Tag: ARY Audio News

پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں, پوڈکاسٹ، ریڈیو ٹالک شو اور مضامین ARY Podcast- Audio News- ARY Radio

آڈیو خبریں آج کل کے دور میں بہت اہمیت کی حامل ہیں اور ان کی اپنی منفرد افادیت ہے۔ آئیے ان کی چند اہم افادیتوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

وقت کی بچت: جب آپ کسی کام میں مصروف ہوں یا سفر کر رہے ہوں تو آپ آڈیو خبریں سن کر اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہونے والی اہم خبریں اور واقعات سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔ آپ کو اخبار پڑھنے یا ٹی وی دیکھنے کے لیے وقت نکالنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ARY Radio
آسانی سے رسائی: آڈیو خبریں آپ کے موبائل فون، کمپیوٹر یا کسی بھی آڈیو پلیئر پر دستیاب ہوتی ہیں۔ آپ انہیں کسی بھی وقت اور کہیں بھی سن سکتے ہیں۔
بہتر سمجھ: کچھ لوگوں کو پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے یا وہ پڑھنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ آڈیو خبریں ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں کیونکہ وہ انہیں آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔

ARY Radio
ذہنی سکون: آڈیو خبریں سننا ایک آرام دہ تجربہ ہوتا ہے۔ آپ کسی بھی کام کو کرتے ہوئے انہیں سن سکتے ہیں اور اپنا دماغ آرام دہ رکھ سکتے ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل نوجوان کھلاڑیوں نے سلیکشن درست ثابت کردی- آڈیو

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل نوجوان کھلاڑیوں نے سلیکشن درست ثابت کردی- آڈیو

    سال 2024 میں پاکستانی ٹیم کوئی بڑا ایونٹ تو نہیں جیت سکی لیکن چیئرمین پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوئی۔

    بابر اعظم کو مسلسل ناکامیوں کے بعد کپتانی سے ہٹایا گیا اور قیادت کا تاج محمد رضوان کے سر پر سجا، رضوان نے پاکستان کو لگاتار تین ون ڈے سیریز جتوائیں، پاکستان نے آسٹریلیا، زمبابوے کو شکست دی اور جنوبی افریقا کو پہلی بار وائٹ واش کیا۔

    نوجوان کھلاڑیوں صائم ایوب، ابرار احمد، عرفان خان، کامران غلام، سفیان مقیم کو موقع ملا تو انہوں نے اپنی سلیکشن درست ثابت کردی۔

    صائم ایوب کو آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے تنقید برداشت کرنا پڑی یہ تک کہا گیا کہ انہیں بہت مواقع مل گئے اب ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے لیکن صائم نے میدان میں پرفارم کرکے سب کو غلط ثابت کردیا۔

    صائم ایوب نے 7 ٹیسٹ، 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور 27 ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے، ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی، انہوں نے 26 کی اوسط سے 364 رنز بنائے ہیں لیکن 9 ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے تین سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 515 رنز بنارکھے ہیں اور ان کی ایوریج 64.27 ہے۔

    اسی طرح 27 ٹی 20 انٹرنیشنل کی 25 اننگز میں 137.95 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ انہوں نے 498 رنز بنائے ہیں۔

    نوجوان اوپنر نے آسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقا میں شاندار سنچریاں اسکور کرکے خود پر میچ ونر کا ٹیگ لگوایا۔

    آئندہ سال چیمپئز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی اور اس سے قبل ڈومیسٹک سے نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت فائدہ مند ثابت ہوگی اور امید ہے گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریں گے۔

  • سال 2024 بالی وڈ کیلیے کیسا رہا؟ – آڈیو

    سال 2024 بالی وڈ کیلیے کیسا رہا؟ – آڈیو

    2024 کے دوران بالی وڈ میں کئی فلموں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا جبکہ اس سال ہمیں کچھ نئے چہرے بھی دیکھنے کو ملے۔ مختلف اصناف کی بات کی جائے تو ایکشن تھرلر اور ہارر کامیڈی فلمیں سب سے زیادہ پسند کی گئی۔

    ساؤتھ انڈین فلم اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی ’پشپا 2‘ انتہائی قلیل وقت میں سب سے زیادہ بزنس کر کے سال کی سپُر ہٹ ثابت ہوئی۔

    2024 کی دیگر کامیاب فلموں، بھارتی انڈسٹری میں پروان چڑھنے والے نئے ٹرینڈ اور سال 2025 میں کس طرح کی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی، اس بارے میں جاننے کیلیے سنیے یاسین صدیق کے اس آڈیو پوڈکاسٹ میں۔۔۔

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں اور پوڈکاسٹ – ARY Radio

     

  • سال 2024 پاکستان میں کھیلوں کے لئے کیسا رہا!- آڈیو

    سال 2024 پاکستان میں کھیلوں کے لئے کیسا رہا!- آڈیو

     سال  2024رخصت ہونے کو ہے اور دنیا 2025 کا استقبال کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

    کھیل کے میدان سے سال 2024 کی سب سے بڑی خوشخبری فرانس میں ہونے والے پیرس اولمپکس سے ملی۔ پاکستانی اپنا جشن آزادی 14 اگست کو مناتے ہیں اور رواں سال اس جشن سے قبل 8 اگست کو پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دیں. حکومت نے ارشد ندیم کو سب سے بڑے سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا۔

    یہ سال دیگر کھیلوں کے لئے کیسا رہا سنیے ریحان خان سے اس آڈیو پوڈکاسٹ میں

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں اور پوڈکاسٹ- ARY Radio

  • سال 2024 کی اہم ترین عالمی خبریں- آڈیو

    سال 2024 کی اہم ترین عالمی خبریں- آڈیو

    سال 2024  کے آخری دن چل رہے ہیں، رواں سال کو اگر جنگوں، قتل و غارت گری، قحط اور تباہی کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، رواں برس کے دوران بہت سے ایسے واقعات رونما ہوئے جو دنیا کی توجہ کا محور رہے۔

    اس سال کی اہم ترین خبریں سنئے صفدر عباس کی اس آڈیو پوڈکاسٹ میں

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں- ARY Podcast