Tag: ARY Digital

  • ’رشتوں کو اگر دل سے قبول کیا جائے تو محبت بھی ہو ہی جاتی ہے‘

    ’رشتوں کو اگر دل سے قبول کیا جائے تو محبت بھی ہو ہی جاتی ہے‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کا دوسرا ٹیزز ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

    ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس کی لیڈ کاسٹ میں سینئر اداکار شبیر جان، حنا دلپذیر، فیصل قریشی، صائمہ نور، کنزا ہاشمی ودیگر شامل ہیں۔

    ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

    دوسرے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ’صائمہ نور، فیصل قریشی کی اہلیہ ہیں، ان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی دکھائی گئی ہے جبکہ حنا دلپذیر، فیصل قریشی کی والدہ کے کردار میں موجود ہیں، وہ کہتی ہیں کہ ’رشتوں کو اگر دل سے قبول کیا جائے تو محبت بھی ہو ہی جاتی ہے۔

    فیصل قریشی کہتے ہیں کہ ’میں نے بڑی عمر کی عورت سے شادی کرکے دل سے سوچنے کی تو عمر ہی گزار دی ہے۔‘ ایک سین میں وہ کہتے ہیں کہ ’ مجھے محبت کی ضرورت نہیں ہے بس جو رشتہ ہے ہمارے درمیان اس کا تقدس پامال نہ ہو۔‘

    آخر میں وہ کہتے ہیں کہ ’جو رشتے سمجھوتے میں بندھے ہوں ان کی منزل محبت نہیں ہوتی۔‘

    دوسری جانب صائمہ نور کہتی ہیں کہ ’اسی عمروں کے فرق میں ہم نے ساری زندگی گزاردی کاش میں ان سے اتنی بڑی نہ ہوتی۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ’ہوک‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جس میں کنزا ہاشمی کہتی ہیں کہ ’کتنی خوبصورت ہے زندگی ہر طرف خوشیاں اور مسکراہٹیں، کسی اپنے کی محبت کا احساس، میرے خواب، خواہشیں سب میری مٹھی میں ہیں مگر خواب تو خواب ہوتے ہیں کسی وقت بھی آنکھ کھل سکتی ہے۔‘

    اسی اثنا میں فیصل قریشی کی انٹری ہوتی ہے وہ گاڑی سے اترتے ہی کنزا ہاشمی کے پاس پہنچتے ہیں اور انہیں دھمکا رہے ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار فیصل قریشی اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں ’پچھتاوا‘۔ ’روگ‘۔ ’میرا یقین۔ ودیگر شامل ہیں۔

    دوسری جانب کنزا ہاشمی نے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں ’نمرا‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں گل رعنا، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، فہد شیخ، یشما گل، فرقان قریشی ودیگر شامل تھے۔

  • تقدیر کی ’ماہین‘ انسٹاگرام پر چھا گئیں

    تقدیر کی ’ماہین‘ انسٹاگرام پر چھا گئیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ علی کی انسٹاگرام تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں ’ماہین‘ کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ عالیہ علی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    عالیہ علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’سنڈے’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔‘ تصاویر میں اداکارہ نے نیلی جینز اور سبز شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ انہوں نے پرس کی میچنگ سے جوگرز بھی پہن رکھے ہیں۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔

    ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں سمیع خان، علیزے شاہ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، خالد انعم، صبا فیصل، عالیہ علی، عینی زیدی، عاصم محمود، آمنہ ملک، حمزہ، عادل حسین، زین افضل، مریم نور، حنا رضوی اور مریم نور شامل ہیں۔

    ’تقدیر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی دوروے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے لکھی گئی ہے۔

    ڈرامے کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر پیر اور جمعرات کی رات 9 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

  • ’شوہر کو دھوکا دینے میں آپ کا ساتھ نہیں دوں گی‘

    ’شوہر کو دھوکا دینے میں آپ کا ساتھ نہیں دوں گی‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کی 31ویں قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

