لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ انٹرنیشنل میچز اب لاہور کے بجائے دیگر شہروں میں بھی ہونے چاہیں، دنیا کو پیغام دینا ہے پاکستان محفوظ ملک ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اسکول ملک پور کیمپس ڈیفنس کی تقریب سے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، انٹرنیشنل میچز اب لاہور کے بجائے دیگر شہروں میں بھی ہونے چاہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور نہیں پورا پاکستان محفوظ ملک ہے، ٹی ٹوئنٹی سے کرکٹ تیز ہوئی ٹی ٹین سے بھی کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔
Oct 16, 2017 marks the opening of our first SAF School in Malikpur Village (outskirts of Lahore). #HopeNotOut #SAF #EducatePakistan pic.twitter.com/r4Je7p1cm9
— S Afridi Foundation (@SAFoundationN) October 16, 2017
انھوں نے کہا کہ پاکستان کچھ لوگوں کا نہیں بلکہ ہم سب کا ملک ہے اورہمیں ہی اسے مل کر بہتر بنانا ہے، اچھا کام کرنےمیں لوگ ساتھ دیتےہیں، کافی لوگوں نےمشکل حالات میں بھی میراساتھ دیا۔
آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم مصباح اور یونس کے جانے کے بعد کافی جدوجہد کر رہی ہے اور ہمارے پاس یہی ٹیلنٹ ہے جو آگے جا کر مزید نکھر جائے گا، پہلے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی امید ہے کہ وہ اگلا میچ بھی جیتیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ گذشتہ 20 میں لوگوں نے جتنا پیار مجھے دیا اب وہ لوٹانے کا وقت آگیا ہے۔
مزید پڑھیں : آفریدی پی ایس ایل کا اگلا سیزن کراچی کنگز سے کھیلیں گے
خیال رہے کہ چند روز قبل شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل کا اگلا سیزن کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے کھیلنے کا اعلان کیا تھا اور پاکستان سپر لیگ کے سب سے بڑے کھلاڑی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