Tag: arts council

  • حافظ نعیم یا مرتضٰی وہاب؟ میئر کراچی کا انتخاب آج ہوگا

    حافظ نعیم یا مرتضٰی وہاب؟ میئر کراچی کا انتخاب آج ہوگا

    کراچی: میئراور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کے لیے انتخابی عمل آج آرٹس کونسل میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی کی میئرشپ کے لیے الیکشن آج کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا، میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، جب کہ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ڈپٹی میئر کی سیٹ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سلمان مراد جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے سید سیف الدین امیدوار ہیں۔

    متوقع بارشوں کے پیش نظر آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے، میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا، پولنگ صبح 9 سے 5 بجے کے دوران ہوگی، سٹی کونسل کے ممبران کو اصل شناختی کارڈ کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچنا ہوگا، صبح ساڑھے دس بجے کے بعد آڈیٹوریم کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔

    پولنگ کے عمل کو نجی میڈیا کور نہیں کر سکے گا، سب سے پہلے مرتضیٰ وہاب کے اعلان کے بعد انھیں ووٹ دینے والے ہاتھ کھڑے کریں گے، ووٹرز کے نام اردو حروف تہجی کے اعتبار سے پکارے جائیں گے، حامی ووٹر کو آڈیٹوریم کی ایک جانب کر کے گنتی کی جائے گی، ہر رکن ایک رجسٹر میں اپنے نام کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگائے گا، ہر رکن دستخط بھی کرے گا اور ان کے انگوٹھے پر انمٹ انک بھی لگائی جائے گی، جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کے نام کے اعلان کے بعد اسی طریقے سے پولنگ ہوگی، میئر کے الیکشن کے بعد ڈپٹی میئر کا انتخاب بھی اسی طرح ہوگا۔

    ووٹر موبائل فون نہیں رکھ سکے گا، پہلے میئر کا انتخاب ہوگا، پھر ڈپٹی میئر کے لیے بھی یہی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی 155 اور جماعت اسلامی کے ارکان کی تعداد 130 ہے، پی ٹی آئی 62، مسلم لیگ (ن) 14، جے یو آئی 4 اور تحریک لبیک کی ایک نشست ہے، میئر کے انتخاب کے لیے ان ہی ممبران کی اکثریت درکار ہے جو اس وقت ہال میں موجود ہوں گے۔

    پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ (ن ا ور جے یو آئی کی حمایت حاصل ہے، پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی ارکان کی تعداد 173 ہے، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکہ ممبران 192 ہیں، الیکشن کمیشن نے گرفتار رہنماؤں کو پولنگ اسٹیشن لانے کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے ہیں، انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت پولنگ اسٹیشن کے اندر ہنگامہ کرنے اور رکاوٹ ڈالنے پر کارروائی ہوگی، پولنگ اسٹیشن کے 4 سو میٹر کے دائرے میں انتخابی مہم چلانا غیر قانونی ہوگا۔

    الیکشن کمیشن نے کراچی کے 16 ٹاؤنز کے نتائج کا اعلان کر دیا

  • آرٹس کونسل کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ پر نیب کا چھاپہ

    آرٹس کونسل کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ پر نیب کا چھاپہ

    کراچی : آرٹس کونسل کراچی میں نیب کے عملے نے چھاپہ مار کر اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے عملے سے پوچھ گچھ کی۔

    ذرائع کے مطابق آرٹس کونسل کے ممبر خلیل احمد نینی تال والا کی جانب سے چند ماہ قبل آرٹس کونسل کی نئی عمارت کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی درخواست نیب کو دی گئی تھی۔

    جس پر آج نیب نے آرٹس کونسل کے اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ میں چھاپہ مارا اور وہاں موجود عملے سے پوچھ گچھ کی۔

    آرٹس کونسل کے سیکریٹری احمد شاہ کے مطابق نیب نے کوئی اکاؤنٹ سیل نہیں کیا نہ ہی کوئی دستاویزات لے کر گئے۔

  • امید ہےالطاف حسین آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، پرویز رشید

    امید ہےالطاف حسین آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، پرویز رشید

    کراچی :  وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے آئین فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا، الطاف حسین کا معافی مانگنا احسن اقدام ہے۔

    کراچی آرٹس کونسل میں قومی کانفرنس میں شرکت کےبعد میڈیاسے گفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ امید ہےالطاف حسین آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے.