    ڈرامہ سیریل فراڈ کی کہانی صبا قمر (مایا)، احسن خان، میکال ذوالفقار (شان) اور نعیمہ بٹ (طوبیٰ) کے گرد گھومتی ہے جبکہ شجی (احسن خان) منفی کردار ادا کررہے ہیں، دیگر کاسٹ میں اسما عباس (شان کی والدہ)، عدنان صمد خان، محمود اسلم (نثار مایا کے والد)، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب شاہ نے انجام دیے ہیں ڈرامے کو ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

    گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ شجی مایا سے شادی کرکے انہیں دھوکا دیتے ہیں اور شان کی بہن (طوبیٰ) سے شادی کرلیتے ہیں لیکن اب شجی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے کیونکہ مایا ساری سچائی ساس کے سامنے بیان کردی ہے لیکن شان کی والدہ بیٹی کو طلاق دلوانے کے خلاف ہیں۔

    31ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ بعد شان اہلیہ مایا سے کہتے ہیں کہ ’سوچ رہا ہوں کہ جب شادی کرہی لی ہے تو اسے نبھا ہی لیتے ہیں۔‘  ’مایا کہتی ہیں کہ ’ہم نبھا تو رہے ہیں۔‘

    ادھر مایا اپنی ساس سے کہتی ہیں کہ ’میں اپنے شوہر کو دھوکا دینے میں آپ کا ساتھ نہیں دوں گی۔‘ جب مایا انہیں سمجھاتی ہیں تو وہ انہیں کہتے ہیں کہ ’تمہیں اس معاملے میں بولنے کی ضرورت نہیں۔‘

    شجی مایا سے کہتے ہیں کہ ’تم اپنا راستہ لو میں اپنا راستہ لیتا ہوں۔‘ مایا ان سے کہتی ہیں کہ ’تم جیسا ’فراڈ‘ میرے کیا کسی بھی لڑکی کے لائق نہیں ہے۔‘

    ’فراڈ‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا طوبیٰ شجی کو چھوڑ دیں گی، کیا سچ جاننے کے باوجود شان کی والدہ شجی کا ساتھ دیں گی؟ یہ جاننے کے لیے 31 ویں قسط آج رات 8 بجے دیکھیں۔

  • ’میرے ہمسفر‘ میں ’شہزادے‘ کی انٹری مداحوں کو بھا گئی

    ’میرے ہمسفر‘ میں ’شہزادے‘ کی انٹری مداحوں کو بھا گئی

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر فرحان سعید اور ہانیہ عامر کا ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ نشر کیا جارہا ہے جس میں ہالا کے شہزادے حمزہ کی انٹری مداحوں کو بھا گئی۔

    ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہالا اپنی خالہ اور ماموں کی زیادتیوں کا شکار ہے اور شدید کرب ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہے کیونکہ اس کے والد ہالا کو اپنی ماں کے گھر چھوڑ کر واپس لندن چلے گئے تھے۔

    ہالا کا بچپن اسی طرح خالہ شاہ جہاں (صبا حمید) اور ان کی بیٹیوں کی ڈانٹ ڈپٹ سن کر گزرا اور وہ اسی وجہ سے ہر بات پر ڈری ڈری سی رہتی ہے لیکن اب ڈرامے میں خرم کی انٹری ہوتی ہے جو ہالا سے پیار کرنے لگ جاتا ہے۔

    خرم (عمر شہزاد) ہانیہ عامر سے محبت کا ڈرامہ رچا کر اسے سب کے سامنے رسوا کردیتا ہے اور ہانیہ اپنی خالہ اور گھر والوں کے سامنے بدنام ہوجاتی ہے۔

    خرم جس نے ہالا کی خالہ شاہجہان سے ملاقات کی تھی اسے یہ ماننے کے لیے گمراہ کیا گیا تھا کہ وہ جھوٹی ہے اور اسے اس کی کہانیوں پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔

    خرم تو اپنے انجام کو پہنچ گیا کیونکہ اس کے ماموں نے اسے گھر سے نکال دیا اور کہا کہ اس نے جان بوجھ کر دو لڑکیوں کو بیوقوف بنایا ہے۔

