Tag: ary film

  • سال 2015 : اے آر وائی فلمز اور پاکستان کی 5 کامیاب فلمیں

    سال 2015 : اے آر وائی فلمز اور پاکستان کی 5 کامیاب فلمیں

    سال دو ہزار پندرہ اے آر وائی فلمز کی فلموں نے سینما گھروں میں اپنی کامیابی جھنڈے گاڑ دیئے،یہ سال اے آر وائی فلمز کے بدولت فلم انڈسٹری کیلئے کامیاب اور بحالی کاسال ثابت ہوا ، اے آروائی فلمز کے تحت پانچ بلاک بسٹرز فلمیں ریلیز کی گئیں۔

    سال دو ہزار پندرہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے انقلابی ثابت ہوا، اے آر وائی فلمز نےفلم انڈسٹری کے ڈوبتے سورج کو نئی روشنی دی، دو ہزار پندرہ میں اے آر وائی فلمز کی پانچ بلاک بسٹر فلموں نے پاکستانی سینما انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا۔یہاں تک کہ سنہرا دور لوٹ آیا ہاؤس فل اور شائقین کو ٹکٹ نہیں مل رہے تھے۔

    بیس مارچ کو اے آر وائی کی فلم جلیبی ریلیز ہوئی ، چاہنے والے اپنے قدم نہ روک سکے، جلیبی نے سینما گھروں میں آگ لگادی، دس کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرڈالا۔

    ملکی تاریخ کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم تین بہادر کی ریلیز کا سہرا بھی اے آر وائی فلمزکے سر رہا، تین بہادر نے سینما گھروں میں دھوم مچائی اور بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، میٹھی عید پر پاکستانی سنیما گھروں میں کھڑکی توڑ رش مزہ دوبالا کیا۔

    اے آر وائی فلمز کے بینرز تلے فلم رانگ نمبر نے عوام کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا، کامیڈی فلم سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کو بھی پیچھے چھوڑ گئی۔

    جشن آزادی پر بھی اے آر وائی فلمز پیچھے نہ رہا ، فلم شاہ کا خوبصورت تحفہ دے کر شائقین کے دل جیت لئے ۔

    بڑی عید پر بڑا تحفہ اے آر وائی فلمز کا ستارہ یہاں بھی جگمگاتا رہا فلم جوانی پھر نہیں آنی نے دھوم مچادی، فلم نے چھیالیس کروڑ کا بزنس کرکے پاکستانی فلمی صنعت کے تنِ مردہ میں نئی روح پھونک دی۔

    سال نو کے موقع پر بھی اے آر وائی فلمز کامیابیاں سمٹنے کے لئے تیار ہے، فلم ہومن جہاں کے میوزک نے پہلے ہی دھوم مچادی ہے۔

  • اے آر وائی فلمز لارہا ہے فلم ’شاہ‘ ایک اولمپئین کی حقیقی زندگی

    اے آر وائی فلمز لارہا ہے فلم ’شاہ‘ ایک اولمپئین کی حقیقی زندگی

    کراچی: وار اور رانگ نمبر جیسی شاندار فلموں کے بعد اے آ روائی فلمزلارہا ہے پاکستان کے سینما بینوں کے لئےفلم شاہ جس کی کہانی ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔

    فلم شاہ پاکستانی باکسرحسین شاہ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جنہیں 1988 کے سمر اولمپک میں شہرت ملی تھی۔

    عظیم باکر حسین شاہ نے پاکستان کے لئے کانسی کا تنمغہ جیتا تھا۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح شاہ کی محنت نے انہیں اولمپک میں میڈل جیتنے والا واحد پاکستانی باکسر بنایا۔

    shah عدنان سرور اس فلم میں باکسر حسین شاہ کاکردار ادا کریں گے۔

    پاکستان کے اس عظیم سپوت کی زندگی کا احاطہ کرتی یہ فلم 13 اگست 2015 کو اے آروائی فلمز اورفٹ پرنٹ پروڈکشن کے بینرتلے ریلیز کی جائے گی۔

    Boxer Amir Khan promotes Shah The Film by arynews

    Ali Zafar views about the Movie "SHAH” by arynews

    Nauman Masood says about SHAH by arynews

    Ahmed Ali Butt about the movie by arynews