Tag: ARY BREAKING NEWS

  • جاوید ہاشمی مارچ سےعلیحدہ نہیں ہوئے،شیریں مزاری

    جاوید ہاشمی مارچ سےعلیحدہ نہیں ہوئے،شیریں مزاری

    لاہور:تحریک انصاف کےصدرمخدوم جاوید ہاشمی آزادی مارچ سےالگ ہوکرملتان چلے گئے ہیں،شیریں مزاری کہتی ہیں جاوید ہاشمی مارچ سےعلیحدہ نہیں ہوئے اعجازچودھری کہتے ہیں جاویدہاشمی خودافواہوں کی تردیدکرینگے

    تحریک انصاف کےصدرجاوید ہاشمی لانگ مارچ کے حوالے سےتحفظات پر پارٹی   چئیرمین عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے اختلافات کے بعد قیادت سے ناراض ہوکر ملتان واپس چلے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کےصدر جاوید ہاشمی کی آزادی مارچ سےعلیحدگی کی اطلاعات کے بعد ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نےجاویدہاشمی کےآزادی مارچ سےمتعلق اطلاعات کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔

    آزادی مارچ پر پوری قیادت متفق ہے اور کوئی اختلاف موجود نہیں ہے، جبکہ تحریک انصاف پنجاب کےصدراعجازچودھری کا میڈیا سےگفتگومیں کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی طبیعت ناسازہونےکی بنا پرآرام کررہے ہیں ،طبیعت ٹھیک ہونے پر خود میڈیا سے گفتگو کریں گےاورآزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔

  • الطاف حسین کی کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹیں ہٹانے کی اپیل

    الطاف حسین کی کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹیں ہٹانے کی اپیل

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نےوزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پرزورمطالبہ کیاہےکہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں کھڑےکئےگئےکنٹینرز،ٹرالرزاوردیگررکاوٹوں کوہٹانےکےفوری احکامات جاری کریں۔

    اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی روزسےلاہورشہرمیں پولیس وانتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں جس سےروزگار،کاروباراورملازمت پرجانے والے افرادکو شدید مشکلات کاسامناہے۔

    ان رکاوٹوں سے سب سے زیادہ متاثر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے وہ غریب مزدور اورمحنت کش ہیں جو ہرروزمحنت کرکے اپنے اہل خانہ کاپیٹ پالتے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ شاہراہیں دن بندہونےسےمریضوں کواسپتال لانے لیجانےمیں بھی شدید دشواریوںکاسامناہے۔

    جناب الطاف حسین نے حقوق انسانی کی تمام تنظیموں،سول سوسائٹی کی تمام انجمنوں، وکلاء برادری اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنےوالےافرادسے بھی اپیل کی کہ و ہ حکومت کی جانب سےاٹھائے گئے ان ظالمانہ اورآمرانہ اقدامات کےخلاف اپنے ظرف و ضمیرکے مطابق آواز احتجاج بلندکریں۔

  • مشہورکامیڈین رابن ولیم انتقال کرگئے

    مشہورکامیڈین رابن ولیم انتقال کرگئے

    ہالی ووڈ کےمشہورکامیڈین رابن ولیم تریسٹھ برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

    امریکی اداکاررابن ولیم گزشتہ روزاپنےگھرمیں مردہ حالت میں پائےگئےہیں پولیس کے مطابق ان کی موت دم گھٹنےسے ہوئی ہے جبکہ پولیس کو خودکشی کا بھی شبہ ہے۔

    ان کے خاندانی ذرائع کےمطابق وہ کچھ دنوں سے شدید ذہنی ڈپریشن کا شکار تھے،رابن ولیم اکیس جولائی انیس اکیاون میں امریکی شہر شکاگو میں پیدا ہوئے انہوں نے تھیٹر اورٹی وی کےعلاوہ بچوں کی کئی مشہورامریکی فلموں میں بھی کام کیا جن میں ان کی شہرہ آفاق فلم جمان جی شامل ہے جبکہ دیگرفلموں میں نائٹ ایٹ دا میوزیم،پوپائے، ہک، جیک، فلابر اورٹوائزشامل ہیں انہوں کئی کارٹون فلموں میں بھی اپنی آواز کے جادو جگائے۔

  • کارکنوں کی شہادت، عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس طلب

    کارکنوں کی شہادت، عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس طلب

    لاہور:پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب پولیس کے بد ترین تشدد اورکارکنوں کی شہادت کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب بھرمیں یوم شہدا میں شرکت کے لئےآنے والےقافلوں پررات بھر کریک ڈائون اور بسوں پر فائرنگ اور شیلنگ سےہونے والی شہادتوں پر غور اورآئندہ لائحہ عمل پرغورکیلئےہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    اجلاس میں سنی اتحاد کونسل،مجلس وحدت مسلمین،پاکستان مسلم لیگ ق اور دیگر جماعتوںکے رہنما شرکت کریں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے، خواتین کو بالوں سے پکڑ کر بسوں سے اتارا گیا،ایسا ظلم و تشدد تواسرائیل نے فلسطینیوں پر نہیں کیا،ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ پولیس شہیدوں کے جسد خاکی اور زخمیوں کو غائب کر سکتی ہے۔

  • دتہ خیل , ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک

    دتہ خیل , ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان:  تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    زرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے رات تین بجے کے قریب تحصیل دتہ خیل کے گاؤں ڈوگا ماداخیل میں ایک کمپاؤنڈ پر چارمیزائل فائر کیے، حملے میں مبینہ طور پر کچھ اہم عسکریت پسند کمانڈروں سمیت آٹھ ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق طالبان سے ہے اور جس کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا وہ پنجابی طالبان کے زیر استعمال تھا۔