Tag: arrives pakistan

  • چیمپئنزٹرافی 2025، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    چیمپئنزٹرافی 2025، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچی ہے، بنگلہ دیش کوپہلے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بنگلہ دیش اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جبکہ بنگلہ دیش آخری میچ 27 فروری کو پاکستان کیخلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹکراؤ ہوگا، روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مد مقابل ہونگے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انٹرنیشنل ایونٹ کی سیکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پر امن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پی سی بی، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی ایجنسیز، تمام اداروں سے رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا انگلینڈ میچ کی سیکیورٹی پر12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے، کھلاڑیوں کی رہائشگاہ، روٹس، اسٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پر اسنائیپرز تعینات ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات پر مؤثر پیٹرولنگ کریں، سیف سٹیز کیمروں سے ٹیموں کے روٹس، اسٹیڈیم، اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔

    شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، وسیم جعفر

    انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا بلا تعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں، کھلاڑیوں کے روٹس، اسٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

  • ترک صدر  کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال ، اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش

    ترک صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال ، اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش

    اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیااور مہمان کے اعزازمیں گارڈآف آنر بھی پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیراعظم عمران خان نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ ترک صدر اور خاتون اول کو گلدستے پیش کئے گئے۔

    ترک صدر کا پاکستان آمد پر ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کیلئے گاڑی خود ڈرائیو کی اور انھیں لے کر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

    ترک صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور صدر اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان سے کابینہ ارکان کا تعارف بھی کرایا جبکہ وزیراعظم عمران خان نےبھی ترک وفدسےمصافحہ کیا۔

    دورے کے دوران دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ پاک ترک اسٹریٹیجک کونسل اجلاس بھی ہوگااور اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

    ترک صدرکےدورے میں ترکی سے دفاع،ریلویز اور اطلاعات پر معاہدےہوں گے اور معیشت اورتجارتی معاہدے پربھی دستخط بھی کئے جائیں گے ۔

    ترک صدر چودہ فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ترک صدر نے کارکے کمپنی جرمانے کا معاملہ حل کروا کر پاکستان کو برا تحفہ دیا اور پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ہرجانے سے بچایا، یہ ترک صدر اردوان ہی ہیں ، جنھوں نےمسئلہ کشمیر پر سب سے پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائی۔

  • پاکستان میں ممکنہ بڑی سرمایہ کاری،  دبئی سے شاہی مہمان کی پاکستان آمد

    پاکستان میں ممکنہ بڑی سرمایہ کاری، دبئی سے شاہی مہمان کی پاکستان آمد

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات سے شاہی مہمان شیخ احمد المکتوم وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، وفد نے وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈاسے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ممکنہ بڑی سرمایہ کاری کے لئے شاہی مہمان کی پاکستان آمد، شیخ احمد المکتوم وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران آبی منصوبہ بندی، توانائی اور پٹرولیم سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوگی۔

    شیخ احمدالمکتوم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سےملاقات کی، ملاقات میں ڈیموں کی تعمیر، پن بجلی منصوبوں سمیت دیگرشعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ
    اماراتی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی گئی۔

    فیصل واوڈا نے اماراتی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا متحدہ عرب امارات سےپاکستان کےتاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئےبہترین وقت ہے، سرمایہ کاروں کوون ونڈوسروسزفراہم کی جارہی ہیں۔

    ملاقات میں وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    شیخ احمد المکتوم کی وفد کے ہمراہ دیگر وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں اور اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

    خیال رہے 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔

    مزید پڑھیں : یو اے ای سے مزید ایک ارب ڈالر کی قسط موصول

    یاد رہے جنوری کے آخر میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے ملاقات کی تھی ، جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی تھی، زیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ، بینکنگ، ریئل اسٹیٹ سیکٹرز ، تیل و گیس، توانائی، تعلیم، اور صحت کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

    واضح رہے پاکستان اور برادر اسلامی ملک یواے ای میں 3 ارب ڈالرکے قرض کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوچکے ہیں۔

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی سیکیورٹی کے لئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے، شاہی محافظ ولی عہد کی سیکیورٹی پر مامور رہیں گے اور اسلام آباد کے 8 ہوٹلوں کی نگرانی بھی سعودی شاہی محافظ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کے دورۂ پاکستان کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں ، محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے ہیں ، سعودی شاہی محافظ ولی عہد کی سیکورٹی پر ماموررہیں گے۔

    [bs-quote quote=” وزیراعظم ہاؤس میں سعودی شہزادے کیلئے جم تیار کر دیا گیا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد کے8 ہوٹلوں کی نگرانی بھی سعودی شاہی محافظ کریں گے، وزیراعظم ہاؤس میں سعودی شہزادے کیلئے جم تیار کر دیا گیا، ولی عہد کے ساتھ سعودی شہزادے اور شاہی خاندان کے اراکین ہوں گے۔

    وزیراعظم ہاؤس اور 8 نجی ہوٹلوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے گی اور 300 سے زائد گاڑیاں شاہی خاندان کے زیراستعمال رہیں گی۔

    اس سے قبل سعودی سفارت خانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا سعودی علی عہد محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک دورہ کریں گے، اس دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں بیس ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

    ذرائع کا کہنا تھا سعودی ولی عہد وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے، سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے بعد کوالالمپور روانہ ہوں گے۔

    سعودی سفارت خانہ کے مطابق سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔

    دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شاہی مہمان کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ولی عہد کی آمد پر وزیراعظم عمران خان ارکان کابینہ کے ہمراہ استقبال کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اور شاہی مہمانوں کے لئے قیام و طعام کے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہےاور دارالحکومت میں تھری لئیر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ ولی عہد کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم آج انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔

    وزارت خزانہ ،دفترخارجہ اور پی ایم آفس متوقع معاہدوں کی تیاری میں مشغول ہے۔

  • ترک صدر طیب اردگان پاکستان پہنچ گئے

    ترک صدر طیب اردگان پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: ترک صدر طیب رجب اردگان صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان پاکستان کے 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ ترک خاتون اول بھی موجود ہیں۔

    ترک صدر، صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورے میں وزرا، اعلیٰ حکام سمیت ترک تاجروں اور ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔

    turk-post

    اردگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں صدر مملکت معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔

    ترک صدر کے 2 روزہ دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پردستخط کیے جائیں گے جبکہ وہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    turkey-post-1

    ترک صدر اردگان لاہور بھی جائیں گے جہاں وزیر اعظم شاہی قلعہ میں ان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔

    واضح رہے کہ طیب اردگان کا بطور ترک صدر یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے پاکستان میں اپنا پہلا دورہ اگست 2015 میں کیا۔

    اس سے قبل وہ ن لیگ کے دور حکومت میں بطور ترک وزیر اعظم بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ بطور وزیر اعظم طیب اردگان نے دسمبر 2013 میں دورہ پاکستان کیا جس میں انہوں نے لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

    turkey-post-2

    طیب اردگان نے 21 مئی 2012 میں بطور ترک وزیر اعظم پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا تھا۔