Tag: ARY Attack

  • اے آر وائی حملہ:سیاسی جماعتوں‌ کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    اے آر وائی حملہ:سیاسی جماعتوں‌ کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    کراچی: سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور رہنمائوں نے اے آر وائی نیوز کے حملے پر دفتر کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، آزاد صحافت مضبوط جمہوریت کی ضامن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشرے میں اختلاف رائے کااحترام ضروری ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے آر وائی نیوز اور سما ٹی وی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ برطانیہ اپنے شہری کو نفرت انگیز تقریر کرنے کی اجازت کیوں دے رہا ہے،پاکستان مخالف ایجنڈے کا نشانہ اے آر وائی نیوز بن رہا ہے اور اشتعال انگیز تقاریر کےلیے برطانیہ کی سرزمین استعمال ہورہی ہے۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے نہیں دیں گے،صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اسے گرنے نہیں دیں گے

    سابق وزیر داخلہ اور پی پی کے رہنما رحمان ملک نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنارہے ہیں، مٰیڈیا کے دفاتر پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

    پاکستان سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے بھی حملے پر شدید رد عمل کا ظاہر کردیا اور کہا ہے کہ آج پھر را سے مدد مانگی گئی۔

  • اے آر وائی پرحملہ:وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

    اے آر وائی پرحملہ:وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

    کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، چوہدری نثار نے رینجرز سے رپورٹ مانگ لی۔

    ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر حملہ ناقابل قبول ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی اداروں کے حکام کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے بھی میڈیا ہائوسز پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

    دریں اثنا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے رینجرز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا ہے کہ میڈیا ہائوسز پر دھاوا ناقابل قبول ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، سندھ حکومت میڈیا ہائوسز اور ان کے ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائے ۔