Tag: arshad nadeem

  • اولمپک مقابلے، ارشد ندیم کو تاریخ رقم کیے ایک سال بیت گیا

    اولمپک مقابلے، ارشد ندیم کو تاریخ رقم کیے ایک سال بیت گیا

    اولمپک مقابلوں میں جیولین تھرور پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے تاریخ رقم کیے ہوئے ایک سال بیت گیا۔

    اولمپک مقابلوں میں جیولین تھرور ارشد ندیم نے آج کے دن 8 اگست 2024 کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

    اولمپک مقابلوں میں جیولین تھرور کی بدولت 40 برسوں کے بعد اولمپک مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ارشد نے پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

    ارشد ندیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنے کے لیے میں بہت پر عزم تھا، پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت پذیرائی ملی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان جب میں واپس آیا تو حکومت اور عوام نے بہت عزت دی، مجھے بہت انعامات سے دیئے گئے، جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے

    اُنہوں نے کہا کہ میں اس وقت ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی تیاری میں مصروف ہوں، میں پُرعزم رہوں گا کہ میں نے اولمپکس 2028 کے لیے بھی بھرپور تیاری کرنا ہے لیکن اس وقت میرا ہدف ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ ہے جس طرح سب نے اولمپکس کے لیے دعا کی اب بھی دعا کریں، میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں۔

  • اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے

    اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے

    پاکستان کی تاریخ کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم کو ایکشن میں دیکھنے والے شائقین کے لیے مایوس کن خبر ہے کہ وہ ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کے ڈاکٹر نے انھیں ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لینے سے منع کر دیا ہے۔

    ارشد ندیم کا بحالی پروگرام انگلینڈ میں جاری ہے، انھوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، ڈاکٹر علی شیر باجوہ کے مطابق ارشد ندیم کی انجری نئی اور انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہے۔

    یاد رہے کہ ارشد ندیم کی سرجری کیمبرج انگلینڈ میں کی گئی تھی، اور اب ورلڈ اتھلیٹکس میں شرکت ان کی بحالی مکمل ہونے پر مشروط ہے، بحالی پروگرام مکمل ہونے کے بعد ہی ورلڈ چیمپئن شپ میں ان کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔


    اولمپیئن ارشد ندیم کی لندن میں کامیاب سرجری


    ارشد ندیم لندن میں گزشتہ ماہ پنڈلی کے آپریشن کے بعد اس وقت بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، اور امید ہے کہ وہ ستمبر میں جاپان میں ہونے والی ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے، 29 جولائی کو مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ ان کی 4 سرجریز ہوئی ہیں، اور اب ری ہیب چل رہا ہے۔

    خیال رہے کہ ڈائمنڈ لیگ کے مقابلے پولینڈ میں 16 اگست اور سوئزلینڈ میں 27 سے 28 اگست کو شیڈول ہیں۔

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر پورا فوکس ہے، ارشد ندیم

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر پورا فوکس ہے، ارشد ندیم

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم نے اولمپک ڈے کی تقریب میں بچوں کو فوکس ہوکر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم نے لاہور میں اولمپک ڈے کی تقریب میں شرکت کی، خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اولمپک ڈے کی وجہ سے کھیلوں سے آگاہی ملتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہو کر اولمپک ڈے منارہا ہوں اور فخر محسوس کر رہا ہوں، ایتھلیٹس کیلیے اس دن کو منانا ایک فخر کی بات ہے۔

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر فوکس ہے، اس کیلیے محنت بھی کر رہا ہوں، لاہور میں بہت گرمی ہے، جلد انگلینڈ جارہا ہوں، وہاں 1 ماہ ٹریننگ کروں گا۔

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے بچوں کو پیغام دیا کہ وہ فوکس ہوکر کھیلیں، میں چھوٹی جگہ سے آیا ہوں اور گولڈ میڈل جیتا، بچے محنت کریں تو وہ بھی میڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں تاریخی فتح کے بعد فوربز 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    پیرس اولمپکس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے جیولین تھرو میں 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا جس کو فوربز نے ’اسٹننگ شو‘ قرار دیا۔

    پاکستان نے ایشین والی بال نیشنزکپ کے فائنل میں جگہ بنالی

    اولمپک انفرادی اسپورٹس میں پاکستان کا اب تک کا پہلا جبکہ 30 سال سے زیادہ کے عرصے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ تھا۔

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا اور اب تک انہوں نے مختلف مقابلوں میں 5 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

  • اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فوربز کی فہرست میں شامل

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فوربز کی فہرست میں شامل

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں تاریخی فتح کے بعد فوربز 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

    پیرس اولمپکس میں 28 سالہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا جس کو فوربز نے ’اسٹننگ شو‘ قرار دیا۔

     اولمپک انفرادی اسپورٹس میں پاکستان کا اب تک کا پہلا جبکہ 30 سال سے زیادہ کے عرصے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ تھا۔

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا اور اب تک انہوں نے مختلف مقابلوں میں 5 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

    پنجاب کے چھوٹے شہر میاں چنوں سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی تک ان کے سفر نے انہیں پورے جنوبی ایشیا کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک بنا دیا ہے۔

