Tag: ARY Digital

  • شان رمضان : ماہ مقدس میں اے آر وائی کی خصوصی نشریات

    شان رمضان : ماہ مقدس میں اے آر وائی کی خصوصی نشریات

    کراچی : رمضان المبارک کے مقدس  مہینے میں اے آر وائی ڈیجیٹل  کی جانب سے اپنے ناظرین کیلئے خصوصی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق  اے آر وائی ڈیجیٹل نے اپنے ناظرین کیلئے ماہ  رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کیلئے خصوصی نشریات  کا اہتمام کیا ہے، ہماری خصوصی ٹرانسمیشن اے آر وائی کے تمام چینلز پر مختلف اوقات میں براہ راست نشر کی جائیں گی، جو ہر مسلمان کے جذبہ ایمانی کو اجاگر کرنے کا  سبب ھوگی۔

    اس مشہور زمانہ ٹرانسمیشن شان رمضان کی میزبانی مشہور و معروف نعت خواں جنید جمشید اور نامور اینکر وسیم بادامی ہونگے۔

    شان سحر ٹرانسمیشن روزانہ رات دو بجے شروع ہوگی جبکہ شان افطار ٹرانسمیشن کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا، شان رمضان ٹرانسمیشن میں مختلف پروگرامز پیش کئے جائیں گے جن میں کوئز شو، روزہ کشائی، کوکنگ مقابلے نعت خوانی اور بہت سی معلوماتی باتیں پیش کی جائیں گی۔

    نیکی سیگمنٹ  کے میزبان معروف اینکر اقرار الحسن ہونگے جو ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جو ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہیں۔

    ندا یاسر پیر سے جمعہ صبح نو بجے گڈ مارننگ پاکستان کا رمضان اسپیشل شو کریں گی، جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا گیم شو جیتو پاکستان اس بار رمضان میں خصوصی انعامات کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جس میں 50 کاریں 500 موٹر سائیکلیں، 300 تولہ سونا اور دیگر کیش پرائزز کے علاوہ بے شمار قیمتی تحائف بھی شراکاء کو  دیئے جائیں گے۔

    جیتو پاکستان پورے رمضان روزانہ شام 7:30 بجے نشر کیا جائے گا، اے آر وائی نیوز کی سحری ٹرانسمیشن میں خصوصی پروگرام شان سحر میں معروف علمائےکرام نےناظرین کو دینی معلومات فراہم کریں گے ،معروف نعت خواں حمدو نعت کے گلدستے پیش کریں گے ۔

    اے آروائی نیوز کی سحری ٹرانسمیشن کےخصوصی پروگرام شان سحر کا آغاز حمد باری تعالی سےکیا جائے گا شرکا ء کےلئےسحری کا خصوصی انتظام کیا جائے گا، علمائے کرام  ناظرین کو دین سے متعلق راہنمائی فراہم کریں گے جبکہ اس دوران سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

    ناظرین کے لئے اے آر وائی نیوز کی خصوصی سحری ٹرانسمیشن شان سحر رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔ سحری ٹرانسمیشن میں صنم بلوچ میزبانی کے فرائض انجام دیں گی، جس میں مقابلہ نعت خوانی کے ذریعے ملک بھر کے نعت خوانوں کی چھپی ہوئی آوازوں کو سامنے لایا جائے گا۔

    جبکہ اے آر وائی زندگی میں ملک کے معروف شیف سادات ماہ رمضان میں لائف استائل کچن کے نام سے خصوصی کوکنگ شو پیش کریں گے، جس میں سحر وافطار کے صحت مند کھانوں اور دیگر مزے مزے کی ڈشز تیار کی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ اے آر وائی زندگی میں عید کے حوالے سے خصوصی شو۔ عید سب کیلئے، بھی پیش کیا جائے گا، جس میں بحریہ ٹاؤن لاہور کی جانب سے لاکھوں روپے کے بے شمار قیمتی تحائف  کے علاوہ ملے گا صرف ایک ہزار روپے میں ایک کروڑ روپے کا اپنا گھر،  اس پروگرام کے میزبان مشہور زمانہ کامیڈین نسیم وکی ہونگے۔

  • اے آر وائی ناطرین آپ کا بے حد شکریہ

    اے آر وائی ناطرین آپ کا بے حد شکریہ

    تحریر: م ش خ

    قارئین گرامی اس دفعہ اے آر وائی آپ کیلئے اور اپنے ناظرین کیلئے سوپ کے علاوہ خوبصورت سیریل لایا ہے ہمیں احساس ہے کہ قارئین اور ناظرین اے آر وائی تو بلاشبہ تراشے ہوئے خوبصورت پھول کی مانند ہیں، جو ہمارے پروگراموں کو اپنے دل کے نہاںخانوں میں چھپا لیتے ہیں۔

