Tag: arrives

  • امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ حیدرآباد دکن پہنچ گئیں

    امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ حیدرآباد دکن پہنچ گئیں

    حیدرآباد : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھارت کے شہرحیدرآباد دکن پہنچ گئیں۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایوانکا ٹرمپ واشنگٹن کے تعاون سے منعقد ہونے والی بزنس کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گی، ایوانکا کے شوہرجیراڈکشنر بھی ان کے ہمراہ بھارت پہنچے ہیں۔

     

    کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی شریک ہوں گے، گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ 28 نومبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔

    بھارتی وزیراعظم کی جانب سے فلک نومہ محل میں ایوانکا ٹرمپ کے اعزاز میں پر تعیش عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اے آر رحمان کی مداح نکلی


    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اے آر رحمان کے حیدرآباد میں ہونے والے کنسرٹ ” اے آر رحمان انکور” میں شرکت کریں گی۔

    ایوانکا ٹرمپ کے دورے کے لئے حیدر آباد دکن میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

    حیدرآباد کے پولیس کمشنر وی وی سری نواس راﺅ نے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی پولیس نے امریکی سیکرٹ سروس، انٹیلی جنس سیکیورٹی ونگ اور سٹی سیکیورٹی ونگ کے ساتھ مل کر ایوانکا اور مودی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات کے لیے الگ الگ حفاظی انتظامات کیے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : دورہ جاپان، امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے لباس پر تنقید


    یاد رہے چند روز قبل ایوانکا جاپان کے دورے میں توجہ کا مرکز بنی رہی تھی، ان کے اسٹائل اور ڈریسنگ پر بھی جاپان میں بحث شروع ہوگئی تھی۔

    سیمینار میں پہنے گئے لباس پر ایوانکا کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی سفارتکارنیئراقبال رانا کا جسدخاکی اسلام آباد پہنچادیاگیا

    پاکستانی سفارتکارنیئراقبال رانا کا جسدخاکی اسلام آباد پہنچادیاگیا

    اسلام آباد : افغانستان کے صوبے جلال آباد میں قتل ہونے والے پاکستانی سفارتکار نیئراقبال رانا کا جسدخاکی اسلام آباد پہنچا دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے جلال آباد میں قتل کئے جانے والے پاکستانی سفارتی اہلکار رانا نئیر اقبال کی میت اسلام آباد پہنچا دی گئی، نیئراقبال راناکاجسدخاکی ایمبولنس کے ذریعے پاک افغان بارڈرسے لایا گیا اور خیبر ایجنسی میں طورخم بارڈر پر پاکستانی سیکورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔

    جس کے بعد سفارتکار کا جسد خاکی اسلام آباد منتقل کیا گیا ۔

    نیئراقبال رانا کی میت کی حوالگی کے وقت پاک افغان طورخم سرحد تقریباً ایک گھنٹے کے لئے ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند رہی۔


    مزید پڑھیں : جلال آباد، پاکستانی سفارت کار نیئراقبال کو قتل کردیا گیا  


    یاد رہے گذشتہ روز پاکستانی سفارتکار رانا نئیر اقبال کو کل جلال آباد میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔

    خیال رہے کہ جلال آباد میں قتل ہونے والے نیئر اقبال رانا پاکستانی قونصل خانے میں اپنی تین سالہ سفارتی ذمہ داریاں پوری کر چکے تھے اور وطن واپسی کی تیاری کر رہے تھے۔

    رانا نیئر اقبال کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا اور ان کے پانچ بیٹے ہیں اور حال ہی میں انھیں جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانےمیں تعینات کیا گیا تھا۔

    دفترخارجہ پاکستان نے رانا نیئر اقبال کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی سخت کرے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

    دفتر خارجہ نے اس واقع پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا، سیکرٹیری خارجہ تہمینہ جنموعہ کا کہنا تھا کہ افغان حکام کل یا پرسوں پاکستان کو اس قتل سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