Tag: ARY Digital

  • خود پیسے جمع کرکے اپنے لئے موٹر سائیکل خریدی تھی : اعجاز اسلم

    خود پیسے جمع کرکے اپنے لئے موٹر سائیکل خریدی تھی : اعجاز اسلم

    کراچی : شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت اداکار اعجاز اسلم کو اس مقام تک پہنچنے کیلئے بے حد محنت اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کا اظہار انہوں نے اے آر وائی سے گفتگو میں کیا۔

    اعجاز اسلم نے جس ڈرامہ سیریل میں بھی اداکاری کی وہ تمام ڈرامے تقریباً کامیاب تمام رہے۔ اسی محنت کی بدولت آج انہیں شوبز انڈسٹری میں منفرد اداکار ہونے کا مقام حاصل ہے۔ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ڈریس ڈیزائنر بھی ہیں۔ ان کی عمدہ کارکردگی کی بنا پر ان کو "لکس اسٹائل ایوارڈ فار اچیومنٹ ان ڈیزائن” بھی مل چکا ہے۔

    اداکار اعجاز اسلم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام "شان سحور” میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    انہوں نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے پہلے میں پرنٹنگ پریس کے شعبے سے وابستہ تھا اور ساتھ ہی مجھے ماڈلنگ کا بھی شوق تھا، میں نے خود پیسے جمع کرکے اپنے موٹر سائیکل خریدی تھی۔

    اعجاز اسلم نے بتایا کہ ماڈل بننے کے بعد جب پہلی بار ڈرامے کی آفر ہوئی تو والد کی طرف شدید مخالفت ہوئی تاہم والدہ نے سفارش کرکے اجازت دلوائی۔ پہلے تو میں نے ٹی وی پروڈیوسر کاظم پاشا کو منع کردیا تھا لیکن جب دوبارہ رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ تمہاری جگہ کسی اور کو لے لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس دن میرا پہلا ڈرامہ آن ایئر ہوا اسی دن سے گھر پر فون کالز کی لائن لگ گئی، کوئی انٹرویو کا کہنے لگا تو کسی نے ڈرامے کیلئے بلایا، انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد اپنی شہرت اور نام کو برقرار رکھنے کیلئے بھی علیحدہ سے محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • کالے جادو پر مبنی ڈرامہ سیریل "بندش ٹو” کا ٹیزر جاری

    کالے جادو پر مبنی ڈرامہ سیریل "بندش ٹو” کا ٹیزر جاری

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کے کالے جادو پر مبنی ڈراؤنے ڈرامہ سیریل بندش کی شاندار کامیابی کے بعد اسے ایک بار پھر نئے انداز س پیش کیا جائے گا۔

    معاشرے میں کالے جادو پر مبنی ڈرامہ سیریل "بندش” جو سال 2019میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیا گیا اس ڈرامے کو عوامی سطح پر بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تاہم اس کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ڈرامہ دوسرے سیزن کے ساتھ جلد پیش کیا جائے گا۔

    بندش ٹو بھی ایک ایسی ہی کہانی پر مشتمل ڈرامہ ہے جو مقامی لحاظ سے انتہائی خوفناک اور تجسس سے بھری ہوئی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل مافوق الفطرت ڈرامہ سیریل بندش ٹو میں اس بار بالکل نئی کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے، جس میں ثانیہ سعید، عفان وحید، آمنہ الیاس، عریج محی الدین اور بہت سے دوسرے نامور اداکار شامل ہیں۔

    سال 2019میں پیش کیے گئے ڈرامہ بندش کے ہدایت کار عابس رضا اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ تھے جبکہ ڈاکٹر علی کاظمی کی کمپنی بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بنایا گیا یہ ڈرامہ ایک بہترین اور دلچسپ ڈرامہ قرار پایا۔

  • حرا مانی نے ہمیشہ خوش رہنے کا فارمولا شیئر کردیا

    حرا مانی نے ہمیشہ خوش رہنے کا فارمولا شیئر کردیا

    کراچی : ٹیلیویژن کی معروف اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر اداکار سلمان ثاقب عرف مانی نے بتایا ہے کہ ہمارے بچے ہم سے اس طرح گفتگو کرتے ہیں جیسے وہ ہم سے بڑے ہیں، اے آر وائی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اپنی گھریلو زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر اداکار سلمان ثاقب عرف مانی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کی ماہ رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن "شان سحر” میں میزبان ندا یاسر کے شو میں شرکت کی۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ جس طرح آپ دونوں ہنس مکھ ، خوش مزاج اور مزاحیہ سے ہیں تو کیا گھر میں بچوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ماحول بنائے رہتے ہیں؟

    جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے بچوں کی شرارتوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح ان کے چھوٹے بچے اس عمر میں کیسی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور ہمارے ساتھ دوستوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں، ہمارے بچے ہم سے اس طرح گفتگو کرتے ہیں جیسے وہ ہم سے بڑے ہیں۔

    قبل ازیں ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا تھا کہ جب میری پہلی اولاد ہوئی تو اس وقت میری عمر19 سال تھی، بچہ جب2 سال کا ہوا میں 22 کی تھی، جب میں 23 سال کی ہوئی تو وہ 3سال کا تھا، میں اپنے بچے کے ساتھ ہی بڑی ہوئی ہوں۔ خیال رہے کہ حرا اور مانی نے 2008 میں شادی کی تھی اب ان کے دو بچے ہیں۔

  • ’تقدیر‘ نے تمہارا ساتھ تو لکھا تھا، لیکن ……..

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں رومی نے شوہر سعد کو معاف کردیا، آخری قسط مداحوں کے دلوں کو چھو گئی۔

    ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رابی) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (ماہین کے شوہر، رومی کے بھائی)، عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، عینی زیدی، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی (ماہین، منفی کردار)، خالد انعم ( اسد کے والد)  ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ہانیہ جاوید نے لکھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

    آخری قسط میں سمیع خان اہلیہ رومی سے معافی مانگتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تقدیر نے تمہارا ساتھ تو لکھا تھا لیکن میں نے اپنی غلطیوں سے سب کچھ برباد کردیا، رومی شوہر کو یوں آبدیدہ دیکھ کر انہیں معاف کردیتی ہیں۔

    وہ کہتی ہیں کہ کچھ غلطیاں سدھاری نہیں جاسکتیں میرا ساتھ جو ہوا اسے میں تقدیر کا لکھا سمجھ لیا، ادھر منفی کردار ماہین بھی شوہر کو بتاتی ہیں کہ رومی بے قصور ہے۔

    ’تقدیر‘ کی کہانی رومی اور اسد کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا کہ شادی سے قبل رومی سے ان کے والدین اور بھائی بے انتہا محبت کرتے ہیں پھر ایک تقریب میں رومی کو اسد پسند کرلیتے ہیں۔‘

    شادی کے بعد رومی کی ساس اور اسد کی بھابھی ’ماہین‘ کی جانب سے ان پر ظلم کیے جاتے ہیں اور اسد کو ان کے خلاف بھڑکایا جاتا ہے جس پر وہ اہلیہ پر شک کرنے لگتے ہیں اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔‘

    ’تقدیر‘ نے پھر پلٹا کھایا ماہین کے شوہر نے دوسری شادی کرلی جس کی سچائی سامنے آنے پر وہ آپے سے باہر ہوجاتی ہیں لیکن حادثے کے بعد وہ شوہر کو بتاتی ہیں کہ رومی بے قصور ہے تاہم جب تک اسد اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھجوا چکے ہوتے ہیں۔

    آخری قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’اسد سچائی سامنے آنے کے بعد پچھتا رہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے شک کی آگ میں اپنا سب کچھ برباد کردیا، ادھر رومی والدہ سے کہتی ہیں کہ ’اسد میرا پہلا پیار تھے ان کی جگہ میں کسی کو نہیں دوں گی، کردار کا کوئی سرٹیفکیٹ کو نہیں ہوتا لیکن میں اپنی اولاد پر لگے شک کو ضرور دور کروں گی۔

    آخری قسط کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور سمیع خان، علیزے شاہ، عالیہ علی سمیت دیگر کاسٹ کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے۔

  • نوال سعید نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے سیاہ لباس میں تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’انسٹاگرام پر ان کے فالووورز کی تعداد دس لاکھ ہوگئی ہے، نوال سعید نے پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    گزشتہ ماہ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’گلاب کے لیے ایک گلاب‘۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوال سعید سیاہ رنگ کا گلاب کا پھول تھامے مسکرا رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

    مزید پڑھیں: ’لگتا ہے ’جون ایلیا‘ سے دور کی رشتے داری ہے‘

    نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

  • ’تم کبھی نہ جانے کیلیے میری زندگی میں واپس آجاؤ‘

    ’تم کبھی نہ جانے کیلیے میری زندگی میں واپس آجاؤ‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی آخری قسط کو مداحوں کو بھا گئی، اے آر وائی زیب پر آخری قسط نشر کی گئی جبکہ ڈرامے کو یوٹیوب پر بھی لاکھوں ویویوز حاصل ہوئے۔

    ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط سلمان)، اشنا شاہ (باسط، کی اہلیہ عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو)، زویا (جنیس ٹیسا)، (مصدق ملک باسط کے دوست) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، شہزاد نصیب ہیں اور اس کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی ہے۔

    آخری قسط اے آر وائی زیپ پر دیکھیں:Habs Last Episode | ARYZAP

    ڈرامے کی کہانی ایک ایسے لڑکے باسط کے گرد گھومتی ہے جن کی والدہ بچپن میں ہی انہیں چھوڑ کر چلی جاتی ہیں، ان کی پرورش والد کرتے ہیں وہ بچپن کی خوشیوں سے محروم رہ کر جوان ہوتے ہیں۔‘ ’حبس میں بچپن میں ان کے ذہن میں خواتین سے متعلق پنپتا ہوا رویہ دکھایا گیا ہے۔

    آخری قسط میں دکھایا گیا کہ ’باسط اور عائشہ کی طلاق نہیں ہوئی عائشہ نے شوہر کو منا لیا جبکہ بانو نے بھی بے وفائی کرنے والے کزن طلال کے آگے شرط رکھ دی ہے ادھر زویا کو عامر نے معاف کردیا ہے اور انہوں نے بھی خود کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باسط عائشہ کو فون کرکے کہتے ہیں کہ ’میں ہمیشہ کے لیے ملک سے باہر جارہا ہوں کیا تم مجھ سے آخری بار ملو گی، وہ کہتے ہیں کہ میرا اتنا حق تو ہے کہ آخری بار مل کر تم سے خدا حافظ کہہ دوں، عائشہ ہامی بھر لیتی ہیں۔‘

    وہ شوہر سے بولتی ہیں کہ ’سب کچھ آپ کا ہے گھر بزنس۔‘ باسط کہتے ہیں کہ ان سب میں تم نہیں ہو، مجھے کچھ بھی نہیں چاہیے میں یہاں سے کچھ ایسی چیز لے کر نہیں جانا چاہتا جو مجھے یہاں کی یاد دلائے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

    لیکن عائشہ شوہر سے کہتی ہیں کہ ’میں اپنے سامنے ایک اور باسط بنتے نہیں دیکھ سکتی اور نہ ہی ایک اور عائشہ، محرومیوں سے لڑتے ہوئے، تم میری زندگی میں واپس آجاؤ کبھی نہ جانے کے لیے۔‘

    ادھر زویا نے والدہ کی باتوں سے نکل کر خود کو بدلنے کا ارادہ کرلیا ہے وہ کہتی ہیں کہ ’عامر مجھے معاف کردے گا اور میں بھی خود کو بدل لوں گی۔‘ اس پر ان کی خالہ کہتی ہیں کہ ’جو لڑکی گھر بسانے کا سوچ لے وہ گھر کو بچانے کے لیے ہر آزمائش سے گزر جاتی ہے تم بھی انشا اللہ سرخرو ہوگی۔‘

    بانو بہن سے کہتی ہیں کہ ’ایسی معافی مانگنے سے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا بلکہ جس سے گھر اور دل ٹوٹنے سے بچ جاتا ہے، رشتہ ٹوٹنے سے بچ جاتا ہے تو ایسی معافی تو مانگ لینی چاہیے، مجھے تم پر فخر ہے۔‘

    دوسرے سین میں ’بانو سے بات کرتے ہوئے ان کے کزن طلال کہتے ہیں کہ ’میں تم سے ملنا چاہتا ہوں اور سمجھ گیا ہوں کہ اس وقت تم نے کس طرح وقت گزارا ہوگا لیکن وہ انہیں ملنے سے انکار کردیتی ہیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    وہ کہتے ہیں کہ بانو میں تمہارے لیے رشتہ لانا چاہتا ہوں اپنی غلطی سدھارنا چاہتا ہوں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ میری ایک شرط ہے ’شادی کے بعد تم میرے ساتھ میرے گھر پر رہو گے۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’تمہاری اماں بھی چاہیں تو میرے ساتھ رہ سکتی ہیں، تم سوچ لو میں اپنی شرط سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہوں۔‘

