بہادر آباد کی دعوت دی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم کو کراچی کے مسائل اور دیرینہ مطالبات پیش کیے جائیں گے، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر بھی بات ہوگی۔

    وزیر اعظم کے دورے سے قبل رابطہ کمیٹی مطالبات کی فہرست تیار کرے گی، وزیر اعظم آئندہ دنوں میں تمام اتحادی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں کراچی پہنچیں گی

    گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں کراچی پہنچیں گی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں کل پہنچیں گی، بس سروس نومبر میں شروع کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس سروس کی مزید 40 بسیں کل کراچی پہنچیں گی، گرین بسیں لانے والا اوشین نامی جہاز 14 اکتوبر کو 11 بج کر 40 منٹ پر کراچی پورٹ پہنچے گا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، وفاقی حکومت کے مطابق نومبر میں کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ گرین لائن منصوبے کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہے، ٹکٹ گھر اور اسٹیشن دھول مٹی سے اٹے ہوئے ہیں اور مسافروں کے لیے داخلی اور خارجی دروازے بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ٹریک کے اطراف میں لگی گرل کا رنگ بھی پرانا ہوچکا ہے۔

    یاد رہے کہ گرین لائن بس کا منصوبہ سنہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی۔

    پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔

  • افغانستان سے ہزاروں افراد کراچی پہنچیں گے

    افغانستان سے ہزاروں افراد کراچی پہنچیں گے

    کراچی: آئندہ 3 سے 4 روز میں افغانستان سے ہزاروں افغان اور غیر ملکی باشندے، صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی آئیں گے اور کچھ روز قیام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی آفس نے ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اور سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سمیت متعلقہ اداروں کو اہم مراسلہ روانہ کردیا۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ کور ہیڈ کوارٹر 5 میں افغانستان سے کراچی آنے والے افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیف آف اسٹاف نے کی ہے۔

    مراسلے کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ 3 سے 4 روز میں افغانستان سے 2 ہزار کے قریب افغان باشندے اور غیر ملکی کراچی آئیں گے اور کچھ روز قیام کریں گے۔

    اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملیر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے میں ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں، ڈپٹی کمشنر ملیر پی ڈی ایم اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ٹرانزٹ کے طور پر افغانستان سے کراچی آنے والوں کی سیکیورٹی، بورڈنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کے لیے انتظامات کریں۔

    مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ایئرپورٹ اور رامادہ ہوٹل سمیت ایئرپورٹ کے قریب ان کی رہائش کے لیے نشاندہی کی گئی ہے، محکمہ صحت موبائل یونٹس، ایمبولینس اور میڈیکل عملے کو نشاندہی کیے گئے مقامات پر ڈپٹی کمشنر ملیر کے ساتھ مل کر تعینات کریں۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک رہائش کے لیے نشاندہی کیے گئے مقامات پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے، جو مسافر نشاندہی کیے گئے ہوٹلز میں قیام کریں گے وہ اپنا خرچہ خود اٹھائیں گے۔

  • قطر سے 251 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    قطر سے 251 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: قطر میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، 251 مسافر قطر ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے سول ایوی ایشن کے اقدامات جاری ہیں، قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر 632 کے ذریعے 251 مسافر دوحہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

    ایئر پورٹ پہنچنے پر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی جس کے بعد مسافروں کو مختص ہوٹلز اور ضلعی انتظامیہ کے قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا۔

    اس سے قبل جمعے کی رات پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے 250 افراد سعودی عرب سے پاکستان واپس پہنچے تھے۔

    یہ جدہ سے پانچویں پرواز تھی، اب تک خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک ہزار سے زائد مسافر پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

    ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ :وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، جہاں وزیراعظم صوبائی کابینہ کےاراکین سےملاقات کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں سےمتعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم کا استقبال کیا، عمران خان کی کوئٹہ آمد پر استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

    اپنے دورے کے دوران وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بلوچستان کےعوام کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ لیں گے جبکہ وزیراعلیٰ اور گورنربلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹیرینز اور سول سوسائٹی کےنمائندوں سے ملاقات کریں گے اور قومی،صوبائی اور سینیٹ ارکان سے خطاب بھی کریں گے۔

    خیال رہے عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ بلوچستان ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا دورہ پشاور، وزیراعلیٰ سے ملاقات

    یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور گئے تھے ، جہاں گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ‌ محمود خان سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں وزیراعظم کو صوبائی حکومت کے100روزہ پلان سے آگاہ کیا گیا تھا۔