    مداح ڈرامے میں فرحان سعید کی انٹری کو بہت پسند کررہے ہیں اور ان کی آمد پر یہ توقع کررہے ہیں کہ اب شاہ جہاں جو کافی عرصے سے ہالا کے ساتھ ناروا سلوک کررہی ہیں ایسا کرنا اب بند کردیں گی۔

    صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کی بھی تعریف کی جارہی ہے کہ انہوں نے اب تک کس طرح کردار ادا کیا ہے۔

  • اے آر وائی ڈیجیٹل کا 21 سالہ کامیاب سفر

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا 21 سالہ کامیاب سفر

    کراچی : دنیا بھر کےکروڑوں ناظرین کے پسندیدہ چینل اےآر وائی نیٹ ورک کے آج 21 سال مکمل ہوگئے، لندن میں چھوٹے دفتر سے شروع ہونے والا یہ چینل اب پاکستانیوں کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی آج 21 ویں سالگرہ ہے، اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت، کارکنان کی انتھک محنت، مثالی لیڈر شپ اور شاندار ٹیم ورک کی وجہ سے اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی سب سے بڑی شناخت بن گیا ہے۔

    تمام کی کاوشوں سے اے آر وائی نیٹ ورک دنیا کے126سے زائد ممالک میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔ اس کا ہر سال بےمثال رہا، آج اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں انقلاب بن کر ابھرا ہے، اے آر وائی نیٹ ورک دیگر چینلز کیلئے ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Iqbal ARY (@salman_ary)

    اے آر وائی کی کامیابی کا سفر

    یاد رہے کہ آج سے اکیس برس قبل 16 ستمبر کو اے آر وائی نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا، ان 21 برسوں میں اے آر وائی نیٹ ورک نے کامیابیاں سمیٹیں اور آج وہ میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی بڑی شناخت بن گیا ہے ، آج نیٹ ورک کے بینر تلے چلنے والا ہر چینل پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔

    مرحوم حاجی عبدالرزاق یعقوب نے اے آر وائی گروپ کی بنیاد رکھی۔ حاجی اقبال نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی بنیاد رکھی جبکہ مسٹر سلمان اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیٹ ورک نے دبئی سے سال 2000 میں اپنی نشریات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تب سے اس نے نہ صرف پیشہ ورانہ اقدار کو برقرار رکھا بلکہ اے آر وائی ڈیجیٹل، اے آر وائی نیوز، اے آر وائی ذوق، اے آر وائی زندگی، اے آر وائی کیو ٹی وی اور اے آر وائی میوزک، HBO اور Nickelodeonبھی اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

    معروف شخصیات کی مبارک باد

    دوسری جانب اے آر وائی نیٹ ورک کو سیاسی رہنماؤں ، سماجی اور شوبز شخصیات نے اہم سنگِ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کی اور دعا کی ہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک اسی طرح اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے۔

  • مزے دار ہنی چکن بنانے کا طریقہ

    مزے دار ہنی چکن بنانے کا طریقہ

    اجزاء :
    چکن (بغیر ہڈی کے) آدھا کلو (چھوٹےٹکڑے )

    کارن فلور۔ ایک کپ۔
    لیمن جوس
    انڈے کی سفیدی ۔دو عدد

    کوکنگ آئل۔ ڈیپ فرائی کیلئے
    کالی مرچ پاؤڈر
    چلی سوس۔ دو چائے کے چمچ۔

    ہری پیاز۔حسبِ ضرورت۔
    سرکہ ایک چمچ
    بیکنگ سوڈا۔ آدھا چائے کا چمچ۔

    ٹھندا پانی۔حسبِ ضرورت۔
    شہد۔تین چوتھائی کپ۔
    تل۔ دو کھانے کے چمچ۔

    : ترکیب

    ایک پیالے میں کارن فلور،بیکنگ سوڈا،انڈے کی سفیدی اور تل مکس کرلیں۔ پھر پانی ڈال کر کریمی پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو چکن پر لگا کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔

