Tag: Artical 370

  • کشمیر کی حمایت پر پابندیاں ختم : ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مودی کی پیشکش ٹھکرا دی

    کشمیر کی حمایت پر پابندیاں ختم : ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مودی کی پیشکش ٹھکرا دی

    نئی دہلی : بھارت کے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مودی حکومت کی قلعی کھول دی، انہوں نے انکشاف کیا کہ کشمیر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی حمایت پر تمام پابندیاں ہٹانے کلی پیشکش کی گئی۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتائی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے ان سے ڈیل کرنے کی کوشش کی ہے،۔

    مودی حکومت نے ستمبر دوہزار انیس میں ایک وفد کے ذریعے ان سے رابطہ کیا تھا، اس وفد میں بھارتی صحافی کی بھی موجود تھے، وفد نے بتایا کہ وہ وزیراعظم مودی کی خصوصی ہدایت پر ان سے ملنے آئے ہیں۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وفد نے مجھے پیشکش کہ اگر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے مودی سرکار کی حمایت کردیں تو بدلے میں میرے خلاف کی جانے والی تمام الزامات اور کارروائیاں روک کر بھارت واپسی کی راہ ہموار کردی جائے گی۔

     ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مطابق وفد کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ حکومت اور ذاکر نائیک کے درمیان موجود تمام غلط فہمیوں کو بھی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    اس طرح وہ اس حکومت اور مسلمان اقلیت کے درمیان موجود تناؤ کوختم کرنے میں مدد ملے گی، ذاکر نائیک کے مطابق انہوں نے حکومتی پیشکش کو فوری طور پر مسترد کردیا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی عدالت کا نامورمذہبی اسکالرڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیداد ضبط کرنے حکم

    واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے، ذاکر نائیک کی این جی او پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ ذاکر نائیک کے ممبئی میں چار فلیٹ اورایک دکان کو ضبط کیا جائے۔
    خیال رہے بھارت میں ذاکر نائیک اور ساتھیوں سے100کروڑ کی سرمایہ کاری کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • کشمیر میں43روز سے کرفیو برقرار، آرٹیکل370 ایک بار پھرعدالت میں چیلنج

    کشمیر میں43روز سے کرفیو برقرار، آرٹیکل370 ایک بار پھرعدالت میں چیلنج

    سری نگر : بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے،43 روز گزر گئے کرفیو برقرار ہے، وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری گھروں میں قید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں43ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 43ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں ایک بار پھر چیلنج کردیا گیا، جموں کشمیر پیپلز کانفرنس نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل تین سو ستر کی منسوخی کیخلاف پٹیشن دائر کی۔

    جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں۔ وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں۔

    اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

    بازار اور دکانیں بند ہونے سے گھروں میں کھانے پینے کی اشیا کا بحران سنگین ہوگیا، کشمیری پیٹ بھر کر کھانے سے محروم ہوگئے، بچے بھی دودھ کے لیے بلکنے لگے، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ بےنقاب ہونے سے بچنے کیلئے انٹرنیٹ، فون اور موبائل سروس بند کررکھی ہے۔

    پوری وادی کا تینتالیس روز سے دنیا سے رابطہ منقطع ہے، رات کے اندھیرے میں بھارتی فوجی کشمیری گھر میں گھس کرلڑکوں کو گرفتار اور خواتین کی عصمت دری کررہے ہیں، حریت قیادت سمیت چالیس ہزار سے زائد کشمیری اسیر ہیں۔

  • آرٹیکل 370 : بھارت نے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، سراج الحق

    آرٹیکل 370 : بھارت نے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، سراج الحق

    اسلام آباد : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے آئین میں سے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، کسی بھی جنگ کو لڑنے کے لیے ایٹم بم سے زیادہ قومی اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تجویز دی ہے کہ مشترکہ اجلاس اور بین الاقوامی کانفرنس بلوانی چاہیے۔

    ہم جنگ کے لیے تیار ہوں یا نہ ہوں بھارت بالکل تیار ہے ،لگتا ہے انڈیا آزاد کشمیر پر ثالثی کروانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر تو بھارت ہڑپ کرگیا۔

    پاکستانی حکومت اور فوج کے پاس آپشن کھلے ہیں ،جنگ کو روکنے کے لیے بھی جنگ کی تیاری کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگ کو لڑنے کے لیے ایٹم بم سے زیادہ قومی اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت نے قومی یکجہتی کو خود سبوتاز کیا ہے۔

  • آرٹیکل 370: اقوام متحدہ میں ہونے والی بحث مودی حکومت کی ناکامی ہے، کانگریس رہنما

    آرٹیکل 370: اقوام متحدہ میں ہونے والی بحث مودی حکومت کی ناکامی ہے، کانگریس رہنما

    نئی دہلی : آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ممبر وی نارائنن نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے مل کر بھارت کا آرٹیکل 370 کا اندرونی معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا، یہ بھارت کی سفارتی ناکامی ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھارت کی سفارتی ناکامی کے بعد بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ممبر بھارتی انڈین حکومت پر برس پڑے۔

    کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہونا بھارتی سفارتکاری کی ناکامی قرار دیا جانے لگا، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ممبر روی نارائنن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین نے مل کر بھارت کا آرٹیکل 370 کا اندرونی معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا ہے۔

    بھارت کے اندرونی معاملے کو عالمی سطح پر پہنچا دینا بھارت کی سفارتی ناکامی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا پہلے جو کئی دہائیوں میں نہیں ہوا تھا جو آج پاکستان اور چین نے کر دکھایا۔

    علاوہ ازیں ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بھی مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہو نے والی بحث کو مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی اور پاکستان کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اس اجلاس کو منسوخ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔

    پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سمجھتی ہے کہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا جانا بھارت کے لئے انتہائی سنگین معاملہ ہے لیکن بھارتی وزیراعظم اس پر خاموش ہیں۔

  • لندن : بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

    لندن : بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

    لندن/ برمنگھم : مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف لندن میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، ریڈ فورڈ سٹی سینٹر میں بھی اوورسیز کمیونٹی بھارتی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت کے باقاعدہ خاتمے پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیریوں نے مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کشمیریوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے، اس کے علاوہ برمنگھم بریڈ فورڈ سٹی سینٹر میں اوورسیز کمیونٹی نے بھی بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مزید فوج کی تعیناتی پر لندن میں سراپا احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر آپریشن کرنے جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت کا خاتمہ کردیا ہے جس پر دنیا بھر کے کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

    برسلز میں یورپی کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ اب جموں و کشمیر کی حیثیت 1947 جیسی ہو گئی ہے، جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کر کے کشمیر کا بھارت سے مشروط الحاق ختم کر دیا گیا ہے، اس لیے اقوام متحدہ اپنی امن فوجیں مقبوضہ وادی روانہ کرے۔

  • مختلف ممالک میں بھارت کیخلاف مظاہرے، کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

    مختلف ممالک میں بھارت کیخلاف مظاہرے، کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

    ڈھاکہ / دہلی / لندن / پیرس: جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی یکطرفہ فیصلے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے مودی سرکار کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باھرتی لوک سبھا میں آرٹیکل 370کے نفاذ کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    سیکڑوں افراد نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی حکومت کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی اندولن بنگلہ دیش کے رہنما مولانا ذکریا نے کہا کہ بھارت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل دکھایا اور انہیں ناراض کیا ہے۔

    دوسری جانب دہلی میں کمیونسٹ پارٹی نے بھی بھارتی حکومت کے فیصلے کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مودی سرکار سے کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

    اس کے علاوہ بھارتی پنجاب میں بھی مودی سرکار کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا، امریکا اور برطانیہ میں کشمیر میں حالیہ بھارتی دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، شرکاء نے مودی سرکار کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

    علاوہ ازیں کشمیر کونسل ای یو نے بھی برسلز میں احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا، پاکستان بار کونسل نے بھارتی اقدام کیخلاف کل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس کے علاوہ بھارتی اقدام کےخلاف پیرس میں ایفل ٹاور پر بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا، ایفل ٹاورکی فضا”مودی دہشت گرد”کےنعروں سے گونج اٹھی، شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اقدام نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔

  • بھارت کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، کسی صورت قبول نہیں کریں گے، شاہ محمود قریشی

    بھارت کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، کسی صورت قبول نہیں کریں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا، اس قدم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، یو این سیکریٹری جنرل سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اس اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

    مودی مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا کی سوچ مسلط کرنا چاہتا ہے، بھارت کا کشمیر سے متعلق صدارتی حکم ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے، بھارت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے کشمیریوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا، صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ثالثی کیلئے تیار ہوں جسے بھارت نے مسترد کردیا۔

    بھارت نے جو حرکت کی اس سے شملہ معاہدے کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، بھارت کی حرکت سے خدشہ ہے خطے کا امن متا ثر ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری لیگل پوزیشن واضح اور مضبوط ہے، ہم اپنی آواز کے ذریعے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑیں گے۔

    اشارے مل رہے تھے کہ بھارت بڑی حرکت کرنے جارہاہے، اسی لیے یو این سیکریٹری جنرل کو اس فیصلے سے پہلے خدشات کا اظہار کیا تھا، یواین سیکریٹری جنرل کو گزارش کی کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ بھارت جو چال چل رہا ہے کیا دنیا اس سے بھی لاتعلق رہنا چاہتی ہے، بھارت افغان امن عمل کیخلاف چال چل رہا ہے۔

  • بھارت کو کشمیر میں اسرائیلی قانون نافذ کرنے کی سازش نہیں کرنے دیں گے، حلیم عادل شیخ

    بھارت کو کشمیر میں اسرائیلی قانون نافذ کرنے کی سازش نہیں کرنے دیں گے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، کشمیر میں اسرائیلی قانون نافذ ہونے نہیں دیں گے،حق خود ارادیت کشمیری عوام کا حق ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آج سندھ بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی کال پر بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف عوام نے احتجاج کر کے کشمیری عوامی سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش اور کشمیری عوام پر مظالم سے اس کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے، اپنے قانون سے بھارت عوامی رائے عامہ تبدیل نہیں کر سکتا۔ پاکستان کل بھی کمشیریوں کے ساتھ تھا آج بھی کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔

    مسئلہ کشمیر مزید پیچیدہ ہوچکا ہے، بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، بھارت کی غلط فہمی ہے کہ اس مسئلے کو دبا دے گا، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کے پاس ہر قسم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ہماری افواج اور پاکستان کی قوم ایک پیج پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداتوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، کشمیر یہ پوری ایشیا کے امن امان کا معاملہ ہے۔ بھارت نے قانون کی خلاف ورزی کر کے انسانی آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے، بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کی تھی مگر بھارت بضد ہے جس سےبھارت کا بڑا نقصان ہوگا۔ کمشیر میں اسرائیلی قانون نافذ ہونے نہیں دیں گے، دنیا بھر میں کشمیری اصطراب کی کیفیت میں ہیںِ بھارت ترامیم سے کشمیری عوام کی رائے نہیں بدل سکتا۔

    بھارت نے اقوام متحدہ کے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے، مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنماﺅں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان پر مظالم کئے جارہے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ معاملے کو دبالے گا۔