پاکستانی فلم بینوں کے لئے اے آر وائی فلمز لایا ایک اور خوشخبری، ریحام خان کی آنے والی فلم ’جاناں‘ کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان فلم ’جاناں‘ کی شریک پروڈیوسر ہیں اور یہ فلم اے آ ر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں مرکزی کردار خوبرو ارمینا خان اور بلال اشرف ادا کریں گے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض اظفر جعفری انجام دیں گے۔
فلم ’جاناں‘ میں پاکستان کے پشتون علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا اور دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شبیہہ پیش کی جائے گی۔
The cameras have rolled for @JanaanOfficial @Irkfilms @RehamKhan1 @Jerjees @Salman_ARY @ArmeenaRK @omar_quraishi pic.twitter.com/WjI8UU0dpH
— ARY Films (@aryfilmsary) August 23, 2015
فلم کی کہانی عثمان خالد بٹ کی تحریر کردہ ہے جبکہ ہدایت کاری کے لئے اظفر جعفری کو چنا گیا ہے جو کہ فلم’سیاہ‘ کے حوالے سے شہرت کے حامل ہیں۔
اس سے قبل ریحام خان نے فلم کے بارے میں کہا تھا کہ ’’میں عمران رضا کاظمی کے ساتھ فلم کی کو پروڈکشن کے لئے انتہائی پرجوش ہوں، انکی ٹیم نے فلم میں حقیقت کے رنگ بھرنے کے لئے انتہائی محنت کی ہے اور اس کا موضوع بھی میرے دل کو چھولینے والا ہے، یہ میرےوطن کی کہانی ہے جس میں یہاں کی اعلیٰ ثقافت اور اقدار کی منظر کشی کی گئی ہے‘‘۔