Tag: Arshad warsi

  • اکشے کمار اور ارشد وارثی عدالت طلب!

    اکشے کمار اور ارشد وارثی عدالت طلب!

    ممبئی (21 اگست 2025): بھارتی عدالت نے آئندہ ہفتے بالی وڈ سُپر اسٹارز اکشے کمار اور ارشد وارثی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ 19 سمبر 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے اور سول جج کی عدالت نے اداکاروں کو اسی سلسلے میں 28 اگست کو طلب کیا ہے۔

    وکلا واجد خان اور گنیش مہاسکے نے سول جج کی عدالت میں درخواست دائر کی اور الزام عائد کیا کہ فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ میں وکلا اور ججوں کے بارے میں نازیبا اور طنزیہ لطیفے کیے گئے ہیں لہٰذا اس کی ریلیز پر پابندی عائد کی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: جولی ایل ایل بی 3 کا پہلا ٹیزر جاری

    درخواست گزاروں نے فلم میں ججوں کیلیے لفظ ’مامو‘ کا حوالہ دیا اور اس کے استعمال پر سخت اعتراض کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کے الفاظ عدلیہ کے وقار کی توہین کے مترادف ہے۔

    فلم کے ٹیزر پر اعتراض کرتے ہوئے وکلا نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر اس طرح کے پروموشنل ہتھکنڈے وکلا اور عدلیہ کی توہین کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اکشے کمار اور ارشد وارثی نے وکلا کے بینڈ پہن کر اس کی تشہیر کی، اس وجہ سے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے وکلا کی شبیہ کو داغدار کیا گیا اور فلم میں قانونی پیشہ کی توہین کی گئی ہے۔

    درخواست گزاروں نے مزید کہا کہ جج جے جی پوار نے فلم کے پروڈیوسروں اور اداکاروں کو 28 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کیلیے طلب کیا ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں سوربھ شکلا، امریتا راؤ، ہما قریشی اور انو کپور بھی ہیں۔ اسے سبھاش کپور نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ جولی ایل ایل بی فرنچائز کا حصہ ہے۔

  • ارشد وارثی نے بونی کپور پر سنگین الزام عائد کردیا

    ارشد وارثی نے بونی کپور پر سنگین الزام عائد کردیا

    بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے معروف بھارتی فلمساز بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس پر سنگین الزام عائد کردیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف فلم ساز بونی کپور پر ایک بار پھر سے مالی فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے اس بار اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ ماضی میں بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس نے انہیں طے شدہ معاوضے سے کم ادائیگی کی تھی۔

    ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ انہیں سری دیوی اور انیل کپور کی فلم روپ رانی چوروں کا راجہ (1993) کے لیے بطور کریو گرافر ہائر کیا گیا تھا، ایک گانے کے لیے بونی چاہتے تھے کہ کریو گراف چار دن میں کام مکمل کرے اور اسکا ریٹ اس وقت ایک لاکھ روپے طے ہوا۔

    ارشد وارثی نے کہا کہ تاہم بعد بونی کپور نے درخواست کی کہ اسے تین دن میں ختم کیا جائے، میں نے سخت محنت کر کے تین دن میں یہ مکمل کیا اور انکے پیسے بچائے تاہم جب مجھے چیک ملا تو وہ ایک لاکھ کے بجائے 75,000 روپے کا چیک تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اجے دیو گن کی اسپورٹس ڈرامہ فلم میدان میں سازوسامان سپلائی کرنے والے وینڈر نے بونی کپور کے خلاف واجبات کی عدم ادائیگی کا مقدمہ کردیا تھا۔

    سازوسامان سپلائی کرنے والے کا کہنا تھا کہ بونی کپور نے اسکے ایک کروڑ روپے کی رقم دو برس تک روکے رکھی، بلآخر عدالت نے بونی کپور کو حکم دیا کہ وہ اس وینڈر کو 96 لاکھ روپے کی ادائیگی کریں۔

  • ہیرا پھیری اور غیر قانونی منافع کا حصول، ارشد وارثی پر پابندی لگا دی گئی

    ہیرا پھیری اور غیر قانونی منافع کا حصول، ارشد وارثی پر پابندی لگا دی گئی

    بالی ووڈ فلموں کے مزاحیہ اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ پر سرمایہ کاری میں ہیرا پھیری اور غیر قانونی منافع کمانے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکام نے ان پر پابندی عائد کی ہے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گوریٹی پر شیئرز کی قیمتوں میں مبینہ ہیرا پھیری کرنے کے الزام میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

