Tag: Arsenal

  • انٹرنیشنل چیمپئنز کپ: آرسنل نے چیلسی کو ٹھکانے لگا دیا

    انٹرنیشنل چیمپئنز کپ: آرسنل نے چیلسی کو ٹھکانے لگا دیا

    ڈبلن: انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل نے چیلسی کو شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل چیمپئنز کپ میں آج دو بڑے انگلش کلب مدمقابل آئے، جہاں فتح نے آرسنل کے قدم چومے.

    تماشائیوں سے بھرے ہوئے اسٹیڈیم میں‌ کھیلے جانے والے اس کھیل کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، میچ میں‌آرسنل نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاری ہوئی بازی جیت لی.

    پہلے ہاف میں چیلسی کا پلڑا بھاری رہا، میچ کے پانچویں منٹ میں چیلسی کے کھلاڑی اینٹینو روڈیگری نے گول داغ کر برتری دلا ئی۔

    دوسرے ہاف میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اختتامی لمحات میں‌ آرسنل نے زبردست گول کر کے میچ میں کم بیک کیا. یہ گول فرانس سے کھیلنے والے الیگزینڈر لیکازیٹی نے اسکور کیا۔ 

    مقابلے کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس پر چیلسی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آرسنل کے گول کیپر کی شان دار کارکردگی نے ٹیم کو فتح دلوائی.

    یاد رہے کہ اس وقت انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے مقابلے جاری ہیں، جن میں انگلش کلبس کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے.

    گذشتہ دونوں‌ مانچسٹر یونائیٹڈ نے معروف اسپینش کلب ریال میڈرڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی.

    یاد رہے کہ یہ رونالڈو کے کلب چھوڑنے کے بعد ریال میڈرڈ کا پہلا میچ تھا.


    فیفا 2018: مسلمان کھلاڑیوں نے فرانس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فٹبال کلب ’آرسنل‘ کے مینیجر نے کلب چھوڑے کا اعلان کر دیا

    فٹبال کلب ’آرسنل‘ کے مینیجر نے کلب چھوڑے کا اعلان کر دیا

    لندن: انگلش فٹبال کلب ’آرسنل‘ کے مینیجر آرسین وینگر نے بائیس سال بعد کلب چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ خدمات کے دوران کلب کو متعدد کامیابیوں سے ہمکنار کرایا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے آرسین وینگر کا کلب کے ساتھ معاہدہ اگلے سال ختم ہونا تھا لیکن انھوں نے اسی سال کلب چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، 22 سال تک ذمہ داری سنبھالنے والے آرسنل کلب مینیجر اس سیزن کے اختتام پر کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔

    آرسین وینگر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میں شکر گزار ہوں اور یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ مجھے اتنے عرصے اس کلب کی خدمت کرنے کا موقع ملا، اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا جس کے باعث کسی قسم کی کوئی شکایت کا موقع نہیں ملا۔

    انگلش فٹبال کلب آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پوری ذمہ داری اور لگن سے اس کلب کو چلایا ہے، میں آرسنل کے چاہنے والوں کے لیے پیغام دینا چاہتا ہوں کے کلب کی اقداروں کا خیال رکھیں، اور نئے منتخب ہونے والے مینیجر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، امید ہے کلب اسی طرح مستقبل میں بھی کامیابیاں سمیٹے گا۔

    انگلش فٹبال کلب:آرسنل نے پریمئیرلیگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

    خیال رہے کہ سال 1996 میں کلب کے لیے منتخب ہونے والے آرسین وینگر نے انگلش لیگ میں کلب کی 823 میچوں میں رہنمائی کی جبکہ اس سال کلب نے اب تک کھیلے گئے 33 میچوں میں صرف 54 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور 11 میچز میں انھیں شکست ہوئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