Tag: ARY Digital

  • ’پرورش‘ میں ولی اور سمیر نے شائقین کے دل جیت لیے

    ’پرورش‘ میں ولی اور سمیر نے شائقین کے دل جیت لیے

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کے اہم کردار ولی اور سمیر کے بانڈ نے  مداحوں کے دل جیت لیے۔

    ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کی ہٹ جوڑی ثمر جعفری اور عینا آصف کی ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں واپسی ہوئی ہے، ڈرامے کی منفرد کہانی اور کاسٹ غیر معمولی ہے۔

    پرورش کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے۔

    جبکہ اس ڈرامے کی کاسٹ میں سویرا ندیم، نعمان اعجاز، سعد ضمیر، ریحام رفیق، شمیم ہلالی، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ثمن انصاری، ارشد محمود، ابوالحسن ودیگر شامل ہیں۔

    پرورش میں دکھایا جارہا ہے کہ بیرون ملک مقیم فیملی جب پاکستان واپس آتی ہے تو انہیں جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے متوسط طبقے کی کہانی کو سراہا رہے ہیں۔

    ابوالحسن بحیثیت سمیر اور ثمر جعفری بطور ولی دو ایسے کردار ہیں جنہوں نے پہلی قسط سے ہی ڈرامے میں ہل چل مچائی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر ابوالحسن کے کردار کو بھی پسند کیا جارہا ہے جو شروع میں تو ثمر جعفری کو بات بات پر تنگ کرتے ہیں لیکن اس واقعے کے بعد دونوں کے دوستانہ انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    تازہ ترین ایپی سوڈ میں جس طرح سے سمیر نے ایک دل شکستہ ولی کو مزاحیہ انداز میں تسلی دی اسے ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    7ویں ایپی سوڈ میں دیکھا گیا کہ سمیر ولی کے لیے کھانے کی ٹرے لاتا ہے اور کہتا ہے کہ تمھیں بھوک نہیں لگتی ایک بیوی کی طرح میں تمھارے لیے کھانا لے کر آرہا ہوں، اس برومینس کو ناظرین خوب پسند کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے کہا ’’ہم ولی اور سمیر کو ولی اور مایا سے زیادہ چاہتے ہیں‘‘ ایک اور نے کہا "یہ برومنس بہت مزاحیہ ہے۔”

  • ’بچے پسند ہیں لیکن خود ماں بننا۔۔۔‘ مریم نفیس نے کیا کہا؟

    ’بچے پسند ہیں لیکن خود ماں بننا۔۔۔‘ مریم نفیس نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں لیکن خود ماں بننا آسان نہیں ہوتا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ مریم نفیس نے بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے امید سے ہونے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں گفتگو کی۔

    اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ہر چیز کا صحیح وقت ہوتا ہے اور کچھ چیزیں اپنے وقت پر ہوتی ہیں وہ اللّٰہ نے خود ہمارے لیے لکھ دی ہوتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    انہوں نے کہا کہ ہم نے شادی کے بعد بہت خوشگوار وقت گزارا اور اب ماشاء اللّٰہ ہماری شادی کو اس سال مارچ میں پورے 3 سال ہو جائیں گے، اتنا عرصہ ساتھ گزارنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ اب ہمیں اپنی فیملی بڑھانے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

    ’لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی مگر میری تو ۔۔۔‘ مریم نفیس نے کیا کہا؟

    مریم نفیس کا کہنا تھا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور میں اپنی دوستوں کے بچوں سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن خود ماں بننے کا فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ امید سے ہونے کے بعد ایک عورت کی زندگی پوری طرح بدل جاتی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ بطور اداکارہ مجھے یہ سوچ کر بھی تھوڑی پریشانی ہوتی تھی کہ جب میں حاملہ ہوں گی تو میرا وزن بڑھ جائے گا اور اب میرا وزن بہت زیادہ بڑھ بھی گیا ہے تو اس ساری صورتِ حال کے لیے ہمیں ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا ہوتا ہے جس میں وقت لگتا ہے۔

