Tag: ary digital group

  • دبئی پولیس کےڈپٹی چیف کی اے آروائی کے سربراہ سلمان اقبال سے ملاقات

    دبئی پولیس کےڈپٹی چیف کی اے آروائی کے سربراہ سلمان اقبال سے ملاقات

    دبئی: اے آروائی ڈیجیٹل گروپ کے سربراہ محمد سلمان اقبال کے دبئی پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل داہی خلفان تمیم نے ان کا استقبال کیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل داہی خلفان تمیم دبئی پولیس اور پبلک سیکیورٹی کے نائب سربراہ ہیں انہوں محمد سلمان اقبال سے اپنے دفتر میں ملاقات بھی کی۔

    Khalfan receives Head of the ARY Group His Excellency Lieutenant General Dhahi KhalfanTamim, Deputy Chief of Police…

    Posted by Dubai Police – Official Page on Monday, October 12, 2015

    اس موقع پرسلمان اقبال اور خلفان تمیم کے علاوہ نیوز ویک کے یاسر خان اور لیلہٰ حتوم بھی موجود تھے۔

    لیفٹننٹ جنرل خلفان کے دفترمیں ہونے والی اس ملاقات میں انہوں نے بہتر پولیسنگ اسٹریٹجی اورپولیس کے کردار کے لئے میڈیا کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

  • اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی آج چودہویں سالگرہ منائی جارہی ہے

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی آج چودہویں سالگرہ منائی جارہی ہے

    کراچی : ٹی وی چینلزکےمقبول ترین نیٹ ورک اےآروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی آج چودہویں سالگرہ ہے، انٹرٹینمنٹ، موسیقی، خبریں، اسلامی معلومات کے لیےخصوصی چینلز نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

    دنیابھرمیں موجود کروڑوں لوگوں کے ہردلعزیز چینلز کےنیٹ ورک اے آروائی ڈیجٹیل کی چودہویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے،دبئی سے اپنی ٹرانس میشن کا آغاز کرنے والے اس نیٹ ورک نے اپنی چودہ سالہ جہدِ مسلسل میں پیشہ وارانہ صحافتی اقدار کو مقدم رکھا۔

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک میں اے آروائی ڈیجیٹل، اے آروائی نیوز، اے آروائی زندگی، اے آروائی کیو ٹی وی اور اے آروائی میوزک شامل ہیں۔

    یہ ایک اعزاز ہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک اس وقت پاکستان میں انفارمیشن اور انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے والا نمبر ون اور بہترین ذریعہ ہے، اے آروائی ڈیجٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے ہرعمر کے افراد میں یکساں مقبول ہیں۔

    اے آروائی کیوٹی وی پردعوت وتبلیغ کاعظیم کام ہمہ وقت جاری وساری رہتاہے اور دنیابھرمیں موجود لوگوں تک اسلام کی دعوت کے عظیم فریضے کی تکمیل کی جاتی ہے۔

    اس کے علاوہ اے آروائی فلمز ایسی فلمیں پیش کرچکا ہے جو باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ہیں، ایچ بی او بھی اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اپنے ناظرین اور ایڈورٹائزرز کے سپورٹ اور محبتوں کا شکریہ ادا کرتا ہے، اے آروائی گروپ کے بانی مرحوم حاجی عبدالرزاق تھے، اے آروائی ڈیجٹیل نیٹ ورک کے بانی اور چیئرمین حاجی اقبال اور اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدراور سی ای او سلمان اقبال ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ والدین سمیت پوری فیملی کے مشکور ہیں،اے آر وائی جو آج ہے وہ پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے،سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ جب سچ کہیں گے تو تکلیفیں برداشت کرنا پڑیں گی۔