    جس طرح دن کے اجالے کے بعد سورج کی پہلی کرن بہت ضروری ہوتی ہے، اور ہم بھی سورج کی کرن کی طرح اپنے ناظرین کی رائے کے منتظر ہوتے ہیں ، قارمین اور ناظرین کی خوبصورت راستے سے ہمارے دل معطر ہو جاتے ہیں اور ہمیں اپنی محنت کا صلہ تازہ پھول کی طرح نظر آتا ہے اور ہم اس اعزاز پر سجدہ شکر ادا کرتے ہیں۔

    ہمارے ناظرین آب وتاب سے چمکنے والے ستارے ہیں اور یہ نام ہے اعتماد کا لکھنا تو سب کچھ چاہتے ہیں مگر آئے دن کے بگڑتے ہوئے واقعات نے اس قوم کو پریشان کردیا ہے اوپر والا اس قوم کے یہ تکلیف کے دن بھی ختم کردے گا، ویب اور اخبارات میں ناظرین اے آر وائی نے ہمارے پروگراموں کی جس طرح تعریف و نصف کی ہے جس کی مثال ہمارے آن ائیر ہونے والے پروگرام ہیں، جن میں قارئین اور ناظرین کی آراءشامل ہوتی ہے ہم ناظرین کے مشکور ہیں۔

    ویسے بھی محنت کی کتاب پڑھ کر وہی لوگ خوش ہوتے ہیں جن کی توجہ محنت کے دیگر مضامین پر ہوتی ہے ہم تو محنت ہی اپنے قارئین اور ناظرین کیلئے کرتے ہیں ویسے تو ہم بہت کچھ تقدیر پر چھوڑ دیتے ہیں مگر ہم سمجھتے ہیں کہ تقدیر بھی انسان سے سودا کرتی ہے۔

    ہمیں احساس ہے کہ قارئین اور ناظرین اے آروائی سے ہمارا رشتہ بہت خوبصورت ہے اور ہمارے پروگراموں نے خوبصورت چراغ جلائیں وہ قابل بھروسہ ہیں، آئیے ناظرین اور قارئین اب چلتے ہیں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے پروگراموں کی طرف۔

    سیریل ”عشق پرست“ کی کہانی چار مرکزی کرداروں کے اطراف گھومتی ہے دعا جو کم عمر ہے اور ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہے یہ بااعتماد لڑکی ہے حمزہ جو دعا کی کلاس فیلو ہے اور یہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں ادھر زوہیب ایک سلجھا ہوا لڑکا ہے باپ کے انتقال کے بعد گھر کی تمام ذمہ داریاں اس کے ناتوا ں کندھوں پر ہیں۔

    اس سیریل میں ارسلا کا کردار بھی بہت اہم ہے ، جو ذوہیب کی بہن ہے ،ذوہیب کی نگاہ جب دعا پر پڑتی ہے تو وہ اس کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے،ذوہیب کی والدہ دعا کے گھر رشتہ لے کر جاتی ہیں دعا جو حمزہ کے عشق میں گرفتار ہے، دعا کا باپ ایک لالچی انسان ہے وہ ذوہیب کی دولت سے متاثر ہو جاتا ہے۔

    کیا دعا کی شادی ذوہیب سے ہو جاتی ہے اس کیلئے عشق پرست کی تمام قسطیں ہی آپ کو دیکھنا پڑیں گی کیونکہ سیریل میں بہت اتار چڑھاﺅ ہیں اسے تحریر کیا ہے محسن علی جبکہ ہدایت بدر محمد کی ہیں، اس کے فنکاروں میں اریچ، ارمینا ، جبران ، احمد علی، صبا فیصل، اور وسیم عباس قابل ذکر ہیں یہ سیریل ہر جمعرات کی رات نو بجے دکھا ئی جائیگی۔

    مزاحیہ کھیل ٹوٹل سیاپا تو واقعی کمال کا کھیل ہے اس کھیل میں نوک جھوک طنز و مزاح کے انداز میں بہت ہی خوبصورتی سے دیکھا یا گیا ہے دلکش گھریلو ڈرامہ جس کی کہانی مالک مکان اور کرایہ داروں کے درمیان گھومتی ہے۔

    اس سیریز میں مزاحیہ انداز میں روزمرہ کے جھگڑے اور مسائل کو بیان کیا گیا ہے، بشارت علی جو مالک مکان ہیں ان کو ہر وقت اپنے گھریلو اخراجات کی فکر رہتی ہے ، جن کے ان کی کرایہ دار نیلو فر اس کے شوہر اور بیٹی ثمینہ بے حد تیز و تر ار لوگ ہیں۔

    قربت حسین اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ اوپر والے حصے میں کرایہ دار ہیں، سیریز ٹوٹل سیاپا کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے اس سیریز میں فضیلہ قاضی اور اشرف خان جو بحیثیت اداکاروں کے اپنی اب تو خاسے سینئرفنکار ہیں، نے لاجواب اداکاری کرکے ناظرین کے دل لوٹ لئے ہیں۔

