Tag: ARY family

  • اے آروائی فیملی کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس

    اے آروائی فیملی کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس

    کراچی : اے آر وائی فیملی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کے درجات بلند کرے آمین۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فیملی نے میاں نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے پیغام میں حاجی اقبال، حاجی جان محمد، حاجی رؤف اور سلمان اقبال نے شریف خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے کی صبر جمیل کی دعا کی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئیں، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ان کا جسدِ خاکی لاہور لانے کے لیے لندن روانہ ہوں گے اور ان کی تدفین جاتی امراء میں کی جائے گی۔

    ان کے انتقال پر ملک کی معروف شخصیات وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس ثاقب نثار، چیئرمین نیب جاوید اقبال، چیف الیکشن کمشنرسرداررضا بھی نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • حاجی عبدالرزاق مرحوم کی اہلیہ انتقال کرگئیں

    حاجی عبدالرزاق مرحوم کی اہلیہ انتقال کرگئیں

    اناللہ واناالیہ راجعون
    کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے بانی حاجی عبدالرزاق مرحوم کی اہلیہ اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کی خوشدامن زبیدہ بائی رضائےالٰہی سےانتقال کرگئیں۔
    حاجی عبدالرزاق مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق زبیدہ بائی کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق جلد آگاہ کردیا جائے گا۔
    اے آر وائی فیملی کی جانب سے زبیدہ بائی مرحومہ کی مغفرت اور اہل خان کے صبر کےلیے عوام الناس سے دعا کی گزارش کی گئی ہے۔

    ان کے انتقال پر اے آر وائی فیملی سے مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

  • اےآروائی کے روح رواں حاجی جان محمد کی اہلیہ انتقال کرگئیں

    اےآروائی کے روح رواں حاجی جان محمد کی اہلیہ انتقال کرگئیں

    کراچی :انا للہ واناالیہ راجعون، اے آر وائی کے روح رواں حاجی جان محمد کی اہلیہ مریم بائی انتقال کر گئیں، نمازِجنازہ بعد نمازِ مغرب رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی، تدفین سوسائٹی قبرستان میں ہوگی۔

    جان محمد، مرحوم حاجی عبدالرزاق یعقوب اور حاجی محمد اقبال کے بڑے بھائی ہیں، حاجی جان محمد،حاجی عبدالرؤف کے بھی بڑے بھائی ہیں۔

    حاجی جان محمد کی اہلیہ مریم بائی کے سوگواران میں صاحبزادے شعیب جان محمد، بھتیجے سلمان اقبال اور محبوب رؤف شامل ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے حاجی جان محمد کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

    مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے سلمان اقبال سے فون پر تعزیت  کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ  نے حاجی جان محمد کی اہلیہ محترمہ مریم بائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

    اے آر وائی نیوز چینل کے روح رواں حاجی جان محمد کی اہلیہ محترمہ مریم بائی کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس کیا۔

     الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین اور اے آر وائی نیوز چینل کے عہدیداران اور عملے کے اراکین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔


  • تمام دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

    تمام دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

    واشنگٹن: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہناہےتمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی بھی ملک سے ہو اُن کے خلاف ایک ہی طرح سے کارروائی کی جا رہی ہے یعنی ان کا خاتمہ کرنا ہے، یا ان کو گرفتار کرنا ہے۔

    میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جو قربانیاں دیں، اُن کا اعتراف ہی اس دورے کا سب سے بڑا حاصل ہو گا، آپریشن ضرب عضب میں اب تک بارہ سو سے زائد شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن: آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ سولہ نومبر سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورے کی دعوت امریکی فوج کے سربراہ نے دی تھی۔ ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ پر دونوں ممالک کی افواج کے سربراہوں کے درمیان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بات ہوگی۔