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئین نے اظہاررائے کی آزادی کو مشروط کیا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیرتعلیم نثار کھوڑو کا کہنا تھا کالاباغ ڈیم کےنام پرنو سال صوبوں کولڑایا گیا،

    تین روزہ قومی کانفرنس اکیڈمی ادبیات پاکستان کے تحت منعقد کی گئی تھی جس سے مختلف ادیبوں اور دانشوروں نے خطاب کیا۔

  • ایک شام سینئرصحافی اطہرجاوید صوفی کے نام

    ایک شام سینئرصحافی اطہرجاوید صوفی کے نام

    کراچی (رپورٹ 0 م ش خ ) گذشتہ دنوں سینئر صحافی اطہر جاوید صوفی کی 40سالہ خدمات پر آرٹس کونسل آف پاکستان نے ایک تقریب ”اعتراف کمال “ کے نام سے آرٹس کونسل میں منعقد کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

    اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اور صحافی شخصیت دوست محمد فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا کا دور ہے ہم صحافیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

    اطہر جاوید صوفی بہت معتبر نام ہے اور ایک عرصے سے پاکستان کی شوبز نس کی سب سے بڑی تنظیم کے صدر اور سیکریٹری جنرل کے علاوہ اب بحیثیت چیئرمین کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    اس مو قع پر شائقین نے تالیوں سے اطہر جاوید صوفی کی خدمات کو سراہا، نیز فلم اسٹار مصطفےقریشی نے کہا ہم صحافیوں سے اچھے کام کی توقع رکھتے ہیں مگر ان کے معاشی حالات کی طرف توجہ نہیں دیتے ۔

    انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اطہر جاوید صوفی کو ان کی خدمات پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے، سینئر صحافی محمود شام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطہر جاوید نے جو کام کیا ہے صحافت کے میدان میں وہ نئے آنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

     اسیکنڈل سے پاک صحافی نذیر لغاری نے کہا کہ یہ اپنے شعبے کے شیدائی ہیں ان کے لکھنے کا اپنا ایک انداز ہے جوا نہیں دوسروں صحافیوں سے ممتاز بھی کرتا ہے۔

    آرٹس کونسل کے سیکریٹری محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم اعتراف کمال کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، اور دوسرے صحافیوں کیلئے بھی اس طرح کی تقریبات منعقد کرتے رہیں گے۔

    ماضی کی اداکارہ نیلو فلرعباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطہر جاوید صوفی جیسے لوگوں نے صحافت کو اعلیٰ مقام دیا ہے۔

    بعد ازاں جن مقررین نے خطاب کیا ان میں اقبال لطیف، نواب حسن صدیقی، مقصود یوسفی، سعید رضوی، اخلاق احمد، پرویز مظہر، قیصر مقصود جعفری ، سعادت جعفری آرٹس کونسل کے صدرپروفیسراعجازفاروقی، شہناز صدیقی، اداکارہ سلومی، ادکار گلاب چانڈیو کے علاوہ پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلٹس ایسو سی ایشن کے صدر وسیع قریشی قابل ذکر ہیں۔

    لاہور سے زیبا بیگم نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے میدان میں اطہر جاوید صوفی کی خدمات کو سنہری الفاظ میں لکھا جائیگا، کیونکہ ان کی صحافت کے حوالے سے طویل خدمات ہیں۔

    ا طہر جاوید صوفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا میرے شعبے سے وابستہ جن صحافیوں نے میرے اعزاز میں کہا میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں میں آپ سب کی محبتوں کا مقروض ہوں اور میں یہ قرض کبھی نہیں اتار سکتا ۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکیزہ صحافت کیلئے قلم اٹھا یا اس موقع پر آرٹس کونسل کی جانب سے اطہر جاوید صوفی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ آرٹس کونسل کے سابق نائب صدر محمد احمد خان، گلو کار افراہیم، امجد رانا، ساحرہ ارشد، راشد لطیف، ڈیڈایچ خرم۔، جی ایم خاصخیلی ، مصطفی ملاح، الطاف عمرانی، بابو فوٹو گرافر صحافی مسعوجاوید اور م ش خ نے پھولوں کے تحائف اور شیلد پیش کی۔