  • عمران خان کی وطن واپسی، داتا دربارہ پرحاضری اور مہم سازی کاآغاز آج کریں گے

    عمران خان کی وطن واپسی، داتا دربارہ پرحاضری اور مہم سازی کاآغاز آج کریں گے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وطن واپس پہنچ گئے، وہ آج  داتا دربارہ پرحاضری  دیں گے اور مہم سازی کاآغازکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لندن کا دورہ مکمل کرکے لاہور  پہنچ گئے، ،شام پانچ بجے داتا دربارپرحاضری دیں گے اور  انتیس اپریل کے جلسے کی تیاریوں کا جانزہ لیں گے۔

    لاہور سے ایک لاکھ افراد کو جلسہ گاہ لانے کا ٹارگٹ پورا کر نے کے لئے عمران خان آج شہر کا دورہ کریں گے اور مہم سازی کاآغازکریں گے،  سیکیورٹی کے حوالے سے  پی ٹی آئی کی طرف سے ڈی سی لاہور کو بھی ایک خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

    کپتان آج لاہور میں پانچ مقامات پر مختصر خطاب کریں گے،  اِن پانچ مقامات میں بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، موچی گیٹ ، دہلی دروازہ اور  شیرانوالہ گیٹ شامل ہیں۔

    کھلاڑیوں کی طرف سے عمران خان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

    وطن واپسی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس وہ کام کررہےہیں جوحکومت کوکرناچاہئے تھا، نگراں سیٹ اپ سب کی مشاورت سے آنا چاہیے، الیکشن میں ایک دو پارٹنر بن سکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کا 29 اپریل کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان


    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ذمے داری ہے کہ بتائیں پیسہ کہاں سے آیا، سوالوں کا جواب دینے کے بجائے وہ سازشوں اور جوڈیشل مارشل لا کی باتیں کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے 29 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان پر  ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایک دن رائیونڈ جلسہ کیا تھا جس کی گونج “مجھےکیوں نکالا” کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔

    سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹھیک کرنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، سچی نیت اور صدق دل کے ساتھ کام کیا جائے تو ملک کا نظام ٹھیک کر سکتے ہیں، لٹیروں اور کرپٹ مافیا کا خاتمہ کر دیں گے، پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے ادارے مضبوط کرنے ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل فائنل :  پشاور زلمی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

    پی ایس ایل فائنل : پشاور زلمی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لئے  پشاور زلمی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، غیر ملکی کرکٹرز  بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں، فائنل پچیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل ایک روز بعد سجنے والا ہے، پشاور زلمی کی ٹیم ڈیرن سیمی کی قیادت میں کراچی پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    ٹیم کو فل پروف سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، غیر ملکی کھلاڑیوں نے اس دوران سیکیورٹی آفیشلز کے ساتھ تصاویر بنوائیں، کھلاڑی کراچی میں فائنل کھیلنے کیلئے بہت پرجوش دکھائی دیئے۔

    ڈیرن سیمی نے شائقین کیلئے پیغام دیا ہے کہ سب پیلی جرسی پہن کر فائنل دیکھنے کےلئے اسٹیڈیم پہنچیں۔

    دوسری جانب ایونٹ کی دوسری فائنلسٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج رات کراچی پہنچے گی، پاکستان آنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑیوں میں اسٹیون فن، لیوک رونکی، جے پی ڈومنی، چاڈوک والٹن اور سیموئل بدری شامل ہیں۔

    دونوں ٹیمیں ہفتے کو پریکٹس کریں گے جبکہ ٹائٹل کیلئے فیصلہ کن جنگ اتوار کی شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا جبکہ دوسرا ایڈیشن پشاور زلمی کے نام رہا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد ابراہیم آل طالب کی پاکستان آمد

    امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد ابراہیم آل طالب کی پاکستان آمد

    لاہور : امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد ابراہیم آل طالب 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد ابراہیم آل طالب 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، سعودی سفیر اور جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر سمیت علمائے کرام نے لاہور ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

    امام کعبہ آج مرکزی جمعیت اہل حدیث کانفرنس کے پہلے روز کی آخری نشست میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    امام کعبہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے۔

    امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب کل مرکزی جمعیت اہلحدیث کانفرنس میں جمعہ کا خطبہ دیں گے اور نماز جمعہ کی امامت بھی کرائیں گےجبکہ نماز مغرب جامعہ اشرفیہ میں اور نماز عشاء مرکز جماعت اہلحدیث لارنس روڈ پر پڑھائیں گے ۔

    یاد رہے گذشتہ سال اپریل میں بھی  امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم سعودی وزیر مذہبی امور سمیت ایک بڑے وفد کے ہمراہ 5روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، جہاں انھوں نے  نوشہرہ میں جمعیت علماءاسلام (ف) کی صدسالہ تقریبات میں شرکت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نقیب محسودکے اہلخانہ آج سخت سیکیورٹی میں کراچی پہنچیں گے

