Tag: arshad sharif murder

  • ‘ارشد شریف کا قتل : پتا چلنا چاہئے کہ کینیا اور پاکستان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا فرق ہے؟’

    ‘ارشد شریف کا قتل : پتا چلنا چاہئے کہ کینیا اور پاکستان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا فرق ہے؟’

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جوانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

    صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا قتل مضبوط آواز کو بند کرنےکی کوشش ہے، ارشد شریف مقتدر حلقوں کی کرپشن بے نقاب کرتے تھے۔

    انھوں نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کمیشن کو معاونت کیلئے بین الاقوامی ماہرین اور آئی ٹی ایکسپرٹس دیے جائیں۔

    شعیب شاہین نے کہا کہ ارشد شریف کو ٹارگٹ کر کے مارا گیا اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور ان کا پوسٹ مارٹم جلد ازجلد ہوناچاہئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پتا چلنا چاہئے کہ کینیا اور پاکستان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیافرق ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ بہادرخاتون ہیں، ان کی والدہ کہتی ہیں پاکستانی بچوں کیلئے یہ خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے۔

  • بغیر ثبوت الزام تراشی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بغیر ثبوت الزام تراشی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کل وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کی حکومت سے بات کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کینیا کی حکومت کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بھی مل رہی ہیں، کینیا کی حکومت کی جانب سے آیا ہے کہ یہ پولیس کی غلطی تھی، ہمارا یہ خیال ہے کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کینیا کی پولیس کی جانب سے جو غلطی تسلیم کی گئی ہے کہ بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں، اس مد میں جو مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں ان کو بھی جواب مل سکے۔

    لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بدقسمتی سے ان چیزوں پر بہت زیادہ الزام تراشیاں کی جاتی ہیں، سانحہ کو جواز بنا کر من گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں، اس ساری صورتحال پر ایک اعلیٰ تحقیقات بہت ضروری ہیں تاکہ سب کو جواب مل سکے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کینیا کی پولیس نے غلطی تسلیم کی لیکن اس کے محرکات پر بہت سے سوال اٹھے ہیں، ہمارا خیال ہے بہت ہی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرکے معاملہ منطقی انجام تک لے کر جایا جاسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف اس واقعے کو نہیں بلکہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ارشد شریف کو پاکستان سے جانا کیوں پڑا، دیکھنا ہوگا وہاں جانے پر کس نے مجبور کیا اور وہ کیسے گئے اور کہاں کہاں گئے۔

    لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کوئی نہ کوئی جواز بنا کر آخر میں ادارے کی جانب الزام تراشی کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے حکومت پاکستان سے درخواست کی جو بغیر ثبوت الزام تراشیاں کررہےہیں ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم سب کو ارشد شریف کی ناگہانی وفات پر بہت تکلیف ہے، ارشد شریف بہت پروفیشنل صحافی تھے، انہیں انویسٹی گیٹو رپورٹنگ میں خاص مقام حاصل تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ہمارے آپریشنز کے دوران فیلڈ پر جاکر بھی رپورٹنگ کرتے رہے ہیں، ارشد شریف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بےبنیاد قسم کی بات چیت پر زیادہ افسوس ہورہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کو جواز بنا کر بےبنیاد باتیں کی جارہی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ واقعے کو جواز بنا کر کون فائدہ اٹھا نا چاہ رہا ہے کون ہے جو اس کا بینفشری ہے، یہ چیزیں اب ختم ہونی چاہئیں۔

  • دفتر خارجہ نے ارشد شریف کے جسدِ خاکی کو جلد لانے کی یقین دہانی کرائی ہے، کاشف عباسی

    دفتر خارجہ نے ارشد شریف کے جسدِ خاکی کو جلد لانے کی یقین دہانی کرائی ہے، کاشف عباسی

    اسلام آباد : سینئرصحافی کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ نے یقین دلایا ہے ارشد شریف کے جسدِ خاکی کو جلد لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی اور اینکر کاشف عباسی نے صحافی ارشد شریف کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف صرف دفتر کے ساتھی ہی نہیں، دوست اور بھائی بھی تھے۔

    کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ میں میری بات ہوئی ہے، انہوں یقین دہانی کرائی ہے کہ ارشد شریف کے جسدِ خاکی کو جلد سے جلد پاکستان لایا جائے گا۔

    خیال رہے گذشتہ شپ اینکرپرسن ارشدشریف کینیا کے شہر نیروبی میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے، واقعہ نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا۔

    بعد ازاں کینیا میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ارشد شریف مقامی پولیس کی گولی کا نشانہ بنانے، پولیس نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ غلط فہمی کی بنا پر پیش آیا۔