Tag: arrived karachi

  • غیرملکی ایجنسیاں دہشتگردوں کی مدد کررہی ہیں، آرمی چیف

    غیرملکی ایجنسیاں دہشتگردوں کی مدد کررہی ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پیچیدہ جدوجہد ہے جس میں دشمن کو منظم اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، شرپسند عناصر کو کچل کر ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی ۔

    ماہانہ کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورتحال ،افغانستان میں مفاہماتی عمل سمیت پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکورٹی کے معاملات زیرغور آئے۔ اجلاس میں آپریشن سے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرکے آنے والے متاثرین کی باعزت اور باوقار واپسی اور بحالی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔

    آرمی چیف نے ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر اور بحالی نو کے عمل میں تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں، جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ پیچیدہ جدوجہد ہے جس میں منظم اور موثر جواب دیا جانا چاہیے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ملک دشمن اور غیر ملکی ایجنسیاں دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہی ہیں اور ملک کے اندران کے ہمدرد انہیں پناگاہیں فراہم کررہے ہیں تاہم ان شرپسند عناصر کو کچل کر ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی اور پاکستان کے اندر دیرپا امن یقینی بنایا جائے گا۔

  • دہشتگردی کے خلاف تعاون پر قبائلی عوام پر فخر ہے، آرمی چیف

    دہشتگردی کے خلاف تعاون پر قبائلی عوام پر فخر ہے، آرمی چیف

    پشاور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے فاٹا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرکے ریاست کی رٹ بحال کردی، دہشت گردی کےخلاف تعاون پرقبائلی عوام پرفخرہے۔

    فاٹا میں دہشت گردوں کی کمین گاہیں تباہ، ریاست کی رٹ بحال ، اب تعمیر نو کا مشکل ٹاسک کرنا پورا ہے،آرمی چیف نے اس عزم کا اظہارخصوصی ایپکس کمیٹی کی اہم نشست میں کیا، کور ہیڈ کوارٹرزپشاور میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں گورنر ، وزیر اعلی ، کور کمانڈر سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں بحالی کے کاموں اور فوجی آپریشن میں پیش رفت کا جائزہ ، قبائلی علاقوں سے بے گھر افراد کے لئے وفاق کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی پر تشویش کابھی اظہار کیا گیا۔

    جنرل راحیل شریف نے ہدایت کی کہ تعمیرنو کے عمل میں درپیش رکاوٹیں فوری ختم کی جائیں، نقل مکانی کرنےوالوں کی جلد بحالی یقینی بنائی جائے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قبائلی بھائیوں کےساتھ کیے گئے وعدےپورےکریں گے، دہشت گردی کے خلاف تعاون پرقبائلی عوام پر فخر ہے۔

  • پاک فوج قوم کی ہر آواز پر لبیک کہے گی، آرمی چیف

    پاک فوج قوم کی ہر آواز پر لبیک کہے گی، آرمی چیف

    حیدرآباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے پاک فوج قوم کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حیدرآباد چھاونی کا دورہ کیا، حیدرآباد پہنچنے پر کورکمانڈر کراچی نوید مختار نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران آرمی چیف نے ریٹائرڈ اور حاضر سروس پاک آرمی کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں کہا کہ پاک فوج نے قوم کی ہر کال پر ہمیشہ لبیک کہا ہے اور ہمیشہ عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔ مادر وطن کا دفاع ہو یا قدرتی آفات قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

    آرمی چیف نے حیدرآباد گیریژن کے افسروں اور جوانوں کی آپریشن میں خدمات کو سراہا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سندھ رجمنٹل سینٹر کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

  • کراچی کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف

    کراچی کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف

    کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال کرنےکیلئے آخری حد تک جانےکااعلان کردیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِصدارت کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کورکمانڈر کراچی نوید مختار،ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر،ایم آئی اوردیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے اجلاس میں آرمی چیف کوکراچی آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس سےخطاب کرتےہوئے آرمی چیف نے کہا کراچی کو محفوظ اور دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، کراچی کے شہریوں کو پرامن اور خوف سے پاک شہر دیں گے۔

    جنرل راحیل شریف نے واضع کیا کہ دہشت گردوں کے حمائیتیوں اور انکے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کو بھی جلد مکمل طور پر تباہ کردیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا پرامن اوربے خوف معمولاتِ زندگی کی بحالی یقینی بنائی جائےگی،آرمی چیف نے رینجرز اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کوسراہا،آرمی چیف نے نمایاں کامیابیوں پرانٹیلی جنس ایجنسیوں کی بھی تعریف کی۔

  • دہشت گردی کےخلاف ثابت قدم رہیں گے، آرمی چیف

    دہشت گردی کےخلاف ثابت قدم رہیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وطن کے لیے قربانیاں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس میں آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج پیش کیا گیا، کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ قربانیاں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،شہدا اور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر ثابت قدم رہیں گے۔

  • آرمی چیف کراچی پہنچ گئے

    آرمی چیف کراچی پہنچ گئے

    کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، جہاں انھوں نے کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈر ہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ڈی جی رینجرز کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق اجلاس میں کور کمانڈر، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس اور ڈی جی رینجرز بھی شریک ہوئے.

    آرمی چیف نے کراچی میں جاری آپریشن کے دوران صورتحال میں بہتری اور بلدیاتی انتخابات کے دوران امن کے قیام پر رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