Tag: Arslan Ash

  • دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ارسلان ایش نے راز کی بات بتا دی

    دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ارسلان ایش نے راز کی بات بتا دی

    پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹیکن اسٹار ارسلان ایش نے ای گیمز سے ہونے والی کمائی سے متعلق  حیران کن حقائق بیان کردیئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جدوجہد اور کامیابیوں کے بارے میں کھل کر اظہار کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کھیل کے شوق میں بچپن میں گھر والوں سے بہت مار کھائی، اسکول سے واپسی پر ویڈیو گیمز کھیلنے چلا جاتا تھا۔

    ٹیکن اسٹار ارسلان ایش نے ای گیمز سے ہونے والی کمائی سے متعلق بتایا کہ ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز 2023میں میرا مقابلہ جنوبی کوریا کے کھلاڑی چیری بیری مینگو سے ہوا جس کو میں نے ہرا دیا۔

    اس مقابلے کی انعامی رقم 50ہزار ڈالر تھی جو میں نے حاصل کی، انہوں نے بتایا کہ پورے پاکستان میں سے مجھے کوئی نہیں ہرا سکا تھا جس کے بعد میں نے ملک سے باہر کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

    ارسلان ایش کا کہنا تھا کہ اس کھیل کی بڑی انعامی رقم 5لاکھ ڈالر (تقریباً 6کروڑ پاکستانی روپے) ہے، انہوں نے بتایا کہ میں سعودی عرب کے ایک کلب کی جانب سے بھی کھیلتا ہوں جہاں سے اس کی مد میں مجھے کافی اچھی آمدنی ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش اس وقت دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ہیں اور متعدد انٹرنیشنل ایونٹس جیت چکے ہیں۔

     پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان صدیقی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیتا تھا۔

  • پاکستان کے ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل جیت لیا

    پاکستان کے ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل جیت لیا

    پاکستان کے ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل 2023 جیت لیا۔

    پاکستان کے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کردیا، ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل میں ارسلان نے جنوبی کوریا کے کھلاڑی چیری بیری مینگو کو شکست دیدی۔

    فائنل میں ارسلان ایش نے کوریا کے چیری بیری مینگو کو 1-3 سے ہرایا۔ارسلان ایش اس سے قبل چار مرتبہ ایوو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

    پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش اس وقت دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ہیں اور متعدد انٹرنیشنل ایونٹس جیت چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان صدیقی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیتا تھا۔