    کوکنگ آئل گرم کریں اور چکن ڈیپ فرائی کرلیں۔ ایک پین میں شہد اور چلی سوس اور سرکہ مکس کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں۔اس سوس کو چکن پر ڈالیں اور ہری پیاز سے سجا کر گرم گرم پیش کریں۔

  • دیبا بیگم نے پہلی بار کس عمر میں اداکاری کی ؟ سنیے ان کی زبانی

    دیبا بیگم نے پہلی بار کس عمر میں اداکاری کی ؟ سنیے ان کی زبانی

    کراچی : پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبصورت ہیروئن دیبا بیگم نے اپنے ماضی کی تلخ باتیں بتا کر سننے والوں کو حیرت اور افسوس میں مبتلا کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح غربت میں زندگی گزاری۔

    انہوں نے بتایا کہ بہت چھوٹی سی عمر میں بھارت سے ہجرت کی جس کے بعد وہ کراچی میں رہیں اور پانچ سال کی عمر میں پہلی فلم دشمن میں اداکاری کی۔

    دیبا بیگم نے بتایا کہ اس کے بعد بھی کئی فلموں میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا، پھر کافی عرصے فارغ رہنے کے بعد 1960 میں ایک فلم میں کام کیا وہ فلم میرا ڈیبیو تھی۔

    سال 1960 میں ہدایت کار فضل اے مرکری نے فلم چراغ جلتا رہا بنائی جس میں تمام نئے فنکاروں کو لیا، یہ فلم محمد علی، زیبا، غلام محی الدین، طلعت حسین اور کمال ایرانی کی بھی پہلی ڈیبیو فلم تھی۔

    اداکارہ دیبا بیگم نے کہا کہ یہ فلم 1961میں ریلیز ہوئی تھی اور کراچی کے نشاط سنیما میں ہونے والے فلم کے پریمئیر شو میں محترمہ فاطمہ جناح بھی موجود تھیں۔ جنہیں اپنے ساتھ دیکھ کر ہم سب بہت پرجوش تھے۔

  • اے آر وائی سیلیبرٹی لیگ کا انعقاد، نامور فنکاروں میں دلچسپ مقابلے آج سے شروع ہوں گے

    اے آر وائی سیلیبرٹی لیگ کا انعقاد، نامور فنکاروں میں دلچسپ مقابلے آج سے شروع ہوں گے

    کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے ناظرین کیلئے دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ اے آر وائی سیلیبرٹی لیگ (اے سی ایل) کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں پاکستان کے نامور فنکاروں پر مشتمل کرکٹ  ٹیموں کی سب سے بڑی  لیگ منعقد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل نے کرکٹکے شائقین کو خوشخبری سنادی، اب ناظرین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو کرکٹرز کے روپ میں کھیلتا ہوا بھی دیکھیں گے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر سیلیبرٹیز کا گرینڈ ٹورنامنٹ ایک خوبصورت میدان میں سجنے والا ہے، اے آر وائی سیلیبرٹی لیگ (اے سی ایل) جس میں پاکستان کے نامور شوبز ستارے اس کی شان بڑھائیں گے کیونکہ اس کا سلوگن ہے کہ ’’یہ کھیل ہے کرکٹ کا اور بازی ہے جنون کی‘‘۔

    اے آر وائی سیلیبرٹی لیگ (اے سی ایل) کا آغاز آج 30جنوری بروز ہفتہ سے ہوگا جو  ہر ہفتے کی رات نو بجے نشر کیا جائےگا، اس گرینڈ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر تیس سیلیبرٹیز اس لیگ میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھائیں گی۔

  • ”پہلی سی محبت“ ڈرامہ آپ کے دلوں کو چھولے گا، مایا علی

    ”پہلی سی محبت“ ڈرامہ آپ کے دلوں کو چھولے گا، مایا علی

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی ڈرامہ سیریل "پہلی سی محبت” کل بروز ہفتہ سے نشر کی جائےگی، ڈرامے کے مرکزی کردار اداکارہ مایا علی اور شہریار منور ہیں، ڈرامے کی پہلی قسط ہفتے کی رات8بجے پیش کی جائے گی۔