    نقیب محسودکے اہلخانہ آج سخت سیکیورٹی میں کراچی پہنچیں گے

    کراچی : ملیرپولیس کےہاتھوں مبینہ مقابلےمیں مارےگئےنوجوان نقیب محسودکے اہلخانہ آج سخت سیکیورٹی میں کراچی پہنچیں گے، نقیب کے ورثاسابق ایس ایس پی ملیرراؤانوار اور مبینہ مقابلے میں شریک پولیس پارٹی کے خلاف مقدمےمیں مدعی بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ کے اہلخانہ ٹانک سے کراچی کیلئے روانہ ہوئے اور آج دوپہر دو بجے ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی پہنچیں گے، نقیب کے اہلخانہ کو کے پی کے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ وہاں سے سندھ پولیس ٹیم کراچی پہنچائے گی۔

    نقیب کے اہل خانہ راؤ انوار کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے جبکہ نقیب محسود کے والد،بھائی اوردیگررشتہ دارمبینہ مقابلے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو اپنا بیان بھی ریکارڈکرائیں گے۔

    نقیب کے کزن نوررحمان کا کہنا ہے کہ مبینہ مقابلے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ نے رابطہ کیا تھا، ثنااللہ عباسی نےسیکیورٹی دینے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

    نوررحمان نے مزید کہا کہ وہ کراچی آ کر کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

    خیال رہے کہ سی ٹی ڈی سندھ حکام نے اہلخانہ کو کراچی لانے کی درخواست کی تھی۔


    مزید پڑھیں : سیکیورٹی کے مسائل ہیں‘ راؤ انوار کے خلا ف مقدمہ درج کرائیں گے: اہلِ خانہ نقیب


    دوسری جانب کراچی میں موجودمحسودقبائل نےنقیب کے اہلخانہ کی کراچی آمد کے حوالے سے اقدامات شروع کردیئے ہیں، جرگے نےنقیب اللہ کے والد کے استقبال کیلئے سہراب گوٹھ پر تعزیتی کیمپ لگایا، تحقیقاتی ٹیمیں اور سرکاری افسران نقیب کے اہلخانہ سے تعزیتی کیمپ پر ملاقات کرسکیں گے۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں محسود قبائل کا جرگہ ہوا ، جس میں نقیب کے اہلخانہ کی رہائش اور دیگر معاملات پر غور کیاگیا، جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کی رہائش اور وکلاء کے تمام اخراجات محسود برادری برداشت کرے گی۔

    جرگےمیں فیصلہ کیا گیا تھا کہ معطل ایس ایس پی ملیرراؤانوارکیخلاف مقدمہ درج کرائینگے، مقدمہ اہلخانہ درج کرائیں گے، جرگے کیجانب سے سہراب گوٹھ پرکیمپ لگایا جائے گا، جو سیاسی رہنما اہلخانہ سے ملنا چاہے وہ کیمپ پر آئے گا، تحقیقاتی کمیٹی کو بھی کیمپ پر آنے کا کہا گیا ہے، نقیب کےاہلخانہ غریب ہیں،رہائش،کھانےکاانتظام کرینگے۔

    واضح رہے 13 جنوری کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپے کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ہلاک ہونے والوں میں نوجوان نقیب اللہ بھی شامل تھا۔

    نوجوان کی مبینہ ہلاکت کو سوشل میڈیا پر شور اٹھا اور مظاہرے شرو ہوئے تھے بلاول بھٹو نے وزیرداخلہ سندھ کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کی  سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے ایس ایس پی ملیر سے انکوائری کی اور عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

    نقیب اللہ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ مقتول کی الاآصف اسکوائر پر کپڑے کی دکان تھی، تین جنوری کو سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار اسے لے کر گئے اور تیرہ جنوری کو ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ سے اس کی لاش ملی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج  کراچی پہنچیں گے

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی پہنچیں گے

    کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج سہ پہر کراچی پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج سہ پہر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ پورٹ قاسم پروائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تقریب میں شرکت کرینگے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباس کل نیوی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    امکان  ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے، جس میں صوبہ سندھ سے متعلق اہم معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا اور گذشتہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 23 واں اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بحرہند میں بڑھتی ایٹمی سرگرمیوں پراظہار تشویش


    اجلاس میں اتھارٹی کوعلاقائی سیکیورٹی اوردرپیش چیلنجزپربریفنگ دی گئی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشوں سے آگاہ کیا گیا اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں نیوکلیئر سیکیورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اطمینان کااظہار کیا۔

    اجلاس میں پاکستان کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہا کرتے ہوئے ہرطرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