Tag: Arrives in Karachi

  • چکن گونیا کی وبا بے قابو، عالمی ادارہ صحت کی 9رکنی ٹیم کی کراچی آمد

    چکن گونیا کی وبا بے قابو، عالمی ادارہ صحت کی 9رکنی ٹیم کی کراچی آمد

    کراچی:  چکن گونیا کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، چکن گنیا سےمتعلق عالمی ادارہ صحت کی نو رکنی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی، ٹیم چکن گونیا کے مرض کیخلاف فنی معاونت فراہم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگے، چکن گونیا سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی نو رکنی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی، ٹیم چکن گنیا کے مرض کیخلاف فنی معاونت فراہم کرے گی۔

    ڈائریکٹر ہیلتھ کے دفترمیں چکن گونیا سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چکن گنیا سے متعلق آگاہی دی گئی، ڈائریکٹر ہیلتھ کی درخواست پر عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کراچی کا دورہ کر رہی ہے۔

    ڈائریکٹرہیلتھ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کل مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی۔

    یاد رہے کہ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے عالمی ادارے صحت کو خط لکھا تھا کہ جس میں چکن گونیا سے متعلق آگاہی اورمریضوں کےعلاج کیلئے مدد کی درخواست کی تھی۔


    مزید پڑھیں : چکن گونیا کی وبا، عالمی ادارے صحت کا وفد منگل کو کراچی پہنچے گا


    ڈائریکٹر ہیلتھ نے خط لکھا تھا کہ عالمی ادارہ صحت چکن گونیا کے خاتمے میں مدد اور اقدامات کرے ، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ڈائریکٹرہیلتھ کے خط کا مثبت جواب بھی موصول ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اب تک ڈھائی سو سے زائد چکن گونیا مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کا کہنا تھا کہ چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے اور وائرل بیماری سے بچنے کے لیے ویکسین کی جاتی ہے ، مگر چکن گونیا کے حوالے سے اب تک دنیا میں کوئی بھی ویکیسن دریافت نہیں ہوئی ہے ۔

    صوبائی وزیر صحت نے بتایا تھا کہ دسمبر 2016 میں اس مرض کا انکشاف ملیر کے علاقے سعود آباد میں ہوا اور صرف سعود آباد کی حدود میں 63 ہزار افراد اس مرض کا شکار ہوئے جبکہ کورنگی ، اورنگی اور کچھ دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے مریض سامنے آئے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • درگاہ نظام الدین کے لاپتا گدی نشین کراچی پہنچ گئے

    درگاہ نظام الدین کے لاپتا گدی نشین کراچی پہنچ گئے

    کراچی : درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء(نئی دہلی) کے گدی نشین آصف نظامی اوران کے ساتھی کراچی پہنچ گئے چند روزسے گدی نشین اوران کے ساتھی کی گمشدگی کی اطلاعات تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق درگاہ نظام الدین اولیاؒ کے گدی نشین آصف نظامی اور ان کے ساتھی ناظم نظامی اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملاقات کیلئے گئے تھے جس کے بعد اب وہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    ان دونوں شخصیات کی آمد کے ساتھ ہی ان تمام شکوک وشبہات کا خاتمہ ہوگیا جس پر بھارتی میڈیا نے بہت شورمچائے رکھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف نظامی اورناظم نظامی اندرون سندھ قریبی رفقاء سے ملنے گئے تھے۔

    وہ دونوں جس علاقے میں موجود تھے وہاں موبائل فون کی کوریج نہیں تھی، جس کے باعث ان کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور وہ کسی کو اپنے بارے میں اطلاع نہ دے سکے، تاہم اب وہ خیریت سے کراچی واپس آ گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین پاکستان میں لاپتہ

    آصف نظامی اور ناظم نظامی شیڈول کے مطابق 20مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں قائم بھارتی ہائی کمیشن نے گزشتہ روز ان دونوں شخصیات کی گمشدگی کے حوالے سے پاکستانی دفترخارجہ کو آگاہ کیا تھا اور بھارت میں ان کے اہل خانہ نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