    آخری قسط کو سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور پذیرائی ملی ہے جس کا اظہار وہ ٹوئٹس کے ذریعے کررہے ہیں، اداکارہ روبینہ اشرف اور فیصل قریشی نے فیروز خان کے کردار کی تعریف کی، روبینہ اشرف نے نجی ٹی وی کے شو میں کہا کہ میں نے ’حبس‘ فیروز خان کی وجہ سے دیکھنا شروع کیا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین کے ٹوئٹس دیکھیں

  • ’ماہی‘ پر صرف میرا ’حق‘ ہے‘

    ’ماہی‘ پر صرف میرا ’حق‘ ہے‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کی دوسری قسط نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلینا ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

    ڈرامے کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے جبکہ دوسری قسط میں میں دکھایا گیا کہ سعد چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں وہ بھی ان سے پیار کرتی ہیں لیکن اریب کے اچانک آتے ہی ماہی کے دل میں ان کا خیال آنے لگا ہے، اب ماہیر کی شادی کزن سعد سے ہوگی یا اریب سے یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتا چل سکے گا۔‘

    تاہم تیسری قسط کے پرومو میں مہیر، کزن سعد سے کہتی ہیں کہ ’تمہیں کبھی محبت ہوئی ہے کوئی ایسے ہی تمہیں اچھا سا لگنے لگا ہو پھر وہ کہتی ہیں کہ شاید مجھے محبت ہوگئی ہے۔‘

    ماہی کی والدہ اپنی بیٹی کی شادی کے ارکان دل میں سجائے بولتی ہیں کہ ’شہزادی ہے وہ اور آپ دیکھئے گا اس کے لیے شہزادہ ہی آئے گا۔‘

    ادھر سعد کو ان کی بہن کہتی ہیں کہ ’آپ کی محبت کے اظہار کا وقت اب آگیا ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’ماہی پر صرف میرا ہی حق ہے۔‘ لیکن شادی کی تقریب میں اریب کو دیکھ کر سعد ان سے حسد کرنے لگتے ہیں۔‘

    کیا ماہی ،اریب کی دلہن بن جائیں گی؟ کیا سعد کو مل پائے گا کزن ماہی کا ساتھ؟ یہ دیکھنے کے لیے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی اگلی اقساط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • آریز احمد کا مداحوں کے نام ویڈیو پیغام

    آریز احمد کا مداحوں کے نام ویڈیو پیغام

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی پہلی قسط تین روز بعد نشر کی جائے گی۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، آریز کے والد)، نادیہ حسین، عنایا خان، رمہا احمد، سلمیٰ حسن، خلیفہ سجر الدین، لائبہ خان ودیگر شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

    گزشتہ دنوں ’مقدر کا ستارہ‘ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

    ٹیزر میں ’آریز احمد پوش گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں سدھارنے کے لیے گھر والے رشتہ لے کر فاطمہ آفندی (ہادیہ) کے گھر جاتے ہیں لیکن وہ اپنے دوست سے محبت کرتی ہیں۔‘

    ’ہادیہ اس رشتے سے خوش نہیں ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ’ہمارے ہاں کتنی عجیب سی سوچ ہے،  بگڑے بیٹوں کو سدھارنے کے لیے ان کی شادی کروادو۔

    دوسرے ٹیزر میں دکھایا گیا تھا کہ ہادیہ اپنے دوست سے محبت کرتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کارنیول میں پہنچتی ہیں، وہاں دونوں طوطے سے فال نکلواتے ہیں جس کے دیکھ کر دونوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔

    اسی اثنا میں ان کے منگیتر فیضان آجاتے ہیں اور فاطمہ کا ہاتھ پکڑ کر لے جاتے ہیں جبکہ ان کے دوست کھڑے یہ سب دیکھتے رہ جاتے ہیں۔

    انسٹاگرام پر ڈرامے کے مرکزی کردار آریز احمد نے مداحوں کے نام ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں ’میرا نیا ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ تین دن بعد دیکھنا نہ بھولیے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    واضح رہے کہ فاطمہ آفندی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں فضا کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ آریز احمد اس سے قبل سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • ’محبت جب ’جرم‘ بن جائے تو ’سنگسار‘ کردیتی ہے‘

    ’محبت جب ’جرم‘ بن جائے تو ’سنگسار‘ کردیتی ہے‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کا ٹیزر شیئر کردیا۔

    ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں کنزا ہاشمی (حیا)، شہروز سبزواری (شہیر)، فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، صائمہ نور، حنا دلپذیر، شبیر جان، مریم انصاری ودیگر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    ’ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب محبت جرم بن جائے تو سنگسار کردیتی ہے۔‘