    اشرف خان اور فضیلہ قاضی نے تو کمال کر دیکھایا حالانکہ فضیلہ قاضی اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے بہت کم اسکرین پر نمودار ہوتی ہیں اور جب بھی نمودار ہوئیں کمال کی اداکاری کرکے اپنے فن کو زندہ جاوید کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    اس خوبصورت سیریل کو تحریر کیا ہے کشور عدیل جعفری جبکہ ہدایت شاہدہ خواجہ کی ہیں اس کے دیگر فنکاروں میں اسد صدیقی ، انعم اقبال ، شاہد خواجہ شامل ہیں، یہ مزاحیہ کھیل ہر جمعہ کی رات اے آر وائی ڈیجیٹل سے 7.30بجے دیکھایا جائے گا ۔

      ناظرین اب چلتے ہیں پروگرام جیتو پاکستان کی طرف جو ایک انتہائی سادے سے سیٹ پر اپنی زندگی کے دن پہاڑوں کی طرح گزاررہا ہے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے سیٹ پر مشتمل نہیں ہے ویسے بھی کسی خوبصورت پروگرام کیلئے لیاقت کا ہونا ضروری نہیں انہیں اوقات کم و سائل میں بھی انسان اللہ کی مدد کے تحت آسمان کی وسعتوں پر پہنچ جاتا ہے۔

    یہی حال کچھ جیتو پاکستان کا ہے کہ انتہائی کم عمر خوبرو ہیرو فہد مصطفے نے تو کہہ دیا ہے کہ میں کسی بھی نا معلوم افراد کو نہیں جانتا میں تو سیدھا سادہ آدمی ہوں جیتو پاکستان کو اور اس کے دیکھنے والوں کو اپنے دل کے نہاں خانوں میں لکھتا ہوں اس پروگرام کے ہدایت کار کامران خان ہیں اور اس کے دیکھنے والوں دل کے نہاں خانوں میں دیکھتا ہوں۔

    پہاڑوں پر بسیرا کرنے والے خوبصورت پروگرام جیتو پاکستان جمعہ اور اتوار کی رات 8بجے سے لیکر 10.30 تک ناظرین کے دلوں پر حکمرانی کرتا ہے اور اب چلتے ہیں بچوں کی طرف جو من کے سچے ہوتے ہیں، Nickچینل اس دفعہ لایا ہے خوبصورت کارٹون بر قعہ ایونیجر یہ پروگرام انٹرنیشنل طور پر دنیا کے مشیر ایوارڈ کیلئے نامزد ہو چکا ہے بچوں کی یہ سیریز جو قسطوں پرمشتمل ہے اور یہ سیریز میں نئی کہانی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    سیریز کے بعد پروڈیوسر سنگر ہارون رشید ہیں یہ پروگرام روزانہ 4.30بجے اور رات 7.30بجے دیکھا یا جاتا ہے، ادھر میوزک چینلز کے پروگرام میڈان پاکستا ن جو ٹاک شو پر مبنی پروگرام ہے کو لوگ توجہ سے دیکھ رہے ہیںیہ پروگرام ہر منگل کی رات آٹھ بجے دیکھایا جارہا ہے۔

    پاکستان سے آن ایر ہونے والے و ہ چینل جو انٹرٹیمنٹ بھی پیش کرتے مگر ان میں اسلامی پروگراموں کی شرکت نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اے آر وائی کی یہ اعزاز ہے کہ اس کے چینل کیو ٹی وی نے اسلامی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے ہمیشہ خوبصورت مذہبی پروگرام آن ایر کئے ہیں۔

    جب آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہونگے تو یہ روح پروگرام آپ دیکھ رہے ہونگے جن میں بصیرت قرآن نو بجے صبح، صبح بخیر ہر اتوار کو دس بجے صبح لائیو، قرآن سینے اور سنائیے روزانہ پیر سے لیکر جمعرات تک شام چار بجے پروگرام سیرت النبی آٹھ بجے شب ہفتہ اور اتوار دین اور خواتین بدھ اور جمعرات سات بجے شب رونی سب کیلئے پیر سے جمعرات رات دس بجے لائیو دیکھا ئے جارہے ہیں ۔

    اے آر وائی نیوز خبروں کی دوڑ میں ہر آن ایر ہونے والے چینل کی دوڑ میں نمبر 1ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ اب ناظرین اے آر وائی ویب نیوز اور اس کے ہر پروگرام کی توجہ سے دیکھتے ہیں۔

    پروگرام دی مارننگ شو کو صنم بلوچ بڑی خوبصورتی سے پیش کررہی ہیں یہ من پسند پروگرام اے آر وائی نیوز سے ہر پیرسے لیکر جمعہ تک صبح نو بجے سے لیکر 11بجے تک لائیو دیکھا جارہا ہے جبکہ پروگرام گڈمارننگ شونے کامیابی کی روایت کو قائم رکھا ہوا ہے۔