  • عمران عباس کو پہلی بار بھارتی فلم کی آفر کیسے ہوئی؟

    عمران عباس کو پہلی بار بھارتی فلم کی آفر کیسے ہوئی؟

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور ایوارڈ یافتہ ماڈل و اداکار عمران عباس نے شوبز میں آتے ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔

    عمران عباس ڈرامہ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر سیریلز دے چکے ہیں، اَن گنت پروجیکٹس میں کام کرنے والے عمران عباس نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    اداکار عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں خصوصی شرکت کی اور اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام اور جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے پہلا اشتہار کیا تو تمام بڑے برانڈز سے آفرز ملنا شروع ہوگئیں اور جب ڈرامے میں کام کیا تو بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ڈائریکٹروں کی جانب سے کام کی پیشکشیں ہونا شروع ہوگئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یوٹیوب وغیرہ تو تھے نہیں سی ڈیز اور وی سی آر کا زمانہ تھا بس دیکھتے ہی دیکھتے میں آگے بڑھتا گیا۔

     

  • پانی میں یہ تین چیزیں ملائیں، ثناء حسین نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    پانی میں یہ تین چیزیں ملائیں، ثناء حسین نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    کراچی : مختلف ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا نے والی معروف اداکارہ اداکارہ ثناء حسین نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی اور اسمارٹنیس کا راز بتا دیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارائیں سونیا حسین ثناء حسین اور صائمہ حسین جو آپس میں سگی بہنیں بھی ہیں  نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے ان کی خوبصورتی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ تخم بالنگا، ایک چمچ السی کے بیج اور دو سے تین قطرے سیب کا سرکہ ملا لیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس پانی کو روزانہ ایک گلاس پئیں، اس ٹوٹکے کا اتنا زیادہ فائدہ ہے کہ صرف 5 مہینے میں اضافی وزن اور بہت سی پیچیدگیوں سے نجات مل جائے گی۔

    اس موقع پر تینوں بہنوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی والدہ سب مل کر ایک ساتھ ایکسر سائز کرنے جم جاتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ امی صحت کے معاملے میں بہت زیادہ احتیاط برتتی ہیں اور سب کا خیال رکھتی ہیں۔

  • کیا کوئی لڑکی اکیلے عمرہ کرنے جاسکتی ہے؟ علماء کرام کی رائے

    کیا کوئی لڑکی اکیلے عمرہ کرنے جاسکتی ہے؟ علماء کرام کی رائے

    ہر مسلمان مرد و عورت کیلئے عمرے کی ادائیگی باعث شرف ہے جس میں مقدس مقامات کی زیارت اور عبادات کرنا شامل ہے، تاہم کچھ اسلامی قواعد و ضوابط ہیں جن کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔

    سب سے اہم سوال جو کل اس حوالے سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ کیا اسلام میں غیر شادی شدہ لڑکی بغیر محرم کے عمرے پر جاسکتی ہے؟ کچھ ایسا ہی ایک سوال اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان رمضان کے سیگمنٹ ’عالِم اور عالَم‘ میں ایک خاتون کالر نے علمائے کرام سے پوچھا۔


    جس کے جواب میں مفتی اکمل قادری نے بتایا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو عورت اللہ تعالی اور روز قیامت پر ایمان رکھتی ہے وہ بغیر شوہر یا محرم کے تین دن کی مسافت کا سفر نہ کرے۔

    مفتی اکمل قادری نے اس حدیث کی وضاحت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سفر کیلئے محرم کا ہونا اوّلین شرط ہے اور اگر ہم کلومیٹرز کی بات کریں تو شہر کی حدود سے نکل کر 92 کلومیٹرز سے زائد کا سفر ہے تو عورت اکیلی سفر نہیں کرسکتی، تاہم دوسری کسی مستثنیٰ صورت میں حالات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مشورہ لیا جاسکتا ہے۔

    علامہ رضا داؤدی نے بتایا کہ اس مسئلہ کے حوالے سے فقہ جعفریہ میں بڑی وسعت دی گئی ہے کہ اگر کوئی خاتون اکیلے کہیں جانا چاہتی ہے اور سفر اور راستہ محفوظ ہے اور خود بھی مطمئن ہے تو ضرور جاسکتی ہے، اس کیلئے کوئی ممانعت نہیں۔