    گزشتہ روز ’ہوک‘ کا تیسرا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جس میں کنزا ہاشمی اور شہروز سبزواری کو دکھایا گیا وہ ساتھ پڑھتے ہیں اور انہیں ’حیا‘ سے محبت ہوجاتی ہے جبکہ فیصل قریشی بھی پہلے ٹیزر میں حیا کو دھمکاتے دکھائی دیے تھے۔

    ٹیزر میں فیصل قریشی کہتے ہیں کہ ’محبت کرنے سے نہیں ہوتی بس ہوجاتی ہے، کبھی کبھی ساری زندگی کا ساتھ ہوتا ہے پر کوئی آپ کے ساتھ نہیں ہوتا۔‘

    دوسری جانب ’شہیر، حیا سے کہتے ہیں کہ میں تمہیں دوست سے بڑھ کر مانتا ہوں تم جانتی ہو میں تمہیں پسند کرتا ہوں۔‘

    وہ گھر میں بھی حیا سے متعلق بتادیتے ہیں جس پر صائمہ انور ان کے کان کھینچ کر پوچھتی ہیں ’ویسے اس کا نام کیا ہے۔‘

    ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کے ٹیزر کو یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح اس کی پہلی قسط نشر ہونے کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ کنزا ہاشمی نے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں ’نمرا‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں گل رعنا، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، فہد شیخ، یشما گل، فرقان قریشی ودیگر شامل تھے۔

  • ’اس گھر میں سب اکیلے ہیں کوئی کسی کے ساتھ نہیں‘

    ’اس گھر میں سب اکیلے ہیں کوئی کسی کے ساتھ نہیں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ کی گیارہویں قسط نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    ’پنجرا‘ کی کاسٹ میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی (خدیجہ فاطمہ)، عمیر رانا (جاوید رحمان)، فرقان قریشی، سنیتا مارشل (وجیہا)، عاشر وجاہت (اذان)، زوہاب خان (فردان)، عینا آصف (ابیر)، احمد عثمان (ابان)، ایمان خان (دعا)، فریحہ جبین ودیگر شامل ہیں۔

    پنجرا کے پروڈیوسرز شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف ہیں جبکہ اس کی منفرد کہانی اسما نبیل نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کے ڈائریکٹر نجف بلگرامی ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی ’والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح والدین دو بچوں کے ساتھ اچھا برتاؤ جبکہ تیسرے بچے کو ہر بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں جس سے اس کی زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔‘

    مزید پڑھیں:  ’اپنے بچوں کو سمجھیں‘

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ (عمر) کی موت ہوگئی جس کے جرم میں ابان کو جیل ہوگئی، خدیجہ چھوٹے بیٹے ابان کو حوصلہ دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ہم آپ کو یہاں سے لے جائیں گے آپ مجھ پر بھروسہ کریں اب آپ یہاں زیادہ دیر نہیں رہیں گے۔‘

    ’ادھر والد جاوید رحمان کی جانب سے ابان کو ڈانٹے کا سلسلہ جاری رہتا ہے وہ کہتے ہیں کہ ’اس سے یہ نہیں پوچھو کیسا ہے بلکہ یہ بتاؤ کہ اس نے کیا کیا ہے۔‘

    دوسری جانب گھر میں درپیش مشکلات پر ’ابیر بڑے بھائی اذان سے کہتی ہیں کہ ’اس گھر میں ہم سب اکیلے ہیں اگر بابا ماما کو یونہی اکیلا چھوڑ سکتے ہیں تو ہم سب بھی اکیلے ہی ہوئے۔‘

    اذان والد کی حمایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’وہ پریشان تھے۔‘ ابیر کہتی ہیں ’تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سارا الزام ماما پر ڈال دیں۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’بالکل بھی نہیں ہے۔‘ ابیر کہتی ہیں کہ ’پھر وہ یہ کررہے ہیں، اتنی پریشانی کے میں نے جھوٹ بولا اور میں اپنے جھوٹ پر جواز پیش نہیں کررہی۔‘

    اذان کہتے ہیں کہ ’اس وقت ماما سے معافی مانگ لو وہ بہت پریشان ہیں، بس مجھے اس وقت ابان کو گھر لانا ہے۔‘ وہ کہتی ہیں کہ تم ابان سے مل لو وہ اکیلا ہے۔‘

    کیا جاوید رحمان کا تلخ رویہ ابان کی جان لے لے گا؟ کیا خدیجہ شوہر کو چھوٹے بیٹے کی حمایت میں قائل کرپائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے پنجرا کی 12ویں قسط دیکھیں۔