    اس موقع پر واثق نعیم کی جانب سے اطہر جاوید صوفی اور ان کی اہلیہ کیلئے عمرے کا ٹکٹ دینے کا اعلان بھی کیا گیا، اس موقع پر معروف صحافی قمر علی عباسی مرحوم کی اہلیہ نیلو فرعباسی نے م ش خ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آر وائی کی ویب کا اکثر مطالعہ کرتی ہیں۔

    جس سے کافی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ گلوکار افراہیم نے کہا کہ اے آر وائی نیوز اور اس کے ویب کے علاوہ انٹرٹیمنٹ کے پروگرام باقاعدگی سے دیکھتا ہوں جو اپنی مثال آپ ہیں، ادارکارہ سلومی نے اس موقع پر ویب کے حوالے سے بتایا کہ اے آر وائی کی ویب سائٹ کمال کی ہے۔

    میری طرف سے ویب کو اتنا خوبصورت بنانے پر ویب کے اراکین کو بہت بہت مبارکباد دیں کہ واقعی اے آر وائی کی مثال نہیں ملتی۔

    آرٹس کونسل آف پاکستان اسٹیج شو کمیٹی کے چیئرمین سعادت جعفری نے ا ےآر وائی ویب کے حوالے سے کہا کہ ویب تو واقعی اپنی مثال آپ ہے میں فرصت کے اوقات میں ویب کا مطالعہ ضرور کرتا ہوں۔

    تقریب کے کمپیر آغا شیرازی نے بھی اس موقع پر اے آر وائی ویب کو بہت سراہا کہ اس میں آپ کو شوبز نس کھیل سیاست غرض ہر قسم کی خبریں مل جاتی ہیں۔

  • پاک بھارت کشیدگی کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ

    پاک بھارت کشیدگی کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ

    لاہور کےالحمراء ہال میں سیاچن پر پاک بھارت کشیدگی کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ سانجھ پیش کیا گیا۔

                        االحمراء ہال میں تقسیم ہند سے اب تک پاک بھارت تنازعات اور سیاچن پر دونوں ملکو ں کے درمیان لڑائی سے ہونے والے جانی نقصان کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ سانجھ کی نمائش کی گئی جسے دیکھنے کیلئے شائقین ڈرامہ کی بڑی تعداد لاہور کے الحمراء ہال میں موجود تھی اس موقع پر فوجی کردار کرنے والے فنکاروں سمیت دونوں ممالک کی لڑائی سے متاثرہ افراد کے کردر نبھانے والے فنکاروں کی پرفارمنس بھی دیدنی تھی۔

  • لاہور:معروف قوال آصف علی سنتھو نے سروں کا جادو جگایا

    لاہور:معروف قوال آصف علی سنتھو نے سروں کا جادو جگایا

    لاہور:پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام محفل سماع کااہتمام کیا گیا، جس میں معروف قوال آصف علی سنتھو نے سروں کا جادو جگایا۔

    حضرت امیر خسروکی ایجاد اور فن موسیقی کی سب سے معتبر صنف قوالی کا سفر پاکستان سمیت دنیا بھر میں نسل در نسل کامیابی سے پروان چڑھ رہا ہے پی این سی اے اور شاکرعلی میوزیم کے زیر اہتمام قوالی نائٹ منعقد کی گئی۔

    محفل سماع میں ملک کے معروف گائیک استاد آصف علی سنتھو قوال پارٹی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے استاد نصرت فتح علی خاں کی مقبول غزلیں اور قوالیاں بھی پیش کیں۔

    دنیا بھر میں قوالی کے فن کو متعارف کروانے والے گائیک آصف علی سنتھو کے فن سے محظوظ ہونے کیلئے شائقین موسیقی کی بڑی تعداد میوزیم میں موجود تھی۔