Tag: ARY ARYA

  • اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رنگینیاں جاری

    اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رنگینیاں جاری

    روم: میلان فیشن ویک کا میلا جاری ہے،فیشن شو میں دیدہ زیب اور جدید ڈیزائنز کے ملبوسات پیش کیے گئے۔

    اٹلی میں فیشن کی دنیا میں نئے رنگ بکھرے ہوئے ہیں میلان میں فیشن کا میلہ جاری ہے،جہاں شوخ اور دیدہ زیب ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔

    میلان فیشن شو میں ناموراطالوی فیشن ڈیزائنر رابرٹو کاوالی نے موسم سرما اورخزاں کا کلیکشن پیش کیا، ملبوسات کے ڈیزائنز میں چینی ثقافت کی جھلک بھی دکھائی دی۔

    اسکرٹ اور ٹراوٴزر کے ساتھ میچنگ ہینڈ بیگس کو حاظرین نے بے حد سراہا، دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پر واک کر کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔

  • رنگا رنگ میلان فیشن ویک کا آغازہوگیا

    رنگا رنگ میلان فیشن ویک کا آغازہوگیا

    روم: فیشن کے مرکز اٹلی میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، معروف ڈیزائنرگوچی کی کلیکشن نے دھوم مچادی۔

    اٹلی کے شہر میلان پرفیشن کا جادو چھایا، جو سب کو بے قابو کررہا ہے، اٹلی میں میلان فیشن ویک کا رنگا رنگ آغاز ہوا جہاں دنیا بھر سے آئے معروف ڈیزائنر دوہزار پندرہ کیلئے نئے ٹریندز اور فیشن متعارف کرانے کیلئے اپنی کلیکشن پیش کر رہے ہیں۔

    فیشن ویک کا آغاز اٹلی کے معروف ڈیزائنر گوچی اور فے کی کلیکشن سے ہوا جس کو لوگوں نے خوب سراہا۔لانگ کوٹ،میچنگ جوتے اور اسٹائلش بیگ لئے جب ماڈلز ریمپ پر آئیں تو حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، اٹلی میں فیشن کی رنگینیاں تین مارچ تک جاری رہینگی۔

  • اٹلی :میلان فیشن ویک میں موسم گرما کی نئی کلیکشن متعارف

    اٹلی :میلان فیشن ویک میں موسم گرما کی نئی کلیکشن متعارف

    میلان:اٹلی کےمشہورفیشن ڈیزائنر گوچی نے میلان فیشن ویک میں موسم گرما کی نئی کلیکشن متعارف کرادی ہے۔

    اٹلی کے شہرمیلان میں فیشن ویک جاری ہےاس موقع پرمعروف اطالوی ڈیزائنر گوچی نے موسم گرما کےلئےتیارکئےگئے ملبوسات پیش کئے،انیس سو ستر کی دہائی کے فیشن سے متاثر ہوکر تیار کئے گئے سفید،آف وائٹ، نارنجی اور سبز ر رنگوں کے ملبوسات کی ماڈلز نے خوبصورتی سے ریمپ پرچل کرنمائش کی،فیشن ویک میں گوچی کی معروف برانڈ جیکی سافٹ کا نیا ماڈل بھی متعارف کرایا گیا جس میں شرکاء نےغیر معمولی دلچسپی لی۔

  • اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ بھی سامنےآگیا

    اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ بھی سامنےآگیا

    اینڈرائیڈ کی دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں رہا اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ بھی سامنے آگیا ہے۔

    ماہرین نے ایک ایسا اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ تخلیق کیا ہےجس میں کیمرے اور پروسیسر نصب کئے گئےہیں۔اس ہیلمٹ کواسمارٹ فون کے ذریعے استعمال کیا جائےگا،اسمارٹ ہیلمٹ سےتصاویربھی لی جاسکتی ہیں اوراس میں موجود کیمرے کی مدد سےیہ جاننا آسان ہوجائیگا کہ جس شخص نے ہیلمٹ پہنا ہےوہ کیا کر رہا ہے،اس ہیلمٹ کو اگلے ماہ صارفین کے لئےمارکیٹ میں پیش کردیا جائیگا۔

  • حکومت کی اسلام آباد میں بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی

    حکومت کی اسلام آباد میں بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی

    اسلام آباد : تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنان سے نبٹنے کےلیے حکومت نے بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی کرلی۔

    اسلام آباد میں ریاستی جور وستم کا سلسلہ جاری ہے،جہاں حکومت نے ریڈ زون میں دھرنا دینے والےشرکاء کےخلاف ایک بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    شاہراہ دستور پر بیٹھے پرامن دھرنے کےشرکاء کو ہٹانےکےلیےآج کسی بھی وقت بڑا آپریشن کیےجانےکا امکان ہے،جس کے لیے تین ہزار سے زائد آنسوگیس کےشیل اسلام آباد منگوالیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے پہلے آٹھ سو چھیاسی شیل لائے گئے تھے،اب گجرات سےتیرہ سو،گوجرانوالہ سے چارسو پینتیس اورلاہور سےایک ہزارآنسو گیس کےشیل حکومت کی ایماء پراسلام آباد روانہ کردئیےگئے ہیں،جو ممکنہ آپریشن کے دوران مظاہرین کےخلاف استعمال کیے جائیں گے۔

  • اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    غزہ: اسرائیل نےغزہ میں ایک بار پھربمباری کا سلسلہ تیز کردیا ہے،تازہ حملوں میں چھ بچوں سمیت مزید چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

    غزہ میں اسرائیل تمام انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئےنہتےفلسطینیوں پرمظالم ڈھانے میں مصروف ہے،قاہرہ میں اسرائیل اورفلسطینی حکام میں مذاکرات ناکام ہونے پراسرائیل نے گزشتہ بدھ کو ہونے والی جنگ بندی کو توڑتےہوئےایک بارپھرغزہ کے مکینوں پرشدید بمباری کی۔

    بمباری کےنتیجےمیں چھ بچوں سمیت چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئےاب تک شہید ہونے والوں کی تعداد دوہزار چھیاسی ہوگئی ہے۔

    یونیسف کی رپورٹ کےمطابق اب تک اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں میں چار سوانہترمعصوم بچے شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ فلسطینی بے گھراوردس ہزار چارسو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    سیکیورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی اورقیام امن کے لیے قرار داد پیش کی گئی ہے،قرارداد میں غزہ کی سرحد کا کنٹرول سنبھالنےاورسیکیورٹی فورس تعینات کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