    ڈرامہ سیریل "پہلی سی محبت” کی مصنفہ فائزہ افتخار ہیں جبکہ ہدایت کاری کے فرائض انجم شہزاد نے انجام دئیے، دیگر اداکاروں میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ و دیگر شامل ہیں۔

    ڈرامہ سیریل کی کاسٹ کو اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارنننگ پاکستان میں مدعو کیا گیا، جس میں انہوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات اور اس کی کہانی سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نوشین شاہ نے بتایا کہ اس ڈرامے کی کاسٹ بہت بہترین ہے، اس کے علاوہ مجموعی طور پر اس کی رائٹر پروڈیوسر اورپوری ٹیم ایک مکمل اور عمدہ کام کرنے والے لوگوں پر مشتمل ہے۔

    اداکارہ مایا علی نے کہا کہ اس ڈرامے میں ہم سب نے بہت محنت کی ہے اور امید ہے کہ ہماری محنت رنگ لائے گی اور یہ ڈرامہ آپ کے دلوں کو چھولے گا، ڈرامہ "پہلی سی محبت” میں معاشرتی و خاندانی روایات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

    ادا کار  حسن شہریار یاسین کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کی کہانی اتنی زبردست ہے کہ ہر کردار میں آپ کو اپنا ایک کریکٹر ملے گا کیونکہ یہ ایک فیملی ڈرامہ ہے،اسلم اکرم اور رخشی جیسے کردار ہر گھر میں ہوتے ہیں۔

    اداکار شہر یار منور کا کہنا تھا کہ جو کام نیک نیتی اور خلوص دل سے کیا جائے اسے کامیابی ضرور ملتی ہے، ہم سب نے بھی بہت محنت کی ہے اور سیٹ پر ایک فیملی ممبرز کی حیثیت سے کام کیا، ناظرین سے کہوں گا کہ کل رات آٹھ بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر یہ ڈرامہ ضرور دیکھیں۔

  • کیا علم کی روشنی پھیلانے والے استاد پر طالبہ کا الزام سچا تھا یا جھوٹا؟

    کیا علم کی روشنی پھیلانے والے استاد پر طالبہ کا الزام سچا تھا یا جھوٹا؟

    کراچی : معاشرے کے سلگتے موضوع پر بنائی جانے والی اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی ڈرامہ سیریل "ڈنک” آج بروز بدھ سے نشر کی جائے گی۔

    اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسے پروفیسر کے گرد گھومتی ہے جس پر اسی کی ایک شاگرد طالبہ نے گھناؤنا الزام عائد کردیا، اس الزام کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے استاد کو کن مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا یہی اس ڈارمے اصل داستان ہے۔

    اس ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار نعمان اعجاز، بلال عباس، ثناءجاوید، لیلیٰ واسطی اور فہد شیخ جیسے دیگر بڑے نام اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    کیا علم کی روشنی پھیلانے والے اس استاد پر طالبہ کا الزام سچا تھا یا جھوٹا؟ ایک شخص کی پوری زندگی داؤ پرلگ گئی، کلنک کے اس ٹیکے نے اسے اپنے گھر اور سماج میں رسوا کردیا، اس کا انجام کیا ہوگا؟۔

    کیا واقعی پروفیسر ہمایوں نے جرم کیا تھا؟ پروفیسر کیا اپنے اوپر لگنے والے الزام کا مقابلہ کر پائیں گے یا زمانے کے آگے ہار مان جائیں گے، الزام جھوٹا نکلا تو کیا ہوگا اور اگر سچا ثابت ہوگیا تو اس کی زندگی کیا رخ لے گی۔

    معاشرے کے اس سلگتے موضوع پر ڈرامہ سیریل ہر بدھ کی رات8بجے اےآروائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی جس کی پہلی قسط آج بروز بدھ آن ایئر ہوگی۔