Tag: ARY Audio News

پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں, پوڈکاسٹ، ریڈیو ٹالک شو اور مضامین ARY Podcast- Audio News- ARY Radio

آڈیو خبریں آج کل کے دور میں بہت اہمیت کی حامل ہیں اور ان کی اپنی منفرد افادیت ہے۔ آئیے ان کی چند اہم افادیتوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

وقت کی بچت: جب آپ کسی کام میں مصروف ہوں یا سفر کر رہے ہوں تو آپ آڈیو خبریں سن کر اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہونے والی اہم خبریں اور واقعات سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔ آپ کو اخبار پڑھنے یا ٹی وی دیکھنے کے لیے وقت نکالنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ARY Radio
آسانی سے رسائی: آڈیو خبریں آپ کے موبائل فون، کمپیوٹر یا کسی بھی آڈیو پلیئر پر دستیاب ہوتی ہیں۔ آپ انہیں کسی بھی وقت اور کہیں بھی سن سکتے ہیں۔
بہتر سمجھ: کچھ لوگوں کو پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے یا وہ پڑھنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ آڈیو خبریں ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں کیونکہ وہ انہیں آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔

ARY Radio
ذہنی سکون: آڈیو خبریں سننا ایک آرام دہ تجربہ ہوتا ہے۔ آپ کسی بھی کام کو کرتے ہوئے انہیں سن سکتے ہیں اور اپنا دماغ آرام دہ رکھ سکتے ہیں۔

  • آپریشن سندور بھارتی رافیل طیاروں کےلیے ‘دہکتا تندور’ کیسے بنا؟ آڈیو رپورٹ

    آپریشن سندور بھارتی رافیل طیاروں کےلیے ‘دہکتا تندور’ کیسے بنا؟ آڈیو رپورٹ

    آج سے رافیل پہلے کبھی نہیں گرا تو پھر پاک بھارت جنگ میں ایسا کیا ہوا کہ آپریشن سندور بھارتی رافیل طیاروں کےلیے دہکتا تندور بن گیا۔

    آئیے آپ کو چھ سال پہلے لیے چلتے ہیں، "دیوی ؤں اور سجنوں اگر آج ہمارے پاس رافیل ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی”، یہ الفاظ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تھے جو انھوں نے 2019 میں دو بھارتی مگ 21 طیاروں کی پاکستان کے ہاتھوں تباہی کے بعد کہے تھے۔

    مودی کو اس بات کا شدید قلق تھا کہ فائٹر طیارے کا پائلٹ ابھینندن پاکستان کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد چائے کے سپ لیتا اور ٹی از فینٹاسٹک کہتا دنیا بھر میں بھارت کےلیے شرمندگی کا باعث بنا، اس کے بعد ہی انھوں نے فرانس پر زور دینا شروع کیا اور 8 اکتوبر 2019 کو 36 رافیل طیاروں کی کھیپ میں سے پہلا جہاز بھارت کے حوالے کیا گیا۔

    لیکن پھر7 مئی 2025 کی شب رافیل کےلیے جو داستان شروع ہوئی وہ کچھ نئی اور دل دہلا دینے والی تھی، دنیا کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا جب ان فرانسیسی ساختہ طیاروں کو کسی جنگ میں مات ہوئی، پاکستان نے ایک نہیں بلکہ بھارت کے تین تین جدید ترین رافیل طیارے زمیں بوس کیے اور مجموعی طور پر انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے جن میں رافیل کے ساتھ ساتھ ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 بھی شامل تھا۔

    بات تو یہاں تک پہنچی کہ سوشل میڈیا پر میمز بننے لگیں کہ پاکستان اور بھارت کی لڑائی میں فرانس ذلیل ہورہا ہے۔۔

    باقی کی داستان زعیم باصر کی اس آڈیو پوڈ کاسٹ میں سنیں

  • کمسن صارم کا اغوا اور زیادتی کے بعد سفاکانہ قتل، ذمہ دار کون؟ آڈیو رپورٹ

    کمسن صارم کا اغوا اور زیادتی کے بعد سفاکانہ قتل، ذمہ دار کون؟ آڈیو رپورٹ

    کراچی میں ایک اور کمسن پھول کھلنے سے پہلے ہی مسل دیا گیا انسانیت کے لبادے میں وحشی درندے نے زیادتی کے بعد 7 سالہ صارم کو بے دردی سے قتل کیا۔

    حیوانی ہوس پر مشتمل اس دردناک کہانی کا آغاز ہوتا ہے 7 جنوری کو نارتھ کراچی کے علاقے میں واقعہ بیوت الانعم اپارٹمنٹ میں ہوا۔ منگل 7 جنوری کا سورج ننھے صارم کے گھر والوں کے لیے ایک اذیت ناک دن لے کر طلوع ہوا۔ اس دن صارم گھر سے مدرسے کے لیے بھائی کے ہمراہ نکلا ضرور لیکن پھر کبھی واپس نہ آ سکا۔

