Tag: Article 245 case

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: آرٹیکل245 کے خلاف کیس کی سماعت

    اسلام آباد ہائیکورٹ: آرٹیکل245 کے خلاف کیس کی سماعت

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرٹیکل دوسو پینتالیس سے متعلق کیس میں معاونت کے لئےعبدالحفیظ پیرزادہ اوررضا ربانی کو طلب کرلیا، وزارت دفاع کو جواب جمع کرنے کے لئےایک اور نوٹس جاری کردیا گیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجربینچ نے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے خلاف درخواست کی سماعت کی، عدالت نے مقدمے میں معاونت کے لئے عبدالحفیظ پیرزادہ ،ایس ایم ظفر، تو فیق آصف اور رضا ربانی، حامد خان کو طلب کر لیا جبکہ وزارت دفاع کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرنے کے لئے ایک اور نوٹس بھی جاری کردیا۔

    جسٹس شوکت کا درخواست گزار سے مکالمے میں کہنا تھا کہ آپ کو خوش ہونا چا ہیئے فوج کو حکومت بلا رہی ہے،خو د قبضہ نہیں کر رہی، چیف جسٹس نے کہا کہ زلزلہ اور سیلاب آنے پر بھی سول حکومت فوج کو طلب کرتی ہے۔

    عدالت نے مختصر سماعت کے بعد کیس کی مزید کارروائی ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • اسلام آباد: آرٹیکل 245کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: آرٹیکل 245کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کاسی کی سربراہی میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ آج وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا۔

    اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران وزارت دفاع کے علاوہ تمام فریقین نے اپنے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں ۔

    وفاقی دارالحکومت میں آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے نفاذ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کی درخواست پر گزشتہ سماعت کے موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسے حساس قرار دیتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا۔