Tag: arrow

  • آواز کی دگنی رفتار سے اڑنے والا سپر سانک ڈرون تیار

    آواز کی دگنی رفتار سے اڑنے والا سپر سانک ڈرون تیار

    سنگا پور : آواز سے بھی دوگنی رفتار سے اڑنے والا ڈرون تیار کرلیا گیا، سنگاپور کی کیلی ایرو اسپیس کمپنی نے ایرو نامی سپرسانک ڈرون متعارف کرادیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آواز کی رفتار سے تیز سفر اڑنے والے ڈرون کی قیمت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر تک ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایرو نامی سپرسانک ڈرون جاسوسی کے مشن میں استعمال ہوتا ہے اور یہ 26 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کر سکتا ہے۔

    ایرو سپرسانک ڈرون کو ویپن سسٹمز کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے، ڈرون کی قیمت 90 لاکھ ڈالر سے ایک کروڑ  ساٹھ لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔

  • قبائلیوں کے حقوق کا سرگرم کارکن قبائلی افراد کے تیروں سے ہلاک

    قبائلیوں کے حقوق کا سرگرم کارکن قبائلی افراد کے تیروں سے ہلاک

    برازیلیا: جنوبی امریکی ملک برازیل میں قبائلیوں کے حقوق اور حفاظت کے لیے سرگرم کارکن اور محقق کو قبائلیوں نے ہی زہریلے تیروں سے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، محقق قبائلیوں کی حفاظت کے لیے جاری کام کے دوران وہاں معمول کی گشت پر تھے۔

    56 سالہ ماحولیاتی کارکن اور محقق ریلی فرانسسکاٹو قبائلیوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے حکومتی ادارے فیونائی سے بھی وابستہ تھے اور قدیم قبائل کی ثقافت اور طرز زندگی کی حفاظت کے لیے کام کر رہے تھے۔

    یہ قدیم قبائل ایمازون کے جنگلات میں آباد ہیں جن کی تعداد 100 کے قریب ہے، ان میں سے اکثر جدید دنیا سے ناواقف ہیں جبکہ بعض ایسے بھی ہیں جو جنگجو ہیں۔

    فرانسسکاٹو کو موت کے گھاٹ اتارنے والا قبیلہ بولیویا کی سرحد کے قریب گھنے جنگلاتی علاقے میں مقیم تھا۔

    حکومتی ترجمان کے مطابق فرانسسکاٹو دریائے کاٹاریو کے قریب نیم فوجی دستوں کے ایک قافلے کے ساتھ معمول کی گشت کے دوران اس نامعلوم قبیلے کے قریب سے گزرے تو قبائلی افراد نے ان پر زہر آلود تیر چلانے شروع کر دیے۔

    فوجی گاڑی پر سوار افراد نے چھلانگیں مار کر گاڑی کے پیچھے پناہ لی اور تب تک چھپے رہے جب تک تیر پھینکے جانے بند نہیں ہو گئے۔

    ایک فوجی اہلکار کے مطابق فرانسسکاٹو نے بھی جان بچانے کے لیے چھلانگ لگائی لیکن تب تک انہیں تیر لگ چکا تھا۔ انہوں نے اپنے سینے میں لگے تیر کو کھینچ کر نکالا اور اس کے بعد بھاگتے ہوئے تقریباً 50 میٹر تک کا فاصلہ طے کیا تھا کہ وہ گر گئے۔

    فوجی اہلکار کے مطابق گرتے ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

    فرانسسکاٹو قبائلی علاقوں اور ان کی مختلف زبانوں، ثقافتوں اور رسومات کے معتبر ماہر مانے جاتے تھے۔ وہ جنگجو قبائل کو پرامن زندگی بسر کرنے کی ترغیبات بھی دیتے تھے۔

    حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ساری زندگی اس بات کا پرچار کرتے رہے کہ ہر انداز کے انسانوں کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق حاصل ہے، ان کی ساری زندگی جدید دنیا سے کٹے ہوئے قبائلیوں کے حقوق کی جدوجہد کرتے گزری۔ ان کی زندگی اس شعبے سے منسلک دوسرے افراد کے لیے قابل تقلید ہے۔

  • ہدف پر لگنے والا دنیا کا منفرتیر

    ہدف پر لگنے والا دنیا کا منفرتیر

    لندن: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ تیر انداز نے ایسا انوکھا تیر تیار کیا ہے کہ جو ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے اپنی سمت تبدیل کر کے صحیح نشانے پر لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تیر اندازی ایک ایسا کھیل ہے جس میں ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے آنکھوں کا تیز اور دماغ کا حاضر رہنا بے حد ضروری ہوتا ہے، اس کھیل کو اس لیے بھی اہمیت حاصل ہے کہ اولمپک گیم میں باقاعدہ سے اس کے خصوصی ایونٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں دنیا بھر سے مشہور تیر انداز حصہ لیتے ہیں۔

    عرصہ دراز تک عالمی تیر اندازی کا اعزاز اپنے نام رکھنے والے بین الاقوامی شہرتِ یافتہ کھلاڑی لارس اینڈرسن نے ایسا انوکھا تیر تیار کرلیا جسے دیکھ کر تیر اندازی کا شوق رکھنے والے افراد دنگ رہ گئے۔

    لارس اینڈرسن کا تیار کردہ تیر پرواز کے دوران اپنا رخ تبدیل کر کے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    عالمی شہرتِ یافتہ تیر انداز نے اس کا تجربہ کرتے وقت ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیر ہوا کا رخ بدل کر اپنے ہدف کو نشانہ بنا رہا ہے، ایک موقع پر لارس نے تین ہدف مقرر کیے اور تیر چلایا جس نے 3 کو یکے بعد دیگرے نشانہ بنایا۔

    ویڈیو دیکھیں

    اینڈرس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جادو یا شعبدہ بازی نہیں بلکہ سائنسی علوم کے اصولوں کے عین مطابق ہے کیونکہ اس تیر کو ائیرو ڈائنامکس کے مطابق بنایا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