    صارم کے والدین اور اہلخانہ کی بچے کے مل جانے کی امید اس کے لاپتہ ہونے کے 11 دن بعد اس وقت ٹوٹ گئی جب 18 جنوری کو عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ہی اس کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ لاش کے ساتھ اس کی مدرسہ کی ٹوپی اور گیند بھی ملی۔

    صارم کی گمشدگی کے دوران 11 روز تک والدین بچے کی بازیابی دہائیاں دیتے رہے، مگر پولیس نے ابتدا میں روایتی ٹال مٹول والی تحقیقات کیں اور جب لاش ملی تو بھاگ دوڑ شروع ہوئی، لیکن اب یہ بھاگ دوڑ کیا غمزدہ والدین کو ان کا صارم واپس دلا سکے گی۔

    معصوم صارم کے ساتھ اس کے اغوا کے دن سے لے کر قتل کیس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ اس بارے میں جانتے ہیں ریحان خان کے اس آڈیو پوڈ کاسٹ میں۔

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں اور پوڈکاسٹ

     

  • آڈیو: بھارت ٹیسٹ میں عرش سے فرش پر کس طرح آیا؟ – آڈیو

    آڈیو: بھارت ٹیسٹ میں عرش سے فرش پر کس طرح آیا؟ – آڈیو

    یہ کہانی بھی بڑی دلچسپ ہے، کہاں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کی دعویدار ٹیم اب صرف اس کا نظارہ دیکھنے پر مجبور ہوگی، بارڈر گواسکر ٹرافی یعنی بی جی ٹی جس میں واقعی بی جی ٹی ہوا۔

    آسٹریلیا کے خلاف بی جی ٹی میں بالکل ایسا ہی ہوا کہ بھارتی گھمنڈ تبا ہوگیا، لگاتار دو بار بارڈر گواسکر ٹرافی اپنے پاس برقرار رکھنے والی بھارتی ٹیم اس بار شرمناک شکست سے دوچار ہوئی، یہ خراب پرفارمنس یہاں بارڈ گواسکر ٹرافی سے شروع نہیں ہوئی بلکہ پچھلے سال جولائی میں گوتم گمبھیر کے کوچ بننے کے بعد سے ہی ٹیسٹ میچز میں بھارت کا زوال شروع ہوا۔

    سابق جارح مزاج بھارتی اوپنر نے اپنی کوچنگ میں آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ٹرافی جتوائی تھی، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ وہ بھی ریڈ بال کرکٹ کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہوتا کہ جائیں اور شرارتیں کریں پھر اپنے من مانی کرکے واپس آجائیں۔

    گوتم گمبھیر کوچ کیا بنے کے پانچ روزہ مقابلوں میں بھارتی ٹیم عرش سے فرش پر آگئی، گمبھیر کے کوچ بننے کے بعد بھارتی ٹیم ہر دوسری سیریز میں نیچے آتی رہی اور پھر دھڑام سے زمیں بوس ہوگئی۔

    بھارتی ٹیم کی اس ناکامی کی تفصیل سنیں زعیم باصر سے اس آڈیو پوڈ کاسٹ میں۔

  • سال 2024 میں وہ نامور فنکار جو اپنے مداحوں کو سوگوار کرگئے

    سال 2024 میں وہ نامور فنکار جو اپنے مداحوں کو سوگوار کرگئے

    سال 2024 اپنے اختتام کو پہنچا ہر سال کی طرح اس سال بھی بہت سے اہم واقعات رونما ہوئے، ان میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے وہ معروف فنکار بھی شامل ہیں جو ہمیں داغ مفارقت دے گئے۔

    ان اداکاروں میں خالد بٹ، موسیقار استاد طافو، اداکار عابد کشمیری، اداکار طلعت حسین، مزاحیہ اداکار سردار کمال اور دیگر شامل ہیں یہ تمام فنکار پاکستان کے روشن ستارے تھے جن کے خلاء کو پُر نہیں کیا جاسکتا۔

  • 2024 نابینا افراد کی تعلیم میں جدیدیت کا سال رہا!

    2024 نابینا افراد کی تعلیم میں جدیدیت کا سال رہا!

    آج دنیا بھر میں بریل کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ بریل چھ نقاط پہ مبنی ایک ایسا منفرد رسم الخط ہے جسے دنیا بھر کی زبانوں نے نابینا افراد کی سہولت کے لیے اختیار کیا ہے۔

    پاکستان میں نابینا افراد کی جدید تعلیم کی کیا صورتحال ہے؟ اس بارے میں جانیے وقاص صفدر کی زبانی!