  • اے آر وائی زندگی اور اے آروائی ڈیجیٹل لا رہا ہے ناظرین کے لئے نئے ڈرامے

    اے آر وائی زندگی اور اے آروائی ڈیجیٹل لا رہا ہے ناظرین کے لئے نئے ڈرامے

    کراچی ( کلچرل رپورٹر, م ش خ ) اے آروائی زندگی اور ڈیجیٹل اپنے ناظرین کیلئے خوبصورت سیریل اور سوپ آن ائیر کریگا
    پروگراموں کے حوالے سے م ش خ نے بتایا کہ سیریل نہ کترو نپکھ میرے، ایک خوشحال خاندان کی کہانی ہے اسے تحریر کیا ہے ارم وسیع اور صائمہ وسیع نے جبکہ ہدایت نین مینار کی ہیں اس کے فنکاروں میں صبا قمر، حسین رضوی، دانش تیمور، نبیل ، اکد ، رابعہ نودین پرویز رضا اور دیگر شامل ہیں، سیریل نہ کترو نپکھ میرے، اے آر وائی زندگی کے ہر ہفتے کی رات8بجے دیکھایا جائے گا۔

    سیریل میرے خواب لوٹادو، یہ ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو حسین خواب رکھتی ہے مگر نصیب کہاں تک ساتھ دیتے ہیں یہ وقت بتاتا ہے اسے تحریر کیا ہے ثمینہ اعجاز نے ہدایت ہشام کیدکی ہیں اس کے فنکاروں میں اعجاز اسلم، صبا فیل ، سمیر اظہر و دیگر شامل ہیں، یہ سیریل ہر جمعہ کی رات8بجے اے آر وائی زندگی سے دیکھائی جائے گی۔

    سوپ اور پیار ہوگیا، پیرسے لیکر جمعرات تک 8.30بجے اے آر وائی زندگی سے دیکھا یا جائے گا جبکہ سیریل پیار تو نے کیا کیا ہر اتوار کی رات7بجے اے آر وائی زندگی سے دیکھائی جائے گی، سیریل دوسری بیوی ہر پیر کی رات 8بجے اے آروائی ڈیجیٹل سے دیکھائی جائے گی۔

  • جیتو پاکستان کے انٹری پاسسز کی مفت تقسیم

    جیتو پاکستان کے انٹری پاسسز کی مفت تقسیم

    کراچی: شہرت کی بلندیوں کو چھوتے اے آر وائی کے معروف پروگرام ’’جیتو پاکستان‘‘ کے میزبان فہد مصطفی نے عوام میں شو کے مفت انٹری پاسسز تقسیم کیے۔

    اے آر وائی کی جانب سے شہریوں کے لیے جیتو پاکستان شو کی ایک محفل اسٹوڈیو سے نکل کر پورٹ گرینڈ میں سجائی گئی جہاں عوام کی بڑی تعداد پروگرام میں شرکت کرنے اورفہد مصطفی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھی۔

    اس موقع پر پروگرام کے میزبان فہد مصطفی نے عوام کے درمیان مختلف مقابلے بھی کرائے اورجیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جبکہ پروگرام میں شرکت کرنے والے ہزاروں خواہشمند لوگوں میں سے خوش قسمت لوگوں کو فہد مصطفی کی جانب سے مفت پاسسز بھی فراہم کئے گئے۔

    انٹری پاسسز حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا اور انہوں نے اے آر وائی کی اس کاوش کو قابلِ تحسین قراردیا۔

  • اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ناظرین کے ساتھ گزرے 14 سال

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ناظرین کے ساتھ گزرے 14 سال

    Meem-Sheen-Khay_avatar_1401530173-50x50 کراچی ……. رپورٹ:  م ش خ

    قائرین گرامی آپ کی چاہت کے حوالے سے ہمارے حوصلے اتنے بلند ہوئے کہ ہم نے بہت محنت کے بعد اپنے 14سال مکمل کرلئے ہیں، ان خوشگوار لمحات میں ہم اے آروائی ڈیجیٹل کے ناظرین کے بھی بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری چھوٹی سی کاوش کا پُرخلوص استقبال کیا، جن کی زندہ مثال آپ کے ویب پر ای میل اور پسندیدہ خطوط ہیں خدا آپ کو سلامت رکھے۔

