Tag: arrive in karachi

  • ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے

    ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد : ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے اتحادیوں سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اپنےاتحادیوں سےملاقات کریں گے۔

    ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل ایم کیو ایم رہنماؤں سےملاقات کریں گے اور سندھ ایڈوائزری کونسل اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم پارٹی ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

    یاد رہے آج وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں سینئر قیادت سے آج پھر مشاورت کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا ہے۔

    جس میں پنجاب میں ناراض ارکان اسمبلی کی سرگرمیوں کے تناظر میں مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانےکی حکمت عملی پرغور ہوگا۔

  • مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج  کراچی پہنچیں گے

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے

    کراچی: مسلم لیگ ن کےصدر شہبازشریف آج شام چھ بجے کراچی پہنچیں گے، کراچی ایئرپورٹ پر شہبازشریف کے شاندار استقبال کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےصدرشہباز شریف آج کراچی کے دورے پرروانہ ہوں گے ، ن لیگ کراچی نےشہباز شریف کےدورہ کراچی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

    شیڈول کے تحت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج شام 6:00 بجےکراچی پہنچیں گے ، شہبازشریف براستہ شارع فیصل استقبالیہ کیمپ سے ہوٹل روانہ ہوں گے۔

    اپنے دورے میں شہباز شریف کل ممنون حسین، ممتاز بھٹو، جلال محمود شاہ سےتعزیت کیلئے اہلخانہ سے ملیں گے جبکہ پیر صاحب پگارا کے گھر بھی اظہار تعزیت کیلئے جائیں گے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کل نجی ہوٹل میں پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کریں گے اور 29اگست کوپی ڈی ایم کے جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ شہبازشریف پارٹی رہنماؤں میں ناراضی ختم کروانےکی کوشش کریں گے ، مفتاح اسماعیل بھی 3روزہ دورہ کراچی میں شہبازشریف کےہمراہ ہوں گے۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کنٹونمنٹ بورڈبلدیاتی انتخابات سےمتعلق حتمی فیصلےکریں گے.

  • سانحہ نیوزی لینڈ کے شہید اریب احمد کو سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

    سانحہ نیوزی لینڈ کے شہید اریب احمد کو سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

    کراچی : سانحہ نیوزی لینڈ کے شہید اریب احمد کو سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، اریب کی میت آج صبح نیوزی لینڈ سےکراچی لائی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہیدسید اریب کی نمازجنازہ کراچی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں عزیزواقارب اورسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے بعد اریب احمد کو سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

    اس سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ میں جام شہادت نوش کرنے والے اریب کی میت آج صبح نیوزی لینڈ سےکراچی لائی گئی تھی، جسد خاکی لےکر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 پہنچی۔

    اریب احمد کی میت وصول کرنے والد، ماموں اور دیگر ورثا موجود تھے جبکہ وزیربلدیات سندھ سعید غنی ، گورنر سندھ ، میئر کراچی اور کمشنر افتخار احمد شلوانی بھی پہنچے تھے۔

    ہمارےبس میں جوہوگا حکومت سندھ کی جانب سے وہ سب کریں گے، سعید غنی 


    اس موقع پر وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اریب کے والد کا حوصلہ بلندہے،سیاسی جماعتوں کے کارکن شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے  آئے ہیں ، اس بے گناہ نے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کی تھی ، ہمارےبس میں جوہوگا حکومت سندھ کی جانب سے وہ سب کریں گے۔

    اریب ماں باپ کا ایک ہی سہارا تھا،  پڑوسی 


    اریب کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ اریب اچھا بچہ تھا ہمارے سامنے بڑا ہوا، وہ ماں باپ کا ایک ہی سہارا تھا،ایک چھوٹی بہن ہے، اریب کی شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں۔

    خیال رہے اریب نے حال ہی میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور اس کے بعد بہتر مستقبل کی تلاش میں نیوزی لینڈ روانہ ہوئے تھے۔

    واضح رہے کرائسٹ چرچ کی دو مساجدمیں سفیدفام نسل پرست دہشتگرد کی فائرنگ سے پچاس نمازی شہید ہوگئے تھے، جس میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے۔

  • ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

    ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

    کراچی : ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی، ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر کھیل کی جانب سے ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، ویسٹ انڈیز ٹیم غیرملکی پرواز سے کراچی ایئرپورٹ پہنچی، ٹیم کے11کھلاڑی اور آفیشلز کراچی پہنچے ہیں۔

    جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر کھیل مشتاق مہر نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کو سندھ کا روائتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی، بعد ازاں کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں مقامی ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رات آٹھ بجے کھیلاجائے گا جس کے لئے پاکستان کی15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ چیمپئن ہے آسان حریف تصور نہیں کریں گے، مکی آرتھر

    دوسری جانب چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز11 کھلاڑی پہنچ چکے ہیں باقی کھلاڑی کل پاکستان پہنچیں گے۔

    مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • میئرلندن صادق خان کی آج کراچی آمد ، مزارقائدپرحاضری دینگے

    میئرلندن صادق خان کی آج کراچی آمد ، مزارقائدپرحاضری دینگے

    لاہور : میئرلندن صادق خان آج کراچی پہنچیں گے اور مزارقائد پر حاضری دینگے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر لندن صادق خان آج کراچی پہنچیں گے اور مزارقائد پر حاضری دینگے جبکہ گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ ملاقات کریں گے۔

    برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی جانب سے میئرلندن کے اعزازمیں استقبالیہ دیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز میئر لندن صادق خان 9 رکنی وفد کے ساتھ بھارت سے براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے تھے ، مئیر لاہور مبشر جاوید اوربرطانوی ہائی کمشنر تھامس انڈریو نےاستقبال کیا تھا۔

    بعد ازاں میئر لندن صادق خان ماڈل ٹاؤن پہنچے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : میئرلندن صادق خان کی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات


    اس موقع پر شہباز شریف نے کہنا تھا کہ آپ کو تاریخی شہرلاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں، آپ کے دورے سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

    میئر لندن صادق خان نے بادشاہی مسجد اور شاہی قلعےکا بھی دورہ کیا۔

    بادشاہی مسجد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یورپی یونین سے نکلنے کے بعد برطانیہ اور بالخصوص لندن کو نئے تجارتی دوستوں کی ضرورت ہے۔


    مزید پڑھیں :  داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، میئر لندن


    میئر لندن کا کہنا تھا کہ لندن میں ہرشخص کیلئےمواقع موجودہیں، میرےدورے کا مقصد لندن سب کیلئے کھلا ہے، لندن میں ہرشخص کوسیاسی ومذہبی آزادی حاصل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