Tag: arrive in Islamabad

  • پاک روس مشترکہ فوجی  مشقیں،  روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا

    پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں، روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا

    راولپنڈی :پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا ، پاک روس دروزبہ 5 مشقیں 2ہفتےجاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اورروس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 5 پاکستان میں ہوں گی ، روسی فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے، مشقیں 2 ہفتےجاری رہیں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشقوں میں روسی اسپیشل فورسزکادستہ شرکت کررہاہے، مشقوں میں انسداددہشتگردی کےتجربات کاتبادلہ کیا جائےگا جبکہ اسکائی ڈائیونگ،یرغمالیوں کی رہائی کیلئےآپریشنزمشقوں کا خصوصی پہلو ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دروزبہ کے عنوان سے پہلی مشق2016 اور تیسری 2018 میں پاکستان میں ہوئیں جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017 اور 2019 میں روس میں منعقد ہوئی تھیں۔

    خیال رہے ستمبر 2016 کے آغاز میں روس کی آرمی کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو نے ان مشقوں کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقے میں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک میں دفاع تعاون بڑھانے کا باقاعدہ سلسلہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا تھا،جب روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اسی دورے میں ماسکو اور اسلام آباد نے دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کیا تھا۔

  • امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ  اسلام آباد پہنچ گیا

    امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد :امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ امریکی سفارت خانے کی تین لگژری گاڑیاں لے جانے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا۔

    تفیصیلات کے مطابق امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا، خصوصی طیارہ جرمنی سے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچا تھا۔

    حکومت پاکستان نے امریکی سفارت خانے کو گاڑیاں ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد طیارہ امریکی سفارتخانے کی 3لینڈکروز گاڑیاں لے کر جائے گا۔

    مزید پڑھیں : امریکی سفارتی عملہ اسلام آباد سے وطن لوٹ گیا

    یاد رہے کورونا وائرس پھیلنے کے باعث امریکی سفارتخانے کا عملہ پاکستان سے وطن واپس لوٹ گیا تھا، امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ 75 رکنی دستہ نجی ایئرلائن کی پرواز سے جارجیا روانہ ہوگیا ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے 14مارچ کو سفارتی اسٹاف اور اہلخانہ کو رضاکارانہ واپسی کی اجازت دی تھی ، جس کے بعد 22 مارچ کو سفارتی اسٹاف نجی پرواز سے وطن واپس روانہ ہوا۔

    ترجمان نے واضح کیا تھا کہ امریکی شہریوں کو واپسی کیلئے دستیاب آپشنز کی اطلاع فراہم کرتے رہیں گے جب کہ امریکی شہریوں اور ایمرجنسی ویزا درخواست والوں کو سفارتخانہ سروس فراہم کرتا رہےگا۔

  • امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی کل اسلام آباد آمد متوقع

    امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی کل اسلام آباد آمد متوقع

    اسلام آباد : امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی کل اسلام آباد پہنچیں گے اور وزارت خارجہ میں پاک، امریکہ دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے زلمے کی وزیراعظم سے ملاقات تاحال شیڈول نہیں کی جاسکی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں دیرپا قیام امن، مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے کاوشیں تیزکردی گئیں، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی کل اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

    ذرائع نے کہا زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ میں پاک، امریکہ دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے، مشاورتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری امریکہ جبکہ امریکی وفد کی قیادت کی سربراہی زلمے خلیل زاد کریں گے۔

    اجلاس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گےجبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

    امریکی وفد اعلی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادسیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات بھی کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بہتر تعلقات پاکستان اور افغانستان کیلئے فائدے مند ہوں گے: زلمے خلیل زاد

    ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد کی تاحال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات طے نہیں ہے جبکہ وزیراعظم سے ملاقات طے کرانے کیلئے امریکی حکام سرگرم ہیں مگران سے تاحال زلمے کی ملاقات شیڈول نہیں کی جاسکی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ،  دورہ پاکستان اور دفتر خارجہ میں زلمے خلیل زاد سے ملاقوں سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاک امریکا نے افغان امن عمل پر زور دیا۔

    بعد ازاں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان براہ راست بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر اقتصادی تعاون پورے خطے کو آگے لے کر جائیں گے۔