    پچھلے دنوں اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے سادگی سے اپنی14ویں سالگرہ منائی مانا کہ ہم محنت کرتے ہیں، ناظرین ہمارے حوصلے بڑھاتے ہیں مگر اس کے باوجود کچھ شخصیات ایسی ہیں، جو پس پردہ ہیں مگر ان شخصیات نے کارکنوں کے ہاتھوں کو ایسے سنبھال رکھا ہے۔ جیسے معصوم بچے کو پیار سے سنبھالا جاتا ہے اور ان کے دیئے ہوئے حوصلے جو کارکنوں کو پر عزم کرتے ہیں اور اسی کی وجہ سے اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک مکمل نیٹ ورک کہلایا جاتا ہے۔

    ary3

    پس پردہ شخصیات میں حاجی جان محمد، حاجی اقبال، حاجی روف، سلمان اقبال اور محبوب عبدالروف کو کس طرح نظر انداز کرسکتے ہیں کہ ساری محبتیں تو ان کی ہی دی ہوئی ہیں، جب ہی تو اے آروائی کے کارکن اپنے کام میں اصلاح کا پہلو تلاش کرتے رہتے ہیں، اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا سارا نظام کو رب العزت چلا رہے ہیں مگر اس معاشرے کے ذہن میں ایسے بھی لوگ ہیں، جن کو اللہ نے ایک خوبصورت شعور عطاء کیا ہے اور وہ اس شعور کے تحت اپنے ادارے کو خوبصورتی سے چلاتے ہیں۔

    ان میں ایک نام اے آروائی نیٹ ورک کے سی ای او محمد جرجیس سیجا (جے جے) کا بھی ہے، اللہ تعالیٰ نے جے جے کو خصوصی ہمت عطا فرمائی ہے، وہ کارکنوں کے ساتھ ایسے رابطے میں رہتے ہیں، جیسے وہ بھی کارکن ہیں مانا کہ محمد جرجیس سیجا اپنے کام کے شہہ سوار ہیں اگر انھیں "انٹرٹیمنٹ اورمارکیٹنگ کے ایوانوں کا شہزادہ” کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ، جرجیس اپنی ٹیم کو کہتے ہیں کہ آپ محنت کے کشکول کو اپنے گلے میں ڈال کر رکھیں باقی رب الزت پر چھوڑ دیں۔

    پاکستان کی فلمی صنعت مٹی کا ڈھیر ہوچکی تھی، سلمان اقبال کے تعاون سے جرجیس سیجا نے فلم کا بیڑا اٹھایا اور ناظرین نے اے آروائی کی بھرپور طریقے سے حوصلہ افزائی کی پھر محمد جرجیس سیجا نے ایک نئے عزم کے ساتھ فلمی صنعت کی طرف قدم بڑھایا اور یوں فلم”میں ہوں شاہد آفریدی“اور ”وار“اے آروائی نے ریلیرز کی اور وار تو ایسا وار ہوتی ہے کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ جینے کی امنگ نظر آتی ہے۔

    ”شان رمضان پروگرام“دیکھتے ہوئے ناظرین روحانی طور پر جھومتے رہے، انٹرٹینمنٹ کے پروگرام دیکھیں تو دل کے نہال خانوں میں ایک پیاری سی مسکراہٹ ابھرتی ہے، ناظرین کی ایک اچھی صبح کا آغاز”گڈ مارننگ پاکستان“سے ہوتا ہے، پروگرام ”جیتو جاگو پاکستان“ نے ناظرین کے دل جیت لئے ہیں، محمد جرجیس سیجا اور ان کی ٹیم نے ناظرین کے دلوں پر محبت کے پہرے بٹھا دیئے ہیں۔

    ary

    پچھلے دنوں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب اے آروائی میں منعقد ہوئی، جس میں اے آروائی ڈیجیٹل کی منفرد شخصیات نے شرکت کی، شرکت کرنے والوں میں حاجی جان محمد، حاجی اقبال، حاجی عبدالروف، سلمان اقبال، محبوب عبدالروف، محمد جرجیس سیجا، انور مقصود،عبید خان، شہزاد حسن خان،امین فہیم،اعظم صدیقی، شاہد راٹھور، روف خالد،نوید رشید، آغا فیصل، جاوید شیخ، حسنا دل پذر، ندا پاشا اور سمرین نعمان قابل ذکر تھیں، اس سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام ”گڈ مارننگ پاکستان“ کی توسط سے کیا گیا، جو صبح 9بجے سے لیکر ساڑھے گیارہ بجے تک دکھایا جاتا ہے۔اس سپر ہٹ پروگرام کی ہوسٹ ندا پاشا ہیں۔

    ary2

    آیئے ناظرین گرامی اب چلتے ہیں اے آروائی کے پروگرام کی طرف اس دفعہ اے آروائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”قسمت“ میں اداکارہ میرا مرکزی کردارادا کررہی ہیں، جس میں دیورانی اور جٹھانی کے جھگڑے پر روشنی ڈالی گئی ہے، اس کو نادیہ اختر نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت شاہد یونس کی ہیں، فنکاروں میں عروسہ قریشی، راشد فاروقی،فرح ندیم، ذہین طاہرہ اور صباحت بخاری شال ہیں، یہ سیریل پیر سے لیکر جمعرات تک رات 10بجے دیکھایا جائے گا۔