    چند دن قبل سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) نے شیئرز کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر سیکیورٹی مارکیٹ میں حصہ لینے والے 45 افراد پر پابندی لگائی تھی جن میں اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گوریٹی بھی شامل ہیں۔

    ایس ای بی آئی نے یہ فیصلہ 2 فرمز شارپ لائن براڈ کاسٹ اور سادھنا براڈ کاسٹ پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے بعد کیا۔

    ان دونوں فرمز پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر گمراہ کن ویڈیوز اپلوڈ کیں اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ کیسے ان فرمز کے شیئر خرید کر غیر معمولی منافع کمایا جا سکتا ہے۔

    ااس کے علاوہ ایس ای بی آئی نے مبینہ طور پر ان گمراہ کن ویڈیو سے حاصل کی جانے والی 54 کروڑ روپے کی رقم بھی اپنے قبضے میں لی ہے، اس طریقے سے ارشد اور ماریہ نے مبینہ طور پر 29 لاکھ اور 37 لاکھ روپے بالترتیب کمائے ہیں۔

    ایس ای بی آئی نے کچھ اداروں کی جانب سے شارپ لائن براڈ کاسٹ اور سادھنا براڈ کاسٹ کی جانب سے قیمتوں میں ہیرا پھیری اور شیئرز کی ناجائز فروخت کی شکایات سامنے آنے پر تحقیقات شروع کیں۔

    ادارے کی جانب سے تحقیقات گزشتہ سال اپریل سے ستمبر کے مہینے تک کی گئیں جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان دونوں کمپنیوں کے منافع اور شیئرز کی تعداد میں اپریل اور جولائی کے درمیان تیزی سے اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ارشد وارثی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ براہ کرم جو چیز آپ خبروں میں پڑھیں اس پر یقین مت کریں، اسٹاک ایکسچینج کے بارے میں ماریہ اور میری معلومات صفر ہیں، ہم نے مشورہ لیا اور شاردا میں پیسے لگائے اور کئی لوگوں کی طرح اپنی محنت کی کمائی گنوا بیٹھے۔

  • راج کمار ہیرانی پر ہراساں کرنے کے الزامات، نامور شخصیات نے خاموشی توڑ دی

    راج کمار ہیرانی پر ہراساں کرنے کے الزامات، نامور شخصیات نے خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی ووڈ فلموں کے معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے حق میں نامور شخصیات نے آواز بلند کرتے ہوئے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق چار روز قبل بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہدایت پر معاون ساتھی ڈائریکٹر نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ راج کمار ہیرانی نے اُن کے ساتھ فلم سنجو کی شوٹنگ کے دوران دو بار غیر اخلاقی حرکات کیں یا اُن کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا۔

    راج کمار ہیرانی نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام کو مسترد کرتے ہوئے خاتون کے خلاف قانونی ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیات بونی کپور، شرمان جوشی، دیا مرزا، ارشد وارثی نے راج کمار ہیرانی کے حق میں آواز اٹھائی اور ان پر عائد ہونے والے الزام کو یکسر مسترد کیا۔

    مزید پڑھیں:فلم سنجو سمیت دیگر کامیاب فلمیں‌ بنانے والے راج کمار ہیرانی پر ساتھی خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام

    نامور اسکرپٹ رائٹر نے بھی اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے ہدایت کار کے حق میں آواز بلند کی اور انہیں ’انتہائی سنجیدہ‘ شخصیت قرار دیا۔

    جاوید اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ ’میں نے 1965 سے انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز کیا، اس دوران سیکڑوں شخصیات سے ملاقات بھی ہوئی مگر میں ہیرانی کو سب سے زیادہ سنجیدہ اور اچھی شخصیت کا مالک قرار دیتا ہوں‘۔

    دوسری جانب منّا بھائی ایم بی بی ایس، لگے رہو منّا بھائی، تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو جیسی نامور فلمیں بنانے والے 56 سالہ ہدایت کار نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں الزامات کا سُن کر حیران رہ گیا تھا، یہ باتیں میرے علم میں دو ماہ قبل آگئیں تھیں جس کے بعد میں نے یہ مشورہ دیا کہ ایسے الزامات کو میڈیا پر لانا بہت ضروری ہے کیونکہ میں بے قصور ہوں اور کسی کا خوف بھی نہیں ہے’۔

