Tag: arrives in pakistan

  • امریکی نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

    امریکی نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

    اسلام آباد : امریکی نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلزپاکستان پہنچ گئیں ، دورے میں ایلس ویلز عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلزپاکستان پہنچ گئیں، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز اعلیٰ سطح وفدکےہمراہ رات گئے پاکستان پہنچیں، پانچ روزہ دورے میں ایلس ویلز عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق ایلس ویلز وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں حصہ لیں گی۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات کو مسترد کرنے پر امریکی وفد کو آگاہ کیا جائےگا اور بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرات پربات ہوگی۔

    امریکی نائب سیکریٹری خارجہ سے ایل اوسی پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کے معاملہ کو اٹھایاجائےگا اور افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر کلیدی گفتگو ہو گی جبکہ علاقائی امن و سلامتی کے امور زیرغور آئیں گے۔

    ایلس ویلز کےدورےکامقصد پاک،امریکا تعلقات کومستحکم کرناہے۔

    مزید پڑھیں :  امریکا کا مقبوضہ و جموں کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

    واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ نے آئین میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق اہم ترین آرٹیکل 370 ختم کر دیا ہے، جس کے بعد وادی کی جداگانہ حیثیت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارت کا کوئی بھی یک طرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کر سکتا، بھارتی حکومت کا فیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ و جموں کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں، نطربندیوں پر تشویش ہے،  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، پاکستان، بھارت ایل او سی پر امن و امان برقرار رکھیں۔

    یاد رہے یکم اگست کو امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

    زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل میں مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا تھا، انہوں نے افغان امن عمل کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات کی تھی جبکہ ملاقات میں پاکستان کے تعاون، آئندہ کے مثبت اقدامات پر بھی توجہ مرکوز رہی، زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ پاکستان، افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

  • آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دبئی سے پاکستان پہنچادی گئی

    آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دبئی سے پاکستان پہنچادی گئی

    اسلام آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچادی گئی، آئی سی سی ٹرافی چاروں صوبوں میں نمائش کےلیےرکھی جائےگی، سرفرازاحمد کا کہنا ہے عوام دعا کرے انشااللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان ہی لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دبئی سے پاکستان پہنچادی گئی، کپتان سرفراز ورلڈکپ ٹرافی ایمریٹس ائیر لائینز کی پرواز EK-612 سے لے کر اسلام پہنچے، ٹرافی آج وزیراعظم آفس کے بعد کل اسلام آباد کے سینٹورس مال میں نمائش کیلئے رکھی جائے گی۔

    آئی سی سی ٹرافی چاروں صوبوں میں نمائش کے لیے رکھی جائےگی، شہری آئی سی سی ٹرافی کیساتھ تصاویر اور سیلفیز بھی بنا سکیں گے، ٹرافی کی 13 اپریل کو لاہور کے پیکجز مال اور 14اپریل کو کلفٹن کراچی میں نمائش ہوگی جبکہ 14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائے گا، کنسرٹ کیساتھ آتش بازی بھی ہو گی۔

    عوام دعا کرے انشااللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان ہی لائیں گے


    اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان  سرفرازاحمد نے کہا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آئی ہے ، ٹرافی پاکستان کے چاروں صوبوں میں جائے گی، عوام ٹیم کے لئے دعا کرے، ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دینا چاہتے ہیں، انشااللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان ہی لائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے ، 10 سال بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں ، کرکٹ کی بحالی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے۔

    خیال رہے ورلڈکپ قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی اجلاس کا شیڈول جاری ہوگیا ہے ، کمیٹی کا اجلاس 15، 16 اور 17 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا

    پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے 18 کھلاڑی انگلینڈ بھجوانے کی منظوری دے دی، قومی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے جسمانی ٹیسٹ کی خود نگرانی کرے گی، مزید 7 کھلاڑیوں کوفٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    واضح رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

    میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

  • پاک بھارت کشیدگی :سعودی وزیرخارجہ ولی عہدکا اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    پاک بھارت کشیدگی :سعودی وزیرخارجہ ولی عہدکا اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد : سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، عادل الجبیر نے خطےکی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرمملکت برائےخارجہ عادل الجبیر ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر آج پاکستان آئیں گے، اپنے دورے میں سعودی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزشاہ محمودقریشی،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کی فون پرگفتگوہوئی تھی، جس میں عادل الجبیر نے خطے کی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا سعودی وزیرخارجہ ولی عہدکا اہم پیغام لے کر پاکستان آرہے ہیں، میری سعودی وزیرخارجہ سے بات ہوئی تھی، انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے خوش آمدید کہا۔

    مزید پڑھیں : سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے خوش آمدید کہا، شاہ محمود قریشی

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم تو پہلے دن سےکہہ رہے ہیں ہم امن وامان کے داعی ہیں، عمران خان، مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کیلئے تیار ہیں کیا وہ  تیارہیں۔

    یاد رہے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی برقرار ہے، 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی تھی تاہم پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن نے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

    بعد ازاں 27 فروری کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

    پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر عالمی برادری کی جانب سے دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے اور مذاکرات سے مسئلے کے حل پر روز دیا گیا۔