Tag: ARY BANNED

  • اے آروائی توہین عدالت کیس: سی ای او سلمان اقبال، مبشر لقمان کاصحت جرم سے انکار

    اے آروائی توہین عدالت کیس: سی ای او سلمان اقبال، مبشر لقمان کاصحت جرم سے انکار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےتوہین عدالت کیس میں اے آروائی کےسی ای او سلمان اقبال اور اینکرپرسن مبشر لقمان پر فرد جرم عائدکردی۔

    اے آروائی نیوزتوہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ اسلام آبادمیں ہوئی، سی ای او اے آروائی سلمان اقبال اوراینکر مبشر لقمان نے صحت جرم سے انکارکر دیاہے۔

    وکیل اے آروائی نیوزعرفان قادر نےکہاعدالت کوتحریری طورپر موقف سےآگا ہ کریں گے، عرفان قادر نےکہاعدالت نے معافی کی درخواست خارج نہیں کی،انہوں نے کہا کہ عدالت سےکہوں گا مقدمہ میں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا ،عدلیہ کااحترام کرتےہیں ،آئین اورقانون سے کوئی بالاترنہیں۔

  • اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا صحافتی تنظیموں سے اظہار تشکر

    اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا صحافتی تنظیموں سے اظہار تشکر

    کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز کی معطلی پر احتجاج میں ساتھ دینے والے تمام صحافیوں،جماعتوں،تنظیموں اور افرادکا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے تمام صحافتی تنظیموں،عدلیہ، سول سوسائٹی،سیاسی جماعتوں وکلا، ٹرانسپورٹرز اور ساتھ دینے والے تمام سیاستدانوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے صدراور سی ای او سلمان اقبال نے پیمرا کا فیصلہ معطل کرنے پرعدلیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے۔ اور وہ آئندہ بھی عدلیہ کا احترام کرتے رہیں گے۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا صحافی برادری، سول سوسائٹی اور کئی سیاستدانوں نے آزادی اظہار پر لگائی گئی یکطرفہ پابندی کیخلاف پرزور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

  • سلمان اقبال کے پیش ہونے پرلاہور ہائی کورٹ کی تعریف

    سلمان اقبال کے پیش ہونے پرلاہور ہائی کورٹ کی تعریف

    لاہور:اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال کے پیش ہونے پر لاہور ہائی کورٹ نے تعریف کی اور کہا سلمان اقبال کا بیرون ملک سے حاضر ہونا قابل تحسین ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سی ای او سلمان اقبال بنفس نفیس پیش ہوئے،جسٹس مظاہرنےسلمان اقبال کےعدالتی احترام میں پیش ہونے پر کہا کہ وہ پیرس سےعدالت میں پیش ہونے کے لئے آئےجو قابل تعریف ہے،سلمان اقبال اگر تحریری جواب بھی بھیج دیتے توعدالت قبول کرلیتی۔

    سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی گروپ نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،اے آر وائی کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ ہمیشہ حب الوطنی سے سرشار رہے ہیں،اے آر وائی نیوز کے وکیل کے کہنا تھا اے آر وائی نیوز نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا،عدلیہ کی بحالی کے لئے جو جدوجہد کی اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔

  • اے آر وائی معطل:صحافتی تنظمیوں کا ملک گیراحتجاج کا اعلان

    اے آر وائی معطل:صحافتی تنظمیوں کا ملک گیراحتجاج کا اعلان

    اسلام آباد:صحافتی تنظیموں نے اے آر وائی نیوز کے لائسنس کی معطلی فیصلے کے خلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    صحافتی تنظیموں نے اے آروائی نیوزکےخلاف فیصلے کوصحافت پرقدغن قرار دیا،صدر پی ایف یو جے راناعظیم کہتے ہیں ملک بھرمیں احتجاج کریں گے۔

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدرشکیل احمد نے کہا جمہوری حکومت نے آمریت کے دور کی یاد تازہ کردی،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نےکہا ریاستی جبرکے بجائے چینل دیکھنے یا نہ دیکھنےکا فیصلہ ناظرین پرچھوڑ دیاجائے۔

  • لاہورمیں واقع اےآروائی کےدفترمیں نامعلوم افراد کی ٹیلی فون پردھمکیاں

    لاہورمیں واقع اےآروائی کےدفترمیں نامعلوم افراد کی ٹیلی فون پردھمکیاں

    لاہور:اےآروائی نیوزپرمارچ کے شرکا پر پولیس کے مظالم دکھائے جانےکےبعد لاہورمیں واقع دفترمیں نامعلوم افراد نے ٹیلی فون کرکے کارکنوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

    پاکستان میں حق اورسچ کی آواز کو دبانےکی ریت پرانی ہے اور ہربارکی طرح اس مرتبہ بھی آزادی صحافت کے علمبردار اور سچائی کے پاسبان اے آروائی نیوز کو نامعلوم افراد کی جانب سے زیرعتاب لایا جارہا ہے۔

    حق اور سچ منظرعام پر لانے اورعوام کوریاستی دہشت گردی کے مناظر دکھائے جانے پر لاہورکینٹ کےدفتر میں نامعلوم افراد کی جانب سےدھمکی آمیزکالوں کا تانتا بندھ گیا، نامعلوم افراد نےاے آر وائی نیوزلاہورکے بیوروچیف سمیت تمام عملےکوجلد موت کی نیند سلانے کی دھمکیاں دیں۔

    ٹیلی فون پرنامعلوم افراد کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کو لاہورشہر میں تو بند کروا دیا ہےاب دفتر بھی توڑنے آرہے ہیں۔