  • ہندو گروپ کی بالی ووڈ اداکارہ ارشد وارثی کو زندہ جلانے کی دھمکی

    ہندو گروپ کی بالی ووڈ اداکارہ ارشد وارثی کو زندہ جلانے کی دھمکی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی اپنی آنیوالی فلم ’’لیجنڈز آف مائیکل مشرا‘‘ میں ایک ڈائیلاگ کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں، ہندو گروپ کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ ارشد وارثی کو زندہ جلائے جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔

    arshad-post-1

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارشد وارثی نے اپنی آنیوالی فلم میں ایک ڈائیلاگ بولا کہ ’’ڈاکو والمیک سے سنت والمیک بن جائیں گے‘‘ جس پر انھیں ٹیلی فون کالز ، میسیجز اور خطوط کے ذریعہ زندہ جلانے اور جسم کے ٹکڑے کرنے کی دھکمیاں دی جارہی ہیں ۔

    ہندو گروپ کا کہنا ہے کہ اس ڈائیلاگ سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور انھوں نے ارشد وارثی اور لیجنڈ آف مائیکل مشراکے رائٹر و ہدایتکار منیش جاء کے علاوہ فلمسلازوں کشور اروڑا اور شیرین مانتری کیدا کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے ۔

    ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ ہر کوئی والمیت کی کہانی جانتا ہے اگر مجھے پتہ ہوتا کہ اس ڈائیلاگ سے کسی کے جذبات مجروح ہونگے تو میں کبھی بھی اسے ادا نہ کرتا، میں تو خود ہمیشہ مذہبی یا دوسرے تنازعات سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    arshad-post-2

    انھوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی انکو دھمکیاں مل چکی ہے، جب وہ فلم کابل ایکسپرس کی شوٹنگ کر رہے تھے، طالبان نے انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

    kabul

    ارشد وارثی کا مزید کہنا تھا کہ آج کل کچھ بھی کہتے ہوئے ہر کوئی خیال کرتا ہے کیوںکہ بھارت مذہبی جذبات سے بھرا پڑا ہے اور کوئی بھی گروپوں اعتراض کر سکتا ہے، لیکن سنسر بورڈ نے اس فلم کو منظوری دے دی اور سنسر بورڈ فلم کے دو مناظر میں تبدیلی چاہتا تھا، ہم فلم کے ریلیز ہونے سے قبل مذکورہ کمیونٹی کو معذرت خواہ کا پیغام ارسال کرینگے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ فلم کی کامیابی کیلئے تنازعات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، فلم کی کہانی ہی اسکی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔

  • بالی وڈ فلم’ ویلکم ٹوکراچی‘ دوہزارپندرہ میں ریلیز ہوگی

    بالی وڈ فلم’ ویلکم ٹوکراچی‘ دوہزارپندرہ میں ریلیز ہوگی

    کراچی: بھارتی اداکارعرفان خان اورارشد وارثی کراچی شہر پر بننے والی مزاحیہ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہورہے ہیں۔

    دونوں فنکاراب سے چھ سال قبل فلم’’کریزی فور‘‘میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ویلکم ٹو کراچی‘‘ کی کہانی دوکرداروں کے گرد گھومتی ہے جو ساحل سمندر کے کنارے واقع شہر میں نئے وارد ہوئے ہیں جہاں سیاسی انتشار کی صورتحال ہے۔

    فلم کے ہدایت کارروہت شیٹھی سے جب سوال کیا گیا کہ ’کراچی‘ کو فلم کے موضوع کے لئے کیوں چناگیا؟ تو انہوں نے جواب دیاکہ ’’دوسرےساحلی شہروں کے مقابلے میں کراچی ایک خطرناک شہر سمجھا جاتا ہے لیکن اچھے لوگ ہرجگہ پائے جاتے ہیں، اور یہی اس فلم کا مرکزی خیال ہے‘‘۔

    مزاحیہ فلم کے مرکزی کرداروں کے لئے عرفان خان اور ارشد وارثی کے ناموں کا اعلان کیا جاچکا ہے لیکن ہیروئن کا کردار کونسی اداکارہ نبھائیں گی اس بات کو تاحال صیغۂ راز رکھا جارہا ہے۔

    مزاح سے بھرپورفلم ’’ویلکم ٹو کراچی‘‘  دوہزار پندرہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