    سیریل”بابل کی دعائیں لیتی جا“کو ابن آس نے تحریری کیا ہےجبکہ ہدایت نین کی ہیں،  فنکاروں میں بنش چوہان،شہزاد رضا،قیصر نقوی اور دیگر شامل ہیں، سوپ”بابل کی دعائیں لیتی جا“پیر سے لیکر جمعرات تک7:30بجے دیکھایا جائے گا ۔

    سیریل ”خطا“کو  ثمینہ اعجاز نےتحریر کیا ہے جبکہ ہدایت عاصم علی کی ہیں، فنکاروں میں نائلہ جعفری،ساجد حسن،شہروز سبزواری اور صنم چوہدری شامل ہیں، یہ سیریل ہر بدھ کی رات 8بجے دکھایا جائے گا۔

    سیریل ”میں بشرا“کو صنم مہندی نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت احمد بھٹی کی ہیں، اس کے فنکاروں میں فیصل قریشی،وسیم عباس،صبا حمید، شہریار زیدی شامل ہیں، سیریل میں بشراہر جمعرات کی رات8بجے دیکھائی جائے گی۔

  • اےآروائی کے ناظرین!آپ کا شکریہ

    قارئین ِگرامی ہم اپنے رب کے بے حدمشکور ہیں اوراس کا کرم ہے کہ اے آر وائی ڈیجبٹیل نیٹ ورک نے روزِ ِاول سےا یک معیار متعین کر رکھا ہے اور اسے ہم نے نا صرف یہ کہ خوبصورتی سے برقرار رکھا ہوا ہے بلکہ اس میں مزید جان ڈالنے کی کوشیش بھی کرتے رہے اور وقت کے ساتھ ہم کامیابی کی نئی منزلیں طے کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ہیں اے آروائی کی کامیابی میں سب سے بڑا حصہ ہماری اس ٹیم کا ہے جو ان پروگراموں کو سنوارنے میں لگی رہتی ہے اور ہم اپنی ٹیم کے تہہ ِدل سے مشکور ہیں اور ہم اپنے ناظرین کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے عیدِ سعید اورجشن آزادی میں اے آروائی کے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کی۔ ہماری دعا ہے کہ ہمارے ناظرین کی محبتیں ہمارے حوصلے یونہی بڑھاتی رہیں کیونکہ ہماری سالوں کی ریاضت، محنت اور ترقی ہمارے چاہنے والے ناظرین کی بدولت تو ہے۔

    آئیے قارئین اب چلتے ہیں پروگراموں کی طرف اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’جیتو پاکستان‘ پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں
    فہدمصطفےکے پروگرام میں ان کی ناظرین کے ساتھ انکساری اپنی مثال آپ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فہد مصطفے نے خود کو ناظرین کے دلوں سے منوا لیا ہے انعامات کی بارش نے جیتو پاکستان کو واقعی جیتو پاکستان بنادیا ہے ۔یہ پروگرام جمعہ اور اتوار کی رات 8بجے دکھایا جارہا ہے، خوبصورت سیریل ’دراڑ‘ ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اس ڈرامہ سیریل میں رشتوں کے درمیان ہونے والی بد گمانیوں کو فوکس کیا گیا ہے کہ کس طرح بد گمانیاں محبت کرنے والے رشتوں میں دراڑیں ڈال کر ایک دوسرے سے نفرت کا سبب بنتے ہیں اس صورت میں ایک دوسرے کو برداشت کرنا سب سے مشکل ہوتا ہے اس سے دلوں میں کینہ ، نفرت اور کڑواہٹ بڑھنے لگتی ہے ان باتوں کی وجہ سے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں اور پھر یہ رشتے اتنی دور ہو جاتے ہیں کہ قریب آنا مشکل ہو جاتاہے یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کے ماں باپ کا انتقال اس وقت ہوا جب یہ لڑکی صرف 6ماہ کی تھی اس کے والد کی ایک رشتہ دار بوا صدیقی نے اس کی پرورش کی اس کے تین بھائی ہیں صہیب، تابش اور آشان اور ذنیش ان کی اکلوتی بہن ہے اور سریل ”دراڑ “کی کہا نی ان چاروں بہن بھائیوں کے درمیان گھومتی ہے اس سیریل کو تحریر کیا ہے صیقرۃ حیات نے جبکہ اس کے ہدایتکار سہیل عرفان ہیں، سیریل کے فنکاروں میں اعجاز اسلم ، منشاپاشا، احمد حسن ، شاہین خان اور ثانیہ شمشاد قابل ذکر ہیں یہ سیریل ہر بدھ کی رات 9بجے دکھائی جا رہی ہے۔