  • زہرہ قدیر: 2024 کا سب سے دل دہلا دینے والا کیس، آڈیو

    زہرہ قدیر: 2024 کا سب سے دل دہلا دینے والا کیس، آڈیو

    حسد اور جلن انسان سے کیا کچھ کرواسکتی ہے اس کا شاید وہ خود بھی تصور نہیں کرسکتا گزشتہ سال 10 نومبر کی رات کو پنجاب کے ضلع ڈسکہ کے گاؤں کوٹلی مرلاں میں ایسا ہی ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا۔

    جس نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا، لوگو یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ اگر کسی سے رنجش حد سے بڑھ جائے تو پھر انسان حیوانوں کو بھی شرما دیتا ہے، سگی خالہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر بہو زہرہ کو اتنے لرزہ خیزقتل طریقے سے قتل کیا کہ سننے والے کانوں کو یقین ہی نہیں آیا۔

    جس وقت ساس نے زہرہ کو قتل کیا گیا وہ ایک بچے کی ماں اور سات ماہ کی حاملہ تھی، کیس کی تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ قاتل ساس صغریٰ نے بہو زہرہ کو قتل کرنے کا طریقہ انڈین فلموں سے سیکھا، زہرہ کو کس آلے سے قتل کیا جائے گا، قتل کس وقت کیا جائے گا اور لاش کیسے ٹھکانے لگائی جائے، یہ سب پلاننگ انڈین فلمیں دیکھ کر کی گئیں۔

    اس کیس کی تفصیلی رپورٹ سنیں زعیم باصر سے اس آڈیو پوڈ کاسٹ میں۔

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں- ARY Radio

  • 2024: ٹریفک حادثات میں سینکڑوں انسانی جانوں کا ضیاع، وجوہات کیا؟ آڈیو

    2024: ٹریفک حادثات میں سینکڑوں انسانی جانوں کا ضیاع، وجوہات کیا؟ آڈیو

    کراچی میں 2024 میں  جہاں 100 سے زائد شہری اسٹریٹ کرائمز کے دوران مزاحمت پر قتل ہوئے وہیں ٹریفک حادثات میں بھی بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں بے ہنگم ٹریفک میں محض لاپروا ڈرائیونگ مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ مجموعی طور پر نظام کی ناکامیوں کا عکاس بھی ہے، انتظامیہ کی جانب سے نظرانداز کیے جانے والے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے سے لے کر ٹریفک پولیس عملے تک، شہر کی سڑکیں سنگین بدانتظامی کی داستان سناتی ہیں جن کے مہلک نتائج سامنے آتے ہیں۔

    آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کی شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت  کے باوجود 2024 میں کتنے شہریوں نے اپنی جان گنوائی اس بارے میں جاننے کے لئے سنیئے سعدیہ شمیم کی اس آڈیو رپورٹ میں۔۔۔

     

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں اور پوڈکاسٹ

  • ماضی، حال اور مستقبل: پاکستان ہاکی کے عروج و زوال کی داستان! آڈیو

    ماضی، حال اور مستقبل: پاکستان ہاکی کے عروج و زوال کی داستان! آڈیو

    پاکستان کبھی ہاکی کی دنیا میں سپر پاور ہوا کرتا تھا مگر آج صورت حال اس کے بالکل برعکس ہے اور مستقبل پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔

    ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے، اور شاید اسی لیے اس کا حال بھی وہی ہو چکا ہے، جو دیگر قومی اداروں کا کر دیا گیا۔ حکومتی عدم توجہی اور فنڈز کی عدم فراہمی کے ساتھ عہدوں کی بندر بانٹ اور ہاکی تنظیم میں دھڑے بندی نے اس کھیل کو اتنا نقصان پہنچایا کہ گزرے سال 2024 میں پیرس اولمپکس بھی پاکستان کے بغیر کھیلے گئے اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔

    قومی ہاکی ٹیم 2024 میں کوئی ٹورنامنٹ تو نہ جیت سکی، لیکن مشکلات کے باوجود اس سال کچھ نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے قوم کے دل ضرور جیت لیے۔

    گزرے سال میں پاکستان کے قومی کھیل کے ساتھ کیا کچھ ہوا۔ آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ تمام داستان کی رپورٹ سنیے ریحان خان سے اس آڈیو پوڈکاسٹ میں

     

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں اور پوڈکاسٹ

  • پروین شاکرکی مختصرسوانح حیات – آڈیو

    پروین شاکرکی مختصرسوانح حیات – آڈیو

    عکسِ خوشبو ہوں، بکھرنے سے نہ روکے کوئی
    اور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی

    اردو کی مقبول شاعرہ پروین شاکر کا یہ شعر ان کے پہلے مجموعۂ کلام "خوشبو” میں شامل ہے۔ پروین شاکر جوانی میں ٹریفک حادثے میں چل بسی تھیں۔ ازدواجی زندگی کی تلخیوں کے بعد شوہر سے علیحدگی اور بطور شاعرہ پروین شاکر کی مقبولیت کے سفر پر عارف حسین کا پوڈ کاسٹ….

    ARIF AZIZ · Parveen Shakir

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں ARY Podcast

  • سال 2025 میں سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ – آڈیو

    سال 2025 میں سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ – آڈیو

    سال 2024 میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اثرات، روپے کی قدر میں کمی، اور درآمدی مسائل نے سونے کی قیمتوں کو متاثر کیا اور سرمایہ کاروں کے لیے سونا ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ رہا۔

    خاص طور پر اقتصادی غیر یقینی کے دوران سال کے اختتام پر سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب رہی۔

    لیکن کیا واقعی سال 2025 میں سونا سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب ہوگا اور قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ اس بارے میں جاننے کے لئے سنیئے فائزہ شاہ کی اس پوڈ کاسٹ کو۔۔۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت