Tag: arsalan khan

  • حرا خان نے منگنی کا اعلان کردیا

    حرا خان نے منگنی کا اعلان کردیا

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان نے ماڈل ارسلان خان کے ساتھ منگنی کا اعلان کردیا۔

    ماڈل و اداکار ارسلان خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں حرا خان کو ارسلان کو شاعدی کے لیے منفرد انداز میں پروپوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے ارسلان سے اظہار محبت کے لیے رقص کیا اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کے آگے انگوٹھی پیش کرتے ہوئے سوال کیا کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

    جواب میں ارسلان خان ہاں کہتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

    ارسلان خان نے  اپنی پوسٹ میں حرا کو مخاطب کرتے ہوئے  لکھا کہ  ’ آپ مجھ سے کہتی ہیں کہ  جب سے ہم ملے ہیں میں نے آپ کو کوئی سرپرائز نہیں دیا  لہٰذا یہاں آپ کیلئے ایک سرپرائز ہے کہ جو میرا بہترین دوست ہے!  چلو شادی کرلیتے ہیں۔

    حرا خان نے مداحوں کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں جن میں درفشاں سلیم، عمر شہزاد، زباب رانا، کومل کیر، زارا نور، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ حرا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

  • پاکستان کا امریکہ سے ڈی پورٹ ہونیوالے شخص کو قبول کرنے سے انکار

    پاکستان کا امریکہ سے ڈی پورٹ ہونیوالے شخص کو قبول کرنے سے انکار

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر امریکہ سے ملک بدر ہونے والے پاکستانی شہری کو پاکستانی حکام نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

    پاکستانی شہری ارسلان خان کو امریکی حکام نے پی کے 722 سے پاکستان بدر کیا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ارسلان برازیل سے براستہ میکسیکو غیرقانونی طور پر امریکہ گیا تھا،جسے وہاں حراست میں لیکر ایمرجنسی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان واپس بھیجا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت امریکی حکام نے ارسلان کے متعلق پاکستانی حکام کو ملک بدری کی وجہ بتائے بغیر واپس بھیجا ہے جس پر مسافر کو پاکستان داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

    ایف آئی اے نے ارسلان کی پاکستان میں امیگریشن کی اجازت اصل کرنے کیلئے وزارت داخلہ اور خارجہ اجازت طلب کرلی ہے ۔ ارسلان کے والدین بھی لاہور ائیرپورٹ بیٹے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