    دوسری خوبصورت سیریل ”چپ رہو “تو اپنی مثال آپ ہے ذینیہ کا تعلق ایک اپر مڈل کلاس طبقے سے ہے اس کا ایک بھائی اور بہن اور ہے دورانِ تعلیم ذینیہ کی دوستی سرمد کے ساتھ ہوجاتی ہے اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل جاتی ہے والدین کی رضا مندی سے ذینیہ کی منگنی سرمد سے ہوجاتی ہے ذینیہ جس فرم میں کام کرتی ہے وہاں ارشد نامی شخص بھی کام کرتا ہے جس کی وجہ سے ذینیہ ذہنی کوفت کا شکار ہوتی ہے وہ نوکری چھوڑنا چاہتی ہے مگر اس کی بہن اور سرمد سمجھاتے ہیں کہ اس قسم کے حالات ذندگی میں آتے ہیں اور ان کا مقابلہ کیا جاتا ہے ارشد ذینیہ کو اتنا تنگ کرتا ہے کہ وہ پریشان ہو جاتی ہے اور وہ ذینیہ کو شادی کے حوالے سے کچھ اشارے بھی دیتا ہے کیا ذینیہ کی شادی ارشد سے ہوتی یا سرمد سے اس کا فیصلہ تو سیریل ”چپ رہو “ دیکھنے کے بعد ہی ہو سکتا ہے سریل ”چپ رہو “کو تحریر کیا ہے سمیرا افضل نے اس کے ہدایت کار یاسر نواز ہیں جبکہ فنکاروں میں یاسر نواز ،سجل علی، فیروز ، جبران اور ارجمند رحیم قابل ذکر ہیں یہ سیریل ہر منگل کی رات8 بجے اے آر وائی دیجیٹل سے دکھائی جارہی ہے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مزائیہ خوبصورت پروگرام ”دھوم ڈھڑکا“ ہفتہ کی رات 7بجے ”ڈگ ڈگی “اتوار کی رات 7بجے ”رس گلے“ ہفتہ کی رات 7.30بجے دکھائی جارہے ہیں جسے ناظرین بہت پسند کر رہے ہیں ۔جبکہ سریل ”ارینج میرج “پیر کی رات 8بجے ”کوئی نہیں اپنا “ بدھ کی رات8بجے ”نشکرہ“ہفتے کی رات 8بجے دکھائیں جارہی ہے ARYذندگی سے” کامیڈی نائٹ دید کپل “جمعہ سے اتوار تک9.30بجے دیکھایا جائے گا ۔” بہنیں ایسی بھی ہوتی ہیں“پیر سے لیکر جمعرات تک7.30بجے دکھایا جارہا ہے سوپ رشتے“نے تو ناظرین کے دل جیت لیئے ہیں پاکستان کی سپرہٹ ہدایت کارہ اور ماضی کی خوبصورت ترین ہیروئین سنگیتااس میں مرکزی کردار ادا کرہی ہیں یہ سوپ پیر سے لیکر جمعرات تک8بجے دکھایا جارہا ہے گذشتہ دنوں سنگیتا سے ہماری ایک ملاقات ہوئی تو انہوں نے خصوصی طورپر بتایا کہ اے آر وائی کے سوپ ”رشتے“ میں کام کرنا بہت اچھا لگا اور پھر مجھے میرے پرستاروں نے نا امیدنہیں کیا بلکہ اس سوپ کی پسندیدگی کے حوالے سے سکیٹروں ای میل اب تک میرے پاس آچکی ہیں مجھے بہت اچھا لگا اس سوپ میں کام کرکے۔ نادیہ افضل اور فرمانہ مقصور کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان بچوں نے”رشتے“میں سب سےعمدہ اداکاری کی ہے ہمیں یاد ہے کہ صبیحہ خانم، بہار، نیر سلطانہ اور مسرت تدبیر جب ہم انڈسٹری میں آئے تھے تو یہ بھی ہماری سب کی حوصلہ افزائی کرتی تھیں آج ماضی یاد آتاہے مگرشکرہےکہ ماضی بھی اچھا گزرا اورحال بھی اچھا گزررہا ہے آیئے ناظرین اب چلتے ہیں کیوٹی وی کی طرف ”صبح بخیر“ ہر اتوار کی صبح 10بجے دکھایا جا رہا ہے یہ میگزین شو ہے جس میں خواتین کے حوالے سے گفتگو ہوتی ہے پروگرام ”روشنی سب کے لیئے “ پیر سے جمعرات تک 10بجے پروگرام ”احکامات شریعت “ ہفتہ اور اتوار رات9بجے یہ تمام پروگرام دیکھائے جاتے ہیں کیو ٹی وی کی پروگرام مینجر ثناءغوری نے بتایا کہ ”سیرت النبی “وہ پروگرام ہے جس میں حضور اکرم کی سیرت پر تفصیلی گفتگو شجاع الدین شجاع بڑے خوبصورت اندازمیں کرتے ہیں اس کوپیش کرتے ہیں محمودغزنوی جبکہ دیگر پروگراموں کے حوالے سے نوید ذیدی نے بتایا کہ عید ِقربان کے پروگراموں پر کیوٹی وی بہت محنت کر رہا ہے اور ہم حسبِ روایت اس دفعہ بھی خوبصورت پروگرام پیش کریں گے کیوٹی وی سے آن ایر ہونے والے پروگراموں پر کیو ٹی وی کے نوید زیدی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ وہ پروگراموں پر بھرپور توجہ دیتے ہیں اور ان خوبصورت پروگراموں کو پیش کرکے ناظرین کے دل جیت لیتےہیں۔

  • اے آروائی ڈیجیٹل کا مشہور ڈرامہ ‘ پیارے افضل’ کی  سینماگھروں میں نمائش

    اے آروائی ڈیجیٹل کا مشہور ڈرامہ ‘ پیارے افضل’ کی سینماگھروں میں نمائش

    کراچی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اے آروائی ڈیجیٹل کا مشہور ڈرامہ سیریل” پیارے افضل“ کی آخری قسط ٹی وی کے ساتھ ساتھ ملک کے چار شہروں کے سینماگھروں میں بھی نمائش کا انعقاد کیا تھا۔

    اے آروائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل” پیارے افضل“ کی آخری قسط ٹی وی کے ساتھ ساتھ اس کی نمائش کراچی، لاہور راولپنڈی، اور فیصل آباد کے سینما گھروں یں کی گئی جس میں ڈرامے کی کاسٹ ، معروف اداکاروں میں ہمایوں سعید، ڈرامے کے ہدایت کار دیگر اداکاروں اور عمائدین شہر نے شرکت کی ۔

    شہریوں کاکہنا تھا کہ اے آروائی کی جانب سے ڈرامہ ”پیارے افضل“ بہترین پیش کش تھی، جس نے ہر گھر میں اپنی جگہ بنائی ڈرامے میں کام کرنے والے ہر فنکار نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ ڈرامے کی عکاسی اور اسکرپٹ بھی جان دار اور قابل ستائش تھا، شہریوں نے امید ظاہرکی کہ مستقبل میں بھی اے آروائی اسطرح کے ڈرامے ناظرین کیلئے پیش کرتا رہے گا۔

  • عید کی خوشیاں اے آر وائی ڈیجیٹل کے سنگ

    عید کی خوشیاں اے آر وائی ڈیجیٹل کے سنگ

    اےآروائی ڈیجیٹل عید کے پرمست موقع پر خوبصورت ٹیلی فلم اقر ڈرامے اپنے ناظرین کو دکھائے گااور اس موقع پر خصوصی ٹیلی فلمز نشر کی جائیں گی۔

    ٹیلی فلم پاکیزہ کوچنگ سینٹر جسے تحریر کیا ہے فصیح باری نے جبکہ ہدایت کاری مظہر معین نے کی ہے اور اس کے فنکاروں میں حنا دل پذیر، راشد فاروقی، سلمہ بٹ، محب بٹ، جہاں زیب اور عاصم اظہر شامل ہیں۔ ٹیلی فلم کہیں پول نہ کھل جائے تحریر کی ہے کشور عدیل نے جبکہ ہدایت کار افتخار اخی ہیں اوراس ٹیلی فلم کے ستاروں میں عزیز خان، شہزاد شیخ، گل رعنا، غزالہ جاوید، اور عمران اشرف شامل ہیں۔ ٹیلی فلم ببن میاں کی بیگم بولی کی مصنفہ صبا حسن ہیں اور اسکی ہدایت کاری کے فرائض حسام حمید نے انجام دئے ہیں اور اس ٹیلی فلم مین ماریہ واسظی، شاہ جہاں، ممنون عباسی اور سبرین قابل ِ ذکر ہیں۔ ایک اور انتہائی منفرد ٹیلی فلم جو کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی شادی خانہ آبادی ہے اور اسکے مصنف عمران ہیں جبکہ ہدایت سید احسن عباس کی ہیں اور اس ٹیلی فلم کے مرکزی کردار شگفتہ اعجاز، محمد اسلم اور اریج فاطمہ ہیں۔

    اے آروائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والے دیگر انتہائی خوبصورت ڈراموں میں گڈ مارننگ پاکستان صبح دس بجے ، پیارے افضل منگل کو رات آٹھ بجے، کوئی نہیں اپنا بدھ کو رات آٹھ بجے جانے کیوں جمعرات کو رات آٹھ بجے اور بھابھی رات آٹھ بجے بروز جمعہ نشر کیا جائے گا۔

    اے آروائی ڈیجیٹل کا پروگرام جیتو پاکستان نے ملکی سطح پر آن ائیر ہونے والے تمام چینلز کے پروگرامون کے درمیان اولین پوزیشن پر براجمان رہا اور اس پروگرام کی کامیابی کی گواہی ملک تمام بڑے اخباروں نے بھی دی ہے۔