Tag: ARY ARY URDU

  • صدرکادورہ پاکستان شیڈول ہی نہیں تومنسوخی کیسی،چینی وزارت خارجہ

    صدرکادورہ پاکستان شیڈول ہی نہیں تومنسوخی کیسی،چینی وزارت خارجہ

    کراچی:چینی صدرکےدورے کی تاریخ طےنہیں تھیں،چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے باضابطہ طورپر چین کےصدر کےدورے کی تفصیلات جاری ہی نہیں کیں۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں حکومت کےجھوٹ کاپردہ چاک ہوا،حکومت نے واویلامچارکھا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے چین کےصدرنےدورہ پاکستان منسوخ کردیا اورپاکستان اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری سےمحروم ہوگیا۔لیکن چینی دفترخارجہ کے مطابق چینی صدرکے دورے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں،چین اورپاکستان گہرے دوست ہیں چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی یامنسوخ ہونےکاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،

    عمران خان کہتے ہیں حکمرانوں نےچینی صدرکے دورےکےحوالےسے ڈرامارچایا، انہونے کہا وزیراعظم اوران کے وزرا اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

  • وینس:تھیلما شون میکرکولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل گیا

    وینس:تھیلما شون میکرکولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل گیا

    امریکی ایڈیٹر تھیلما شون میکر نےفلم گولڈن لائن کےلئےلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔

    اٹلی کےشہر وینس میں سجےفلمی میلےمیں تہترسالہ امریکی خاتون ایڈیٹر تھیلما شون میکر نےلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈحاصل کیا،شون میکرچالیس سال سے ہدایتکارمارٹن اسکورسے،کےساتھ مل کرفلمیں تخلیق کررہی ہیں

    شون میکر اس سے پہلے بھی فلم ایوی ایٹر،اورفلم دی ڈیپارٹڈ، کےلئے اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

  • حکومت کی اسلام آباد میں بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی

    حکومت کی اسلام آباد میں بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی

    اسلام آباد : تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنان سے نبٹنے کےلیے حکومت نے بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی کرلی۔

    اسلام آباد میں ریاستی جور وستم کا سلسلہ جاری ہے،جہاں حکومت نے ریڈ زون میں دھرنا دینے والےشرکاء کےخلاف ایک بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    شاہراہ دستور پر بیٹھے پرامن دھرنے کےشرکاء کو ہٹانےکےلیےآج کسی بھی وقت بڑا آپریشن کیےجانےکا امکان ہے،جس کے لیے تین ہزار سے زائد آنسوگیس کےشیل اسلام آباد منگوالیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے پہلے آٹھ سو چھیاسی شیل لائے گئے تھے،اب گجرات سےتیرہ سو،گوجرانوالہ سے چارسو پینتیس اورلاہور سےایک ہزارآنسو گیس کےشیل حکومت کی ایماء پراسلام آباد روانہ کردئیےگئے ہیں،جو ممکنہ آپریشن کے دوران مظاہرین کےخلاف استعمال کیے جائیں گے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی دورہ

    کراچی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کور اور اے ایس ایف کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کور اور اے ایس ایف کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،جہاں انہیں سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےاے ایس ایف کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورسانحہ ائرپورٹ میں شہید ہونےوالےشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا دہشتگردی کے مکمل خاتمےتک جنگ جاری رکھیں گے۔

    آرمی چیف کی کراچی آمد پر ائرپورٹ اورمتعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کےعلاوہ فوجی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیاہے۔

  • بھارتی سیکیورٹی فورسزکی سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی سیکیورٹی فورسزکی سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ:بھارتی سیکیورٹی فورسزکی جانب س سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی گئی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستانی سرحد پرفائرنگ کا دوسراواقعہ ہے۔

    بھارتی سیکیورٹی فورسزنےسیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کےسپچیت سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی فورسزکی جانب سے فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے،اس سے پہلے گزشتہ رات بھارتی فورسز نےہرپال اور چارواہ سیکٹرز میں بھی فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔

    چناب رینجرز نے بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا موثرجواب دے کر بھارتی توپوں کے منہ خاموش کردیئے۔

  • پی ٹی آئی،پی اے ٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

    پی ٹی آئی،پی اے ٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

    لاہور:چودہ اگست کی حکمت عملی طے کرنےکیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔

    آزادی اورانقلاب مارچ پرحکومتی حلقوں میں ہلچل کےبعد پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک بھی لائحہ عمل طے کر رہی ہیں،انقلاب مارچ روکنےکیلئےپنجاب حکومت نےسرجوڑے ہیں توعمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری، چوہدری برادران اور شیخ رشید کی گرفتاری کی باتیں بھی ہورہی ہیں،جس کے جواب میں چودہ اگست کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے پی ٹی آئی اورپی اے ٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اوراعجاز چودھری شریک ہوں گےجو پی اے ٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور،شیخ زاہد فیاض اورقاضی فیض کے ساتھ حکمت عملی طے کریں گے۔

    تحریک انصاف کا وفد علامہ طاہرالقادری سے ملاقات بھی کرے گا، بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان آج شام داتا دربار حاضری دیں گے۔