    اولمپکس میں کامیابی کے بعد ان کو پنجاب اور سندھ سے 15 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ کے کیش انعامات موصول ہوئے تھے۔

    اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کی ایک سڑک کا نام ارشد ندیم کے نام پر رکھا جبکہ پاکستان پوسٹ نے یومِ آزادی پر ایک یادگاری اسٹیمپ بھی جاری کیا تھا۔

  • ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل، ارشد ندیم آج ایکشن میں ہوں گے

    ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل، ارشد ندیم آج ایکشن میں ہوں گے

    سیئول: ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل آج ہوگا، قومی ہیرو ارشد ندیم ایک اور ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج ایکشن میں ہوں گے۔

    ارشد ندیم نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہون نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں، سب نے میرے لئے ہمیشہ دعا کی ہے آج بھی میری آپ سے اپیل ہے کہ میرے لیے دعا کریں تاکہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کروں۔

    واضح رہے کہ ارشد نے 86 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر فائنل موابلہ ہوگا۔

  • ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    جنوبی کوریا میں ارشد ندیم پاکستان کیلئے ایک اور ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔

    بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67میٹر تھرو کی، دوسری جانب یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

     واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ارشد نے 92.97 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولین تھرو کا فائنل 31 مئی کو ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-for-south-korea-for-asian-athletics-championships/

  • ارشد ندیم کو دعوت کیوں دی؟ بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے دشمن بن گئے

    ارشد ندیم کو دعوت کیوں دی؟ بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے دشمن بن گئے

    فخر پاکستان عالمی شہرت یافتہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے نیزہ بازی کے ایک ایونٹ میں شرکت کی دعوت دینا بھارتی انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھایا، اپنے ہی ہیرو نیرج چوپڑا کو نفرت اور دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔

    رپورٹس کے مطابق نیرج چوپڑا نے 24 مئی کو بھارت کے شہر بنگلورو میں ہونے والے ”نیراج چوپڑا کلاسک“ میں ارشد ندیم سمیت دنیا بھر کے بہترین اتھلیٹس کو آنے کی دعوت دی تھی، بھارتی میڈیا اور انتہاپسند حلقوں نے اس فیصلے کو ”حب الوطنی کے خلاف“ قرار دے کر ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔

    نیرج کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ، الزامات اور شدید تنقید کے بعد صفائی دینا پڑ گئی، اُن کا کہنا تھا کہ میری محبت اپنے ملک سے کسی سے کم نہیں، لیکن جب میرے خلوص اور خاندان پر حملے کیے جائیں گے تو میں چپ نہیں رہوں گا۔

    نیرج نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ارشد کو دعوت دینا صرف ایک کھلاڑی کی جانب سے دوسرے کھلاڑی کے لیے کھیل کے جذبے کے تحت تھا، مگر اب بگڑتی ہوئی صورتحال میں ارشد کی شرکت ممکن نہیں ہوسکتی۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پہلے ہی نیرج کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معذرت کرچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کا سال بھر کا ٹریننگ شیڈول اور ایونٹس پہلے سے طے ہیں، اور ان دنوں وہ کوریا میں 27 مئی سے شروع ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریاں کررہے ہیں۔

    نیرج، ہیمانی کی شادی ’لوو پلس ارینج‘، دونوں کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

    فخر پاکستان ارشد ندیم مئی کے تیسرے ہفتے میں جنوبی کوریا روانہ ہوں گے اور ان دنوں لاہور میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں مصروف ہیں۔

  • قومی ہیرو ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    قومی ہیرو ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    پاکستان کے صفِ اوّل کے ایتھلیٹ، اولمپین جیولین تھروور ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

    پاکستان کو 40 برسوں بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

    جیویلن کھلاڑی کا بیت اللّٰہ کے سامنے سے احرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

    جیویلن کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر کیپشن میں تحریر کیا کہ اس بابرکت موقع پر الحمدللّٰہ میں نے پہلا عمرہ کیا، پوری امت اور اپنے عزیز وطن کے لیے دعا کی، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس کی وجہ یہ سب ممکن ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بیان میں قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ 2025ء میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شریک ہوں گا۔

    بیان میں کہنا تھا کہ 2024ء میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا، 2025ء میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کی تو گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

    بابر اور رضوان نے ساجد خان کی کونسی خواہش پوری کردی؟

    اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنی بہترین تھرو کے باعث ریکارڈز بنائے۔ اولمپکس 2028ء میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔

  • ارشد ندیم 2025ء کے بڑے ایونٹس میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ بتادیا

    ارشد ندیم 2025ء کے بڑے ایونٹس میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ بتادیا

    پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ 2025ء میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شریک ہوں گا۔

    ارشد ندیم کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 2024ء میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا، 2025ء میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کی تو گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

    اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنی بہترین تھرو کے باعث ریکارڈز بنائے۔ اولمپکس 2028ء میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔

    ارشد ندیم کا بڑا شکوہ!

    واضح رہے کہ رواں سال پیرس اولمپکس 2024ء میں 40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوکر ملک کا نام روشن کیا تھا۔