  • پاکستان کے علاوہ کہیں اور زیادہ دیر نہیں رہ سکتی، سارہ لورین

    پاکستان کے علاوہ کہیں اور زیادہ دیر نہیں رہ سکتی، سارہ لورین

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ لورین کا کہنا ہے کہ میرا گھر دبئی میں ضرور ہے لیکن میں پاکستان کے علاوہ کہیں اور زیادہ دیر نہیں رہ سکتی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں جشن آزادی اسپیشل شو میں اداکارہ سارہ لورین نے شرکت کی اور پاکستان سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہم کہیں بھی جائیں بحیثیت فنکار ہماری پہنچان پاکستان ہے اور وہاں ملنے والے لوگ بھی بے حد محبت اور اپنائیت کا اظہار کرتے ہیں اسی لیے بیرون ملک رہتے ہوئے میں اپنا وطن بہت مس کرتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے وطن کی ثقافت اور اس کی پہچان کو سنبھال کر رکھنا بحیثیت پاکستانی ہم سب کا فرض ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

  • والدہ نے سلیقہ مندی کیسے سکھائی؟ سعدیہ امام نے بتادیا

    والدہ نے سلیقہ مندی کیسے سکھائی؟ سعدیہ امام نے بتادیا

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ ہماری امی نے ہمیں بات کرنے سے لے کر اٹھنے بیٹھنے اور رکھ رکھاؤ تک کا سلیقہ سکھایا اور یہ کہ کس سے کس طرح کیا بات کرنی چاہیے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال میں کہ آپ کے گھر میں سلیقے کی کیا تعریف ہے؟

    اس کے جواب میں اداکارہ سعدیہ امام نے بہت تفصیلی اور مدلل جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم بہنوں کی اچھی تعلیم و تربیت میں ہماری والدہ کا بہت اہم کردار ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری امی کہتی تھیں کہ بڑوں سامنے ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر نہ بیٹھو، اگر میاں بیوی بھی ہیں تو بڑوں کے سامنے ساتھ جڑ کر نہیں بیٹھیں گے، کسی کو دعوت پر بلانا ہو تو گھر کے سربراہ کو دعوت دیں۔ یہ تمام باتیں رکھ رکھاؤ اور سلیقے میں ہی شمار کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری امی گھر میں ہفتہ وار صفائی کرواتی تھیں اور گھر کا ہر فرد اس میں شامل ہوتا تھا وہ کہتی تھیں کہ جب تک تم خود صفائی نہیں کروگی تو تم کو کیسے معلوم ہوگا کہ کون سی چیز کہاں رکھی ہے؟

  • آمنہ الیاس کا ’اداکارہ میرا‘ کے بارے میں بیان وائرل ہوگیا

    آمنہ الیاس کا ’اداکارہ میرا‘ کے بارے میں بیان وائرل ہوگیا

    کراچی : پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے اداکارہ میرا کے حوالے سے چند اہم انکشافات کیے۔

    اداکارہ آمنہ الیاس نے اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں خصوصی شرکت کی اور میزبان کے سوالات کے جوابات دیئے۔

    پروگرام کے سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اداکارہ میرا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا چہرہ کچھ تصاویر میں ان جیسا لگتا ہے، انہوں نے میزبان کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہہ سکتے ہیں کہ ’میرا‘ ایک انسان کا نام نہیں بلکہ ایک کیفیت کا نام ہے۔

    آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، وہ میری اچھی دوست بھی ہیں لیکن میں کنفیوزڈ بھی ہوں کہ واقعی میرا ایسی ہی ہیں یا اداکاری کرتی ہیں؟ بہرحال وہ ایک اچھی انسان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے جو اپنے جذبات کا اظہار کھل کر کرتے ہیں اداکارہ میرا کا شمار بھی ان ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔

  • ایمان علی منہ پھٹ لڑکی ہے، ہمایوں سعید نے آن ایئر ایسا کیوں کہا؟

    ایمان علی منہ پھٹ لڑکی ہے، ہمایوں سعید نے آن ایئر ایسا کیوں کہا؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” سمیت بے شمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار ہمایوں سعید نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ ایک بہت اچھے اور بااخلاق انسان بھی ہیں۔

    اس بات کا اعتراف ان کے ساتھ کام کرنے والی ساتھی اداکاراؤں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ جس میں پروگرام کی میزبان ندا یاسر سے ان سے مختلف سوالات کیے۔

    پروگرام میں اداکارہ عائشہ عمر، ایمان علی، سونیا اور سارہ موجود تھیں، میزبان ندا یاسر نے پہلے ہمایوں سعید سے ان اداکاراؤں کے بارے میں ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی جس کے جواب میں انہوں نے باری باری سب کے بارے میں بتایا۔

    ہمایوں سعید نے بتایا کہ عائشہ عمر کبھی کسی کی برائی نہیں کرتی اور اس کی انڈسٹری میں سب لوگوں سے اچھی دوستی ہے، اور اگر سونیا کی بات کی جائے تو سونیا کی سب سےا چھی کوالٹی یہ ہے اس سے جو کام کرنے کا کہا جائے بہت خوش الوبی سے پورا کرتی ہے۔

    ماڈل اور اداکارہ ایمان علی سے متعلق بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ منہ پھٹ لڑکی ہے، لیکن یہ اس کی اچھی بات ہے کیونکہ وج اس کے دل مین ہوتا ہے وہی زبان پر ہوتا ہے۔

    سارہ کے بارے ہمایوں کا کہنا تھا کہ اس میں وہ تمام کوالٹیز ہیں جو ایک اچھے انسان میں ہونی چاہیئں، یہ کام کرنے سے کبھی نہیں تھکتی، چاہے کتنی ہی شوٹنگ کرالو کرکے دم لیتی ہے۔

    میزبان ندا یاسر نے اب ان اداکاراؤں سے ہمایوں سعید سے متعلق ان کے خیالات جاننے کیلئے یہ سوال پوچھا جس کے جواب میں سونیا نے کہا کہ ہمایوں سعید کام کے دوران کسی بھی سچویشن کو اچھی طرح ہینڈل کرلیتے ہیں میں نے کبھی انہیں غصے میں نہیں دیکھا۔

    ایمان علی نے کہا کہ یہ بہت شریف اور مہمان نواز انسان ہے جب بھی اس کے گھرگئی ہوں یہ اور اس کی بیوی بہت عزت اور اخلاق سے پیش آتے ہیں۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ ہمایوں اپنے آس پاس کے لوگوں کا بہت خیال کرتے ہیں اور ادھر کی بات ادھر نہیں کرتے باتوں کو راز میں رکھتے ہیں اور ہنس مکھ بھی ہیں۔

    سارہ نے کہا کہ میں نے صرف ہمایوں کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا ہے لیکن جتنا بھی جانتی ہوں وہ یہ کہ یہ بہت اچھے انسان ہیں۔

  • اریبہ حبیب اور سعدین کی دوستی شادی کا بندھن کیسے بنی؟

    اریبہ حبیب اور سعدین کی دوستی شادی کا بندھن کیسے بنی؟

    کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے اپنی شادی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کی سعدین عمران سے دوستی شادی کا مضبوط بندھن کیسے بنی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں مینو کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ میں اور سعدین عمران گزشتہ 5 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ہماری دوستی پھر ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس دوستی کو ایک مضبوط رشتے میں بدل لیا جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہمارے رشتے سے متعلق میرے گھر والوں کو اس کا علم تھا اور بعد مین باقاعدہ سعدین کے گھر والوں نے رشتہ بھیجا اور اس طرح ہم شادی جیسے مقدس رشتے میں بندھ گئے۔

    اریبہ حبیب نے کہا کہ شادی کے بعد مجھے جرمنی شفٹ ہونا تھا جس کی وجہ سے پیپر ورک مکمل کرنا تھا اور رخصتی کیلئے مجھے چار مہینے انتظار کرنا پڑا۔

    یاد رہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب گزشتہ سال سعدین شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھیں۔